Guru Granth Sahib Translation Project

guru-granth-sahib-urdu-page-17

Page 17

ਹੁਕਮੁ ਸੋਈ ਤੁਧੁ ਭਾਵਸੀ ਹੋਰੁ ਆਖਣੁ ਬਹੁਤੁ ਅਪਾਰੁ ॥ اے لا زوال واہے گرو ! تمھاری مرضی سے دنیاوی کاموں کا حکم ہوتا ہے، دوسری بے معنی باتوں کا کرنا بے فائدہ ہے۔
ਨਾਨਕ ਸਚਾ ਪਾਤਿਸਾਹੁ ਪੂਛਿ ਨ ਕਰੇ ਬੀਚਾਰੁ ॥੪॥ ست گرو جی کا فرمان ہے کہ حق ذات واہے گرو کسی دوسرے سے پوچھ کر نہیں سوچتا، یعنی وہ ایک آزاد طاقت ہے۔۔ ۔۔4۔۔
ਬਾਬਾ ਹੋਰੁ ਸਉਣਾ ਖੁਸੀ ਖੁਆਰੁ ॥ اے ابا جی ! دوسرے لذیذ پکوان کی نیند سے انسان خوار ہوتا ہے۔
ਜਿਤੁ ਸੁਤੈ ਤਨੁ ਪੀੜੀਐ ਮਨ ਮਹਿ ਚਲਹਿ ਵਿਕਾਰ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥੪॥੭॥ جس نیند سے جسم کو تکلیف ہو اور دل میں خرابی پیدا ہو، ایسی نیند لینا بے کار ہے۔۔1۔۔ وقفہ۔۔4۔۔7۔۔
ਸਿਰੀਰਾਗੁ ਮਹਲਾ ੧ ॥ سری راگو محلہ 1۔۔
ਕੁੰਗੂ ਕੀ ਕਾਂਇਆ ਰਤਨਾ ਕੀ ਲਲਿਤਾ ਅਗਰਿ ਵਾਸੁ ਤਨਿ ਸਾਸੁ ॥ نیک اعمال کرنے سے جسم زعفران کی طرح پاک ہوتا ہے، بے رغبتی کی باتیں کہنے سے زبان زیور کی طرح ہوتی ہے اور غیر متشکل رب کی تعریف کرنے سے جسم میں موجود سانس چندن کی خوشبو کی طرح ہوتی ہے۔
ਅਠਸਠਿ ਤੀਰਥ ਕਾ ਮੁਖਿ ਟਿਕਾ ਤਿਤੁ ਘਟਿ ਮਤਿ ਵਿਗਾਸੁ ॥ اڑسٹھ زیارتوں میں غسل کے ثمرات کا نشان دماغ پر چمکتا ہے، ایسے سنتوں کی عقل میں روشن ہوتا ہے۔
ਓਤੁ ਮਤੀ ਸਾਲਾਹਣਾ ਸਚੁ ਨਾਮੁ ਗੁਣਤਾਸੁ ॥੧॥ پھر تو اس روشن خیال عقل کے ذریعے واہے گرو کی صفات کی تعریف کی جائے۔ 1۔
ਬਾਬਾ ਹੋਰ ਮਤਿ ਹੋਰ ਹੋਰ ॥ اے انسانی مخلوق ! واہے گرو کی معرفت کے بنا دوسرے دنیوی خیالات میں لت پت عقل بے کار ہے۔
ਜੇ ਸਉ ਵੇਰ ਕਮਾਈਐ ਕੂੜੈ ਕੂੜਾ ਜੋਰੁ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اگر سو بار فتنہ انگیز چیزیں جمع کی جائیں تو وہ باطل چیزیں ہیں اور ان کی طاقت باطل ہے۔۔1۔۔ وقفہ
ਪੂਜ ਲਗੈ ਪੀਰੁ ਆਖੀਐ ਸਭੁ ਮਿਲੈ ਸੰਸਾਰੁ ॥ دوسری علمی طاقت سے عبادت ہونے لگے ، لوگ پیر پیر کہنے لگیں اور ساری مخلوق مل کر اس کے سامنے ہو جائے۔
ਨਾਉ ਸਦਾਏ ਆਪਣਾ ਹੋਵੈ ਸਿਧੁ ਸੁਮਾਰੁ ॥ اپنا نام بھی لیا جائے اور پھر سادھوؤں میں بھی گنا جائے۔
ਜਾ ਪਤਿ ਲੇਖੈ ਨਾ ਪਵੈ ਸਭਾ ਪੂਜ ਖੁਆਰੁ ॥੨॥ لیکن اگر واہے گرو کے دربار میں اس کی شہرت قبول نہ ہو تو اس کی یہ سب عبادت اسے خوار کرتی ہے۔ 2۔
ਜਿਨ ਕਉ ਸਤਿਗੁਰਿ ਥਾਪਿਆ ਤਿਨ ਮੇਟਿ ਨ ਸਕੈ ਕੋਇ ॥ جن کو ست گرو نے اونچے مقام پر فائز کیا ہے انہیں کوئی تباہ نہیں کر سکتا۔
ਓਨਾ ਅੰਦਰਿ ਨਾਮੁ ਨਿਧਾਨੁ ਹੈ ਨਾਮੋ ਪਰਗਟੁ ਹੋਇ ॥ کیونکہ ان کے دل کے اندرون میں واہے گرو نام کا خزانہ ہے اور نام کی وجہ سے ہی دنیا میں ان کا وجود ہے۔
ਨਾਉ ਪੂਜੀਐ ਨਾਉ ਮੰਨੀਐ ਅਖੰਡੁ ਸਦਾ ਸਚੁ ਸੋਇ ॥੩॥ جو حق ذات تینوں زمانوں سے پاک بلا تفریق غیر متشکل رب ہے ، اس کے نام کے سبب ہی (واہے گرو کے ذریعے عزت یافتہ آدمی) وہ قابل عبادت اور قابل قبول ہے۔ , 3۔
ਖੇਹੂ ਖੇਹ ਰਲਾਈਐ ਤਾ ਜੀਉ ਕੇਹਾ ਹੋਇ ॥ جب انسانی جسم (مرنے کے بعد) دھول میں مل جاتا ہے تب روح کی حالت کیسی ہو گی؟
ਜਲੀਆ ਸਭਿ ਸਿਆਣਪਾ ਉਠੀ ਚਲਿਆ ਰੋਇ ॥ پھر اس کی سبھی چالاکیاں ختم جاتی ہیں اور وہ روتا ہوا یمدوتوں کے ساتھ اٹھ کر چلا جاتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਨਾਮਿ ਵਿਸਾਰਿਐ ਦਰਿ ਗਇਆ ਕਿਆ ਹੋਇ ॥੪॥੮॥ ست گرو جی کہتے ہیں کہ واہےگرو کا نام بھول کر یموں کے دروازے پر جانے سے کیا ہوتا ہے؟
ਸਿਰੀਰਾਗੁ ਮਹਲਾ ੧ ॥ سری راگو محلہ 1 ۔۔
ਗੁਣਵੰਤੀ ਗੁਣ ਵੀਥਰੈ ਅਉਗੁਣਵੰਤੀ ਝੂਰਿ ॥ اے انسان! جو اچھی عادتوں سے متصف سنت نیک (روحانی) ہے، وہ واہے گرو کی خوبیوں کو واضح کرتا ہے اور جو بری عادتوں سے متصف نفس کا بندہ گنہ گار ہے۔ وہ افسوس کرتا ہے۔
ਜੇ ਲੋੜਹਿ ਵਰੁ ਕਾਮਣੀ ਨਹ ਮਿਲੀਐ ਪਿਰ ਕੂਰਿ ॥ لہٰذا اگر کوئی عورت مخلوق کے روپ میں خاوند واہے گرو سے ملنا چاہتی ہو، تو اسے دل میں سچائی کو بسانا ہوگا کیونکہ جھوٹ کا سہارا لینے سے شوہر واہے گرو نہیں ملتا۔
ਨਾ ਬੇੜੀ ਨਾ ਤੁਲਹੜਾ ਨਾ ਪਾਈਐ ਪਿਰੁ ਦੂਰਿ ॥੧॥ اس مخلوق عورت کے پاس پیاس کے دریا کو پار کرنے کے لیے نہ تو عقیدت کی کشتی ہے اور نہ محبت کا تُلہا (رسیوں سے بندھا ہوا لکڑی کا تختہ) ہے ، ان اسباب کے بنا تو وہ واہے گرو اتنا دور ہے کہ اس کا وصال ممکن نہیں۔۔1۔۔
ਮੇਰੇ ਠਾਕੁਰ ਪੂਰੈ ਤਖਤਿ ਅਡੋਲੁ ॥ میرا شکل و صورت سے پاک رب بڑا غنی ہے اور غیر منقول تخت پر بیٹھا ہے۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਪੂਰਾ ਜੇ ਕਰੇ ਪਾਈਐ ਸਾਚੁ ਅਤੋਲੁ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اگر کوئی گرو کی طرف متوجہ اچھا آدمی فضل کرے تو عظیم حق ذات واہے گرو کسی سادھو کو حاصل ہوسکتا ہے۔۔ 1۔۔ وقفہ
ਪ੍ਰਭੁ ਹਰਿਮੰਦਰੁ ਸੋਹਣਾ ਤਿਸੁ ਮਹਿ ਮਾਣਕ ਲਾਲ ॥ ਮੋਤੀ ਹੀਰਾ ਨਿਰਮਲਾ ਕੰਚਨ ਕੋਟ ਰੀਸਾਲ ॥ انسانی جسم کی شکل میں واہے گرو کا مندر بہت خوبصورت ہے، اس میں خیال کی شکل میں سرخ جوہر اور محبت کی شکل میں سرخ یاقوت موجود ہے۔ بے رغبتی کی شکل میں موتی ہے، علم کی شکل میں خالص ہیرا ہے اور دھاتوں میں بہترین سونےکی طرح یہ انسانی جسم بھی ایک بہترین قلعہ ہے۔
ਬਿਨੁ ਪਉੜੀ ਗੜਿ ਕਿਉ ਚੜਉ ਗੁਰ ਹਰਿ ਧਿਆਨ ਨਿਹਾਲ ॥੨॥ (یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ) اس قلعے پر بنا سیڑھی کے کیسے چڑھا جائے، (ست گرو جی جواب دیتے ہیں) اس انسانی جسم کے قلعے پر چڑھنے کے لیے، یعنی اس انسانی جسم کی نجات کے لیے گرو کے ذریعے غیر متشکل رب کا ذکر کرکے اثر لے یعنی نام کا ذکر کرکے نجات حاصل کر۔۔2۔۔
ਗੁਰੁ ਪਉੜੀ ਬੇੜੀ ਗੁਰੂ ਗੁਰੁ ਤੁਲਹਾ ਹਰਿ ਨਾਉ ॥ اے انسان! (اس قلعے پر چڑھنے کے لیے) گرو کی شکل میں سیڑھی، (پیاس کی صورت میں دریا پار کرنے کے لیے) گرو کی شکل میں کشتی اور گرو کی شکل میں تُلہا اور (آوا گون سے آزادی حاصل کرنے کے لیے) گرو کے ذریعہ واہے گرو کے جہاز کا سہارا لیا جاسکتا ہے اور غیر متشکل رب کے نام کا ذکر کرنے کے لیے پیغام کی سیڑھی، ناؤ اور تلہا کو اپنی منزل بناؤ۔
ਗੁਰੁ ਸਰੁ ਸਾਗਰੁ ਬੋਹਿਥੋ ਗੁਰੁ ਤੀਰਥੁ ਦਰੀਆਉ ॥ گرو کے پاس سمندر کائنات پار کرنے کے لیے علم کی شکل میں جہاز ہے، اور گرو ہی گناہ کے اعمال سے چھٹکارے کے لیے زیارت گاہ اور جسم کی پاکیزگی کے لیے مقدس دریا ہے۔
ਜੇ ਤਿਸੁ ਭਾਵੈ ਊਜਲੀ ਸਤ ਸਰਿ ਨਾਵਣ ਜਾਉ ॥੩॥ اگر غیر متشکل رب کو اس عورت کا برتاؤ اچھا لگتا ہے تو اس کی عقل خالص ہوجاتی ہے اور وہ نیک صحبت کی جھیل میں غسل کرنے جاتی ہے۔ ۔۔ 3۔۔
ਪੂਰੋ ਪੂਰੋ ਆਖੀਐ ਪੂਰੈ ਤਖਤਿ ਨਿਵਾਸ ॥ وہ جو کامل‌ غیر متشکل رب ہے، اس کی پوری عقیدت کے ساتھ پوجا کریں، تو اس واہے گرو کی پناہ میں قیام ہو سکتا ہے۔
ਪੂਰੈ ਥਾਨਿ ਸੁਹਾਵਣੈ ਪੂਰੈ ਆਸ ਨਿਰਾਸ ॥ کامل واہے گرو کا وصال پانے والا معزز انسان ناامید لوگوں کی امیدوں کو پورا کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਪੂਰਾ ਜੇ ਮਿਲੈ ਕਿਉ ਘਾਟੈ ਗੁਣ ਤਾਸ ॥੪॥੯॥ ست گرو جی کہتے ہیں کہ وہ کامل واہے گرو جس کو مل جاتا ہے، تو اس کی اچھی صفتوں میں کمی کیسے ہو سکتی ہے۔
ਸਿਰੀਰਾਗੁ ਮਹਲਾ ੧ ॥ سری راگو محلہ 1
ਆਵਹੁ ਭੈਣੇ ਗਲਿ ਮਿਲਹ ਅੰਕਿ ਸਹੇਲੜੀਆਹ ॥ اے نیک صحبت یافتہ بہن! آؤ، میرے گلے ملو، کیونکہ ہم ایک ہی شوہر واہے گرو کی سہیلیاں ہیں۔
ਮਿਲਿ ਕੈ ਕਰਹ ਕਹਾਣੀਆ ਸੰਮ੍ਰਥ ਕੰਤ ਕੀਆਹ ॥ ہم دونوں مل کر اس قادر مطلق غیر متشکل رب شوہر کی شان کے بارے میں بات کریں،
ਸਾਚੇ ਸਾਹਿਬ ਸਭਿ ਗੁਣ ਅਉਗਣ ਸਭਿ ਅਸਾਹ ॥੧॥ اس حق ذات واہے گرو میں کامل علم کی سبھی خوبیاں ہیں اور ہم میں سبھی خامیاں ہی ہیں۔۔ 1۔۔
ਕਰਤਾ ਸਭੁ ਕੋ ਤੇਰੈ ਜੋਰਿ ॥ اے کرنے والے! کائنات تیری قدرت کی وجہ سے ہی ہے۔
ਏਕੁ ਸਬਦੁ ਬੀਚਾਰੀਐ ਜਾ ਤੂ ਤਾ ਕਿਆ ਹੋਰਿ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ جب ہم ایک بے مثال رب کے بارے میں غور کرتے ہیں تو تو ہی تو ہر جگہ موجود ہے، پھر دوسرے کسی کی کیا ضرورت ہے۔ 1۔ وقفہ
ਜਾਇ ਪੁਛਹੁ ਸੋਹਾਗਣੀ ਤੁਸੀ ਰਾਵਿਆ ਕਿਨੀ ਗੁਣੀ ॥ اے سہیلیوں! واہےگرو کی معرفت حاصل کرنے والی خوش نصیب عورتوں سے جاکر پوچھو کہ تم نے کن خوبیوں کی وجہ سے واہے گرو کو حاصل کیا ہے یعنی رب کی خوشی حاصل کی ہے۔
ਸਹਜਿ ਸੰਤੋਖਿ ਸੀਗਾਰੀਆ ਮਿਠਾ ਬੋਲਣੀ ॥ (جواب میں کہا ہے کہ) صبر اور شیریں کلام کی وجہ سے وہ فطری طور پر آراستہ ہوئی ہے۔
ਪਿਰੁ ਰੀਸਾਲੂ ਤਾ ਮਿਲੈ ਜਾ ਗੁਰ ਕਾ ਸਬਦੁ ਸੁਣੀ ॥੨॥ جستجو کرنے والی عورت جب گرو کی تعلیمات سنتی ہے، تب اسے خوبصورت واہے گرو کی شکل میں شوہر ملتا ہے۔۔ 2۔۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/