Page 108
ਜਨਮ ਜਨਮ ਕਾ ਰੋਗੁ ਗਵਾਇਆ ॥
جنم جنم کا روگُ گۄائِیا ॥
ترجمہ:اے خدا جس عاجز عقیدت مند نے تیرے نام کی دوا حاصل کی ہے۔ اس نے بہت ساری پیدائشوں کے (بد احساسات) کے مرض کا علاج کیا۔
ਹਰਿ ਕੀਰਤਨੁ ਗਾਵਹੁ ਦਿਨੁ ਰਾਤੀ ਸਫਲ ਏਹਾ ਹੈ ਕਾਰੀ ਜੀਉ ॥੩॥
ہرِ کیِرتنُ گاۄہُ دِنُ راتیِ سپھل ایہا ہےَ کاریِ جیِءُ ॥੩॥
لفظی معنی:نام سچ حق و حقیقت اخلا ۔ وکھر۔ دوائی ۔ جن جس نے ۔ خادم۔ روگ ۔ بیماری ۔ ہرکریتن۔ الہٰی صفت صلاھ ۔ سپھل ۔ برآور ۔ کامیاب ۔ کاری ۔کار کام(3)
ترجمہ: لہذا دن رات خدا کی حمد گاتے رہو ، اس سے زندگی کا سفر کامیاب ہوگا۔(3)
ਦ੍ਰਿਸਟਿ ਧਾਰਿ ਅਪਨਾ ਦਾਸੁ ਸਵਾਰਿਆ ॥ ਘਟ ਘਟ ਅੰਤਰਿ ਪਾਰਬ੍ਰਹਮੁ ਨਮਸਕਾਰਿਆ ॥
॥ د٘رِسٹِ دھارِ اپنا داسُ سۄارِیا
॥ گھٹ گھٹ انّترِ پارب٘رہمُ نمسکارِیا
ترجمہ:جس عقیدتمند پر خدا نے اپنی نظر عنایت کرکے اسے نیک اور افضل زندگی عنایت فرمائی۔ اسے ہر ایک میں نور الہٰی کا دیدار ہوااور اس نے اسے الہٰی نور کا ایک جز سمجھ کر اس کے آگے سر جھکایا ۔
ਇਕਸੁ ਵਿਣੁ ਹੋਰੁ ਦੂਜਾ ਨਾਹੀ ਬਾਬਾ ਨਾਨਕ ਇਹ ਮਤਿ ਸਾਰੀ ਜੀਉ ॥੪॥੩੯॥੪੬॥
॥੪॥੩੯॥੪੬॥ اِکسُ ۄِنھُ ہورُ دوُجا ناہیِ بابا نانک اِہ متِ ساریِ جیِءُ
لفظی معنی: درشٹ۔ نگاہ ۔ گھٹ گھٹ ۔ ہر دل میں ۔ پار برہم ۔ پارلگانیوالا ۔ غسکاریا ۔ آداب بجا لایا ۔ یہہ مت ۔ الیہ سمجھ ۔ ساری ۔افضل۔
ترجمہ:اے نانک خدا واحد ہے ۔یہی نیک وافضل خیال اور سمجھ ہے ۔(4)
ਮਾਝ ਮਹਲਾ ੫ ॥ ਮਨੁ ਤਨੁ ਰਤਾ ਰਾਮ ਪਿਆਰੇ ॥ ਸਰਬਸੁ ਦੀਜੈ ਅਪਨਾ ਵਾਰੇ ॥
੫॥ ماجھ مہلا
॥ منُ تنُ رتا رام پِیارے
॥ سربسُ دیِجےَ اپنا ۄارے
ترجمہ:اے انسان اگر تو چاہتا ہے کہ تیرا دل و جان الہٰی صحبت میں سر شاد رہے ۔ تو سب کچھ اس پر نشاور کر دے۔
ਆਠ ਪਹਰ ਗੋਵਿੰਦ ਗੁਣ ਗਾਈਐ ਬਿਸਰੁ ਨ ਕੋਈ ਸਾਸਾ ਜੀਉ ॥੧॥
آٹھ پہر گوۄِنّد گُنھ گائیِئےَ بِسرُ ن کوئیِ ساسا جیِءُ ॥੧॥
لفظی معنی:سر بس۔ تمام اثاثہ ۔ آٹھ پہر۔ ہر وقت ۔ شب و روز ۔ گو بندگن۔ اوصاف الہٰی ۔
ترجمہ:روز و شب اسکی حمد و ثناہ کر اور ایک سانس کے لئے بھی اسے نہ بھلا ۔۔
ਸੋਈ ਸਾਜਨ ਮੀਤੁ ਪਿਆਰਾ ॥ ਰਾਮ ਨਾਮੁ ਸਾਧਸੰਗਿ ਬੀਚਾਰਾ ॥
॥ سوئیِ ساجن میِتُ پِیارا
॥ رام نامُ سادھسنّگِ بیِچارا
ترجمہ:وہی الہٰی پریمی اور الہٰی پیارا ہے، جو صحبت عارفان الہٰی میں الہٰی نام کی ریاض کرتا ہے ۔
ਸਾਧੂ ਸੰਗਿ ਤਰੀਜੈ ਸਾਗਰੁ ਕਟੀਐ ਜਮ ਕੀ ਫਾਸਾ ਜੀਉ ॥੨॥
॥੨॥ سادھوُ سنّگِ تریِجےَ ساگرُ کٹیِئےَ جم کیِ پھاسا جیِءُ
لفظی معنی: ساجن۔ دوست ۔ سادھ سنگ۔ صحبت و قربت۔ پاکبازاں ۔ تریجے ۔کامیابی ۔ جسم کی پھاساموت کا پھندہ (2)
ترجمہ:صحبت عارفان کے ذریعے انسان اس دنیا جو ایک سمندر کی مانند ہے کو عبور کرلیتا ہے اور روحانی موت کا پھندہ کٹ جاتا ہے ۔ (2)
ਚਾਰਿ ਪਦਾਰਥ ਹਰਿ ਕੀ ਸੇਵਾ ॥ ਪਾਰਜਾਤੁ ਜਪਿ ਅਲਖ ਅਭੇਵਾ ॥
॥ چارِ پدارتھ ہرِ کیِ سیۄا
॥ پارجاتُ جپِ الکھ ابھیۄا
ترجمہ: چار بنیادی نعمتیں (ایمان ، دولت ، حصول اور نجات) خدا کی عبادت سے حاصل ہوتی ہیں۔ اے انسان اس لامثال ۔ لاحساب اور پوشیدہ خدا کی عبادت کر ۔
ਕਾਮੁ ਕ੍ਰੋਧੁ ਕਿਲਬਿਖ ਗੁਰਿ ਕਾਟੇ ਪੂਰਨ ਹੋਈ ਆਸਾ ਜੀਉ ॥੩॥
॥੩॥ کامُ ک٘رودھُ کِلبِکھ گُرِ کاٹے پوُرن ہوئیِ آسا جیِءُ
لفظی معنی: چارپدارتھ۔چار نعمتیں ۔ فرض انسانی ۔ دولت اور کام ۔نجات ۔ پارجات۔ بہشتی شجر۔ جو تمام خواہشات ۔پوری کرتا ہے ۔ الکہہ ۔ جوحساب سے باہر ہو ۔ ابھیو۔ راز ۔بھید ۔ کل وکھہ۔ دوش ۔گناہ جرم ۔(3)
ترجمہ: مرشد شہوت ۔ غصہ ۔ گناہ ختم کرکے، مرادیں پوری کرتا ہے ۔(3)
ਪੂਰਨ ਭਾਗ ਭਏ ਜਿਸੁ ਪ੍ਰਾਣੀ ॥ ਸਾਧਸੰਗਿ ਮਿਲੇ ਸਾਰੰਗਪਾਣੀ ॥
॥ پوُرن بھاگ بھۓ جِسُ پ٘رانھیِ
॥ سادھسنّگِ مِلے سارنّگپانھیِ
ترجمہ:جو انسان خوش قسمت ہے اسے صحبت پاکدامنوں میں خدا سے میلاپ ہوتا ہے ۔
ਨਾਨਕ ਨਾਮੁ ਵਸਿਆ ਜਿਸੁ ਅੰਤਰਿ ਪਰਵਾਣੁ ਗਿਰਸਤ ਉਦਾਸਾ ਜੀਉ ॥੪॥੪੦॥੪੭॥
نانک نامُ ۄسِیا جِسُ انّترِ پرۄانھُ گِرست اُداسا جیِءُ ॥੪॥੪੦॥੪੭॥
لفظی معنی: بھاگ۔ تقدیر ۔ قیمت ۔ سارنگ۔پانی۔ خدا ۔ اداس ۔ پریشان ۔ انتر ۔اندر ۔
ترجمہ:اے نانک جس کے دل میں خدا بستا ہے وہ خانہ دار ہوتے ہوئے تارک الدنیا ہے ۔ اور الہٰی در پر قبول ہوتا ہے۔
ਮਾਝ ਮਹਲਾ ੫ ॥ ਸਿਮਰਤ ਨਾਮੁ ਰਿਦੈ ਸੁਖੁ ਪਾਇਆ ॥ ਕਰਿ ਕਿਰਪਾ ਭਗਤੀ ਪ੍ਰਗਟਾਇਆ ॥
੫॥ ماجھ مہلا
॥ سِمرت نامُ رِدےَ سُکھُ پائِیا
॥ کرِ کِرپا بھگتیِ پ٘رگٹائِیا
ترجمہ:نام پر غور کرنے سے ، میری روح کو سکون ملا ہے۔ الہی عارفان کے فضل سے ان کے عقیدت مند نام میں رنگے ہوئے ہیں۔
ਸੰਤਸੰਗਿ ਮਿਲਿ ਹਰਿ ਹਰਿ ਜਪਿਆ ਬਿਨਸੇ ਆਲਸ ਰੋਗਾ ਜੀਉ ॥੧॥
॥੧॥ سنّتسنّگِ مِلِ ہرِ ہرِ جپِیا بِنسے آلس روگا جیِءُ
لفظی معنی:ردے۔ دل میں ۔ پر گٹایا ۔ ظاہر کیا ۔ آس ۔ستی ۔ غفلت ۔ روگا۔بیماری ۔۔
ترجمہ:جس نے صحبت پارسایاں وعارفاں میں مل کے الہٰی نام کی ریاض کی اس کی تمام غفلتیں اور تمام بیماریاں مٹ گئیں ۔۔
ਜਾ ਕੈ ਗ੍ਰਿਹਿ ਨਵ ਨਿਧਿ ਹਰਿ ਭਾਈ ॥ ਤਿਸੁ ਮਿਲਿਆ ਜਿਸੁ ਪੁਰਬ ਕਮਾਈ ॥
جا کےَ گ٘رِہِ نۄ نِدھِ ہرِ بھائیِ ॥
تِسُ مِلِیا جِسُ پُرب کمائیِ ॥
ترجمہ:اے انسان جس خدا کے گھر میں نو خزانے موجود ہیں۔وہ خدا اسے ملتا ہے، جو اپنے ماضی کے اقدامات سے اس کے مستحق ہے۔۔
ਗਿਆਨ ਧਿਆਨ ਪੂਰਨ ਪਰਮੇਸੁਰ ਪ੍ਰਭੁ ਸਭਨਾ ਗਲਾ ਜੋਗਾ ਜੀਉ ॥੨॥
گِیان دھِیان پوُرن پرمیسُر پ٘ربھُ سبھنا گلا جوگا جیِءُ ॥੨॥
لفظی معنی:نوندھ۔ نوخزانے ۔ پرب۔ پہلی ۔ چوگا۔ باحیثیت باتوفیق ۔ (2)
ترجمہ:ایسے شخص کو کامل خدا پر خدائی حکمت اور غور و فکر سے نوازا جاتا ہے ، (اور اسے یہ یقین ہوتا ہے کہ) خدا ہر چیز پر قادر ہے۔۔(2)
ਖਿਨ ਮਹਿ ਥਾਪਿ ਉਥਾਪਨਹਾਰਾ ॥ ਆਪਿ ਇਕੰਤੀ ਆਪਿ ਪਸਾਰਾ ॥
॥ کھِن مہِ تھاپِ اُتھاپنہارا
॥ آپِ اِکنّتیِ آپِ پسارا
ترجمہ:خدا پل بھر میں پیدا کرکے مٹانے کی حیثیت رکھتا ہے یہ اسکی توفیق میں ہے اور واحد ہوتے ہوئے بھی، پورے عالم میں اس کا ہی نور پھیلا ہوا ہے ۔
ਲੇਪੁ ਨਹੀ ਜਗਜੀਵਨ ਦਾਤੇ ਦਰਸਨ ਡਿਠੇ ਲਹਨਿ ਵਿਜੋਗਾ ਜੀਉ ॥੩॥
॥੩॥ لیپُ نہیِ جگجیِۄن داتے درسن ڈِٹھے لہنِ ۄِجوگا جیِءُ
لفظی معنی: تھاپ۔ پیدا کرنا ۔ اُتھاپ۔ مٹانا ۔اکنتی۔واحد ۔ پسار۔ پھیلاؤ ۔ لیپ ۔ تاثر ۔ (3)
ترجمہ:وہ عالم کو زندگی بخشنے والا ہوتے ہوئے بھی تمام آرائیشوں سے پاک ہے ۔ اسکے دیدار سے تمام جدائیوں کے غم مٹ جاتے ہیں ۔ (3)
ਅੰਚਲਿ ਲਾਇ ਸਭ ਸਿਸਟਿ ਤਰਾਈ ॥ ਆਪਣਾ ਨਾਉ ਆਪਿ ਜਪਾਈ ॥
॥ انّچلِ لاءِ سبھ سِسٹِ ترائیِ
॥ آپنھا ناءُ آپِ جپائیِ
ترجمہ: وہ تمام عالم کو دامن مرشد لگا کر، انہیں اس دنیاوی برائیوں کے سمندر کو عبور کرواتا ہے اور اپنے نام کی ریاض خود ہی کراتا ہے۔
ਗੁਰ ਬੋਹਿਥੁ ਪਾਇਆ ਕਿਰਪਾ ਤੇ ਨਾਨਕ ਧੁਰਿ ਸੰਜੋਗਾ ਜੀਉ ॥੪॥੪੧॥੪੮॥
॥੪॥੪੧॥੪੮॥ گُر بوہِتھُ پائِیا کِرپا تے نانک دھُرِ سنّجوگا جیِءُ
لفظی معنی:انچل۔دامن ۔ سب سرشٹ ۔ سارا ۔ عالم ۔ بوہتھ۔ جہاز ۔ سنجوگ۔ میلاپ ۔
ترجمہ:اے نانک مرشد جو ایک جہاز کی مانند ہے وہ تبھی ملتا ہے الہٰی کرم و عنایت سے الہیٰ درگاہ سے ذریعے بنتے ہیں۔
ਮਾਝ ਮਹਲਾ ੫॥ ਸੋਈ ਕਰਣਾ ਜਿ ਆਪਿ ਕਰਾਏ ॥ ਜਿਥੈ ਰਖੈ ਸਾ ਭਲੀ ਜਾਏ ॥
੫॥ ماجھ مہلا
॥ سوئیِ کرنھا جِ آپِ کراۓ
॥ جِتھےَ رکھےَ سا بھلیِ جاۓ
ترجمہ:انسان وہی کام کرسکتا ہے جو خدا خود کرواتا ہے ۔ وہی جگہ اچھی ہے جہاں وہ خود رکھتاہے۔
ਸੋਈ ਸਿਆਣਾ ਸੋ ਪਤਿਵੰਤਾ ਹੁਕਮੁ ਲਗੈ ਜਿਸੁ ਮੀਠਾ ਜੀਉ ॥੧॥
سوئیِ سِیانھا سو پتِۄنّتا ہُکمُ لگےَ جِسُ میِٹھا جیِءُ ॥੧॥
لفظی معنی:پتونتا۔ با عزت ۔باآبرو۔ عزت دار ۔ ساجائے ۔ وہ جگہ ۔
ترجمہ:وہی عاقل ہے اور با عزت وآبرو وہی ہے جسے فرمان الہٰی پیارا لگتا ہے ۔۔
ਸਭ ਪਰੋਈ ਇਕਤੁ ਧਾਗੈ ॥ ਜਿਸੁ ਲਾਇ ਲਏ ਸੋ ਚਰਣੀ ਲਾਗੈ ॥
॥ سبھ پروئیِ اِکتُ دھاگےَ
॥ جِسُ لاءِ لۓ سو چرنھیِ لاگےَ
ترجمہ:خدا نے سب کو اپنے نطام میں، فرمان میں منسلک کر رکھا ہے ۔ جسے چاہتا ہے اپنا گرویدہ بنا لیتا ہے۔
ਊਂਧ ਕਵਲੁ ਜਿਸੁ ਹੋਇ ਪ੍ਰਗਾਸਾ ਤਿਨਿ ਸਰਬ ਨਿਰੰਜਨੁ ਡੀਠਾ ਜੀਉ ॥੨॥
॥੨॥ اوُݩدھ کۄلُ جِسُ ہوءِ پ٘رگاسا تِنِ سرب نِرنّجنُ ڈیِٹھا جیِءُ
لفظی معنی:اکت۔ ایک ۔ دھاگے ۔ نظام ۔ اوندھ۔۔الٹا ۔ نرنجن۔ پاک ۔ بیداغ ۔(2)
ترجمہ:روشن خیال دل والا شخص ، خدا کو سب کے کے دلوں میں دیکھتا ہے ، اور وہ کھلتے ہوئے کمل کے پھول کی طرح ہیں اور چمکتے ہیں۔
ਤੇਰੀ ਮਹਿਮਾ ਤੂੰਹੈ ਜਾਣਹਿ ॥ ਅਪਣਾ ਆਪੁ ਤੂੰ ਆਪਿ ਪਛਾਣਹਿ ॥
॥ تیریِ مہِما توُنّہےَ جانھہِ
॥ اپنھا آپُ توُنّ آپِ پچھانھہِ
ترجمہ:اے خدا اپنی بلند عطمت تو ہی جانتا ہے ۔ اور تجھے ہی تیری خویش پہچان ہے ۔
ਹਉ ਬਲਿਹਾਰੀ ਸੰਤਨ ਤੇਰੇ ਜਿਨਿ ਕਾਮੁ ਕ੍ਰੋਧੁ ਲੋਭੁ ਪੀਠਾ ਜੀਉ ॥੩॥
॥੩॥ ہءُ بلِہاریِ سنّتن تیرے جِنِ کامُ ک٘رودھُ لوبھُ پیِٹھا جیِءُ
لفظی معنی:مہما۔ شہرت و عظمت ۔ کلمل۔ گناہ ۔
ترجمہ:میں تیرے عابدوں ،پاکدامنوں ،عارفوں پر قربان ہوں، جنہوں نے غصہ ،شہوت اور لالچ مٹا دیا ہے ۔(3)
ਤੂੰ ਨਿਰਵੈਰੁ ਸੰਤ ਤੇਰੇ ਨਿਰਮਲ ॥ ਜਿਨ ਦੇਖੇ ਸਭ ਉਤਰਹਿ ਕਲਮਲ ॥
॥ توُنّ نِرۄیَرُ سنّت تیرے نِرمل
॥ جِن دیکھے سبھ اُترہِ کلمل
ترجمہ:اے خدا تو بلا دشمن ہے تو اور تیرے عابد پاک ہیں جن کے دیدار سے گناہ مٹ جاتے ہیں۔
ਨਾਨਕ ਨਾਮੁ ਧਿਆਇ ਧਿਆਇ ਜੀਵੈ ਬਿਨਸਿਆ ਭ੍ਰਮੁ ਭਉ ਧੀਠਾ ਜੀਉ ॥੪॥੪੨॥੪੯॥
॥੪॥੪੨॥੪੯॥ نانک نامُ دھِیاءِ دھِیاءِ جیِۄےَ بِنسِیا بھ٘رمُ بھءُ دھیِٹھا جیِءُ
لفظی معنی:جیو۔ جیتا ہے ۔۔ دھیمٹھا ۔ ڈھیٹھ۔امور ۔ضدی ۔ بے شرم
ترجمہ:اے نانک عبادت وریاضت سے روحانی زندگی ملتی ہے اور خوف و شک وشبہات مٹ جاتے ہیں ۔