Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 129

Page 129

ਅਹਿਨਿਸਿ ਪ੍ਰੀਤਿ ਸਬਦਿ ਸਾਚੈ ਹਰਿ ਸਰਿ ਵਾਸਾ ਪਾਵਣਿਆ ॥੫॥ وہ دن رات صادق رب کی محبت میں مگن رہتا ہے اور رب کے سمندر میں پڑاؤ ڈال لیتا ہے۔
ਮਨਮੁਖੁ ਸਦਾ ਬਗੁ ਮੈਲਾ ਹਉਮੈ ਮਲੁ ਲਾਈ ॥ نفس پرست منافق بگلے کی طرح ہمیشہ گندا رہتا ہے، جس کے دل کو انا کی غلاظت لگی ہوئی ہے۔
ਇਸਨਾਨੁ ਕਰੈ ਪਰੁ ਮੈਲੁ ਨ ਜਾਈ ॥ وہ زیارت گاہوں پر غسل کرتا ہے؛ لیکن اس کے کبر کی گندگی دور نہیں ہوتی۔
ਜੀਵਤੁ ਮਰੈ ਗੁਰ ਸਬਦੁ ਬੀਚਾਰੈ ਹਉਮੈ ਮੈਲੁ ਚੁਕਾਵਣਿਆ ॥੬॥ اس کے غرور کی گندگی تب ہی دور ہوسکتی ہے، جب وہ گرو کے کلام پر غور کرے اور عاجزی وانکساری سے زندگی بسر کرے۔6۔
ਰਤਨੁ ਪਦਾਰਥੁ ਘਰ ਤੇ ਪਾਇਆ ॥ ਪੂਰੈ ਸਤਿਗੁਰਿ ਸਬਦੁ ਸੁਣਾਇਆ ॥ اپنی روح میں ہی ہری نام نما انمول جواہر اشیاء پالیا،جب کامل ستگرو نے اسے اپنا کلام سنایا۔
ਗੁਰ ਪਰਸਾਦਿ ਮਿਟਿਆ ਅੰਧਿਆਰਾ ਘਟਿ ਚਾਨਣੁ ਆਪੁ ਪਛਾਨਣਿਆ ॥੭॥ گرو کی مہربانی سے اس کے دل سے جہالت کا اندھیرا دور ہوگیا ہے۔ اس کے دل میں نور کی روشنی ہوگئی ہے اور اس نے خود ہی اپنی شکل کو پہچان لیا ہے۔7۔
ਆਪਿ ਉਪਾਏ ਤੈ ਆਪੇ ਵੇਖੈ ॥ رب نے خود ہی انسانون کی تخلیق کی ہے اور خود ہی اس تخلیق کی نگہبانی کرتا ہے۔
ਸਤਿਗੁਰੁ ਸੇਵੈ ਸੋ ਜਨੁ ਲੇਖੈ ॥ جو شخص ستگرو کی خدمت کرتا ہے، وہ رب کے دربار میں مقبول ہوجاتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਨਾਮੁ ਵਸੈ ਘਟ ਅੰਤਰਿ ਗੁਰ ਕਿਰਪਾ ਤੇ ਪਾਵਣਿਆ ॥੮॥੩੧॥੩੨॥ اے نانک! جس کے دل میں رب کا نام داخل ہوجاتا ہے، وہ گرو کی مہربانی سے رب کو پا لیتا ہے۔ 8۔31۔32۔
ਮਾਝ ਮਹਲਾ ੩ ॥ ماجھ محلہ 3۔
ਮਾਇਆ ਮੋਹੁ ਜਗਤੁ ਸਬਾਇਆ ॥ ساری دنیا مال و دولت میں مگن ہے۔
ਤ੍ਰੈ ਗੁਣ ਦੀਸਹਿ ਮੋਹੇ ਮਾਇਆ ॥ تین گنا لوگ مال کے سحر میں مبتلا نظر آتی ہے۔
ਗੁਰ ਪਰਸਾਦੀ ਕੋ ਵਿਰਲਾ ਬੂਝੈ ਚਉਥੈ ਪਦਿ ਲਿਵ ਲਾਵਣਿਆ ॥੧॥ گرو کی مہربانی سے کوئی نادر شخص ہی سچائی کا ادراک کرتا ہے اور اپنا دل بآسانی چوتھے مرحلے میں لگاتا ہے۔ 1۔
ਹਉ ਵਾਰੀ ਜੀਉ ਵਾਰੀ ਮਾਇਆ ਮੋਹੁ ਸਬਦਿ ਜਲਾਵਣਿਆ ॥ میں ان پر دل و جان سے قربان ہوں، جو گرو کے کلام سے مال و دولت کی تڑپ کو جلادیتے ہیں۔
ਮਾਇਆ ਮੋਹੁ ਜਲਾਏ ਸੋ ਹਰਿ ਸਿਉ ਚਿਤੁ ਲਾਏ ਹਰਿ ਦਰਿ ਮਹਲੀ ਸੋਭਾ ਪਾਵਣਿਆ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ جو لوگ مال و دولت کی تڑپ کو جلا دیتے ہیں اور اپنا دل ہری رب سے لگا لیتے ہیں، اسے ہری کے دربار میں بڑی شان حاصل ہوتی ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਦੇਵੀ ਦੇਵਾ ਮੂਲੁ ਹੈ ਮਾਇਆ ॥ قدرت دیوی دیوتاؤں کی بنیاد ہے۔
ਸਿੰਮ੍ਰਿਤਿ ਸਾਸਤ ਜਿੰਨਿ ਉਪਾਇਆ ॥ جنہوں نے اسمریتیوں اور شاستروں کو پیدا کیا ہے۔
ਕਾਮੁ ਕ੍ਰੋਧੁ ਪਸਰਿਆ ਸੰਸਾਰੇ ਆਇ ਜਾਇ ਦੁਖੁ ਪਾਵਣਿਆ ॥੨॥ اس دنیا میں شہوت اور غصہ غالب ہے، اسی لیے انسان آواگون کے چکر میں پڑکر پیدائش و موت اور تکلیف برداشت کرتا ہے۔ 2۔
ਤਿਸੁ ਵਿਚਿ ਗਿਆਨ ਰਤਨੁ ਇਕੁ ਪਾਇਆ ॥ واہے گرو نے انسان کے جسم میں علم نما جواہر ڈال دیا ہے،
ਗੁਰ ਪਰਸਾਦੀ ਮੰਨਿ ਵਸਾਇਆ ॥ جسے گرو کی مہربانی سے دل میں بسایا جاتا ہے۔
ਜਤੁ ਸਤੁ ਸੰਜਮੁ ਸਚੁ ਕਮਾਵੈ ਗੁਰਿ ਪੂਰੈ ਨਾਮੁ ਧਿਆਵਣਿਆ ॥੩॥ وہ برہمی، جتندریہ، مراقبہ کرکے سچائی کی پرستش کرتے ہیں، لیکن کامل گرو کی مہربانی سے نام کا ذکر حاصل ہوتا ہے۔3۔
ਪੇਈਅੜੈ ਧਨ ਭਰਮਿ ਭੁਲਾਣੀ ॥ جو عورت ذات اپنے میکے (موت کی سرزمین) میں شکوک میں پڑکر برے راستے پر لگی ہوئی ہے۔
ਦੂਜੈ ਲਾਗੀ ਫਿਰਿ ਪਛੋਤਾਣੀ ॥ وہ دوغلے پن میں پھنس کر اندر ہی اندر پچھتاتی ہے۔
ਹਲਤੁ ਪਲਤੁ ਦੋਵੈ ਗਵਾਏ ਸੁਪਨੈ ਸੁਖੁ ਨ ਪਾਵਣਿਆ ॥੪॥ وہ اپنی دنیا اور آخرت دونوں ہی کھودیتی ہے اور اسے خواب میں بھی خوشی نہیں ملتی۔ 4۔
ਪੇਈਅੜੈ ਧਨ ਕੰਤੁ ਸਮਾਲੇ ॥ جو عورت ذات اس دنیا میں اپنے مالک شوہر کو یاد کرتی ہے،
ਗੁਰ ਪਰਸਾਦੀ ਵੇਖੈ ਨਾਲੇ ॥ وہ گرو کی مہربانی سے مالک شوہر کا قریب ہی دیدار کرتی ہے۔
ਪਿਰ ਕੈ ਸਹਜਿ ਰਹੈ ਰੰਗਿ ਰਾਤੀ ਸਬਦਿ ਸਿੰਗਾਰੁ ਬਣਾਵਣਿਆ ॥੫॥ وہ بآسانی ہی اپنے محبوب کی محبت میں مگن رہتی ہے اور اس کی باتوں کو اپنا ہار بنا لیتی ہے۔ 5۔
ਸਫਲੁ ਜਨਮੁ ਜਿਨਾ ਸਤਿਗੁਰੁ ਪਾਇਆ ॥ انہیں کی زندگی کامیاب ہے، جنہوں نے ستگرو کو پایا ہے۔
ਦੂਜਾ ਭਾਉ ਗੁਰ ਸਬਦਿ ਜਲਾਇਆ ॥ گرو کے کلام سے انہوں نے مال و دولت کو جلادیا ہے۔
ਏਕੋ ਰਵਿ ਰਹਿਆ ਘਟ ਅੰਤਰਿ ਮਿਲਿ ਸਤਸੰਗਤਿ ਹਰਿ ਗੁਣ ਗਾਵਣਿਆ ॥੬॥ ست سنگ میں حصہ لے کر وہ ایک رب کی تسبیح کرتے ہیں، جو ہر ایک کے دل میں وسیع ہے۔6۔
ਸਤਿਗੁਰੁ ਨ ਸੇਵੇ ਸੋ ਕਾਹੇ ਆਇਆ ॥ جو شخص ستگرو کی خدمت نہیں کرتا، وہ دنیا میں کیوں آیا ہے؟
ਧ੍ਰਿਗੁ ਜੀਵਣੁ ਬਿਰਥਾ ਜਨਮੁ ਗਵਾਇਆ ॥ اس کی زندگی پر لعنت ہے۔ اس نے اپنی قیمتی انسانی زندگی یوں ہی گنوایا ہے۔
ਮਨਮੁਖਿ ਨਾਮੁ ਚਿਤਿ ਨ ਆਵੈ ਬਿਨੁ ਨਾਵੈ ਬਹੁ ਦੁਖੁ ਪਾਵਣਿਆ ॥੭॥ نفس پرست نام کا ذکر نہیں کرتا۔ وہ ہری کے نام کے بغیر بہت تکلیف برداشت کرتا ہے۔ 7۔
ਜਿਨਿ ਸਿਸਟਿ ਸਾਜੀ ਸੋਈ ਜਾਣੈ ॥ جس رب نے اس کائنات کو بنایا ہے، وہ اس کے بارے میں سب کچھ جانتا ہے۔
ਆਪੇ ਮੇਲੈ ਸਬਦਿ ਪਛਾਣੈ ॥ رب ان لوگوں کو اپنے ساتھ ملا لیتا ہے، جو ہمیشہ گرو کے کلام کو اپنی نظروں میں رکھتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਨਾਮੁ ਮਿਲਿਆ ਤਿਨ ਜਨ ਕਉ ਜਿਨ ਧੁਰਿ ਮਸਤਕਿ ਲੇਖੁ ਲਿਖਾਵਣਿਆ ॥੮॥੧॥੩੨॥੩੩॥ اے نانک! جن کی پیشانی پر شروع سے ہی نیکیوں کی وجہ سے قسمت کی لکیریں موجود ہیں، انہیں ہی نام حاصل ہوتا ہے۔8۔1۔32۔33۔
ਮਾਝ ਮਹਲਾ ੪ ॥ ماجھ محلہ 4۔
ਆਦਿ ਪੁਰਖੁ ਅਪਰੰਪਰੁ ਆਪੇ ॥ اے رب! آپ ہی رب، لامحدود اور ہر چیز سے باخبر ہیں۔
ਆਪੇ ਥਾਪੇ ਥਾਪਿ ਉਥਾਪੇ ॥ وہ خود ہی کائنات کی تخلیق کرتا ہے اور خود ہی فنا کرکے کائنات کا خاتمہ بھی کرتا ہے۔
ਸਭ ਮਹਿ ਵਰਤੈ ਏਕੋ ਸੋਈ ਗੁਰਮੁਖਿ ਸੋਭਾ ਪਾਵਣਿਆ ॥੧॥ ہر ایک کے اندر ایک ہی رب موجود ہے۔ اس طرح تجربہ کرکے گرومکھ رب کے دربار میں بڑی شانحاصل کرتا ہے۔ 1۔
ਹਉ ਵਾਰੀ ਜੀਉ ਵਾਰੀ ਨਿਰੰਕਾਰੀ ਨਾਮੁ ਧਿਆਵਣਿਆ ॥ میں دل و جان سے اس پر قربان ہوں، جو شکل و صورت سے پاک رب کے نام کا دھیان کرتے ہیں۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/