Guru Granth Sahib Translation Project

guru-granth-sahib-urdu-page-16

Page 16

ਸੁਣਹਿ ਵਖਾਣਹਿ ਜੇਤੜੇ ਹਉ ਤਿਨ ਬਲਿਹਾਰੈ ਜਾਉ ॥ جتنے آدمی نام کے سننے اور پڑھنے والے ہیں، ان پر قربان جاتا ہوں ۔
ਤਾ ਮਨੁ ਖੀਵਾ ਜਾਣੀਐ ਜਾ ਮਹਲੀ ਪਾਏ ਥਾਉ ॥੨॥ اس نام کے ذکر کے نشے میں دل مست ہوا، تبھی جانا جا سکتا ہے، جب جستجو کرنے والا غیر متشکل رب کی صورت پالے ۔ ۔2۔
ਨਾਉ ਨੀਰੁ ਚੰਗਿਆਈਆ ਸਤੁ ਪਰਮਲੁ ਤਨਿ ਵਾਸੁ ॥ جو نام کے ذکر اور اعمال صالحہ کے پانی سے غسل کرتے ہیں اور کلمۂ حق کی خوشبو بدن پر لگاتے ہیں۔
ਤਾ ਮੁਖੁ ਹੋਵੈ ਉਜਲਾ ਲਖ ਦਾਤੀ ਇਕ ਦਾਤਿ ॥ ان کا چہرہ روشن ہو جاتا ہے اور آخر کار لاکھوں کے حصول سے ایک نام کا حصول ہی بہتر ہے۔
ਦੂਖ ਤਿਸੈ ਪਹਿ ਆਖੀਅਹਿ ਸੂਖ ਜਿਸੈ ਹੀ ਪਾਸਿ ॥੩॥ دکھ بھی اس کے سامنے بتائے جائیں جس کے پاس دینے کے لیے خوشی ہو۔، 3۔
ਸੋ ਕਿਉ ਮਨਹੁ ਵਿਸਾਰੀਐ ਜਾ ਕੇ ਜੀਅ ਪਰਾਣ ॥ پھر اس واہے گرو کو دل سے بھلایا کیوں کر جائے جس نے دنیا کی تمام مخلوقات کو زندگی دی ہوئی ہے۔
ਤਿਸੁ ਵਿਣੁ ਸਭੁ ਅਪਵਿਤ੍ਰੁ ਹੈ ਜੇਤਾ ਪੈਨਣੁ ਖਾਣੁ ॥ اس شکل و صورت سے پاک ذات کے بنا کھانا پینا اور پہننا سب ناپاک ہے۔
ਹੋਰਿ ਗਲਾਂ ਸਭਿ ਕੂੜੀਆ ਤੁਧੁ ਭਾਵੈ ਪਰਵਾਣੁ ॥੪॥੫॥ دوسری سبھی چیزیں بیکار یا جھوٹی ہیں، صرف وہی سچ اور پسندیدہ ہے جو تجھے بھلا لگتا ہے. 4۔ 5۔
ਸਿਰੀਰਾਗੁ ਮਹਲੁ ੧ ॥ سری راگو محلو 1۔۔
ਜਾਲਿ ਮੋਹੁ ਘਸਿ ਮਸੁ ਕਰਿ ਮਤਿ ਕਾਗਦੁ ਕਰਿ ਸਾਰੁ ॥ ذہانت کو جلانے کے بعد رگڑ کر سیاہی بنا لیں اور عقل کامل کو کاغذ بنا لیں۔
ਭਾਉ ਕਲਮ ਕਰਿ ਚਿਤੁ ਲੇਖਾਰੀ ਗੁਰ ਪੁਛਿ ਲਿਖੁ ਬੀਚਾਰੁ ॥ محبت کے قلم سے یکسو ذہن مصنف کے ذریعے گرو سے حق کی فکر کو لے کر اس عقل کے کاغذ پر لکھیں ۔
ਲਿਖੁ ਨਾਮੁ ਸਾਲਾਹ ਲਿਖੁ ਲਿਖੁ ਅੰਤੁ ਨ ਪਾਰਾਵਾਰੁ ॥੧॥ واہےگرو کا نام لکھیں، اس کی حمد لکھیں اور پھر اس کی لامحدودیت کو لکھیں۔۔ 1۔۔
ਬਾਬਾ ਏਹੁ ਲੇਖਾ ਲਿਖਿ ਜਾਣੁ ॥ اے بابا جی ! ایسا حساب لکها جانا چاہیے ۔
ਜਿਥੈ ਲੇਖਾ ਮੰਗੀਐ ਤਿਥੈ ਹੋਇ ਸਚਾ ਨੀਸਾਣੁ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ تاکہ جہاں (آخرت میں) انسانوں سے اعمال کا حساب لیا جاتاہے، وہاں حق نام کی علامت ساتھ ہو‌۔۔ 1۔‌۔ وقفہ
ਜਿਥੈ ਮਿਲਹਿ ਵਡਿਆਈਆ ਸਦ ਖੁਸੀਆ ਸਦ ਚਾਉ ॥ جس آخرت میں عقیدت مندوں کو عزت ملتی ہے، ہمیشہ کی خوشی اور ہمیشہ کی خوش نصیبی حاصل ہوتی ہے۔
ਤਿਨ ਮੁਖਿ ਟਿਕੇ ਨਿਕਲਹਿ ਜਿਨ ਮਨਿ ਸਚਾ ਨਾਉ ॥ جن کے دل میں سچا نام بسا ہوا ہے۔ ان کے پیشانی پر مذہبی نور ہوتا ہے
ਕਰਮਿ ਮਿਲੈ ਤਾ ਪਾਈਐ ਨਾਹੀ ਗਲੀ ਵਾਉ ਦੁਆਉ ॥੨॥ ایسا نام جب غیر متشکل رب کی مہربانی سے ہو، تبھی حاصل ہوتا ہے ورنہ اور بحث کرنا بے کار ہے۔
ਇਕਿ ਆਵਹਿ ਇਕਿ ਜਾਹਿ ਉਠਿ ਰਖੀਅਹਿ ਨਾਵ ਸਲਾਰ ॥ کوئی یہاں پیدا ہوتا ہے اور کوئی مر جاتا ہے، کچھ لوگ یہاں قائد بن بیٹھتے ہیں۔
ਇਕਿ ਉਪਾਏ ਮੰਗਤੇ ਇਕਨਾ ਵਡੇ ਦਰਵਾਰ ॥ کوئی بھکاری پیدا ہوتا ہے، کوئی یہاں پر بڑے دربار لگاکر رہتا ہے۔
ਅਗੈ ਗਇਆ ਜਾਣੀਐ ਵਿਣੁ ਨਾਵੈ ਵੇਕਾਰ ॥੩॥ لیکن آخرت میں جاکر ہی معلوم ہوتا ہے کہ غیر متشکل رب کے نام کے بنا یہ سب کچھ بیکار ہے۔ 3۔
ਭੈ ਤੇਰੈ ਡਰੁ ਅਗਲਾ ਖਪਿ ਖਪਿ ਛਿਜੈ ਦੇਹ ॥ اے بزرگ! آپ کے دل میں آخرت کا خوف ہے یا نہیں، لیکن مجھے آگے آخرت کا خوف بہت ہے۔ اس لیے یہ جسم عملی کاموں میں کھپ کھپ کر ٹوٹ رہا ہے۔
ਨਾਵ ਜਿਨਾ ਸੁਲਤਾਨ ਖਾਨ ਹੋਦੇ ਡਿਠੇ ਖੇਹ ॥ جن کے نام بادشاہ اور سردار ہوتے ہیں، وہ بھی خوار ہوتے یہاں دیکھے گئے ہیں۔
ਨਾਨਕ ਉਠੀ ਚਲਿਆ ਸਭਿ ਕੂੜੇ ਤੁਟੇ ਨੇਹ ॥੪॥੬॥ ست گرو جی بیان کرتے ہیں کہ جب انسان اس فانی دنیا کو چھوڑ کر چلا جاتا ہے تو جتنے بھی یہاں جھوٹی محبت کے رشتے قائم ہوتے ہیں، وہ ٹوٹ جاتے ہیں۔ , 4۔ 6۔
ਸਿਰੀਰਾਗੁ ਮਹਲਾ ੧ ॥ سری راگو محلہ 1۔۔
ਸਭਿ ਰਸ ਮਿਠੇ ਮੰਨਿਐ ਸੁਣਿਐ ਸਾਲੋਣੇ ॥ اے ابا جی! واہےگرو کے نام میں غور کرنے سے میٹھا رس اور سننے سے نمکین رس ملتا ہے۔
ਖਟ ਤੁਰਸੀ ਮੁਖਿ ਬੋਲਣਾ ਮਾਰਣ ਨਾਦ ਕੀਏ ॥ منہ سے اس کی تسبیح کرنے سے کھٹی اور کسیلی چیزوں کا ذائقہ ملتا ہے اور راگوں میں حمد کرنے سے ہر قسم کے مصالحوں کا ذائقہ ملتا ہے۔
ਛਤੀਹ ਅੰਮ੍ਰਿਤ ਭਾਉ ਏਕੁ ਜਾ ਕਉ ਨਦਰਿ ਕਰੇਇ ॥੧॥ در اصل چھتیس قسم کے کھانے امرت کی شکل میں ایک واہے گرو کی محبت ہے، لیکن جن پر واہے گرو کی مہربانی ہوتی ہے یہ اسی کو حاصل ہوتے ہیں ۔ , 1۔۔
ਬਾਬਾ ਹੋਰੁ ਖਾਣਾ ਖੁਸੀ ਖੁਆਰੁ ॥ اے ابا جی ! زبان کے ذائقے کے لیے دوسری چیزیں کھانا خوار کرتا ہے۔
ਜਿਤੁ ਖਾਧੈ ਤਨੁ ਪੀੜੀਐ ਮਨ ਮਹਿ ਚਲਹਿ ਵਿਕਾਰ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ جس کے کھانے سے دماغ میں برے خیالات پیدا ہوتے ہیں ، اس سے آخرت میں جسم کو عذاب دیا جاتا ہے۔ 1۔ وقفہ
ਰਤਾ ਪੈਨਣੁ ਮਨੁ ਰਤਾ ਸੁਪੇਦੀ ਸਤੁ ਦਾਨੁ ॥ دل میں واہے گرو کے نام کو جمانے کے لیے میں نے لال رنگ کا لباس بنایا ہے، سچے عہد کو بیان کرنے کے لیے سفید لباس بنایا ہے۔
ਨੀਲੀ ਸਿਆਹੀ ਕਦਾ ਕਰਣੀ ਪਹਿਰਣੁ ਪੈਰ ਧਿਆਨੁ ॥ گناہ سے پاک ہو کر رب کے قدموں پر غور کرنے کے لیے میں نے نیلے کپڑے کا لباس بنایا ہے۔
ਕਮਰਬੰਦੁ ਸੰਤੋਖ ਕਾ ਧਨੁ ਜੋਬਨੁ ਤੇਰਾ ਨਾਮੁ ॥੨॥ اطمینان کو کمر بند اور واہے گرو کے نام کو دولت اور جوانی مانا ہے۔ 2۔
ਬਾਬਾ ਹੋਰੁ ਪੈਨਣੁ ਖੁਸੀ ਖੁਆਰੁ ॥ اے ابا جی ! دلی جذبات کے مطابق دوسری چیزیں پہننے سے انسان خوار ہوتا ہے۔
ਜਿਤੁ ਪੈਧੈ ਤਨੁ ਪੀੜੀਐ ਮਨ ਮਹਿ ਚਲਹਿ ਵਿਕਾਰ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ جس کے پہننے سے بدن کو تکلیف ہو اور دل میں خواہشات پیدا ہوں، ایسے کپڑے پہننا بےکار ہے۔۔ 1۔۔وقفہ۔۔
ਘੋੜੇ ਪਾਖਰ ਸੁਇਨੇ ਸਾਖਤਿ ਬੂਝਣੁ ਤੇਰੀ ਵਾਟ ॥ مذہبی گھوڑے کو سچے عہد کی زین پہنا کر، اس کو مہربانی والی سونے کی دمچی کے زیور سے سجا کر، غیر متشکل رب کی حصول یابی کے راستے کی سمجھ پر چلا دیا ہے۔
ਤਰਕਸ ਤੀਰ ਕਮਾਣ ਸਾਂਗ ਤੇਗਬੰਦ ਗੁਣ ਧਾਤੁ ॥ پاکیزہ دل کے ترکش میں عشق کا تیر ہے، واہے گرو کی شوقین عقل میری کمان ہے، امن میرے لیے برچھی ہے، علم کو مینے میان مانا ہے، ان اچھائیوں کی طرف میں دوڑا ہوں۔
ਵਾਜਾ ਨੇਜਾ ਪਤਿ ਸਿਉ ਪਰਗਟੁ ਕਰਮੁ ਤੇਰਾ ਮੇਰੀ ਜਾਤਿ ॥੩॥ واہےگرو کی مہربانی سے آپ کے گھر میں وقار کے ساتھ حاضر ہونا میرے لیے وار اور بھالا ہے، آپ کا حقیقی فضل سمجھو میری اعلیٰ ذات ہے۔
ਬਾਬਾ ਹੋਰੁ ਚੜਣਾ ਖੁਸੀ ਖੁਆਰੁ ॥ اے ابا جی! دل کو خوش کرنے کے لیے کسی دوسرے کی سواری کرنے سے انسان خوار ہوتا ہے۔
ਜਿਤੁ ਚੜਿਐ ਤਨੁ ਪੀੜੀਐ ਮਨ ਮਹਿ ਚਲਹਿ ਵਿਕਾਰ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ جس پر چڑھنے سے بدن کو تکلیف ہو اور دل میں خواہشات پیدا ہوں، ایسی سواری کرنا بے کار ہے۔۔1۔۔وقفہ
ਘਰ ਮੰਦਰ ਖੁਸੀ ਨਾਮ ਕੀ ਨਦਰਿ ਤੇਰੀ ਪਰਵਾਰੁ ॥ اے شکل و صورت سے پاک ذات! تیرے نام کی خوشی ہی میرے لیے منزل ہے اور تمہاری مہربانی میرا خاندان ہے۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ slot gacor https://andong-butuh.purworejokab.go.id/resources/demo/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/assets/files/demo/ https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ slot gacor https://andong-butuh.purworejokab.go.id/resources/demo/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/assets/files/demo/ https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/