Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 145

Page 145

ਜਾ ਤੁਧੁ ਭਾਵਹਿ ਤਾ ਕਰਹਿ ਬਿਭੂਤਾ ਸਿੰਙੀ ਨਾਦੁ ਵਜਾਵਹਿ ॥ جب تجھے اچھا لگتا ہے تو مخلوق اپنے جسم کو مزین کرتی ہے اور مغنی دف بجاتی ہے۔
ਜਾ ਤੁਧੁ ਭਾਵੈ ਤਾ ਪੜਹਿ ਕਤੇਬਾ ਮੁਲਾ ਸੇਖ ਕਹਾਵਹਿ ॥ جب تجھے اچھا لگتا ہے تو آدمی قرآن پڑھتا ہے اور ملا اور شیخ کہلا یا جاتا ہے۔
ਜਾ ਤੁਧੁ ਭਾਵੈ ਤਾ ਹੋਵਹਿ ਰਾਜੇ ਰਸ ਕਸ ਬਹੁਤੁ ਕਮਾਵਹਿ ॥ اے مالک! جب آپ کی مرضی ہوتی ہے تو بہت سے بادشاہ بن جاتے ہیں اور زیادہ تر ذائقوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں.
ਜਾ ਤੁਧੁ ਭਾਵੈ ਤੇਗ ਵਗਾਵਹਿ ਸਿਰ ਮੁੰਡੀ ਕਟਿ ਜਾਵਹਿ ॥ اے آقا! جب آپ کو مناسب لگتا ہے تو مرد تلواریں چلاتے ہیں اور دھڑ سے سر کاٹ دیتے ہیں۔
ਜਾ ਤੁਧੁ ਭਾਵੈ ਜਾਹਿ ਦਿਸੰਤਰਿ ਸੁਣਿ ਗਲਾ ਘਰਿ ਆਵਹਿ ॥ اے مالک! جب آپ کی مرضی ہوتی ہے تو لوگ مختلف ممالک میں چلے جاتے ہیں اور بہت سی خبریں سن کر گھر واپس لوٹ آتے ہیں۔
ਜਾ ਤੁਧੁ ਭਾਵੈ ਨਾਇ ਰਚਾਵਹਿ ਤੁਧੁ ਭਾਣੇ ਤੂੰ ਭਾਵਹਿ ॥ اے پیارے شوہر! جب آپ کو مناسب لگتا ہے تو انسان تیرے نام میں مگن ہوجاتا ہے اور جب تیری چاہت ہو تی ہے ، وہ تجھے اچھا لگتا ہے ۔
ਨਾਨਕੁ ਏਕ ਕਹੈ ਬੇਨੰਤੀ ਹੋਰਿ ਸਗਲੇ ਕੂੜੁ ਕਮਾਵਹਿ ॥੧॥ نانک دعا کرتا ہے کہ اے رب! تیری مرضی پر چلنے والوں کے علاوہ باقی تمام لوگ جھوٹ ہی کماتے ہیں۔ 1۔
ਮਃ ੧ ॥ محلہ 1۔
ਜਾ ਤੂੰ ਵਡਾ ਸਭਿ ਵਡਿਆਂਈਆ ਚੰਗੈ ਚੰਗਾ ਹੋਈ ॥ اے واہے گرو! جب آپ عظیم ہیں تو تمام عظمت آپ سے نکلتی ہے۔ آپ خود اچھے ہیں اور آپ سے اچھا ہی ہونا ہے۔
ਜਾ ਤੂੰ ਸਚਾ ਤਾ ਸਭੁ ਕੋ ਸਚਾ ਕੂੜਾ ਕੋਇ ਨ ਕੋਈ ॥ جب آپ خود سچے ہیں تو آپ کی عبادت کرنے والے سب سچے ہو جاتے ہیں۔ تیرے سچے عقیدت مند کسیانسان کو جھوٹا نہیں‌سمجھتے
ਆਖਣੁ ਵੇਖਣੁ ਬੋਲਣੁ ਚਲਣੁ ਜੀਵਣੁ ਮਰਣਾ ਧਾਤੁ ॥ مخلوق کا کہنا، دیکھنا، بولنا، چلنا، جینا اور مرنا وغیرہ سب تمہاری سوچ ہی کا کھیل ہے۔
ਹੁਕਮੁ ਸਾਜਿ ਹੁਕਮੈ ਵਿਚਿ ਰਖੈ ਨਾਨਕ ਸਚਾ ਆਪਿ ॥੨॥ اے نانک! حقیقی صادق رب خود کائنات کو اپنے حکم سے پیدا کرتا ہے اور تمام مخلوق کو اپنے حکم کے تحت رکھتا ہے۔ 2۔
ਪਉੜੀ ॥ پؤڑی۔
ਸਤਿਗੁਰੁ ਸੇਵਿ ਨਿਸੰਗੁ ਭਰਮੁ ਚੁਕਾਈਐ ॥ اگر ہم ست گرو کی بے لوث خدمت کریں تو وہم دور ہو جاتا ہے۔
ਸਤਿਗੁਰੁ ਆਖੈ ਕਾਰ ਸੁ ਕਾਰ ਕਮਾਈਐ ॥ ہمیں وہ کام کرنا چاہیے جو ست گرو ہمیں کرنے کے لیے کہتے ہیں۔
ਸਤਿਗੁਰੁ ਹੋਇ ਦਇਆਲੁ ਤ ਨਾਮੁ ਧਿਆਈਐ ॥ اگر ست گرو جی مہربان ہو جائیں، تب ہی ہم نام ذکر کر سکتے ہیں۔
ਲਾਹਾ ਭਗਤਿ ਸੁ ਸਾਰੁ ਗੁਰਮੁਖਿ ਪਾਈਐ ॥ عبادت کا فائدہ بہترین ہے۔ یہ گرومکھ کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے۔
ਮਨਮੁਖਿ ਕੂੜੁ ਗੁਬਾਰੁ ਕੂੜੁ ਕਮਾਈਐ ॥ جہالت کی تاریکی نفس کے غلام پر مسلط رہتی ہے اور وہ جھوٹا مال کماتا رہتا ہے۔
ਸਚੇ ਦੈ ਦਰਿ ਜਾਇ ਸਚੁ ਚਵਾਂਈਐ ॥ وہ شخص جو سچ کی راہ پرسچے رب کے نام کا ذکرکرتا ہے،
ਸਚੈ ਅੰਦਰਿ ਮਹਲਿ ਸਚਿ ਬੁਲਾਈਐ ॥ ایسے سچے کو سچےربِ کی روحانی صورت میں بلا لیا جاتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਸਚੁ ਸਦਾ ਸਚਿਆਰੁ ਸਚਿ ਸਮਾਈਐ ॥੧੫॥ اے نانک! جو شخص ہمیشہ سچے نام کا ذکر کرتا ہے وہ سچا ہے اور سچ میں ہی ضم ہو جاتا ہے۔ 15۔
ਸਲੋਕੁ ਮਃ ੧ ॥ شلوک محلہ 1۔
ਕਲਿ ਕਾਤੀ ਰਾਜੇ ਕਾਸਾਈ ਧਰਮੁ ਪੰਖ ਕਰਿ ਉਡਰਿਆ ॥ کلیوگ چھری ہے اور بادشاہ قصائی ہے۔ مذہب دنیا سے پروں کے ساتھ اڑ گیا، یعنی کلیوگ میں مذہب تباہ ہو گیاہے۔
ਕੂੜੁ ਅਮਾਵਸ ਸਚੁ ਚੰਦ੍ਰਮਾ ਦੀਸੈ ਨਾਹੀ ਕਹ ਚੜਿਆ ॥ جھوٹ کے اس نئے چاند کی رات میں سچ کا چاند کہیں نظر نہیں آ رہا، یعنی جھوٹ ہر جگہ موجود ہے اور سچائی تباہ ہو چکی ہے۔
ਹਉ ਭਾਲਿ ਵਿਕੁੰਨੀ ਹੋਈ ॥ میں سچ کی تلاش میں پاگل ہو گیٔ ہوں،
ਆਧੇਰੈ ਰਾਹੁ ਨ ਕੋਈ ॥ اس اندھیرے میں مجھے راستہ نہیں مل رہا ہے۔
ਵਿਚਿ ਹਉਮੈ ਕਰਿ ਦੁਖੁ ਰੋਈ ॥ پوری دنیا تکبر کی وجہ سے باطل کے اندھیروں میں افسوس کر رہی ہے۔
ਕਹੁ ਨਾਨਕ ਕਿਨਿ ਬਿਧਿ ਗਤਿ ਹੋਈ ॥੧॥ اے نانک! ذی روح اس جھوٹ سے کس طریقہ سے آزاد ہوں گے؟ ، 1۔
ਮਃ ੩ ॥ محلہ 3۔
ਕਲਿ ਕੀਰਤਿ ਪਰਗਟੁ ਚਾਨਣੁ ਸੰਸਾਰਿ ॥ کلیوگ میں، واھے گرو کی شان دنیا میں علم نما روشنی کو ظاہر کردیتی ہے۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਕੋਈ ਉਤਰੈ ਪਾਰਿ ॥ صرف ایک نایاب گرومکھ دنیا وی سمندرکو پار کرتا ہے۔
ਜਿਸ ਨੋ ਨਦਰਿ ਕਰੇ ਤਿਸੁ ਦੇਵੈ ॥ اے نانک! جس شخص پر واھے گرو اپنی نظر کرم کرتا ہے، اسے ہی اپنی عظمت کا عطیہ عطا کرتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਗੁਰਮੁਖਿ ਰਤਨੁ ਸੋ ਲੇਵੈ ॥੨॥ لیکن صرف گرومکھ کو ہی نام نما جوہر ملتا ہے۔ 2۔
ਪਉੜੀ ॥ پؤڑی۔
ਭਗਤਾ ਤੈ ਸੈਸਾਰੀਆ ਜੋੜੁ ਕਦੇ ਨ ਆਇਆ ॥ واھے گرو کے بندوں اور دنیا کی مخلوق کے درمیان میل جول کبھی بھی مناسب نہیں رہا۔
ਕਰਤਾ ਆਪਿ ਅਭੁਲੁ ਹੈ ਨ ਭੁਲੈ ਕਿਸੈ ਦਾ ਭੁਲਾਇਆ ॥ واھے گرو خود بے عیب ہے۔ وہ کسی دوسرے کےبھلانے سے بھی بھول نہیں کرتا ۔
ਭਗਤ ਆਪੇ ਮੇਲਿਅਨੁ ਜਿਨੀ ਸਚੋ ਸਚੁ ਕਮਾਇਆ ॥ جن عقیدت مندوں نے سچا ہو کر سچائی پر عمل کیا ہے، واھے گرو نے خود ایسے بندوں کو اپنے ساتھ ملایا ہے۔
ਸੈਸਾਰੀ ਆਪਿ ਖੁਆਇਅਨੁ ਜਿਨੀ ਕੂੜੁ ਬੋਲਿ ਬੋਲਿ ਬਿਖੁ ਖਾਇਆ ॥ جن لوگوں نے جھوٹ بول کر مایا نما زہر کھا لیا، ایسے لوگوں کو واھے گرو نے خود گمراہ کر دیا ہے۔
ਚਲਣ ਸਾਰ ਨ ਜਾਣਨੀ ਕਾਮੁ ਕਰੋਧੁ ਵਿਸੁ ਵਧਾਇਆ ॥ وہ اس عظیم حقیقت کو نہیں پہچانتے کہ ہم سب ایک دن اس دنیا سے چلے جائیں گے۔ وہ ہوس اور غصے کے زہر کو پیدا کرتے رہتے ہیں۔
ਭਗਤ ਕਰਨਿ ਹਰਿ ਚਾਕਰੀ ਜਿਨੀ ਅਨਦਿਨੁ ਨਾਮੁ ਧਿਆਇਆ ॥ جن عقیدت مندوں نے دن رات نام کا دھیان کیا ہے، ایسے عقیدت مند ہی رب کی عبادت اور بندگی کرتےرہتے ہیں۔
ਦਾਸਨਿ ਦਾਸ ਹੋਇ ਕੈ ਜਿਨੀ ਵਿਚਹੁ ਆਪੁ ਗਵਾਇਆ ॥ جنہوں نے واھے گرو کے خادموں کے خادم بن کر اپنے باطن سے تکبر کو مٹا دیا ہے۔
ਓਨਾ ਖਸਮੈ ਕੈ ਦਰਿ ਮੁਖ ਉਜਲੇ ਸਚੈ ਸਬਦਿ ਸੁਹਾਇਆ ॥੧੬॥ واھے گرو کے دربار میں ان کے ہی چہرے روشن ہیں اور وہ سچ کے دربار میں سچے نام کے ذریعے بڑی شان پاتے ہیں۔ 16۔
ਸਲੋਕੁ ਮਃ ੧ ॥ شلوک محلہ 1۔
ਸਬਾਹੀ ਸਾਲਾਹ ਜਿਨੀ ਧਿਆਇਆ ਇਕ ਮਨਿ ॥ وہ جو صبح سویرے یکسو ہو کر رب کی حمد اور یاد کرتا ہے،
ਸੇਈ ਪੂਰੇ ਸਾਹ ਵਖਤੈ ਉਪਰਿ ਲੜਿ ਮੁਏ ॥ وہ کامل شہنشاہ ہے اور صحیح وقت پر لڑتے ہوئے مر گیا۔
ਦੂਜੈ ਬਹੁਤੇ ਰਾਹ ਮਨ ਕੀਆ ਮਤੀ ਖਿੰਡੀਆ ॥ دوسرے مرحلے میں ذہن کی توجہ بکھر جاتی ہے اور ذہن کئی راستوں پر دوڑتا ہے۔
ਬਹੁਤੁ ਪਏ ਅਸਗਾਹ ਗੋਤੇ ਖਾਹਿ ਨ ਨਿਕਲਹਿ ॥ انسان بہت سے کاروباروں کی پریشانیوں کے گہرے سمندر میں اس طرح ڈوبتا ہے کہ اس سے بالکل باہر نہیں نکل سکتا۔,
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/