Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 765

Page 765

ਸਗਲੀ ਜੋਤਿ ਜਾਤਾ ਤੂ ਸੋਈ ਮਿਲਿਆ ਭਾਇ ਸੁਭਾਏ ॥ تمام انسانوں میں تیرا ہی نور ہے اور مجھے معلوم ہوا کہ وہ نور تو ہی ہے۔ تو مجھے بآسانی ہی مل گیا۔
ਨਾਨਕ ਸਾਜਨ ਕਉ ਬਲਿ ਜਾਈਐ ਸਾਚਿ ਮਿਲੇ ਘਰਿ ਆਏ ॥੧॥ اے نانک! میں اپنے رب پر قربان جاتی ہوں اور وہ سچے نام کے ذریعے میرے دل نما گھر میں آیا ہے۔ 1۔
ਘਰਿ ਆਇਅੜੇ ਸਾਜਨਾ ਤਾ ਧਨ ਖਰੀ ਸਰਸੀ ਰਾਮ ॥ جب محبوب رب دل نما گھر میں آیا، تو عورت بہت خوش ہوئی۔
ਹਰਿ ਮੋਹਿਅੜੀ ਸਾਚ ਸਬਦਿ ਠਾਕੁਰ ਦੇਖਿ ਰਹੰਸੀ ਰਾਮ ॥ سچے کلام کے ذریعے ہری نے اسے موہ لیا ہے اور وہ اپنے مالک کی کو دیکھ کر پھول کی طرح کھل گئی ہے۔
ਗੁਣ ਸੰਗਿ ਰਹੰਸੀ ਖਰੀ ਸਰਸੀ ਜਾ ਰਾਵੀ ਰੰਗਿ ਰਾਤੈ ॥ جب محبت میں رنگین ہوکر رب لطف و خوشی میں محو ہوا، تو وہ اس کی خوبیوں سے مسحور ہوگئی اور بہت مسرور ہوئی۔
ਅਵਗਣ ਮਾਰਿ ਗੁਣੀ ਘਰੁ ਛਾਇਆ ਪੂਰੈ ਪੁਰਖਿ ਬਿਧਾਤੈ ॥ کامل ہستی خالق نے اس کی خامیوں کو مٹا کر اس کے دل نما گھر کو خوبیوں سے بھردیا ہے۔
ਤਸਕਰ ਮਾਰਿ ਵਸੀ ਪੰਚਾਇਣਿ ਅਦਲੁ ਕਰੇ ਵੀਚਾਰੇ ॥ وہ ہوس، غصہ، حرص، لگاؤ اور کبر کے چوروں کو مار کر عورت رب کے قدموں میں بس گئی ہے۔
ਨਾਨਕ ਰਾਮ ਨਾਮਿ ਨਿਸਤਾਰਾ ਗੁਰਮਤਿ ਮਿਲਹਿ ਪਿਆਰੇ ॥੨॥ اے نانک! رام نام نے اسے دنیوی سمندر سے پار کردیا ہے اور گرو کی تعلیم کے ذریعے اپنے محبوب رب کو مل گئی ہے۔2۔
ਵਰੁ ਪਾਇਅੜਾ ਬਾਲੜੀਏ ਆਸਾ ਮਨਸਾ ਪੂਰੀ ਰਾਮ ॥ اے بھائی! نوجوان عورت نے اپنا مالک شوہر پالیا ہے اور اس کی آرزو و خواہش پوری ہوگئی ہے۔
ਪਿਰਿ ਰਾਵਿਅੜੀ ਸਬਦਿ ਰਲੀ ਰਵਿ ਰਹਿਆ ਨਹ ਦੂਰੀ ਰਾਮ ॥ اس کا مالک شوہر اس سے لطف اندوز ہوا اور اب وہ کلام میں مگن رہتی ہے۔
ਪ੍ਰਭੁ ਦੂਰਿ ਨ ਹੋਈ ਘਟਿ ਘਟਿ ਸੋਈ ਤਿਸ ਕੀ ਨਾਰਿ ਸਬਾਈ ॥ ہمہ گیر رب اس سے دور نہیں جاتا، وہ ہر ایک جسم میں موجود ہے اور تمام عورتیں اس کی اہلیہ ہیں۔
ਆਪੇ ਰਸੀਆ ਆਪੇ ਰਾਵੇ ਜਿਉ ਤਿਸ ਦੀ ਵਡਿਆਈ ॥ وہ خود ہی رسیا ہے، خود ہی لطف اندوز ہوتا ہے اور ایسی ہی اس کی تعریف ہے۔
ਅਮਰ ਅਡੋਲੁ ਅਮੋਲੁ ਅਪਾਰਾ ਗੁਰਿ ਪੂਰੈ ਸਚੁ ਪਾਈਐ ॥ واہے گرو لافانی، ابدی، انمول اور بے پناہ ہے اور اس حقیقی صادق رب کو کامل گرو کے ذریعے ہی پایا جاتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਆਪੇ ਜੋਗ ਸਜੋਗੀ ਨਦਰਿ ਕਰੇ ਲਿਵ ਲਾਈਐ ॥੩॥ اے نانک! رب خود ہی عورت کو اپنے ساتھ ملانے کا اتفاق پیدا کرنے والا ہے۔ جب وہ اپنی نظر کرم کرتا ہے، تب ہی وہ اپنی توجہ رب میں مرکوز کرتی ہے۔ 3۔
ਪਿਰੁ ਉਚੜੀਐ ਮਾੜੜੀਐ ਤਿਹੁ ਲੋਆ ਸਿਰਤਾਜਾ ਰਾਮ ॥ میرا مالک شوہر ایک بلند محل میں رہتا ہے اور وہ تینوں جہانوں کا پادشاہ ہے۔
ਹਉ ਬਿਸਮ ਭਈ ਦੇਖਿ ਗੁਣਾ ਅਨਹਦ ਸਬਦ ਅਗਾਜਾ ਰਾਮ ॥ میں ان کی خوبیاں دیکھ کر حیران ہوگئی ہوں اور میرے دل میں لامحدود آواز گونج رہی ہے۔
ਸਬਦੁ ਵੀਚਾਰੀ ਕਰਣੀ ਸਾਰੀ ਰਾਮ ਨਾਮੁ ਨੀਸਾਣੋ ॥ میں نے یہ نیک عمل کیا ہے کہ میں نے کلام کا دھیان کیا ہے اور مجھے دربار حق میں جانے کے لیے رام نام نما پروانہ مل گیا ہے۔
ਨਾਮ ਬਿਨਾ ਖੋਟੇ ਨਹੀ ਠਾਹਰ ਨਾਮੁ ਰਤਨੁ ਪਰਵਾਣੋ ॥ فریبی لوگوں کو نام کے بغیر رب کے دربار میں کوئی جگہ نہیں ملتی۔ رب کو نما جوہر ہی قبول ہوتا ہے۔
ਪਤਿ ਮਤਿ ਪੂਰੀ ਪੂਰਾ ਪਰਵਾਨਾ ਨਾ ਆਵੈ ਨਾ ਜਾਸੀ ॥ جس عورت کی عقل و وقار کامل ہے اور اس کے پاس کامل نام کا پروانہ ہے، وہ پیدائش و موت کے چکر سے آزاد ہے۔
ਨਾਨਕ ਗੁਰਮੁਖਿ ਆਪੁ ਪਛਾਣੈ ਪ੍ਰਭ ਜੈਸੇ ਅਵਿਨਾਸੀ ॥੪॥੧॥੩॥ اے نانک! جو عورت گرومکھ بن کر اپنی اصلیت پہچان لیتی ہے، وہ وہ لا فانی رب کی شکل ہی بن جاتی ہے۔ 4۔ 1۔ 3۔
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب وہی ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਰਾਗੁ ਸੂਹੀ ਛੰਤ ਮਹਲਾ ੧ ਘਰੁ ੪ ॥ راگو سوہی چھنت محلہ 1 گھرو 4۔
ਜਿਨਿ ਕੀਆ ਤਿਨਿ ਦੇਖਿਆ ਜਗੁ ਧੰਧੜੈ ਲਾਇਆ ॥ جس رب نے اس کائنات کو وجود بخشا ہے، اس نے ہی اس کی نگہبانی کی ہے اور اسی نے تمام انسانوں کو دنیوی کاموں میں لگایا ہے۔
ਦਾਨਿ ਤੇਰੈ ਘਟਿ ਚਾਨਣਾ ਤਨਿ ਚੰਦੁ ਦੀਪਾਇਆ ॥ اے مالک! تیرے (نام نما) عطیہ کے ذریعے میرے دل میں روشنی ہوگئی ہے اور میرے جسم میں چاند جیسا چراغ روشن ہوگیا ہے۔
ਚੰਦੋ ਦੀਪਾਇਆ ਦਾਨਿ ਹਰਿ ਕੈ ਦੁਖੁ ਅੰਧੇਰਾ ਉਠਿ ਗਇਆ ॥ رب کے کرم سے چاند نما چراغ روشن ہونے سے اب میرے دل سے غم و جہالت کی تاریکی دور ہوگئی ہے۔
ਗੁਣ ਜੰਞ ਲਾੜੇ ਨਾਲਿ ਸੋਹੈ ਪਰਖਿ ਮੋਹਣੀਐ ਲਇਆ ॥ خوبیوں کی بارات دولہے کے ساتھ ہی خوب صورت لگتی ہے، جس نے دل کو مسحور کرنے والی دلہن کا معائنہ کرلیا ہے۔
ਵੀਵਾਹੁ ਹੋਆ ਸੋਭ ਸੇਤੀ ਪੰਚ ਸਬਦੀ ਆਇਆ ॥ رب نما دولہا انسانی دولہن سے پانچ قسم کی آوازوں والے آلات سمیت بارات لے کر شادی کرنے آیا ہے اور شادی بڑی دھوم دھام سے ہوئی ہے۔
ਜਿਨਿ ਕੀਆ ਤਿਨਿ ਦੇਖਿਆ ਜਗੁ ਧੰਧੜੈ ਲਾਇਆ ॥੧॥ جس رب نے اس کائنات کو وجود بخشا ہے، اس نے ہی اس کی نگہبانی کی ہے اور ہر ایک کو دنیوی مشاغل میں مصروف کردیا ہے۔ 1۔
ਹਉ ਬਲਿਹਾਰੀ ਸਾਜਨਾ ਮੀਤਾ ਅਵਰੀਤਾ ॥ اے بھائی! میں اپنے ان حبیب اور رفیقوں پر قربان جاتا ہوں، جن کا طرز زندگی کائنات سے الگ ہے۔
ਇਹੁ ਤਨੁ ਜਿਨ ਸਿਉ ਗਾਡਿਆ ਮਨੁ ਲੀਅੜਾ ਦੀਤਾ ॥ میرا یہ جسم جن سے جڑا ہوا ہے، میں نے ان کا دل خود لے لیا ہے اور انہیں اپنا دل دے دیا ہے۔
ਲੀਆ ਤ ਦੀਆ ਮਾਨੁ ਜਿਨ੍ਹ੍ਹ ਸਿਉ ਸੇ ਸਜਨ ਕਿਉ ਵੀਸਰਹਿ ॥ میں ان حضرات کو کیوں کر بھلا سکتا ہوں، جن سے میں نے عزت لی ہے؟
ਜਿਨ੍ਹ੍ਹ ਦਿਸਿ ਆਇਆ ਹੋਹਿ ਰਲੀਆ ਜੀਅ ਸੇਤੀ ਗਹਿ ਰਹਹਿ ॥ جن کے ظہور سے میرے دل میں خوشی پیدا ہوتی ہے، میں انہیں اپنے دل سے لگا کر رکھوں۔
ਸਗਲ ਗੁਣ ਅਵਗਣੁ ਨ ਕੋਈ ਹੋਹਿ ਨੀਤਾ ਨੀਤਾ ॥ میرے لوگوں میں کوئی بھی خامی نہیں ہے؛ بلکہ ہمیشہ تمام خوبیوں سے بھرپور ہی رہتے ہیں۔
ਹਉ ਬਲਿਹਾਰੀ ਸਾਜਨਾ ਮੀਤਾ ਅਵਰੀਤਾ ॥੨॥ میں اپنے حبیب اور رفیقوں پر قربان ہوں، جو کائنات کی حرص و ہوس سے پاک ہے۔ 2۔
ਗੁਣਾ ਕਾ ਹੋਵੈ ਵਾਸੁਲਾ ਕਢਿ ਵਾਸੁ ਲਈਜੈ ॥ اگر انسان کے پاس خوبیوں کی صورت میں خوشبوؤں کا ڈبہ ہو، تو اسے اس میں سے خوشبو لیتے رہنا چاہیے۔
ਜੇ ਗੁਣ ਹੋਵਨ੍ਹ੍ਹਿ ਸਾਜਨਾ ਮਿਲਿ ਸਾਝ ਕਰੀਜੈ ॥ اگر ان لوگوں کے پاس خوبیاں ہو، تو اسے ان سے ملاقات کرکے ان کے ساتھ خوبیوں کی حصے داری کرنی چاہیے۔


© 2017 SGGS ONLINE
error: Content is protected !!
Scroll to Top