Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 163

Page 163

ਆਪੇ ਹੀ ਪ੍ਰਭੁ ਦੇਹਿ ਮਤਿ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਧਿਆਈਐ ॥ رب خود ہی اچھی ذہانت عطا کرتا ہے اور انسان ہری کے نام کا دھیان کرتا ہے۔
ਵਡਭਾਗੀ ਸਤਿਗੁਰੁ ਮਿਲੈ ਮੁਖਿ ਅੰਮ੍ਰਿਤੁ ਪਾਈਐ ॥ بہت خوش قسمتی سے ستگرو جی ملتے ہیں، جو اس کے منہ میں (ہری نام کا) امرت ڈالتے ہیں۔
ਹਉਮੈ ਦੁਬਿਧਾ ਬਿਨਸਿ ਜਾਇ ਸਹਜੇ ਸੁਖਿ ਸਮਾਈਐ ॥ جب کبر اور شکوک ختم ہوجاتا ہے، تو وہ آسانی سے خوشی میں ضم ہوجاتا ہے۔
ਸਭੁ ਆਪੇ ਆਪਿ ਵਰਤਦਾ ਆਪੇ ਨਾਇ ਲਾਈਐ ॥੨॥ رب خود ہی ہمہ گیر ہورہا ہے اور خود ہی انسان کو اپنے نام کے ذکر میں لگاتا ہے۔ 2۔
ਮਨਮੁਖਿ ਗਰਬਿ ਨ ਪਾਇਓ ਅਗਿਆਨ ਇਆਣੇ ॥ خود غرض لوگ تکبر سے رب کو حاصل نہیں کرسکتے، وہ بے وقوف اور جاہل ہیں۔
ਸਤਿਗੁਰ ਸੇਵਾ ਨਾ ਕਰਹਿ ਫਿਰਿ ਫਿਰਿ ਪਛੁਤਾਣੇ ॥ وہ ستگرو کی خدمت و عبادت نہیں کرتے اور بار بار افسوس کرتے ہیں۔
ਗਰਭ ਜੋਨੀ ਵਾਸੁ ਪਾਇਦੇ ਗਰਭੇ ਗਲਿ ਜਾਣੇ ॥ اسے رحم مادر میں ہی ٹھکانہ ملتا ہے اور رحم میں ہی گل سڑجاتے ہیں۔
ਮੇਰੇ ਕਰਤੇ ਏਵੈ ਭਾਵਦਾ ਮਨਮੁਖ ਭਰਮਾਣੇ ॥੩॥ میرے خالق کائنات کو یہی پسند ہے کہ یہاں خود پسند لوگ بھٹکتے رہیں۔ 3۔
ਮੇਰੈ ਹਰਿ ਪ੍ਰਭਿ ਲੇਖੁ ਲਿਖਾਇਆ ਧੁਰਿ ਮਸਤਕਿ ਪੂਰਾ ॥ میرے ہری رب نے شروع سے ہی انسان کی پیشانی پر اس کی قسمت لکھ دی تھی۔
ਹਰਿ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਧਿਆਇਆ ਭੇਟਿਆ ਗੁਰੁ ਸੂਰਾ ॥ جب بہادر انسان گرو سے ملتا ہے، تو وہ ہری رب کے نام کی پرستش کرتا ہے۔
ਮੇਰਾ ਪਿਤਾ ਮਾਤਾ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਹੈ ਹਰਿ ਬੰਧਪੁ ਬੀਰਾ ॥ ہری کا نام میرے والد اور میری ماں ہے۔ رب ہی میرا رشتہ دار اور بھائی ہے۔
ਹਰਿ ਹਰਿ ਬਖਸਿ ਮਿਲਾਇ ਪ੍ਰਭ ਜਨੁ ਨਾਨਕੁ ਕੀਰਾ ॥੪॥੩॥੧੭॥੩੭॥ اے رب! کیڑے خادم نانک کو معافی دے کر اپنے ساتھ ملا لے۔4۔3۔17۔37
ਗਉੜੀ ਬੈਰਾਗਣਿ ਮਹਲਾ ੩ ॥ گؤڑی بیراگنی محلہ 3۔
ਸਤਿਗੁਰ ਤੇ ਗਿਆਨੁ ਪਾਇਆ ਹਰਿ ਤਤੁ ਬੀਚਾਰਾ ॥ ستگرو سے علم حاصل کرنے کے بعد، میں نے اعلیٰ ترین عنصر رب کی اصل پر غور کیا ہے۔
ਮਤਿ ਮਲੀਣ ਪਰਗਟੁ ਭਈ ਜਪਿ ਨਾਮੁ ਮੁਰਾਰਾ ॥ مراری رب کے نام کا ذکر کرنے سے میرا گندہ ذہن پاک ہوگیا ہے۔
ਸਿਵਿ ਸਕਤਿ ਮਿਟਾਈਆ ਚੂਕਾ ਅੰਧਿਆਰਾ ॥ رب نے دولت کو ختم کردیا ہے اور میری جہالت کی تاریکی دور ہوگئی ہے۔
ਧੁਰਿ ਮਸਤਕਿ ਜਿਨ ਕਉ ਲਿਖਿਆ ਤਿਨ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਪਿਆਰਾ ॥੧॥ ہری نام ان لوگوں کو پیارا لگتا ہے، جن کی تقدیر میں شروع ہی سے قسمت کی لکیریں موجود ہیں۔ 1۔
ਹਰਿ ਕਿਤੁ ਬਿਧਿ ਪਾਈਐ ਸੰਤ ਜਨਹੁ ਜਿਸੁ ਦੇਖਿ ਹਉ ਜੀਵਾ ॥ اے سنتوں! رب کو کس ذریعہ سے حاصل کیا جاسکتا ہے؟ جس کے دیدار سے میں زندہ رہتی ہوں۔
ਹਰਿ ਬਿਨੁ ਚਸਾ ਨ ਜੀਵਤੀ ਗੁਰ ਮੇਲਿਹੁ ਹਰਿ ਰਸੁ ਪੀਵਾ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ رب کے بغیر میں ایک لمحہ بھی زندہ نہیں رہ سکتا۔ مجھے گرو کے ساتھ ملا دیجیے، تاکہ میں ہری رس پی سکوں۔ 1۔ وقفہ۔
ਹਉ ਹਰਿ ਗੁਣ ਗਾਵਾ ਨਿਤ ਹਰਿ ਸੁਣੀ ਹਰਿ ਹਰਿ ਗਤਿ ਕੀਨੀ ॥ میں ہمیشہ رب کی حمد و ثنا کرتی ہوں اور ہر روز رب کا شان ہی سنتی ہوں۔ مجھے ہری نے (دنیا سے) آزاد کردیا ہے۔
ਹਰਿ ਰਸੁ ਗੁਰ ਤੇ ਪਾਇਆ ਮੇਰਾ ਮਨੁ ਤਨੁ ਲੀਨੀ ॥ میں نے ہری رس گرو سے حاصل کیا ہے۔ میرا من اور تن اس میں جذب ہوگیا ہے۔
ਧਨੁ ਧਨੁ ਗੁਰੁ ਸਤ ਪੁਰਖੁ ਹੈ ਜਿਨਿ ਭਗਤਿ ਹਰਿ ਦੀਨੀ ॥ وہ سچا انسان قابل مبارکباد ہے،جنہوں نے مجھے رب کی پرستش سکھائی ہے۔
ਜਿਸੁ ਗੁਰ ਤੇ ਹਰਿ ਪਾਇਆ ਸੋ ਗੁਰੁ ਹਮ ਕੀਨੀ ॥੨॥ میں نے اسے ہی اپنا گرو مان لیا ہے، جس گرو کے ذریعے میں نے رب کو پایا ہے۔ 2۔
ਗੁਣਦਾਤਾ ਹਰਿ ਰਾਇ ਹੈ ਹਮ ਅਵਗਣਿਆਰੇ ॥ دنیا کا مالک رب خوبیاں کا عطا کرنے والا ہے، لیکن ہم انسانوں میں بہت سی خامیاں موجود ہیں۔
ਪਾਪੀ ਪਾਥਰ ਡੂਬਦੇ ਗੁਰਮਤਿ ਹਰਿ ਤਾਰੇ ॥ پانی میں ڈوبتے پتھروں کی طرح دنیاوی سمندر میں ڈوبتے گنہ گار انسان کو رب نے گرو کی حکمت سےپار کردیا ہے۔
ਤੂੰ ਗੁਣਦਾਤਾ ਨਿਰਮਲਾ ਹਮ ਅਵਗਣਿਆਰੇ ॥ اے خوبیاں عطا کرنے والے! آپ بہت پاکیزہ ہیں؛ لیکن ہم انسانوں میں بہت سی خامیاں بھری ہوئی ہیں۔
ਹਰਿ ਸਰਣਾਗਤਿ ਰਾਖਿ ਲੇਹੁ ਮੂੜ ਮੁਗਧ ਨਿਸਤਾਰੇ ॥੩॥ اے رب! آپ بڑے بڑے احمقوں کو بھی دنیاوی سمندر سے پار کردیتے ہیں، اس لیے میں آپ کی پناہ میں آیا ہوں اور مجھے بھی زندگی کے سمندر سے پارکرادیجیے۔ 3۔
ਸਹਜੁ ਅਨੰਦੁ ਸਦਾ ਗੁਰਮਤੀ ਹਰਿ ਹਰਿ ਮਨਿ ਧਿਆਇਆ ॥ جو شخص گرو کی حکمت کے ذریعے اپنے دل میں ہری رب کا دھیان کرتا ہے، انہیں ہمیشہ ہی آسان خوشی اور سکھ حاصل ہوتا ہے۔
ਸਜਣੁ ਹਰਿ ਪ੍ਰਭੁ ਪਾਇਆ ਘਰਿ ਸੋਹਿਲਾ ਗਾਇਆ ॥ وہ اپنے پاک رب کو پاکر اپنے دل نما گھر میں اس کی شان و شوکت کے گیت گاتے رہتے ہیں۔
ਹਰਿ ਦਇਆ ਧਾਰਿ ਪ੍ਰਭ ਬੇਨਤੀ ਹਰਿ ਹਰਿ ਚੇਤਾਇਆ ॥ اے ہری! مجھ پر رحم کیجیے۔ اے رب! میری یہی دعا ہے کہ میں ہمیشہ ہی ہری رب کا نام یاد کرتا رہوں۔
ਜਨ ਨਾਨਕੁ ਮੰਗੈ ਧੂੜਿ ਤਿਨ ਜਿਨ ਸਤਿਗੁਰੁ ਪਾਇਆ ॥੪॥੪॥੧੮॥੩੮॥ متنفس نانک کو ان عظیم انسانوں کے قدموں کی خاک کی تمنا ہے، جنہوں نے ستگرو کو پایا ہے۔ 4۔4۔ 18۔38 ۔
ਗਉੜੀ ਗੁਆਰੇਰੀ ਮਹਲਾ ੪ ਚਉਥਾ ਚਉਪਦੇ گؤڑی گواریری محلہ 4 چوتھا چؤپدے
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے،جسے ستگرو کی مہربانی سے پایا جاسکتا ہے۔
ਪੰਡਿਤੁ ਸਾਸਤ ਸਿਮ੍ਰਿਤਿ ਪੜਿਆ ॥ پنڈت شاشتروں اور اسمرتیوں کا مطالعہ کرتا ہے۔
ਜੋਗੀ ਗੋਰਖੁ ਗੋਰਖੁ ਕਰਿਆ ॥ یوگی اپنے گرو کا نام 'گورکھ گورکھ' پکارتا ہے۔
ਮੈ ਮੂਰਖ ਹਰਿ ਹਰਿ ਜਪੁ ਪੜਿਆ ॥੧॥ لیکن میں احمق ہری رب کے نام کا ہی ذکر کرتا ہوں۔ 1۔
ਨਾ ਜਾਨਾ ਕਿਆ ਗਤਿ ਰਾਮ ਹਮਾਰੀ ॥ اے میرے رام! مجھے نہیں معلوم کی میری کیا حالت ہوگی۔
ਹਰਿ ਭਜੁ ਮਨ ਮੇਰੇ ਤਰੁ ਭਉਜਲੁ ਤੂ ਤਾਰੀ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اے میرے دل! تو رب کی عبادت کرکے دنیاوی سمندر سے پار ہوجا۔ 1۔ وقفہ۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html