Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 195

Page 195

ਗਉੜੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ گؤڑی محلہ 5۔
ਜਿਸ ਕਾ ਦੀਆ ਪੈਨੈ ਖਾਇ ॥ اے والدہ ! انسان جس واہے گرو کا دیا ہوا لباس پہنتا ہے اور دیا ہوا کھانا کھاتا رہتا ہے،
ਤਿਸੁ ਸਿਉ ਆਲਸੁ ਕਿਉ ਬਨੈ ਮਾਇ ॥੧॥ اس واہے گرو کا ذکر کرنے میں سستی نہیں کرنی چاہیے۔ 1۔
ਖਸਮੁ ਬਿਸਾਰਿ ਆਨ ਕੰਮਿ ਲਾਗਹਿ ॥ جو عورت اپنے مالک شوہر کو بھول کر دوسرے کاموں میں لگی رہتی ہے۔
ਕਉਡੀ ਬਦਲੇ ਰਤਨੁ ਤਿਆਗਹਿ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ وہ کوڑی کے بھاؤ ہیرے جیسی اپنی قیمتی زندگی برباد کر دیتی ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਪ੍ਰਭੂ ਤਿਆਗਿ ਲਾਗਤ ਅਨ ਲੋਭਾ ॥ وہ رب کو چھوڑ کر وہ دوسری چیزوں کی خواہش میں پڑی ہوئی ہے۔
ਦਾਸਿ ਸਲਾਮੁ ਕਰਤ ਕਤ ਸੋਭਾ ॥੨॥ لیکن رب کے بجائے اس کی لونڈی دولت کی پرستش کرنے سے کس نے عزت پائی ہے؟ , 2۔
ਅੰਮ੍ਰਿਤ ਰਸੁ ਖਾਵਹਿ ਖਾਨ ਪਾਨ ॥ انسان امرت نما لذیذ کھانے چکھتا ہے۔
ਜਿਨਿ ਦੀਏ ਤਿਸਹਿ ਨ ਜਾਨਹਿ ਸੁਆਨ ॥੩॥ لیکن کتا اس کو نہیں جانتا جو (یہ نعمت) عطاکرتا ہے۔ 3۔
ਕਹੁ ਨਾਨਕ ਹਮ ਲੂਣ ਹਰਾਮੀ ॥ نانک کہتا ہے کہ اے واہے گرو ! ہم (مخلوق) ناشکرے نمک حرام ہیں۔
ਬਖਸਿ ਲੇਹੁ ਪ੍ਰਭ ਅੰਤਰਜਾਮੀ ॥੪॥੭੬॥੧੪੫॥ اے عالم الغیب رب! ہمیں معاف کر دی جیے۔ 4۔ 76۔ 145۔
ਗਉੜੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ گؤڑی محلہ 5۔
ਪ੍ਰਭ ਕੇ ਚਰਨ ਮਨ ਮਾਹਿ ਧਿਆਨੁ ॥ اے میرے بھائی! اپنے دل میں رب کے قدموں کا دھیان کر۔
ਸਗਲ ਤੀਰਥ ਮਜਨ ਇਸਨਾਨੁ ॥੧॥ چونکہ رب کے قدموں کا دھیان ہی تمام زیارت گاہوں کا غسل ہے۔ 1۔
ਹਰਿ ਦਿਨੁ ਹਰਿ ਸਿਮਰਨੁ ਮੇਰੇ ਭਾਈ ॥ ہر روز ہری رب کا ذکر کرو۔
ਕੋਟਿ ਜਨਮ ਕੀ ਮਲੁ ਲਹਿ ਜਾਈ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ چونکہ ہری کا ذکر کرنے سے کروڑوں جنموں کی گندگی دور ہوجاتی ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਹਰਿ ਕੀ ਕਥਾ ਰਿਦ ਮਾਹਿ ਬਸਾਈ ॥ جو شخص ہری کی کہانی اپنے دل میں بسا کر رکھتا ہے،
ਮਨ ਬਾਂਛਤ ਸਗਲੇ ਫਲ ਪਾਈ ॥੨॥ اسے من چاہے پھل مل جاتے ہیں۔ 2۔
ਜੀਵਨ ਮਰਣੁ ਜਨਮੁ ਪਰਵਾਨੁ ॥ اس کی زندگی، موت اور پیدائش مقبول ہو جاتی ہے۔
ਜਾ ਕੈ ਰਿਦੈ ਵਸੈ ਭਗਵਾਨੁ ॥੩॥ جس کے دل میں واہےگرو رہتا ہے۔3۔
ਕਹੁ ਨਾਨਕ ਸੇਈ ਜਨ ਪੂਰੇ ॥ اے نانک! وہی لوگ کامل ہیں،
ਜਿਨਾ ਪਰਾਪਤਿ ਸਾਧੂ ਧੂਰੇ ॥੪॥੭੭॥੧੪੬॥ جنہیں سنتوں کے قدموں کی خاک مل جاتی ہے۔ 4۔77۔146۔
ਗਉੜੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ گؤڑی محلہ 5۔
ਖਾਦਾ ਪੈਨਦਾ ਮੂਕਰਿ ਪਾਇ ॥ جو مخلوق رب کی نعمتیں کھاتی اور پہنتی رہتی ہے لیکن اس بات کو قبول نہیں کرتی کہ یہ رب نے دی ہیں،
ਤਿਸ ਨੋ ਜੋਹਹਿ ਦੂਤ ਧਰਮਰਾਇ ॥੧॥ یم راج کے دوت اس مخلوق کو اپنی نگاہ میں رکھتے ہیں۔ 1۔
ਤਿਸੁ ਸਿਉ ਬੇਮੁਖੁ ਜਿਨਿ ਜੀਉ ਪਿੰਡੁ ਦੀਨਾ ॥ جس واہےگرو نے انسان کو روح اور جسم دیا ہے وہ اس سے ہی غافل بنا رہتا ہے۔
ਕੋਟਿ ਜਨਮ ਭਰਮਹਿ ਬਹੁ ਜੂਨਾ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ واہےگرو سے غافل رہنے والا انسان کروڑوں جنموں میں زیادہ تر بچہ دانیوں میں بھٹکتا رہتا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਸਾਕਤ ਕੀ ਐਸੀ ਹੈ ਰੀਤਿ ॥ واہےگرو سے منہ موڑنے والے کم زور شخص کا یہی طرز زندگی ہے کہ
ਜੋ ਕਿਛੁ ਕਰੈ ਸਗਲ ਬਿਪਰੀਤਿ ॥੨॥ جو کچھ بھی وہ کرتا ہے، سب خلاف ہی کرتا ہے۔ 2۔
ਜੀਉ ਪ੍ਰਾਣ ਜਿਨਿ ਮਨੁ ਤਨੁ ਧਾਰਿਆ ॥ ਸੋਈ ਠਾਕੁਰੁ ਮਨਹੁ ਬਿਸਾਰਿਆ ॥੩॥ جس نے اس کی روح، جان، دل اور جسم کو بنایا ہے۔مخلوق اپنے دل سے اس رب کو بھلا دیتی ہے۔ 3۔
ਬਧੇ ਬਿਕਾਰ ਲਿਖੇ ਬਹੁ ਕਾਗਰ ॥ ملحد مخلوق کے گناہ اتنے بڑھ جاتے ہیں کہ ڈھیر سارے کاغذوں پر لکھے جاتے ہیں۔
ਨਾਨਕ ਉਧਰੁ ਕ੍ਰਿਪਾ ਸੁਖ ਸਾਗਰ ॥੪॥ نانک دعا کرتا ہے کہ اے سکون کے سمندر! ہم مخلوق کی حفاظت کرو۔ 4۔
ਪਾਰਬ੍ਰਹਮ ਤੇਰੀ ਸਰਣਾਇ ॥ اے پربرہما رب! جو شخص تیری پناہ میں آجاتا ہے،
ਬੰਧਨ ਕਾਟਿ ਤਰੈ ਹਰਿ ਨਾਇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ਦੂਜਾ ॥੭੮॥੧੪੭॥ وہ ہری نام کے نتیجے میں بندھنوں کو توڑ کر دنیوی سمندر کو پارکر لیتا ہے۔ 1۔ وقفہ دوجا۔ 78۔ 147۔
ਗਉੜੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ گؤڑی محلہ 5
ਅਪਨੇ ਲੋਭ ਕਉ ਕੀਨੋ ਮੀਤੁ ॥ انسان اپنے نفع کے لیے واہےگرو کو اپنا دوست بناتا ہے۔
ਸਗਲ ਮਨੋਰਥ ਮੁਕਤਿ ਪਦੁ ਦੀਤੁ ॥੧॥ واہےگرو اس کی تمام دلی آرزوئیں پوری کرتا ہے اور اسے نجات کا پروانہ عطا کرتا ہے۔ 1۔
ਐਸਾ ਮੀਤੁ ਕਰਹੁ ਸਭੁ ਕੋਇ ॥ ہر ایک انسان ایسے واہےگرو کو اپنا دوست بنائے،
ਜਾ ਤੇ ਬਿਰਥਾ ਕੋਇ ਨ ਹੋਇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ جس کے دروازے سے کوئی خالی نہیں لوٹتا۔ 1۔ وقفہ
ਅਪੁਨੈ ਸੁਆਇ ਰਿਦੈ ਲੈ ਧਾਰਿਆ ॥ جس شخص نے اپنی خود غرضی کے لیے بھی اس رب کو دل میں بسایا ہے،
ਦੂਖ ਦਰਦ ਰੋਗ ਸਗਲ ਬਿਦਾਰਿਆ ॥੨॥ رب اس کے دکھ درد اور تمام بیماریاں دور کردیتا ہے۔ 2۔
ਰਸਨਾ ਗੀਧੀ ਬੋਲਤ ਰਾਮ ॥ جس کی زبان رام کا نام لینا چاہتی ہے،
ਪੂਰਨ ਹੋਏ ਸਗਲੇ ਕਾਮ ॥੩॥ اس کی تمام دلی آرزوئیں پوری ہوجاتی ہیں۔ 3۔
ਅਨਿਕ ਬਾਰ ਨਾਨਕ ਬਲਿਹਾਰਾ ॥ اے نانک! ہم اپنے گووند پر بار بار قربان جاتے ہیں،
ਸਫਲ ਦਰਸਨੁ ਗੋਬਿੰਦੁ ਹਮਾਰਾ ॥੪॥੭੯॥੧੪੮॥ ہمارا گووند ایسا ہے کہ اس کا دیدار تمام پھل عطا کرتا ہے ۔۔4۔79۔148۔
ਗਉੜੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ گؤڑی محلہ 5۔
ਕੋਟਿ ਬਿਘਨ ਹਿਰੇ ਖਿਨ ਮਾਹਿ ॥ اس کی کروڑوں رکاوٹیں ایک لمحے میں ختم ہو جاتی ہیں۔
ਹਰਿ ਹਰਿ ਕਥਾ ਸਾਧਸੰਗਿ ਸੁਨਾਹਿ ॥੧॥ جو شخص سنتوں کی پاک مجلس میں ہری کی ہری کتھا سنتا ہے۔ 1۔
ਪੀਵਤ ਰਾਮ ਰਸੁ ਅੰਮ੍ਰਿਤ ਗੁਣ ਜਾਸੁ ॥ وہ رام رس کا جام پیتا ہے اور امرت خوبیوں کی حمد کرتا ہے۔
ਜਪਿ ਹਰਿ ਚਰਣ ਮਿਟੀ ਖੁਧਿ ਤਾਸੁ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ ہری کے قدموں کا دھیان کرنے سے اس کی بھوک مٹ جاتی ہے۔ 1۔وقفہ۔
ਸਰਬ ਕਲਿਆਣ ਸੁਖ ਸਹਜ ਨਿਧਾਨ ॥ اسے ہر طرح کی بھلائی اور فطری سکون کا ذخیرہ مل جاتا ہے۔
ਜਾ ਕੈ ਰਿਦੈ ਵਸਹਿ ਭਗਵਾਨ ॥੨॥ جس کے دل میں واہے گرو بس جاتا ہے۔ 2۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/