Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 1153

Page 1153

ਰਾਗੁ ਭੈਰਉ ਮਹਲਾ ੫ ਪੜਤਾਲ ਘਰੁ ੩ راغ بھیرؤ محلہ 5 پڑتال گھر 3
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب وہی ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਪਰਤਿਪਾਲ ਪ੍ਰਭ ਕ੍ਰਿਪਾਲ ਕਵਨ ਗੁਨ ਗਨੀ ॥ اے رب! تُو کرم کرنے والا ہے، میں تیرے کس کس گُن کا شمار کروں؟
ਅਨਿਕ ਰੰਗ ਬਹੁ ਤਰੰਗ ਸਰਬ ਕੋ ਧਨੀ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ تُو بے شمار رنگوں والا ہے، مختلف لہروں اور خوشیوں سے بھرا ہوا ہے، تُو ہی سب کا مالک ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਅਨਿਕ ਗਿਆਨ ਅਨਿਕ ਧਿਆਨ ਅਨਿਕ ਜਾਪ ਜਾਪ ਤਾਪ ॥ دنیا میں بہت سے علم والے، دھیان لگانے والے، ذکع کرنے والے اور ریاضت کرنے والے موجود ہیں،
ਅਨਿਕ ਗੁਨਿਤ ਧੁਨਿਤ ਲਲਿਤ ਅਨਿਕ ਧਾਰ ਮੁਨੀ ॥੧॥ بے شمار موسیقی کے ماہر، راگ راگنی کے جاننے والے اور مونی (خاموشی اختیار کرنے والے) بھی تیرے گُن گاتے ہیں۔ 1۔
ਅਨਿਕ ਨਾਦ ਅਨਿਕ ਬਾਜ ਨਿਮਖ ਨਿਮਖ ਅਨਿਕ ਸ੍ਵਾਦ ਅਨਿਕ ਦੋਖ ਅਨਿਕ ਰੋਗ ਮਿਟਹਿ ਜਸ ਸੁਨੀ ॥ بے شمار آلات بج رہے ہیں، بے شمار ناد (آسمانی آوازیں) سنائی دے رہی ہیں، ہر پل تیرے ذائقوں کا لطف لیا جا رہا ہے،بے شمار دکھ اور بیماریاں تیرے یش (تعریف) کو سننے سے مٹ جاتے ہیں۔
ਨਾਨਕ ਸੇਵ ਅਪਾਰ ਦੇਵ ਤਟਹ ਖਟਹ ਬਰਤ ਪੂਜਾ ਗਵਨ ਭਵਨ ਜਾਤ੍ਰ ਕਰਨ ਸਗਲ ਫਲ ਪੁਨੀ ॥੨॥੧॥੫੭॥੮॥੨੧॥੭॥੫੭॥੯੩॥ نانک کہتے ہیں کہ بے انتہا رب کی خدمت میں ہی سب کچھ ہے، یعنی تیرتھ، چھ کرم، وِرت (روزے)، پوجا، یاترا وغیرہ کا حقیقی پھل رب کی بندگی سے ہی حاصل ہوتا ہے۔ 2۔ 1۔ 57۔ 8۔ 21۔ 7۔ 57۔ 63۔
ਭੈਰਉ ਅਸਟਪਦੀਆ ਮਹਲਾ ੧ ਘਰੁ ੨ بھیرؤ اشٹپدیہ محلہ 1 گھرو 2
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب وہی ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਆਤਮ ਮਹਿ ਰਾਮੁ ਰਾਮ ਮਹਿ ਆਤਮੁ ਚੀਨਸਿ ਗੁਰ ਬੀਚਾਰਾ ॥ ستگرو کی کرپا سے حاصل ہوتا ہے۔ جب گرو کی وچار (تعلیم) سے یہ سمجھ پیدا ہوتی ہے، کہ روح رب میں اور رب روح میں ہی بسا ہوا ہے۔
ਅੰਮ੍ਰਿਤ ਬਾਣੀ ਸਬਦਿ ਪਛਾਣੀ ਦੁਖ ਕਾਟੈ ਹਉ ਮਾਰਾ ॥੧॥ تب اس کی امرت بانی کے وسیلے سے شبد کی پہچان ہوتی ہے،جو سبھی دکھوں کو ختم کر دیتا ہے اور خودی کو مٹادیتا ہے۔ 1۔
ਨਾਨਕ ਹਉਮੈ ਰੋਗ ਬੁਰੇ ॥ نانک کہتے ہیں کہ غرور کا روگ سب سے برا ہے۔
ਜਹ ਦੇਖਾਂ ਤਹ ਏਕਾ ਬੇਦਨ ਆਪੇ ਬਖਸੈ ਸਬਦਿ ਧੁਰੇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ جہاں بھی نظر ڈالو، وہاں ایک ہی درد محسوس ہوتا ہے، اگر رب کرپا کرے، تو اس شبد کی بدولت یہ دکھ مٹ سکتا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਆਪੇ ਪਰਖੇ ਪਰਖਣਹਾਰੈ ਬਹੁਰਿ ਸੂਲਾਕੁ ਨ ਹੋਈ ॥ رب خود پرکھنے والا ہے، اور جو اس پرکھ کو سمجھ لے، وہ پھر کسی اور آزمائش میں نہیں آتا۔
ਜਿਨ ਕਉ ਨਦਰਿ ਭਈ ਗੁਰਿ ਮੇਲੇ ਪ੍ਰਭ ਭਾਣਾ ਸਚੁ ਸੋਈ ॥੨॥ جس پر اس کی نظرِ کرم ہو جاتی ہے، وہی گرو کے وسیلے سے اسے حاصل کرتا ہے، اور اسی کا حکم سچا ثابت ہوتا ہے۔ 2۔
ਪਉਣੁ ਪਾਣੀ ਬੈਸੰਤਰੁ ਰੋਗੀ ਰੋਗੀ ਧਰਤਿ ਸਭੋਗੀ ॥ ہوا، پانی، آگ، زمین، سبھی کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا ہیں۔
ਮਾਤ ਪਿਤਾ ਮਾਇਆ ਦੇਹ ਸਿ ਰੋਗੀ ਰੋਗੀ ਕੁਟੰਬ ਸੰਜੋਗੀ ॥੩॥ یہ دنیاوی جسم، رشتہ دار، سبھی مایا کے ساتھ جُڑے ہوئے بیمار ہیں۔ 3۔
ਰੋਗੀ ਬ੍ਰਹਮਾ ਬਿਸਨੁ ਸਰੁਦ੍ਰਾ ਰੋਗੀ ਸਗਲ ਸੰਸਾਰਾ ॥ بڑے بڑے دیوتا جیسے برہما، وشنو، شیو، اور پوری کائنات بھی غرور کے مرض میں مبتلا ہے،
ਹਰਿ ਪਦੁ ਚੀਨਿ ਭਏ ਸੇ ਮੁਕਤੇ ਗੁਰ ਕਾ ਸਬਦੁ ਵੀਚਾਰਾ ॥੪॥ وہی لوگ آزاد ہوتے ہیں جو رب کے چرنوں کو پہچان کر گرو کے شبد کو اپناتے ہیں۔ 4۔
ਰੋਗੀ ਸਾਤ ਸਮੁੰਦ ਸਨਦੀਆ ਖੰਡ ਪਤਾਲ ਸਿ ਰੋਗਿ ਭਰੇ ॥ سات سمندر، ندیاں، زمین کے مختلف خطے، سبھی جگہ بیماریاں ہیں،
ਹਰਿ ਕੇ ਲੋਕ ਸਿ ਸਾਚਿ ਸੁਹੇਲੇ ਸਰਬੀ ਥਾਈ ਨਦਰਿ ਕਰੇ ॥੫॥ لیکن رب کے بھگت ہی حقیقی سکھی ہیں، کیونکہ ہر جگہ رب ان پر کرم کرتا ہے۔ 5۔
ਰੋਗੀ ਖਟ ਦਰਸਨ ਭੇਖਧਾਰੀ ਨਾਨਾ ਹਠੀ ਅਨੇਕਾ ॥ چھ درشنوں (مختلف نظریات) کو ماننے والے، مختلف ویش (رہن سہن) رکھنے والے، اور ضدی لوگ سبھی بیماریوں میں مبتلا ہیں،
ਬੇਦ ਕਤੇਬ ਕਰਹਿ ਕਹ ਬਪੁਰੇ ਨਹ ਬੂਝਹਿ ਇਕ ਏਕਾ ॥੬॥ ویدوں اور کتابوں کو پڑھ کر بھی اگر وہ ایک رب کی حقیقت نہیں سمجھتے، تو ان کا علم بے کار ہے۔ 6۔
ਮਿਠ ਰਸੁ ਖਾਇ ਸੁ ਰੋਗਿ ਭਰੀਜੈ ਕੰਦ ਮੂਲਿ ਸੁਖੁ ਨਾਹੀ ॥ میٹھے رس کھانے سے بھی بیماریاں بڑھ جاتی ہیں، اور صرف جڑوں اور پھلوں پر گزارا کرنے سے بھی کوئی سکون نہیں ملتا۔
ਨਾਮੁ ਵਿਸਾਰਿ ਚਲਹਿ ਅਨ ਮਾਰਗਿ ਅੰਤ ਕਾਲਿ ਪਛੁਤਾਹੀ ॥੭॥ جو رب کے نام کو بھول کر دوسرے راستوں پر چلتے ہیں، وہ آخرکار زندگی کے آخری لمحے میں پچھتاتے ہیں۔ 7۔
ਤੀਰਥਿ ਭਰਮੈ ਰੋਗੁ ਨ ਛੂਟਸਿ ਪੜਿਆ ਬਾਦੁ ਬਿਬਾਦੁ ਭਇਆ ॥ تیرتھوں پر جانے سے بیماری ختم نہیں ہوتی،زیادہ علم حاصل کرنے سے جھگڑے اور بحث مباحثے میں اضافہ ہوتا ہے۔
ਦੁਬਿਧਾ ਰੋਗੁ ਸੁ ਅਧਿਕ ਵਡੇਰਾ ਮਾਇਆ ਕਾ ਮੁਹਤਾਜੁ ਭਇਆ ॥੮॥ شبہات کا مرض سب سے بڑا مرض ہے، اور انسان ہمیشہ دولت کے پیچھے بھاگتا رہتا ہے۔ 8۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਸਾਚਾ ਸਬਦਿ ਸਲਾਹੈ ਮਨਿ ਸਾਚਾ ਤਿਸੁ ਰੋਗੁ ਗਇਆ ॥ جو گرو کے حکم میں چل کر سچے شبد کی تعریف کرتے ہیں،ان کے من میں سچائی بس جاتی ہے، اور ان کا روگ ختم ہو جاتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਹਰਿ ਜਨ ਅਨਦਿਨੁ ਨਿਰਮਲ ਜਿਨ ਕਉ ਕਰਮਿ ਨੀਸਾਣੁ ਪਇਆ ॥੯॥੧॥ نانک فرماتے ہیں کہ جن پر رب کا کرم ہوتا ہے، وہ پرستار حضرات ہمیشہ پاک رہتے ہے۔ 9۔ 1۔


© 2025 SGGS ONLINE
error: Content is protected !!
Scroll to Top