Guru Granth Sahib Translation Project

Urdu Classical Page 135

Page 135

ਮਨਿ ਤਨਿ ਪਿਆਸ ਦਰਸਨ ਘਣੀ ਕੋਈ ਆਣਿ ਮਿਲਾਵੈ ਮਾਇ ॥
॥ منِ تنِ پِیاس درسن گھنھیِ کوئیِ آنھِ مِلاۄےَ ماءِ
ترجمہ: میرے دل میں الہٰی پریم الہٰی عشق کا جوش اُچھل رہا ہے ۔ کہ کیسے الہٰی ملاپ حاصل ہو۔ میرے دل میں الہٰی ملاپ اور دیدار کی بھاری بھوک ہے کوئی مجھے اسے سے ملائے

ਸੰਤ ਸਹਾਈ ਪ੍ਰੇਮ ਕੇ ਹਉ ਤਿਨ ਕੈ ਲਾਗਾ ਪਾਇ ॥ ਵਿਣੁ ਪ੍ਰਭ ਕਿਉ ਸੁਖੁ ਪਾਈਐ ਦੂਜੀ ਨਾਹੀ ਜਾਇ ॥
॥ سنّت سہائیِ پ٘ریم کے ہءُ تِن کےَ لاگا پاءِ
॥ ۄِنھُ پ٘ربھ کِءُ سُکھُ پائیِئےَ دوُجیِ ناہیِ جاءِ
ترجمہ: خُدا رسیدہ پاکدامن الہٰی پریم میں مددگار ہیں مجھے کوئی ان سے مجھے ملائے ۔ میں ان کے پاؤں پڑوں ۔ بغیر خدا کے کہیں آرام اور سکون نہیں ملتا اور نہ کوئی دوسری جگہ ہے ۔

ਜਿੰਨ੍ਹ੍ਹੀ ਚਾਖਿਆ ਪ੍ਰੇਮ ਰਸੁ ਸੇ ਤ੍ਰਿਪਤਿ ਰਹੇ ਆਘਾਇ ॥ ਆਪੁ ਤਿਆਗਿ ਬਿਨਤੀ ਕਰਹਿ ਲੇਹੁ ਪ੍ਰਭੂ ਲੜਿ ਲਾਇ ॥
॥ جِنّن٘ہ٘ہیِ چاکھِیا پ٘ریم رسُ سے ت٘رِپتِ رہے آگھاءِ
॥ آپُ تِیاگِ بِنتیِ کرہِ لیہُ پ٘ربھوُ لڑِ لاءِ
ترجمہ: جن لوگوں نے ایک بار خداوند کی محبت کا مزہ چکھا ، وہ مایا سے د ور ہوکر تسکین پاتے ہیں
خود غرضی چھوڑ کر ، یہ دعا کرتے رہتے ہیں ، اے رب! ہمیں اپنی سرن میں رکھو۔

ਜੋ ਹਰਿ ਕੰਤਿ ਮਿਲਾਈਆ ਸਿ ਵਿਛੁੜਿ ਕਤਹਿ ਨ ਜਾਇ ॥ ਪ੍ਰਭ ਵਿਣੁ ਦੂਜਾ ਕੋ ਨਹੀ ਨਾਨਕ ਹਰਿ ਸਰਣਾਇ ॥
॥ جو ہرِ کنّتِ مِلائیِیا سِ ۄِچھُڑِ کتہِ ن جاءِ
॥ بھ ۄِنھُ دوُجا کو نہیِ نانک ہرِ سرنھاءِ
ترجمہ: رب کے شوہر ، جو ان کے ساتھ متحد ہیں ، کبھی الگ نہیں ہوتے اور کہیں اور نہیں جاتے ہیں۔
اے نانک ، خداوند کی حرمت کے علاوہ کوئی اور جگہ نہیں ہے۔ وہ ہمیشہ خداوند کی حرمت میں رہتے ہیں۔

ਅਸੂ ਸੁਖੀ ਵਸੰਦੀਆ ਜਿਨਾ ਮਇਆ ਹਰਿ ਰਾਇ ॥੮॥
॥੮॥ پ٘راسوُ سُکھیِ ۄسنّدیِیا جِنا مئِیا ہرِ راءِ
لفظی معنی:اسن ۔ ماہ اسوج میں ۔ پریم ۔ پیارا۔ اماہٹرا۔ اُچھالا ۔ لہریں۔ پیاس ۔ چاہ ۔ خواہش۔ گھنی ۔ زیادہ۔ سنت ۔ وہ پاکدامن ہستی جسکا دل و دماغ پر ضبط حاصل ہو جو سکون کا نمونہ ہو۔ جنہیں ساس گراس خدا نہ بھولے اور ہر وقت خدا دل میں بستا ہو۔ چاکھیا۔ لطف اُٹھایا ۔ پریم رس۔ پریم کا مزہ ۔ترپت رہے ۔ تسلی ہوئی ۔ اگھائے ۔ خواہش باقی نہ رہی ۔ آپ تیاگ ۔ خودی چھوڑ کر ۔ ہر کنت۔ خداوند کریم (8)
(8)ترجمہ: آسو میں ، وہ خواتین جو خدا کا فضل رکھتے ہیں خوشی میں رہتی ہیں

ਕਤਿਕਿ ਕਰਮ ਕਮਾਵਣੇ ਦੋਸੁ ਨ ਕਾਹੂ ਜੋਗੁ ॥ ਪਰਮੇਸਰ ਤੇ ਭੁਲਿਆਂ ਵਿਆਪਨਿ ਸਭੇ ਰੋਗ ॥
॥ کتِکِ کرم کماۄنھے دوسُ ن کاہوُ جوگُ
॥ پرمیسر تے بھُلِیا ۄِیاپنِ سبھے روگ
ترجمہ: ماہ کارتک میں کیے اعمال کا کسی پر الزام نہیں تھونپا جا سکتا ۔ خدا کو بھولنے سے تمام عذاب اور تکلیفات پیدا ہوتی ہیں۔

ਵੇਮੁਖ ਹੋਏ ਰਾਮ ਤੇ ਲਗਨਿ ਜਨਮ ਵਿਜੋਗ ॥ ਖਿਨ ਮਹਿ ਕਉੜੇ ਹੋਇ ਗਏ ਜਿਤੜੇ ਮਾਇਆ ਭੋਗ ॥
॥ ۄیمُکھ ہوۓ رام تے لگنِ جنم ۄِجوگ
॥ کھِن مہِ کئُڑے ہوءِ گۓ جِتڑے مائِیا بھوگ
ترجمہ: خدا سے بیروخ ہوکر پیدائشی جدائیاں پیدا ہوتی ہیں۔ دنیاوی دولت کے عیش وآرام پل بھر میں بد مزہ اور تکلیفات اور عذاب میں بدل جاتی ہیں۔

ਵਿਚੁ ਨ ਕੋਈ ਕਰਿ ਸਕੈ ਕਿਸ ਥੈ ਰੋਵਹਿ ਰੋਜ ॥ ਕੀਤਾ ਕਿਛੂ ਨ ਹੋਵਈ ਲਿਖਿਆ ਧੁਰਿ ਸੰਜੋਗ ॥
॥ ۄِچ ن کوئیِ کرِ سکےَ کِس تھےَ روۄہِ روج
॥ کیِتا کِچھوُ ن ہوۄئیِ لِکھِیا دھُرِ سنّجوگ
ترجمہ: کسی کے پاس ہر روز آہ و زاری کرنے سے کوئی فائدہ ہوتا نہ ہی اسکے لئے کوئی مدد گار یا وکیل یا درمیانی ہو سکتا ہے ۔

ਵਡਭਾਗੀ ਮੇਰਾ ਪ੍ਰਭੁ ਮਿਲੈ ਤਾਂ ਉਤਰਹਿ ਸਭਿ ਬਿਓਗ ॥
॥ ۄڈبھاگیِ میرا پ٘ربھ مِلےَ تاں اُترہِ سبھِ بِئوگ
رجمہ: خوش قسمتی سے خدا ملاپ ہو جائے تو تمام جدائی سے پیدا ہوئے تمام تکلیفات ختم ہو جاتی ہے ۔

ਨਾਨਕ ਕਉ ਪ੍ਰਭ ਰਾਖਿ ਲੇਹਿ ਮੇਰੇ ਸਾਹਿਬ ਬੰਦੀ ਮੋਚ ॥ ਕਤਿਕ ਹੋਵੈ ਸਾਧਸੰਗੁ ਬਿਨਸਹਿ ਸਭੇ ਸੋਚ ॥੯॥
॥ نانک کءُ پ٘ربھ راکھِ لیہِ میرے ساہِب بنّدیِ موچ
॥੯॥ کتِک ہوۄےَ سادھسنّگُ بِنسہِ سبھے سوچ
لفظی معنی:کرم۔ اعمال۔ دوس۔ جرم، الزام ۔ کا ہو ۔ کیسے ۔ جوگ ۔ لوگ۔ درست۔ ٹھیک۔ ویاپن۔ پیدا ہوتے ہیں۔ وجوگ ۔ جدائی ۔ مایا بھوگ۔ دنیاوی آرام و آسائش ویمکھ۔ نافرمان۔ بیرخ۔ وچ۔وچول گری۔ سمجھوتہ ۔ کس تھے ۔ کس پاس۔ ویوگ ۔ جدائی کا درد۔ بندی موچ۔ بندشوں اور غلاموں سے آزادی دلانے والے ۔ ونسیہہ۔ مٹ جاتے ہیں۔ سوچ ۔فکر (9)
ترجمہ: ورنہ اس سلسلے میں انسان کچھ کرنے کی حالت میں نہیں ہے ۔ اے غلامی کی بندشیں توڑ نے والے میر ے آقا نانک کو بچا لو
۔ اگر کتک کے مہینے میں پاکدامن عارفوں صحبت و قربت حاصل ہو جائے ۔ تو تمام غوروفکر مٹ جاتے ہیں (9)

ਮੰਘਿਰਿ ਮਾਹਿ ਸੋਹੰਦੀਆ ਹਰਿ ਪਿਰ ਸੰਗਿ ਬੈਠੜੀਆਹ ॥ ਤਿਨ ਕੀ ਸੋਭਾ ਕਿਆ ਗਣੀ ਜਿ ਸਾਹਿਬਿ ਮੇਲੜੀਆਹ ॥
॥ منّگھِرِ ماہِ سوہنّدیِیا ہرِ پِر سنّگِ بیَٹھڑیِیاہ
॥ تِن کیِ سوبھا کِیا گنھیِ جِ ساہِبِ میلڑیِیاہ
ترجمہ:ماہ مگہر میں وہ عورتیں سجتی ہیں جو اپنے خاوندکے ساتھ بیٹھتی ہیں۔ مراد وہ انسان اچھے لگتے ہیں جنہیں الہٰی قربت حاصل ہے ۔ ان کی شہرت کے بیان کریں جنکا اپنے (آقا) خدا سے ملاپ ہے ۔

ਤਨੁ ਮਨੁ ਮਉਲਿਆ ਰਾਮ ਸਿਉ ਸੰਗਿ ਸਾਧ ਸਹੇਲੜੀਆਹ ॥ ਸਾਧ ਜਨਾ ਤੇ ਬਾਹਰੀ ਸੇ ਰਹਨਿ ਇਕੇਲੜੀਆਹ ॥
॥ تنُ منُ مئُلِیا رام سِءُ سنّگِ سادھ سہیلڑیِیاہ
॥ سادھ جنا تے باہریِ سے رہنِ اِکیلڑیِیاہ
ترجمہ:انکے دل و جان میں خدا کی محبت ہے اور پاکدامن عارفان سے دوستی ہے ۔ عارفان کے بغیر زندگی تنہائی میں گذرتی ہے ۔

ਤਿਨ ਦੁਖੁ ਨ ਕਬਹੂ ਉਤਰੈ ਸੇ ਜਮ ਕੈ ਵਸਿ ਪੜੀਆਹ ॥ ਜਿਨੀ ਰਾਵਿਆ ਪ੍ਰਭੁ ਆਪਣਾ ਸੇ ਦਿਸਨਿ ਨਿਤ ਖੜੀਆਹ ॥
॥ تِن دُکھُ ن کبہوُ اُترےَ سے جم کےَ ۄسِ پڑیِیاہ
॥ جِنیِ راۄِیا پ٘ربھُ آپنھا سے دِسنِ نِت کھڑیِیاہ
ترجمہ:ان کا عذاب کبھی ختم نہیں ہوتا اور جم کے ماتحت رہتے ہیں۔ جنہیں الہٰی قربت حاصل ہوئی وہ ہمیشہ چست درست اور بیدار رہتے ہیں ۔

ਰਤਨ ਜਵੇਹਰ ਲਾਲ ਹਰਿ ਕੰਠਿ ਤਿਨਾ ਜੜੀਆਹ ॥ ਨਾਨਕ ਬਾਂਛੈ ਧੂੜਿ ਤਿਨ ਪ੍ਰਭ ਸਰਣੀ ਦਰਿ ਪੜੀਆਹ ॥ ਮੰਘਿਰਿ ਪ੍ਰਭੁ ਆਰਾਧਣਾ ਬਹੁੜਿ ਨ ਜਨਮੜੀਆਹ ॥੧੦॥
॥ رتن جۄیہر لال ہرِ کنّٹھِ تِنا جڑیِیاہ
॥ نانک باںچھےَ دھوُڑِ تِن پ٘ربھ سرنھیِ درِ پڑیِیاہ
॥੧੦॥ منّگھِرِ پ٘ربھُ آرادھنھا بہُڑِ ن جنمڑیِیاہ
لفظی معنی:سوہندیاں۔ خوبصورت دکھائی دیتی ہیں۔ پر سنگ۔ خاوند کے ساتھ ۔ کیا گنی ۔ کیا بتاؤں ۔ سمجھو ں۔ صاحب ۔ مالک ۔ میلڑیاں ملاپ ہوئے ۔ مولیا۔ اُچھلا ۔ ملیا۔ سہیلڑیاں۔ دوستی۔ باہری ۔ بغیر۔ کھڑایہہ۔ بیدار۔ کنٹھ۔ گلے ۔ یا یجھے۔ مانگتا ہوں ۔ بہوڑ۔ دوبارہ (۔0)
ترجمہ:ہیرے موتیوں کی مانند قیمتی اوصاف انکے دل میں پروئے رہتے ہیں۔ جو خدا کی پناہ لیتے ہیں نانک ان کی دھول مانگتا ہے ۔ اور چاہتا ہے جو موہ مگہر میں خدا کو یاد کرتے ہیں ان کا آواگون مٹ جاتا ہے ۔ (۔0)

ਪੋਖਿ ਤੁਖਾਰੁ ਨ ਵਿਆਪਈ ਕੰਠਿ ਮਿਲਿਆ ਹਰਿ ਨਾਹੁ ॥ ਮਨੁ ਬੇਧਿਆ ਚਰਨਾਰਬਿੰਦ ਦਰਸਨਿ ਲਗੜਾ ਸਾਹੁ ॥
॥ پوکھِ تُکھارُ ن ۄِیاپئیِ کنّٹھِ مِلِیا ہرِ ناہُ
॥ منُ بیدھِیا چرناربِنّد درسنِ لگڑا ساہُ
ترجمہ:مہینہ پوہ میں جس کے دل میں خدا بستا ہے اس پر سخت سردی اپنا تاثر نہیں چھوڑتی۔ جس کا دل الہٰی پاؤں کا گروید ہو گیا اسکی ہوش اور ضمیر الہٰی دیدار کے انتظار میں لگی رہتی ہے ۔

ਓਟ ਗੋਵਿੰਦ ਗੋਪਾਲ ਰਾਇ ਸੇਵਾ ਸੁਆਮੀ ਲਾਹੁ ॥ ਬਿਖਿਆ ਪੋਹਿ ਨ ਸਕਈ ਮਿਲਿ ਸਾਧੂ ਗੁਣ ਗਾਹੁ ॥
॥ اوٹ گوۄِنّد گوپال راءِ سیۄا سُیامیِ لاہُ
॥ بِکھِیا پوہِ ن سکئیِ مِلِ سادھوُ گُنھ گاہُ
ترجمہ:اُسے خدا کا آسرا اور سہارا ہے خدمت خدا اسکے لئے منافع ہے ۔ جو پاکدامن عارف کی صحبت میں الہٰی حمدو ثناہ کرتا ہے اس پر دنیاوی دولت اپنا اثر نہیں پا سکتی ۔

ਜਹ ਤੇ ਉਪਜੀ ਤਹ ਮਿਲੀ ਸਚੀ ਪ੍ਰੀਤਿ ਸਮਾਹੁ ॥ ਕਰੁ ਗਹਿ ਲੀਨੀ ਪਾਰਬ੍ਰਹਮਿ ਬਹੁੜਿ ਨ ਵਿਛੁੜੀਆਹੁ॥
॥ جہ تے اُپجیِ تہ مِلیِ سچیِ پ٘ریِتِ سماہُ
॥ کرُ گہِ لیِنیِ پارب٘رہمِ بہُڑِ ن ۄِچھُڑیِیاہُ
لفظی معنی: پوکھ۔ ماہ پوکھ میں۔ تکھار۔ برفباری ۔ کورا۔ ککر ۔ سخت مروی ۔ بیدھیاں۔ بندش۔ محبت میں گرفتار ۔ کنٹھ ۔ گلے ۔ اوٹ ۔ آسرا ۔ لاہو ۔ لاہا۔ منافع ۔ وکھیا۔ دنیاوی دولت کی زہر۔ چرنار بند۔ پائے پاک۔ درسن۔ دیدار ۔ سادھو ۔ پاکدامن۔ گن گاہو۔ اوصاف کی ویچار۔ کر گیہہ۔ ہاتھ پکڑنا۔ پاربرہم۔ یار لگا نے والا خدا۔
ترجمہ:جو خدا کے اوصاف کی وچار کرتا ہے ۔ جسکا ہاتھ خدا پکڑتا ہے اسکی دوبارہ اس سے جدائی نہیں ہوتی

ਬਾਰਿ ਜਾਉ ਲਖ ਬੇਰੀਆ ਹਰਿ ਸਜਣੁ ਅਗਮ ਅਗਾਹੁ ॥ ਸਰਮ ਪਈ ਨਾਰਾਇਣੈ ਨਾਨਕ ਦਰਿ ਪਈਆਹੁ ॥ ਪੋਖੁ ਸਹੰਦਾ ਸਰਬ ਸੁਖ ਜਿਸੁ ਬਖਸੇ ਵੇਪਰਵਾਹੁ ॥੧੧॥
॥ بارِ جاءُ لکھ بیریِیا ہرِ سجنھُ اگم اگاہُ
॥ سرم پئیِ نارائِنھےَ نانک درِ پئیِیاہُ
॥੧੧॥ پوکھُ سد਼ہنّدا سرب سُکھ جِسُ بکھسے ۄیپرۄاہُ
لفظی معنی:بار جاؤ۔ قربان ہو جاؤں۔ بار جاؤں۔ قربان جاؤں۔ صدقے جاؤں۔ لکہہ۔ بیریاں۔ لاکھو بار۔ اگم ۔ اپہنچ۔ اگاہ ۔ نہایت۔ سنجیدہ۔ سرم۔ لاج۔ عزت ۔ سرم پیئی۔ عزت یا وقار رکھنا پڑا۔ درپڑیا۔ درپر آنے کی ۔ سوہندا۔ سوہنا دکھائی دیتا ہے (۔۔)
ترجمہ:۔ میں قربان ہوں اور لاکھوں بار قربان ہوں اس خداوندکریم پر جو انسانی رسائی سے بلند اور نہایت ہی سنجیدہ ہے ۔
اے نانک: خدا در پر آئے کی عزت رکھتا ہے ۔ جس پر خدا مہربان ہے ۔ اسکے لئے پوہ کا مہینہ اچھا اور آرام دیہہ ہے (۔۔)

ਮਾਘਿ ਮਜਨੁ ਸੰਗਿ ਸਾਧੂਆ ਧੂੜੀ ਕਰਿ ਇਸਨਾਨੁ ॥ ਹਰਿ ਕਾ ਨਾਮੁ ਧਿਆਇ ਸੁਣਿ ਸਭਨਾ ਨੋ ਕਰਿ ਦਾਨੁ ॥ ਜਨਮ ਕਰਮ ਮਲੁ ਉਤਰੈ ਮਨ ਤੇ ਜਾਇ ਗੁਮਾਨੁ ॥
॥ ماگھِ مجنُ سنّگِ سادھوُیا دھوُڑیِ کرِ اِسنانُ
॥ ہرِ کا نامُ دھِیاءِ سُنھِ سبھنا نو کرِ دانُ
॥ جنم کرم ملُ اُترےَ من تے جاءِ گُمانُ
ترجمہ:ماہ ماگہہ میں نیک پارساؤں ، عارفوں ، پاکدامن خدا رسیدگان کی صحبت و قربت کرنا ہی متبرک زیارت اور اشنان ہے ۔ الہٰی نام کی ریاض کرنا اور سننا اور اسے بانٹا تقسیم کرنا اس سے دیرینہ جنم سے لیکر میل یا غلاظت برائیوں کی دور ہو جاتی ہے ۔ اور دلی شک و شبہات دور ہو جاتے ہیں۔

© 2017 SGGS ONLINE
error: Content is protected !!
Scroll to Top