Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 128

Page 128

ਮਾਝ ਮਹਲਾ ੩ ॥ ماجھ محلہ 3۔
ਮਨਮੁਖ ਪੜਹਿ ਪੰਡਿਤ ਕਹਾਵਹਿ ॥ خود غرض لوگ دوغلے پن میں کتابیں پڑھتے رہتے ہیں اور خود کو اہل علم کہلواتے ہیں۔
ਦੂਜੈ ਭਾਇ ਮਹਾ ਦੁਖੁ ਪਾਵਹਿ ॥ وہ مال کی محبت میں پھنس کر بہت پریشان رہتے ہیں۔
ਬਿਖਿਆ ਮਾਤੇ ਕਿਛੁ ਸੂਝੈ ਨਾਹੀ ਫਿਰਿ ਫਿਰਿ ਜੂਨੀ ਆਵਣਿਆ ॥੧॥ وہ زہر نما مال کی محبت میں مگن رہتے ہیں اور انہیں رب کا کوئی علم نہیں ہوتا، جس کی وجہ سے وہ باربار جنموں کے چکر میں پڑے رہتے ہیں۔
ਹਉ ਵਾਰੀ ਜੀਉ ਵਾਰੀ ਹਉਮੈ ਮਾਰਿ ਮਿਲਾਵਣਿਆ ॥ میں قربان ہوں، میری جان ان پر قربان ہے، جو اپنا کبر ختم کرکے رب میں ضم ہوجاتے ہیں۔
ਗੁਰ ਸੇਵਾ ਤੇ ਹਰਿ ਮਨਿ ਵਸਿਆ ਹਰਿ ਰਸੁ ਸਹਜਿ ਪੀਆਵਣਿਆ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ گرو کی خدمت سے رب انسان کے دل میں بس جاتا ہے اور وہ بآسانی ہی ہری رس پیتا رہتا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਵੇਦੁ ਪੜਹਿ ਹਰਿ ਰਸੁ ਨਹੀ ਆਇਆ ॥ کچھ لوگ وید پڑھتے ہیں؛ لیکن انہیں ہری رس کی لذت نہیں ملتی۔
ਵਾਦੁ ਵਖਾਣਹਿ ਮੋਹੇ ਮਾਇਆ ॥ مال و دولت کی وجہ سے وہ بددماغ ہوگئے ہیں اور جھگڑتے رہتے ہیں۔
ਅਗਿਆਨਮਤੀ ਸਦਾ ਅੰਧਿਆਰਾ ਗੁਰਮੁਖਿ ਬੂਝਿ ਹਰਿ ਗਾਵਣਿਆ ॥੨॥ جاہل عقل والے ہمیشہ جہالت کے اندھیروں میں ہیں۔ گرومکھ واہے گرو کو جان لیتے ہیں اور ہری کی تسبیح و تحمید کرتے رہتے ہیں۔2۔
ਅਕਥੋ ਕਥੀਐ ਸਬਦਿ ਸੁਹਾਵੈ ॥ ਗੁਰਮਤੀ ਮਨਿ ਸਚੋ ਭਾਵੈ ॥ جو ناقابل بیان رب کی تسبیح پڑھتا رہتا ہے، وہ نام کے ذریعے خوبصورت ہوجاتا ہے۔
ਸਚੋ ਸਚੁ ਰਵਹਿ ਦਿਨੁ ਰਾਤੀ ਇਹੁ ਮਨੁ ਸਚਿ ਰੰਗਾਵਣਿਆ ॥੩॥ وہ دن رات صادق اعلیٰ رب کا ہی ذکر کرتا رہتا ہے۔ اس کا یہ دل صادق رب کی محبت میں مگن رہتا ہے۔گرو کے مشورے سے صادق رب ان کے دل عزیز لگتا ہے۔
ਜੋ ਸਚਿ ਰਤੇ ਤਿਨ ਸਚੋ ਭਾਵੈ ॥ جو صادق رب کی محبت میں مگن رہتے ہیں، انہیں صادق رب ہی عزیز لگتا ہے۔
ਆਪੇ ਦੇਇ ਨ ਪਛੋਤਾਵੈ ॥ رب خود ہی انہیں اپنی محبت کا تحفہ عطا کرتا ہے اور یہ تحفہ دے کر وہ افسوس نہیں کرتا۔
ਗੁਰ ਕੈ ਸਬਦਿ ਸਦਾ ਸਚੁ ਜਾਤਾ ਮਿਲਿ ਸਚੇ ਸੁਖੁ ਪਾਵਣਿਆ ॥੪॥ صادق رب کو ہمیشہ گرو کے کلام سے جانا جاتا ہے۔ صادق اعلیٰ رب کی ملاقات سے بڑی خوشی ہے۔4۔
ਕੂੜੁ ਕੁਸਤੁ ਤਿਨਾ ਮੈਲੁ ਨ ਲਾਗੈ ॥ انہیں جھوٹ اور فریب کی گندگی نہیں لگتی کیونکہ
ਗੁਰ ਪਰਸਾਦੀ ਅਨਦਿਨੁ ਜਾਗੈ ॥ وہ گرو کی مہربانی سے رات دن بھجن میں بیدار رہتے ہیں۔
ਨਿਰਮਲ ਨਾਮੁ ਵਸੈ ਘਟ ਭੀਤਰਿ ਜੋਤੀ ਜੋਤਿ ਮਿਲਾਵਣਿਆ ॥੫॥ پاک نام ان کے دل میں بود و باش کرتا ہے اور ان کا نور رب کے نور سے مل جاتا ہے۔5۔
ਤ੍ਰੈ ਗੁਣ ਪੜਹਿ ਹਰਿ ਤਤੁ ਨ ਜਾਣਹਿ ॥ نفس پرست ایسی کتابیں پڑھتے ہیں، جن کا تعلق تریگنا مایا سے ہوتا ہے۔ وہ اعلیٰ ترین عنصر رب کو نہیں سمجھ سکتے۔
ਮੂਲਹੁ ਭੁਲੇ ਗੁਰ ਸਬਦੁ ਨ ਪਛਾਣਹਿ ॥ ایسے لوگ دنیا کے اصل رب کو بھولے ہوئے ہیں؛ لیکن گرو کی باتوں کو نہیں سمجھتے۔
ਮੋਹ ਬਿਆਪੇ ਕਿਛੁ ਸੂਝੈ ਨਾਹੀ ਗੁਰ ਸਬਦੀ ਹਰਿ ਪਾਵਣਿਆ ॥੬॥ وہ مال و دولت میں مگن ہیں اور انہیں اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ رب گرو کے کلام سے ہی ملتا ہے۔6۔
ਵੇਦੁ ਪੁਕਾਰੈ ਤ੍ਰਿਬਿਧਿ ਮਾਇਆ ॥ وید پکار پکار کر کہہ رہے ہیں کہ مایا تریگنا ہے۔
ਮਨਮੁਖ ਨ ਬੂਝਹਿ ਦੂਜੈ ਭਾਇਆ ॥ لیکن خود غرض انسانوں کو کچھ سمجھ نہیں ہوتی، انہیں تو صرف مال کی محبت ہی پسندیدہ ہے۔
ਤ੍ਰੈ ਗੁਣ ਪੜਹਿ ਹਰਿ ਏਕੁ ਨ ਜਾਣਹਿ ਬਿਨੁ ਬੂਝੇ ਦੁਖੁ ਪਾਵਣਿਆ ॥੭॥ وہ تریگنا مایا سے متعلق کتابیں پڑھتے رہتے ہیں؛ لیکن اس ایک رب کو نہیں جان سکتے۔ وہ ایک رب کو سمجھے بغیر بہت اداس ہوتے ہیں۔7۔
ਜਾ ਤਿਸੁ ਭਾਵੈ ਤਾ ਆਪਿ ਮਿਲਾਏ ॥ جب رب کو مناسب لگتا ہے، تو وہ انسان کو اپنے ساتھ ملا لیتا ہے۔
ਗੁਰ ਸਬਦੀ ਸਹਸਾ ਦੂਖੁ ਚੁਕਾਏ ॥ رب لفظ گرو کے ذریعہ انسان کے خوف اور غم کو دور کردیتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਨਾਵੈ ਕੀ ਸਚੀ ਵਡਿਆਈ ਨਾਮੋ ਮੰਨਿ ਸੁਖੁ ਪਾਵਣਿਆ ॥੮॥੩੦॥੩੧॥ اے نانک! رلب جسے اپنے نام کی عظمت عطا کردیتا ہے، وہ نام کو اپنے دل میں بساکر خوشی حاصل کرتارہتا ہے۔8۔30۔31۔
ਮਾਝ ਮਹਲਾ ੩ ॥ ماجھ محلہ 3۔
ਨਿਰਗੁਣੁ ਸਰਗੁਣੁ ਆਪੇ ਸੋਈ ॥ رب خود ہی متشکل اور خود ہی غیر متشکل ہے۔
ਤਤੁ ਪਛਾਣੈ ਸੋ ਪੰਡਿਤੁ ਹੋਈ ॥ جو اس علم کو سمجھ لیتا ہے، وہی پنڈت بن جاتا ہے۔
ਆਪਿ ਤਰੈ ਸਗਲੇ ਕੁਲ ਤਾਰੈ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਮੰਨਿ ਵਸਾਵਣਿਆ ॥੧॥ جو شخص ہری نام کو اپنے دل میں بسالیتا ہے، وہ خود دنیاوی سمندر سے پار ہوجاتا ہے اور اپنے پورےخاندان کو بھی دنیاوی سمندر سے پار کروادیتا ہے۔1۔
ਹਉ ਵਾਰੀ ਜੀਉ ਵਾਰੀ ਹਰਿ ਰਸੁ ਚਖਿ ਸਾਦੁ ਪਾਵਣਿਆ ॥ میں قربان ہوں، میری جان بھی ان پر قربان ہے، جو ہری رس پیتے ہیں اور اس کا ذائقہ سے لطف اٹھاتے ہیں۔
ਹਰਿ ਰਸੁ ਚਾਖਹਿ ਸੇ ਜਨ ਨਿਰਮਲ ਨਿਰਮਲ ਨਾਮੁ ਧਿਆਵਣਿਆ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ جو ہری رس پیتے ہیں، وہ پاک انسان ہے اور وہ پاکیزہ نام کا ذکر کرتے ہیں۔ 1۔ وقفہ۔
ਸੋ ਨਿਹਕਰਮੀ ਜੋ ਸਬਦੁ ਬੀਚਾਰੇ ॥ جو شخص لفظ کے بارے میں سوچتا ہے، وہ بے لوث کارکن ہے۔
ਅੰਤਰਿ ਤਤੁ ਗਿਆਨਿ ਹਉਮੈ ਮਾਰੇ ॥ اس کے دل میں پربرہما رب کا علم ابھر جاتا ہے اور وہ اپنے کبر کو ختم کردیتا ہے۔
ਨਾਮੁ ਪਦਾਰਥੁ ਨਉ ਨਿਧਿ ਪਾਏ ਤ੍ਰੈ ਗੁਣ ਮੇਟਿ ਸਮਾਵਣਿਆ ॥੨॥ وہ نام اور مادے سے نوندھی حاصل کرتا ہے اور مایا کی تریگنوں کو مٹا کر رب میں ضم ہوجاتا ہے۔2۔
ਹਉਮੈ ਕਰੈ ਨਿਹਕਰਮੀ ਨ ਹੋਵੈ ॥ جو لوگ غرور کرتے ہیں، وہ عمل کی غلامی سے آزاد نہیں ہوتا۔
ਗੁਰ ਪਰਸਾਦੀ ਹਉਮੈ ਖੋਵੈ ॥ لیکن گرو کی مہربانی سے انسان اپنا غرور ختم کردیتا ہے۔
ਅੰਤਰਿ ਬਿਬੇਕੁ ਸਦਾ ਆਪੁ ਵੀਚਾਰੇ ਗੁਰ ਸਬਦੀ ਗੁਣ ਗਾਵਣਿਆ ॥੩॥ اس کے باطن میں سمجھداری پیدا ہوتی ہے، وہ ہمیشہ اپنی فطرت کے بارے میں سوچتا ہے اور گرو کے کلام سے ہری رب کی تسبیح و تحمید کرتا ہے۔3۔
ਹਰਿ ਸਰੁ ਸਾਗਰੁ ਨਿਰਮਲੁ ਸੋਈ ॥ No Translation line found
ਸੰਤ ਚੁਗਹਿ ਨਿਤ ਗੁਰਮੁਖਿ ਹੋਈ ॥ خالص واہے گرو خود ہی جھیل ہے اور خود ہی سمندر ہے۔
ਇਸਨਾਨੁ ਕਰਹਿ ਸਦਾ ਦਿਨੁ ਰਾਤੀ ਹਉਮੈ ਮੈਲੁ ਚੁਕਾਵਣਿਆ ॥੪॥ وہ رب نما جھیل میں دن رات غسل کرتا رہتا ہے اور اپنی انا کی گندگی کو صاف کرتا رہتا ہے۔
ਨਿਰਮਲ ਹੰਸਾ ਪ੍ਰੇਮ ਪਿਆਰਿ ॥ انسان نما ہنس محبت اور پیار سے پاک ہوجاتے ہیں اور
ਹਰਿ ਸਰਿ ਵਸੈ ਹਉਮੈ ਮਾਰਿ ॥ اپنی انا کو مارکر رب نما جھیل میں بود و باش اختیار کرتا ہے۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/