Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 774

Page 774

ਜਨੁ ਕਹੈ ਨਾਨਕੁ ਲਾਵ ਪਹਿਲੀ ਆਰੰਭੁ ਕਾਜੁ ਰਚਾਇਆ ॥੧॥ نانک جی کہتے ہیں کہ پہلے پھیرے کے ذریعے شادی کے آغاز کا عمل انجام پایا ہے۔ 1۔
ਹਰਿ ਦੂਜੜੀ ਲਾਵ ਸਤਿਗੁਰੁ ਪੁਰਖੁ ਮਿਲਾਇਆ ਬਲਿ ਰਾਮ ਜੀਉ ॥ میں رام پر قربان ہوں۔ جب (ہری کے) کی شادی کا دوسرا پھیرا کروایا گیا، تو اس نے عورت کو صادق گرو سے ملادیا۔
ਨਿਰਭਉ ਭੈ ਮਨੁ ਹੋਇ ਹਉਮੈ ਮੈਲੁ ਗਵਾਇਆ ਬਲਿ ਰਾਮ ਜੀਉ ॥ عورت کا دل خوف رب سے بے خوف ہوگیا ہے اور اس کے کبر کی گندگی دور ہوگئی ہے۔
ਨਿਰਮਲੁ ਭਉ ਪਾਇਆ ਹਰਿ ਗੁਣ ਗਾਇਆ ਹਰਿ ਵੇਖੈ ਰਾਮੁ ਹਦੂਰੇ ॥ جب اس کے دل میں پاکیزہ رب کا خوف پیدا ہوگیا، تو اس نے ہری کی حمد و ثنا کیا۔ وہ ہری کو اپنے قریب ہی دیکھتی ہے۔
ਹਰਿ ਆਤਮ ਰਾਮੁ ਪਸਾਰਿਆ ਸੁਆਮੀ ਸਰਬ ਰਹਿਆ ਭਰਪੂਰੇ ॥ واہے گرو روح میں ہی ہیں، مالک رب ہمہ گیر ہے۔
ਅੰਤਰਿ ਬਾਹਰਿ ਹਰਿ ਪ੍ਰਭੁ ਏਕੋ ਮਿਲਿ ਹਰਿ ਜਨ ਮੰਗਲ ਗਾਏ ॥ اس خاتون کو ایک رب ہی اپنے دل اور باہری دنیا میں بستا نظر آتا ہے۔ ہری کے پرستاروں نے مل کر خاتون کی شادی کی خوشی کے گیت گائے ہیں۔
ਜਨ ਨਾਨਕ ਦੂਜੀ ਲਾਵ ਚਲਾਈ ਅਨਹਦ ਸਬਦ ਵਜਾਏ ॥੨॥ اے نانک! جب دوسرا پھیرا مکمل کروایا گیا، تو عورت کے دل میں خوشی کا کلام گونجنے لگا۔ 2۔
ਹਰਿ ਤੀਜੜੀ ਲਾਵ ਮਨਿ ਚਾਉ ਭਇਆ ਬੈਰਾਗੀਆ ਬਲਿ ਰਾਮ ਜੀਉ ॥ اے رام! میں تجھ پر قربان ہوں۔ جب (ہری کی) شادی کا تیسرا پھیرا کروایا گیا، تو عورت کے تارک الدنیا قلب میں خواہش پیدا ہوگئی۔
ਸੰਤ ਜਨਾ ਹਰਿ ਮੇਲੁ ਹਰਿ ਪਾਇਆ ਵਡਭਾਗੀਆ ਬਲਿ ਰਾਮ ਜੀਉ ॥ جب خوش نصیب سنت حضرات سے اس کی ملاقات ہوئی، تو اس نے ہری کو پالیا۔
ਨਿਰਮਲੁ ਹਰਿ ਪਾਇਆ ਹਰਿ ਗੁਣ ਗਾਇਆ ਮੁਖਿ ਬੋਲੀ ਹਰਿ ਬਾਣੀ ॥ جب اس نے پاکیزہ ہری کو پالیا، تب ہی اس نے ہری کی حمد و ثنا کیا۔ اس نے اپنی زبان سے ہری کی بات بیان کیا۔
ਸੰਤ ਜਨਾ ਵਡਭਾਗੀ ਪਾਇਆ ਹਰਿ ਕਥੀਐ ਅਕਥ ਕਹਾਣੀ ॥ خوش نصیب عورت نے ان سنت حضرات سے مل کر اپنا مالک شوہر پالیا اور سنت حضرات ہری کی ناقابل بیان کہانی بیان کرتے رہے۔
ਹਿਰਦੈ ਹਰਿ ਹਰਿ ਹਰਿ ਧੁਨਿ ਉਪਜੀ ਹਰਿ ਜਪੀਐ ਮਸਤਕਿ ਭਾਗੁ ਜੀਉ ॥ اس عورت کے دل میں ہری کے نام کا دھیان پیدا ہوگیا ہے۔ وہ ہری کا ذکر کرتی رہتی ہے؛ کیوں کہ اس کی تقدیر کا یہی نوشتہ تھا۔
ਜਨੁ ਨਾਨਕੁ ਬੋਲੇ ਤੀਜੀ ਲਾਵੈ ਹਰਿ ਉਪਜੈ ਮਨਿ ਬੈਰਾਗੁ ਜੀਉ ॥੩॥ نانک کہتا ہے کہ تیسرے پھیرے میں عورت کے دل میں شوق تنہائی پیدا ہوجاتی ہے۔ 3۔
ਹਰਿ ਚਉਥੜੀ ਲਾਵ ਮਨਿ ਸਹਜੁ ਭਇਆ ਹਰਿ ਪਾਇਆ ਬਲਿ ਰਾਮ ਜੀਉ ॥ اے رام! میں تجھ پر قربان ہوں۔ جب (ہری کی) شادی کا چھوتا پھیرا ہوا، تو عورت کے دل میں سکون پیدا ہوگیا اور اس نے اپنے رب کو پالیا۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਮਿਲਿਆ ਸੁਭਾਇ ਹਰਿ ਮਨਿ ਤਨਿ ਮੀਠਾ ਲਾਇਆ ਬਲਿ ਰਾਮ ਜੀਉ ॥ اسے گرو کے ذریعے بآسانی ہی رب ملا ہے، جس نے اس کے دل اور جسم میں ہری کو شیریں رکھا ہے۔
ਹਰਿ ਮੀਠਾ ਲਾਇਆ ਮੇਰੇ ਪ੍ਰਭ ਭਾਇਆ ਅਨਦਿਨੁ ਹਰਿ ਲਿਵ ਲਾਈ ॥ گرو نے عورت کو ہری کی ذات عزیز بنا دیا ہے اور یہ بات میرے کو پسند آئی ہے۔ عورت دن رات ہری میں ذہن مرکوز رکھتی ہے۔
ਮਨ ਚਿੰਦਿਆ ਫਲੁ ਪਾਇਆ ਸੁਆਮੀ ਹਰਿ ਨਾਮਿ ਵਜੀ ਵਾਧਾਈ ॥ اس نے مطلوبہ مالک پالیا ہے اور اسے ہری نام کی نیک خواہشات مل رہی ہیں۔
ਹਰਿ ਪ੍ਰਭਿ ਠਾਕੁਰਿ ਕਾਜੁ ਰਚਾਇਆ ਧਨ ਹਿਰਦੈ ਨਾਮਿ ਵਿਗਾਸੀ ॥ مالک رب نے عورت سے اپنی شادی کروائی ہے۔ عورت نام کے ذریعے اپنے دل میں بہت خوش رہتی ہے۔
ਜਨੁ ਨਾਨਕੁ ਬੋਲੇ ਚਉਥੀ ਲਾਵੈ ਹਰਿ ਪਾਇਆ ਪ੍ਰਭੁ ਅਵਿਨਾਸੀ ॥੪॥੨॥ نانک بیان کرتے ہیں: جب شادی کا چوتھا پھیرا مکمل کروایا گیا، تو عورت نے لافانی رب کو پا لیا۔ 4۔ 2۔
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب وہی ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਰਾਗੁ ਸੂਹੀ ਛੰਤ ਮਹਲਾ ੪ ਘਰੁ ੨ ॥ راگو سوہی چھنت محلہ 4 گھرو 2۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਹਰਿ ਗੁਣ ਗਾਏ ॥ گرو کی صحبت میں ہری کی ہی حمد گائی ہے اور
ਹਿਰਦੈ ਰਸਨ ਰਸਾਏ ॥ دل و جسم کے ذریعے اس عظیم لذت کا ہی لطف لیا ہے۔
ਹਰਿ ਰਸਨ ਰਸਾਏ ਮੇਰੇ ਪ੍ਰਭ ਭਾਏ ਮਿਲਿਆ ਸਹਜਿ ਸੁਭਾਏ ॥ جس نے اپنی زبان سے لذات کا لطف لیا ہے، وہ میرے رب کو پسند آگیا ہے اور وہ بآسانی ہی رب سے مل گیا ہے۔
ਅਨਦਿਨੁ ਭੋਗ ਭੋਗੇ ਸੁਖਿ ਸੋਵੈ ਸਬਦਿ ਰਹੈ ਲਿਵ ਲਾਏ ॥ وہ ہر روز ذائقے دار چیز نوش کرتا ہے، سکون کی نیند سوتا ہے اور دل کو کلام میں مگن رکھتا ہے۔
ਵਡੈ ਭਾਗਿ ਗੁਰੁ ਪੂਰਾ ਪਾਈਐ ਅਨਦਿਨੁ ਨਾਮੁ ਧਿਆਏ ॥ کامل گرو کا حصول بڑی خوش قسمتی سے ہی ہوتا ہے اور پھر انسان رات دن رب کے نام کا دھیان کرتا رہتا ہے۔
ਸਹਜੇ ਸਹਜਿ ਮਿਲਿਆ ਜਗਜੀਵਨੁ ਨਾਨਕ ਸੁੰਨਿ ਸਮਾਏ ॥੧॥ اے نانک! جان کائنات رب اسے بآسانی ہی مل گیا ہے اور اب وہ مراقبے کی اعلیٰ حالت میں کلام میں مگن رہتا ہے۔ 1۔
ਸੰਗਤਿ ਸੰਤ ਮਿਲਾਏ ॥ ਹਰਿ ਸਰਿ ਨਿਰਮਲਿ ਨਾਏ ॥ رب نے مجھے سنت حضرات کی صحبت عطا فرمائی ہے اور اب ہری نام نما جھیل میں غسل کرتا رہتا ہوں۔
ਨਿਰਮਲਿ ਜਲਿ ਨਾਏ ਮੈਲੁ ਗਵਾਏ ਭਏ ਪਵਿਤੁ ਸਰੀਰਾ ॥ میں نے نام نما پاکیزہ پانی میں غسل کرکے اپنے گناہوں کی غلاظت دور کردی ہے اور میرا جسم پاک ہوگیا ہے۔
ਦੁਰਮਤਿ ਮੈਲੁ ਗਈ ਭ੍ਰਮੁ ਭਾਗਾ ਹਉਮੈ ਬਿਨਠੀ ਪੀਰਾ ॥ میری بے عقلی کی گندگی دور ہوگئی ہے، میرا شبہ مٹ گیا ہے اور کبر کی تکلیف بھی ختم ہوگئی ہے۔
ਨਦਰਿ ਪ੍ਰਭੂ ਸਤਸੰਗਤਿ ਪਾਈ ਨਿਜ ਘਰਿ ਹੋਆ ਵਾਸਾ ॥ رب کی نظر کرم سے مجھے نیکوکاروں کی صحبت حاصل ہوگئی ہے اور میری اپنی ذات میں رہائش ہوگئی ہے۔


© 2017 SGGS ONLINE
error: Content is protected !!
Scroll to Top