Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 205

Page 205

ਅੰਤਰਿ ਅਲਖੁ ਨ ਜਾਈ ਲਖਿਆ ਵਿਚਿ ਪੜਦਾ ਹਉਮੈ ਪਾਈ ॥ نظر نہ آنے والا رب مخلوق کے اندر ہی موجودہے، لیکن نفس پر پڑے ہوئے غرور کے پردے کی وجہ سے اسے دیکھ نہیں سکتا۔
ਮਾਇਆ ਮੋਹਿ ਸਭੋ ਜਗੁ ਸੋਇਆ ਇਹੁ ਭਰਮੁ ਕਹਹੁ ਕਿਉ ਜਾਈ ॥੧॥ ساری دنیا مال کی ہوس میں پوری طرح سے غرق ہے۔ بتائیے! یہ سوچ کیسے دور ہو سکتی ہے؟ 1۔
ਏਕਾ ਸੰਗਤਿ ਇਕਤੁ ਗ੍ਰਿਹਿ ਬਸਤੇ ਮਿਲਿ ਬਾਤ ਨ ਕਰਤੇ ਭਾਈ ॥ اے بھائی! روح اور رب الروح کا ایک ہی ٹھکانہ ہے اور ایک ساتھ ایک ہی گھر میں رہتے ہیں لیکن وہ ایک دوسرے سے گفتگو نہیں کرتے۔
ਏਕ ਬਸਤੁ ਬਿਨੁ ਪੰਚ ਦੁਹੇਲੇ ਓਹ ਬਸਤੁ ਅਗੋਚਰ ਠਾਈ ॥੨॥ حواس خمسہ واہے گرو کے نام نما مادہ کے بغیر پریشان ہیں۔ جو کسی غیر مرئی جگہ پر موجود ہے۔ 2۔
ਜਿਸ ਕਾ ਗ੍ਰਿਹੁ ਤਿਨਿ ਦੀਆ ਤਾਲਾ ਕੁੰਜੀ ਗੁਰ ਸਉਪਾਈ ॥ یہ جسم نما گھر جس رب کا ہے، اس نے ہی اس میں دنیوی لالچ کا تالا لگا دیا ہے اور چابی گرو کو دے دی ہے۔
ਅਨਿਕ ਉਪਾਵ ਕਰੇ ਨਹੀ ਪਾਵੈ ਬਿਨੁ ਸਤਿਗੁਰ ਸਰਣਾਈ ॥੩॥ انسان ست گرو کی پناہ لیے بغیر کسی بھی طریقے سے وہ چابی حاصل نہیں کر سکتا۔ 3۔
ਜਿਨ ਕੇ ਬੰਧਨ ਕਾਟੇ ਸਤਿਗੁਰ ਤਿਨ ਸਾਧਸੰਗਤਿ ਲਿਵ ਲਾਈ ॥ ست گرو نے جن سے مال کی ہوس کے بندھن کاٹ دیے ہیں۔ انھوں نے ہی اپنا دھیان نیک صحبت میں لگایا ہے۔
ਪੰਚ ਜਨਾ ਮਿਲਿ ਮੰਗਲੁ ਗਾਇਆ ਹਰਿ ਨਾਨਕ ਭੇਦੁ ਨ ਭਾਈ ॥੪॥ اے نانک! ان کےحواس خمسہ نے مل کر مبارک نغمے گائے ہیں۔ اے بھائی! ان میں اور واہے گرو میں کوئی فرق باقی نہیں رہ گیا۔ 4۔
ਮੇਰੇ ਰਾਮ ਰਾਇ ਇਨ ਬਿਧਿ ਮਿਲੈ ਗੁਸਾਈ ॥ اے میرے رام! گوسائی رب کا وصال اس طریقے سے حاصل ہوتا ہے۔
ਸਹਜੁ ਭਇਆ ਭ੍ਰਮੁ ਖਿਨ ਮਹਿ ਨਾਠਾ ਮਿਲਿ ਜੋਤੀ ਜੋਤਿ ਸਮਾਈ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ਦੂਜਾ ॥੧॥੧੨੨॥ فطری اطمینان جس شخص کو حاصل ہوجائے، اس کی پریشانیاں ایک لمحہ میں ختم ہوجاتی ہیں اور اس کا نور اعلیٰ نور میں ضم ہوجاتاہے۔ 1۔ وقفہ دوجا۔ 1۔ 122۔
ਗਉੜੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ گؤڑی محلہ 5۔
ਐਸੋ ਪਰਚਉ ਪਾਇਓ ॥ رب سے میں نے ایسی دوستی کی ہے کہ
ਕਰੀ ਕ੍ਰਿਪਾ ਦਇਆਲ ਬੀਠੁਲੈ ਸਤਿਗੁਰ ਮੁਝਹਿ ਬਤਾਇਓ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ مہربان مالک رب نے اپنے فضل سے مجھے ست گرو کی پہچان بتادی ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਜਤ ਕਤ ਦੇਖਉ ਤਤ ਤਤ ਤੁਮ ਹੀ ਮੋਹਿ ਇਹੁ ਬਿਸੁਆਸੁ ਹੋਇ ਆਇਓ ॥ میں جہاں کہیں بھی دیکھتا ہوں ، وہیں تجھے پاتا ہوں،اب یہ میرا پکا یقین ہوگیا ہے۔
ਕੈ ਪਹਿ ਕਰਉ ਅਰਦਾਸਿ ਬੇਨਤੀ ਜਉ ਸੁਨਤੋ ਹੈ ਰਘੁਰਾਇਓ ॥੧॥ اے رگھورائی! میں کس سے التجا و دعا کروں، جب تم خود ہی سب کچھ سن رہے ہو۔ 1۔
ਲਹਿਓ ਸਹਸਾ ਬੰਧਨ ਗੁਰਿ ਤੋਰੇ ਤਾਂ ਸਦਾ ਸਹਜ ਸੁਖੁ ਪਾਇਓ ॥ جس شخص سے گرو نے مال کی ہوس کے بندھن کاٹ دیے ہیں۔ اس کی پریشانیاں ختم ہو گئی ہیں اور ہمیشہ کے لیے اسے فطری اطمینان مل گیا ہے۔
ਹੋਣਾ ਸਾ ਸੋਈ ਫੁਨਿ ਹੋਸੀ ਸੁਖੁ ਦੁਖੁ ਕਹਾ ਦਿਖਾਇਓ ॥੨॥ دنیا میں واہے گرو کی مرضی سے جو کچھ بھی ہونا ہے اخیر میں ضرور ہوگا۔رب کی مرضی کے بغیر نہ خوشی ملتی ہے اور نہ غم۔ ، 2۔
ਖੰਡ ਬ੍ਰਹਮੰਡ ਕਾ ਏਕੋ ਠਾਣਾ ਗੁਰਿ ਪਰਦਾ ਖੋਲਿ ਦਿਖਾਇਓ ॥ تمام علاقوں اور جہانوں کا سہارا ایک ہی رب ہے۔ گرو جی نے جہالت کا پردہ چاک کرکے مجھے یہ سمجھا دیا ہے۔
ਨਉ ਨਿਧਿ ਨਾਮੁ ਨਿਧਾਨੁ ਇਕ ਠਾਈ ਤਉ ਬਾਹਰਿ ਕੈਠੈ ਜਾਇਓ ॥੩॥ نو خزانے اور نام نما ذخیرہ ایک جگہ (دل) میں جب موجود ہے، تو پھر انسان باہر کس جگہ جائے؟ 3۔
ਏਕੈ ਕਨਿਕ ਅਨਿਕ ਭਾਤਿ ਸਾਜੀ ਬਹੁ ਪਰਕਾਰ ਰਚਾਇਓ ॥ جس طرح سنار ایک سونے سے مختلف قسم کے زیورات بنادیتا ہے، اسی طرح رب نے کائنات کو مختلف قسموں میں پیدا کیا ہے۔
ਕਹੁ ਨਾਨਕ ਭਰਮੁ ਗੁਰਿ ਖੋਈ ਹੈ ਇਵ ਤਤੈ ਤਤੁ ਮਿਲਾਇਓ ॥੪॥੨॥੧੨੩॥ اے نانک! گرو نے جس کی کشمکش ختم کر دی ہے۔ جیسے سونے کا زیور اخیر میں سونا بن جاتا ہے۔ اسی طرح ہر عنصر اصل عنصر (واہے گرو) کے ساتھ مل جاتا ہے۔ 4۔ 2۔ 123۔
ਗਉੜੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ گؤڑی محلہ 5۔
ਅਉਧ ਘਟੈ ਦਿਨਸੁ ਰੈਨਾਰੇ ॥ دن رات آپ کی زندگی کی حد کم ہوتی جا رہی ہے یعنی آپ کی عمر گزری جا رہی ہے۔
ਮਨ ਗੁਰ ਮਿਲਿ ਕਾਜ ਸਵਾਰੇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اے میرے دل! توجس مقصد کے لیے اس دنیا میں آیا ہے، گرو سے مل کر اپنا وہ کام درست کرلے۔ 1۔ وقفہ
ਕਰਉ ਬੇਨੰਤੀ ਸੁਨਹੁ ਮੇਰੇ ਮੀਤਾ ਸੰਤ ਟਹਲ ਕੀ ਬੇਲਾ ॥ اے میرے دوست! میں ایک دعا کرتا ہوں، غور سے سنو۔ یہ سادھوؤں کی خدمت کا سنہری موقع ہے۔
ਈਹਾ ਖਾਟਿ ਚਲਹੁ ਹਰਿ ਲਾਹਾ ਆਗੈ ਬਸਨੁ ਸੁਹੇਲਾ ॥੧॥ اس دنیا میں رب کے نام کا فیض حاصل کر کے زندگی گزار لو، تو تمھیں آخرت میں خوبصورت ٹھکانہ ملے گا۔ 1۔
ਇਹੁ ਸੰਸਾਰੁ ਬਿਕਾਰੁ ਸਹਸੇ ਮਹਿ ਤਰਿਓ ਬ੍ਰਹਮ ਗਿਆਨੀ ॥ یہ دنیا برائیوں اور (مال کی ہوس) کے وہم سے بھری ہوئی ہے اور صرف رب کی معرفت رکھنے والا ہی دنیویسمندر کو پار کر سکتا ہے۔
ਜਿਸਹਿ ਜਗਾਇ ਪੀਆਏ ਹਰਿ ਰਸੁ ਅਕਥ ਕਥਾ ਤਿਨਿ ਜਾਨੀ ॥੨॥ رب جس شخص کو وہم کی نیند سے جگادیتا ہے، صرف اسے ہی وہ ہری رس کا جام پلاتاہے اور پھر وہ اس ناقابل بیان رب کی کہانی سمجھ لیتا ہے۔ 2۔
ਜਾ ਕਉ ਆਏ ਸੋਈ ਵਿਹਾਝਹੁ ਹਰਿ ਗੁਰ ਤੇ ਮਨਹਿ ਬਸੇਰਾ ॥ اے انسان! تو اس دنیا میں جس نام کے مادہ کے خریدنے کے لیے آیا ہے، اس نام کے مادہ کو خرید لے۔ گرو کے فضل سے رب تیرے دل میں بس جائے گا۔
ਨਿਜ ਘਰਿ ਮਹਲੁ ਪਾਵਹੁ ਸੁਖ ਸਹਜੇ ਬਹੁਰਿ ਨ ਹੋਇਗੋ ਫੇਰਾ ॥੩॥ رب کو اپنے دل کے گھر میں ہی پا کر تمھیں فطری اطمینان حاصل ہوجائے گا اور تمھیں دوبارہ زندگی اور موت کا چکر نہیں لگانا پڑے گا۔ 3۔
ਅੰਤਰਜਾਮੀ ਪੁਰਖ ਬਿਧਾਤੇ ਸਰਧਾ ਮਨ ਕੀ ਪੂਰੇ ॥ اے عالم الغیب خالق! میرے دل کا یقین کامل کرو‌۔
ਨਾਨਕੁ ਦਾਸੁ ਇਹੀ ਸੁਖੁ ਮਾਗੈ ਮੋ ਕਉ ਕਰਿ ਸੰਤਨ ਕੀ ਧੂਰੇ ॥੪॥੩॥੧੨੪॥ بندہ نانک اسی اطمینان کی امید کرتا ہے کہ مجھے اپنے سنتوں کے قدموں کی خاک بنادو۔4۔3۔124۔
ਗਉੜੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ گؤڑی محلہ 5۔
ਰਾਖੁ ਪਿਤਾ ਪ੍ਰਭ ਮੇਰੇ ॥ اے میرے باپ رب! مجھ بے عمل کی حفاظت فرما۔
ਮੋਹਿ ਨਿਰਗੁਨੁ ਸਭ ਗੁਨ ਤੇਰੇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ تمام خوبیاں صرف آپ میں موجود ہیں۔ 1۔ وقفہ۔
ਪੰਚ ਬਿਖਾਦੀ ਏਕੁ ਗਰੀਬਾ ਰਾਖਹੁ ਰਾਖਨਹਾਰੇ ॥ اے پالنہار رب! میں مسکین اکیلا ہوں اور کامادک میرے پانچ دشمن ہیں۔لہٰذا آپ میری حفاظت کیجیے۔
ਖੇਦੁ ਕਰਹਿ ਅਰੁ ਬਹੁਤੁ ਸੰਤਾਵਹਿ ਆਇਓ ਸਰਨਿ ਤੁਹਾਰੇ ॥੧॥ وہ مجھے بہت تکلیف دیتے ہیں اور بے انتہا پریشان کرتے ہیں اس لیے میں تیری پناہ میں آیا ہوں۔ 1۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/