Guru Granth Sahib Translation Project

Urdu Classical Page 134

Page 134

ਨਾਨਕ ਕੀ ਪ੍ਰਭ ਬੇਨਤੀ ਪ੍ਰਭ ਮਿਲਹੁ ਪਰਾਪਤਿ ਹੋਇ ॥
॥ نانک کیِ پ٘ربھ بینتیِ پ٘ربھ مِلہُ پراپتِ ہوءِ
ترجُمہ:اے خدا نانک دعا گو ہے کہ مجھے تیرا میلاپ حاصل ہو جائے ۔

ਵੈਸਾਖੁ ਸੁਹਾਵਾ ਤਾਂ ਲਗੈ ਜਾ ਸੰਤੁ ਭੇਟੈ ਹਰਿ ਸੋਇ ॥ ੩॥
ۄیَساکھُ سُہاۄا تاں لگےَ جا سنّتُ بھیٹےَ ہرِ سوءِ ॥੩॥
لفظی معنی:ساکھ۔ ماہ بیاکھ میں ۔ دھیرن ۔ دھیرج ۔ دلاسا ۔ واڈھیا۔ جدائی ۔ وچھوہ۔ جدائی ۔ مایا دھوہ ۔ دولت کی دوڑ ۔ پتر۔ بیٹا۔ کللتر ۔ عورت۔ زوجہ ۔ پلچ پلچ ۔ ذلیل و خوار۔ سگلی ۔ ساری ۔ دھندے موہ ۔ کاروباری کی محبت میں۔ ییئے کہوہ۔ لٹ جاتے ہیں ۔ لوٹ لئے جاتے ہیں۔ دوئے ۔ پیار خدا۔ وسار۔ بھلا کے ۔ وگوچنا۔ خوار ہونا۔ سوئے ۔ شہرت ۔ بھیٹے ۔ ملاپ (3)
ترجُمہ:ماہ بیساکہہ تب اچھا لگتا ہے اگر مرشد خدا سے میلاپ کروادے۔ (3)

ਹਰਿ ਜੇਠਿ ਜੁੜੰਦਾ ਲੋੜੀਐ ਜਿਸੁ ਅਗੈ ਸਭਿ ਨਿਵੰਨਿ ॥ਹਰਿ ਸਜਣ ਦਾਵਣਿ ਲਗਿਆ ਕਿਸੈ ਨ ਦੇਈ ਬੰਨਿ ॥
॥ ہرِ جیٹھِ جُڑنّدا لوڑیِئےَ جِسُ اگےَ سبھِ نِۄنّنِ
॥ ہرِ سجنھ داۄنھِ لگِیا کِسےَ ن دیئیِ بنّنِ
ترجمہ:اس خدا سے رشتہ قائم کرنا چاہیے جسکے آگے سارا عالم جھکتا ہے ۔ خدا دوست کا دامن پکڑنے سے وہ کسی کو باندھنے نہیں دیتا ۔

ਮਾਣਕ ਮੋਤੀ ਨਾਮੁ ਪ੍ਰਭ ਉਨ ਲਗੈ ਨਾਹੀ ਸੰਨਿ ॥ ਰੰਗ ਸਭੇ ਨਾਰਾਇਣੈ ਜੇਤੇ ਮਨਿ ਭਾਵੰਨਿ ॥
॥ مانھک موتیِ نامُ پ٘ربھ اُن لگےَ ناہیِ سنّنِ
॥ رنّگ سبھے نارائِنھےَ جیتے منِ بھاۄنّنِ
ترجمہ: الہٰی نام ہیرے مویتوں کی مانند قیمتی ہے ۔ جو چرایا نہی جا سکتا ۔ الہٰی رنگ تماشے دلربا نہیں دل کو لبھانے والے ہیں۔

ਜੋ ਹਰਿ ਲੋੜੇ ਸੋ ਕਰੇ ਸੋਈ ਜੀਅ ਕਰੰਨਿ ॥ ਜੋ ਪ੍ਰਭਿ ਕੀਤੇ ਆਪਣੇ ਸੇਈ ਕਹੀਅਹਿ ਧੰਨਿ ॥
॥ جو ہرِ لوڑے سو کرے سوئیِ جیِء کرنّنِ
॥ جو پ٘ربھِ کیِتے آپنھے سیئیِ کہیِئہِ دھنّنِ
ترجمہ:خدا خود اسکے پیدا کئے ہوئے جاندار وہی کچھ کرتے ہیں جو خدا چاہتا ہے ۔
جس کو خدا نے اپنا لیا انہیں شاباش ملتی ہے ۔

ਆਪਣ ਲੀਆ ਜੇ ਮਿਲੈ ਵਿਛੁੜਿ ਕਿਉ ਰੋਵੰਨਿ ॥ ਸਾਧੂ ਸੰਗੁ ਪਰਾਪਤੇ ਨਾਨਕ ਰੰਗ ਮਾਣੰਨਿ ॥ ਹਰਿ ਜੇਠੁ ਰੰਗੀਲਾ ਤਿਸੁ ਧਣੀ ਜਿਸ ਕੈ ਭਾਗੁ ਮਥੰਨਿ ॥੪॥
॥ آپنھ لیِیا جے مِلےَ ۄِچھُڑِ کِءُ روۄنّنِ
॥ سادھوُ سنّگُ پراپتے نانک رنّگ مانھنّنِ
॥੪॥ ہرِ جیٹھُ رنّگیِلا تِسُ دھنھیِ جِس کےَ بھاگُ متھنّنِ
لفظی معنی:جیٹھ۔ ماہ جیٹھ۔ جڑندالوڑیئے ۔ جڑناچاہئے ۔جس۔ جس کے ۔ آگ سب نون۔ جسکے آگے سب جھکتے ہیں۔ ہر سجن۔ خدا دوست ۔ داؤن ۔ دامن ۔ پلے ۔ بن۔ باندھنا۔ مانک موتی نام پربھ۔ خدا کا نام سچ حق و حقیقت۔ ہیرے جواہرات اور موتیوں کی مانند قیمتی۔ لگے ناہی سن ۔ ۔چرائیا نہیں جا سکتا ۔ رنگ جیتے جتنے رنگ ہیں۔ خوشیاں ۔ جذباتی لہریں۔ من بھاون۔ دل لبھانے والے ۔ نارایئنے۔ الہٰی خدا کے ۔ گرن۔ کرتے ہیں۔ وچھڑ۔ جدائی ۔ سادہوسنگ۔ قربت ۔ پاکدامن۔ بھاگ مھتن۔ جسکی قسمت میں ہیں (4)
ترجمہ:اگر جانداروں کی اپنی ہمت اور کوشش سے کچھ مل سکتا ہو تو اس سے جدائی پاکر کیوں آہ و زاری کریں۔
جنکو عارفان الہٰی کی صحبت و قربت حاصل ہے اے نانک وہ خوشیا ں مناتے ہیں ۔ اے جیٹھ اسکے لئے دتشاد ہے جسکی پیشانی پر اسکی تقدیر میں تحریر ہے (4)

ਆਸਾੜੁ ਤਪੰਦਾ ਤਿਸੁ ਲਗੈ ਹਰਿ ਨਾਹੁ ਨ ਜਿੰਨਾ ਪਾਸਿ ॥ ਜਗਜੀਵਨ ਪੁਰਖੁ ਤਿਆਗਿ ਕੈ ਮਾਣਸ ਸੰਦੀ ਆਸ ॥
॥ آساڑُ تپنّدا تِسُ لگےَ ہرِ ناہُ ن جِنّنا پاسِ
॥ جگجیِۄن پُرکھُ تِیاگِ کےَ مانھس سنّدیِ آس
ترجمہ:ماہ اساڑھ کی تپش انہیں محسوس ہوتی ہے جنکے دل میں خدا نہیں بستا۔ جو زندگی عنایت کرنے والے خدا کو چھوڑ کر انسانوں سے اُمیدیں باندھتے ہیں ۔

ਦੁਯੈ ਭਾਇ ਵਿਗੁਚੀਐ ਗਲਿ ਪਈਸੁ ਜਮ ਕੀ ਫਾਸ ॥ਜੇਹਾ ਬੀਜੈ ਸੋ ਲੁਣੈ ਮਥੈ ਜੋ ਲਿਖਿਆਸੁ ॥
॥ دُزےَ بھاءِ ۄِگُچیِئےَ گلِ پئیِسُ جم کیِ پھاس
جیہا بیِجےَ سو لُنھےَ متھےَ جو لِکھِیاسُ ॥
لفظی معنی اساڑھ ۔ ماہ ہاڑ ۔تپندا۔ تپش ۔ گرمی ۔ گرمائش ۔ تس لگے ۔ اسے معلوم ہوتا ہے ۔ ہر ناہو ۔ خدا نہیں ۔ جگیجون پرکھ۔ زندگی عنایت کرنیوالی ہستی ۔ مانس۔ انسان ۔ سندی آس۔ امید رکھتا ہے ۔ دوئے بھائے ۔ خدا کے علاوہ دوسروں سے محبت ا۔ وگو چیئے۔ ذلیل و خوار ۔ جسم کی پھاس۔ موت کا پھندہ ۔ جیہا پیجے۔ سولنے ۔ جیسا بوتا ہے ویسا کاٹتا ہے ۔ متھے جو لکھیاس۔ جو پیشانی یا تقدیر میں تحریر ہے ۔ ترجمہ
دوئی کی محبت سے ذلیل و خؤار ہوتا ہے اور سگلے میں جسم کی پھانسی پڑتی ہے ۔ جو جیسا بوتا ہے ویسا کاٹتا ہے جیسا کہ پیشانی پر تحریر ہے ۔

ਰੈਣਿ ਵਿਹਾਣੀ ਪਛੁਤਾਣੀ ਉਠਿ ਚਲੀ ਗਈ ਨਿਰਾਸ ॥ ਜਿਨ ਕੌ ਸਾਧੂ ਭੇਟੀਐ ਸੋ ਦਰਗਹ ਹੋਇ ਖਲਾਸੁ ॥
॥ ریَنھ ۄِہانھیِ پچھُتانھیِ اُٹھِ چلیِ گئیِ نِراس
॥ جِن کوَ سادھوُ بھیٹیِئےَ سو درگہ ہوءِ کھلاسُ
ترجمہ:ساری عمر اور زندگی پچھتانے میں چلی جاتی ہے ۔ اور نا اُمیدی اور مایوسی میں گذرتی ہے ۔ جنکی عارف الہٰی سے ملاپ ہو جاتا ہے وہ بارگاہ الہٰی میں سر خرو ہو جاتے ہیں

ਕਰਿ ਕਿਰਪਾ ਪ੍ਰਭ ਆਪਣੀ ਤੇਰੇ ਦਰਸਨ ਹੋਇ ਪਿਆਸ ॥
॥ کرِ کِرپا پ٘ربھ آپنھیِ تیرے درسن ہوءِ پِیاس
ترجمہ:اےخدا کرم وعنایت فرما میں تیرے دیدار کا پیاسا ہوں۔

ਪ੍ਰਭ ਤੁਧੁ ਬਿਨੁ ਦੂਜਾ ਕੋ ਨਹੀ ਨਾਨਕ ਕੀ ਅਰਦਾਸਿ ॥ ਆਸਾੜੁ ਸੁਹੰਦਾ ਤਿਸੁ ਲਗੈ ਜਿਸੁ ਮਨਿ ਹਰਿ ਚਰਣ ਨਿਵਾਸ ॥੫॥
॥ پ٘ربھ تُدھُ بِنُ دوُجا کو نہیِ نانک کیِ ارداسِ
॥੫॥ آساڑُ سُہنّدا تِسُ لگےَ جِسُ منِ ہرِ چرنھ نِۄاس
لفظی معنیری وہانی ۔ جب رات گذر جاتی ہے۔ مراد جب وقت اور موقعہ چلا جاتا ہے ۔پچھوتانی ۔ تو پچھتاتا ہے ۔ نراس۔ نا اُمید۔ سادھو ۔ جنہوں نے زندگی کا راہ راست اختیار کر لیا۔ درگیہہ ہوئے خلاص۔ دربار میں نجات یا چھٹکارہ پاتے ہیں۔ پیاس ۔ تشنگی ۔پیاس۔ ارداس۔ گذارش ۔ سوہندا۔ سہادنا۔ من ہر چرن نواس۔ جسکا دل پائے الہٰی کا گرویدہ (5)
ترجمہ:نانک عرض کرتا ہے تیرے بغیر کوئی دوسرا نہیں ہے
۔ اساڑھ کا مہینہ اسکے لئے سہاونا ہے جنکا دل پائے الہٰی کا گروید ہے اور خدا دل میں بستا ہے (5)

ਸਾਵਣਿ ਸਰਸੀ ਕਾਮਣੀ ਚਰਨ ਕਮਲ ਸਿਉ ਪਿਆਰੁ ॥ ਮਨੁ ਤਨੁ ਰਤਾ ਸਚ ਰੰਗਿ ਇਕੋ ਨਾਮੁ ਅਧਾਰੁ ॥
॥ ساۄنھِ سرسیِ کامنھیِ چرن کمل سِءُ پِیارُ
॥ منُ تنُ رتا سچ رنّگِ اِکو نامُ ادھارُ
ترجمہ: ماہ ( ساون) (میں) انسان ہر ا بھرا ہو جاتا ہے ۔دل کھلا رہتا ہے ۔ جسکا خدا سے پیار ہے ۔ اسکا دل و جان سے خدا سے محبت ہے ۔ الہٰی نام سچ حق و حقیقت ہی اسکی زندگی کا سہارا ہو جاتا ہے ۔

ਬਿਖਿਆ ਰੰਗ ਕੂੜਾਵਿਆ ਦਿਸਨਿ ਸਭੇ ਛਾਰੁ ॥ ਹਰਿ ਅੰਮ੍ਰਿਤ ਬੂੰਦ ਸੁਹਾਵਣੀ ਮਿਲਿ ਸਾਧੂ ਪੀਵਣਹਾਰੁ ॥
॥ بِکھِیا رنّگ کوُڑاۄِیا دِسنِ سبھے چھارُ
॥ ہرِ انّم٘رِت بوُنّد سُہاۄنھیِ مِلِ سادھوُ پیِۄنھہارُ
لفظی معنی: (سرسی) ہرباولی ۔ سر سبز ۔ کامنی ۔ عورت۔ چرن۔ پاؤن۔ گمل۔ کنول کے پھول جیسے ۔ نرم ۔ ملائم ۔ سچ ۔رنگ ۔ سچ کا پیارا۔ سچ پریمی ۔ ادھار۔ اسرا ۔ وکھیا۔ بدکاریوں ۔ زہر۔ کوڑاویا۔ جھوٹا ۔ تن۔ سبھے چھار۔ سارے راکھ دکھائی دیتے ہیں۔ ہر انمرت ۔بوند۔ الہٰی آب حیات کا قطرہ ۔ سہادنی۔ سوہنی ۔ خوبصورت
ترجمہ:مشہوت اور بدکاریوں کا پریم جھوٹا ہے ۔ جو راکھ کی مانند دکھائی دیتا ہے ۔ الہٰی آب حیات کا قطرہ بوند خوبصورت سہاونی لگتی ہے ۔ پاکدامن عارف کے ملاپ سے انسان اُسے پینے کے لائق ہوتا ہے ۔

ਵਣੁ ਤਿਣੁ ਪ੍ਰਭ ਸੰਗਿ ਮਉਲਿਆ ਸੰਮ੍ਰਥ ਪੁਰਖ ਅਪਾਰੁ ॥ ਹਰਿ ਮਿਲਣੈ ਨੋ ਮਨੁ ਲੋਚਦਾ ਕਰਮਿ ਮਿਲਾਵਣਹਾਰੁ ॥
॥ ۄنھُ تِنھُ پ٘ربھ سنّگِ مئُلِیا سنّم٘رتھ پُرکھ اپارُ
॥ ہرِ مِلنھےَ نو منُ لوچدا کرمِ مِلاۄنھہارُ
ترجمہ:اس مہینے میںجنگل گھاس پھوس سبزہ زار پھلتا پھولتا ہے ۔ خدا میں سب کچھ کرنے کی توفیق اور حیثیت ہے ۔ خدا اسے ملاپ کی دل میں خواہش ہے مگر کرم و عنایت سے ملتا ہے ۔

ਜਿਨੀ ਸਖੀਏ ਪ੍ਰਭੁ ਪਾਇਆ ਹੰਉ ਤਿਨ ਕੈ ਸਦ ਬਲਿਹਾਰ ॥ ਨਾਨਕ ਹਰਿ ਜੀ ਮਇਆ ਕਰਿ ਸਬਦਿ ਸਵਾਰਣਹਾਰੁ ॥
॥ جِنیِ سکھیِۓ پ٘ربھُ پائِیا ہنّءُ تِن کےَ سد بلِہار
॥ نانک ہرِ جیِ مئِیا کرِ سبدِ سۄارنھہارُ
ترجمہ:جن ساتھیوں کا خدا سے ملاپ ہو گیا میں ان پر سو بار قربان ۔ اے خدا نانک پر مہربانی کر سبد ہی انسان کی زندگی سنوارنے کا واحد ذریعہ ہے

ਸਾਵਣੁ ਤਿਨਾ ਸੁਹਾਗਣੀ ਜਿਨ ਰਾਮ ਨਾਮੁ ਉਰਿ ਹਾਰੁ ॥੬॥
॥੬॥ ساۄنھُ تِنا سُہاگنھیِ جِن رام نامُ اُرِ ہارُ
لفظی معنی:۔ سادھو ۔ عارف ۔ جسنے اپنے آپ کو پاک بنالیا۔ پاکدامن ۔ پیونہار۔ پیا جا سکتا ہے ۔ بن ۔جنگل۔ تن۔ تنکا۔ مراد ۔ سبزہ زار ۔ گرم ۔ بخششمئیا۔ مہربانی سبد۔ کلام۔ سبق ۔ اُرد۔ دل ـ(6)
ترجمہ:۔ ماہ ساون ان انسانں کے لئے خوشوار ہے جنکے دل میں الہٰی نام سچ۔ حق و حقیقت بستا ہے (6)

ਭਾਦੁਇ ਭਰਮਿ ਭੁਲਾਣੀਆ ਦੂਜੈ ਲਗਾ ਹੇਤੁ ॥ ਲਖ ਸੀਗਾਰ ਬਣਾਇਆ ਕਾਰਜਿ ਨਾਹੀ ਕੇਤੁ ॥ ਜਿਤੁ ਦਿਨਿ ਦੇਹ ਬਿਨਸਸੀ ਤਿਤੁ ਵੇਲੈ ਕਹਸਨਿ ਪ੍ਰੇਤੁ ॥
॥ بھادُءِ بھرمِ بھُلانھیِیا دوُجےَ لگا ہیتُ
॥ لکھ سیِگار بنھائِیا کارجِ ناہیِ کیتُ
॥ جِتُ دِنِ دیہ بِنسسیِ تِتُ ۄیلےَ کہسنِ پ٘ریتُ
ترجمہ:بھادوں کے مہینے میں انسان وہم و گمان اور بھول میں دوئی اور دوئش یعنی دنیاوی دولت کی محبت ہوتی ہے ۔ خواہ انسان کتنا ہی بناو شنگار اور سجاوٹ کرئے مگر کسی کام نہیں بغیر عشق الہٰی کے جس روز جس وقت موت واقع ہو گئی اس وقت اسے پریت یا بد روح کہنے لگتے ہیں

ਪਕੜਿ ਚਲਾਇਨਿ ਦੂਤ ਜਮ ਕਿਸੈ ਨ ਦੇਨੀ ਭੇਤੁ ॥ ਛਡਿ ਖੜੋਤੇ ਖਿਨੈ ਮਾਹਿ ਜਿਨ ਸਿਉ ਲਗਾ ਹੇਤੁ ॥
॥ پکڑِ چلائِنِ دوُت جم کِسےَ ن دینیِ بھیتُ
॥ چھڈِ کھڑوتے کھِنےَ ماہِ جِن سِءُ لگا ہیتُ
ترجمہ:اور روح کو موت کے فرشتے پکڑ کر لیجاتے ہیں کسی کو اسکا راز معلوم نہیں ۔ جس سے محبت تھی پیار تھا پل بھر میں ساتھ چھوڑ دیتے ہیں ۔

ਹਥ ਮਰੋੜੈ ਤਨੁ ਕਪੇ ਸਿਆਹਹੁ ਹੋਆ ਸੇਤੁ ॥ ਜੇਹਾ ਬੀਜੈ ਸੋ ਲੁਣੈ ਕਰਮਾ ਸੰਦੜਾ ਖੇਤੁ ॥
॥ ہتھ مروڑےَ تنُ کپے سِیاہہُ ہویا سیتُ
॥ جیہا بیِجےَ سو لُنھےَ کرما سنّدڑا کھیتُ
ترجمہ: تب جسم کا نپتا ہے ہاتھ دھنتا ہے اور جسم رنگ بدلتا ہے ۔ جیسے کسی نے اعمال کیے ہیں ویسا پھل پاتا ہے ۔
جیسا بوتا ہے ویسا کاٹتا ہے یہ عالم اعمال کے لئے ایک کھیت اور زندگی ایک کھیتی ہے

ਨਾਨਕ ਪ੍ਰਭ ਸਰਣਾਗਤੀ ਚਰਣ ਬੋਹਿਥ ਪ੍ਰਭ ਦੇਤੁ ॥ ਸੇ ਭਾਦੁਇ ਨਰਕਿ ਨ ਪਾਈਅਹਿ ਗੁਰੁ ਰਖਣ ਵਾਲਾ ਹੇਤੁ ॥੭॥
॥ نانک پ٘ربھ سرنھاگتیِ چرنھ بوہِتھ پ٘ربھ دیتُ
॥੭॥ سے بھادُءِ نرکِ ن پائیِئہِ گُرُ رکھنھ ۄالا ہیتُ
لفظی معنی:(بھاودئے) دوسروں سے محبت ۔ بھرم۔ شک ۔ بھلانیا۔ بھول میں ۔ دوبے ۔ دوئی ۔ دوئش ۔ خدا کے علاوہ ۔ دنیاوی دولت سے ۔ ہیت۔ پیار۔ کیت۔ کسے کام۔ دنسی ۔ موگ ہو گئی ۔ تت ویلے ۔ اس وقت ۔ پریت ۔ بدروح۔ کپے ۔ کانپتا ہے ۔ سیت ۔سفید ۔ لنے ۔کاٹتا ہے ۔ کرما سندڑا کھیت۔ یہ زندگی اعمال کے لئے ایک کھیت ہے ۔ بوہتھ۔ جہاز ۔ ہیت پیار
(7) ترجمہ: اے نانک : جنکا راکھ اور پیار مرشد ہےانہیں دوزخ میں جانا نہیں پڑتا ۔ پائے الہٰی و ہپناہ الہٰی ان کے لئے ایک جہاز ہے

ਅਸੁਨਿ ਪ੍ਰੇਮ ਉਮਾਹੜਾ ਕਿਉ ਮਿਲੀਐ ਹਰਿ ਜਾਇ ॥
॥ اسُنِ پ٘ریم اُماہڑا کِءُ مِلیِئےَ ہرِ جاءِ

© 2017 SGGS ONLINE
error: Content is protected !!
Scroll to Top