Page 751
ਸੂਹੀ ਮਹਲਾ ੧ ਘਰੁ ੯
سوہی محلہ 1 گھرو 9
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥
رب وہی ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਕਚਾ ਰੰਗੁ ਕਸੁੰਭ ਕਾ ਥੋੜੜਿਆ ਦਿਨ ਚਾਰਿ ਜੀਉ ॥
جس طرح زعفران کے پھول کا رنگ کچا ہوتا ہے اور چند ایام تک ہی رہتا ہے۔
ਵਿਣੁ ਨਾਵੈ ਭ੍ਰਮਿ ਭੁਲੀਆ ਠਗਿ ਮੁਠੀ ਕੂੜਿਆਰਿ ਜੀਉ ॥
اسی طرح نام رب کے بغیر عورت ذات شبہ میں پڑی ہوئی ہے اور ان جھوٹی عورتوں کو ہوس، غصہ، حرص، لگاؤ اور غرور نما فریب نے لوٹ لیا ہے۔
ਸਚੇ ਸੇਤੀ ਰਤਿਆ ਜਨਮੁ ਨ ਦੂਜੀ ਵਾਰ ਜੀਉ ॥੧॥
سچے نام میں مگن رہنے والی عورت ذات دوبادہ پیدا نہیں ہوتی۔ 1۔
ਰੰਗੇ ਕਾ ਕਿਆ ਰੰਗੀਐ ਜੋ ਰਤੇ ਰੰਗੁ ਲਾਇ ਜੀਉ ॥
جو پہلے ہی رب کی محبت کے رنگوں میں رنگے ہوئے ہیں، انہیں دوبارہ رنگنے کی حاجت نہیں۔
ਰੰਗਣ ਵਾਲਾ ਸੇਵੀਐ ਸਚੇ ਸਿਉ ਚਿਤੁ ਲਾਇ ਜੀਉ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥
اس رنگنے والے رب کی عبادت کرنی چاہیے اور حقیقی صادق سے ہی دل لگانا چاہیے۔ 1۔ وقفہ۔
ਚਾਰੇ ਕੁੰਡਾ ਜੇ ਭਵਹਿ ਬਿਨੁ ਭਾਗਾ ਧਨੁ ਨਾਹਿ ਜੀਉ ॥
خواہ کوئی چاروں سمتوں میں بھی گھومتا رہے؛ لیکن تقدیر کے بغیر نام دولت حاصل نہیں ہوتی۔
ਅਵਗਣਿ ਮੁਠੀ ਜੇ ਫਿਰਹਿ ਬਧਿਕ ਥਾਇ ਨ ਪਾਹਿ ਜੀਉ ॥
اگر عیوب سے فریب خوردہ عورت ذات شکاری کی طرح جنگلوں میں بھٹکتی رہے، تو اسے رب کے دربار میں جگہ نہیں ملتی۔
ਗੁਰਿ ਰਾਖੇ ਸੇ ਉਬਰੇ ਸਬਦਿ ਰਤੇ ਮਨ ਮਾਹਿ ਜੀਉ ॥੨॥
جن کی گرو نے حفاظت کی ہے، وہ دنیوی سمندر میں ڈوبنے سے بچ گیا۔ وہ اپنے ذہن میں الفاظ میں ہی رنگین رہتے ہیں۔ 2۔
ਚਿਟੇ ਜਿਨ ਕੇ ਕਪੜੇ ਮੈਲੇ ਚਿਤ ਕਠੋਰ ਜੀਉ ॥
جن کا لباس تو سفید ہو؛ مگر دل بڑا گندہ اور بے رحم ہو،
ਤਿਨ ਮੁਖਿ ਨਾਮੁ ਨ ਊਪਜੈ ਦੂਜੈ ਵਿਆਪੇ ਚੋਰ ਜੀਉ ॥
ان کی زبان سے رب کا نام کبھی نہیں نکلتا۔ وہ دوہرے پن میں مبتلا رب کا چور ہے۔
ਮੂਲੁ ਨ ਬੂਝਹਿ ਆਪਣਾ ਸੇ ਪਸੂਆ ਸੇ ਢੋਰ ਜੀਉ ॥੩॥
جو اپنے اصل رب کو نہیں سمجھتے، وہ جانور اور درندے ہیں۔ 3۔
ਨਿਤ ਨਿਤ ਖੁਸੀਆ ਮਨੁ ਕਰੇ ਨਿਤ ਨਿਤ ਮੰਗੈ ਸੁਖ ਜੀਉ ॥
ان کے دل ہمیشہ خوشیاں مناتے رہتے ہیں اور وہ ہمیشہ ہی خوشی کی تمنا کرتے رہتے ہیں۔
ਕਰਤਾ ਚਿਤਿ ਨ ਆਵਈ ਫਿਰਿ ਫਿਰਿ ਲਗਹਿ ਦੁਖ ਜੀਉ ॥
انہیں رب کبھی یاد ہی نہیں آتا اور وہ بار بار پریشانی میں مبتلا ہوتا رہتا ہے۔
ਸੁਖ ਦੁਖ ਦਾਤਾ ਮਨਿ ਵਸੈ ਤਿਤੁ ਤਨਿ ਕੈਸੀ ਭੁਖ ਜੀਉ ॥੪॥
جن کے دل میں خوشی و غم دینے والا رب بس جاتا ہے، ان کے جسم کو کیسے بھوک لگ سکتی ہے۔ 4۔
ਬਾਕੀ ਵਾਲਾ ਤਲਬੀਐ ਸਿਰਿ ਮਾਰੇ ਜੰਦਾਰੁ ਜੀਉ ॥
جس شخص کے ذمے اعمال کا قرض دینا باقی رہتا ہے، اسے یمراج کے دربار میں بلایا جاتا ہے۔ بے رحم یم اس کے سر پر گرز مارتا ہے۔
ਲੇਖਾ ਮੰਗੈ ਦੇਵਣਾ ਪੁਛੈ ਕਰਿ ਬੀਚਾਰੁ ਜੀਉ ॥
یمراج اس کے اعمال کا حساب کرکے اس سے سوال کرتا ہے اور اس سے اعمال کا نوشتہ طلب کرتا ہے، جو اسے دینا ہوتا ہے۔
ਸਚੇ ਕੀ ਲਿਵ ਉਬਰੈ ਬਖਸੇ ਬਖਸਣਹਾਰੁ ਜੀਉ ॥੫॥
انسان صادق رب میں دل لگا کر ہی اعمال کا نوشتہ دینے سے بچتا ہے؛ کیوں کہ بخشنے والا رب اسے معاف کردیتا ہے۔ 5۔
ਅਨ ਕੋ ਕੀਜੈ ਮਿਤੜਾ ਖਾਕੁ ਰਲੈ ਮਰਿ ਜਾਇ ਜੀਉ ॥
اگر رب کے علاوہ کسی اور کو دوست بنا لیا جائے، تو وہ خود مر کر مٹی میں ہی مل جاتا ہے۔
ਬਹੁ ਰੰਗ ਦੇਖਿ ਭੁਲਾਇਆ ਭੁਲਿ ਭੁਲਿ ਆਵੈ ਜਾਇ ਜੀਉ ॥
وہ کائنات کی بہت سی رنگینیاں دیکھ کر بھٹک گیا ہے اور بھٹکتے ہوئے پیدا ہوتا اور فوت ہوتا رہتا ہے۔
ਨਦਰਿ ਪ੍ਰਭੂ ਤੇ ਛੁਟੀਐ ਨਦਰੀ ਮੇਲਿ ਮਿਲਾਇ ਜੀਉ ॥੬॥
وہ رب کی نظر کرم سے ہی پیدائش و موت سے آزاد ہوتی ہے اور رب بذریعہ نظر کرم اسے ساتھ ملالیتا ہے۔ 6۔
ਗਾਫਲ ਗਿਆਨ ਵਿਹੂਣਿਆ ਗੁਰ ਬਿਨੁ ਗਿਆਨੁ ਨ ਭਾਲਿ ਜੀਉ ॥
اے غافل بے علم انسان! گرو کے بغیر علم کی تلاش مت کرو۔
ਖਿੰਚੋਤਾਣਿ ਵਿਗੁਚੀਐ ਬੁਰਾ ਭਲਾ ਦੁਇ ਨਾਲਿ ਜੀਉ ॥
وہ شبہات میں پڑ کر ذلیل ہوتا رہتا ہے۔ تیرا کیا ہوا برا بھلا دونوں تیرے ساتھ ہی رہتا ہے۔
ਬਿਨੁ ਸਬਦੈ ਭੈ ਰਤਿਆ ਸਭ ਜੋਹੀ ਜਮਕਾਲਿ ਜੀਉ ॥੭॥
کلام کے بغیر انسانوں کو موت کا خوف بنا رہتا ہے، ساری کائنات کو شبہ نے اپنی نظر میں رکھا ہوا ہے۔ 7۔
ਜਿਨਿ ਕਰਿ ਕਾਰਣੁ ਧਾਰਿਆ ਸਭਸੈ ਦੇਇ ਆਧਾਰੁ ਜੀਉ ॥
جس رب نے کائنات کو بنا کر اسے قائم رکھا ہوا ہے، وہی سب کا ساتھ دیتا ہے۔
ਸੋ ਕਿਉ ਮਨਹੁ ਵਿਸਾਰੀਐ ਸਦਾ ਸਦਾ ਦਾਤਾਰੁ ਜੀਉ ॥
اس داتا کو اپنے دل سے کیوں بھلائیں؟ جو ہمیشہ انسانوں کو عطا کرنے والا ہے۔
ਨਾਨਕ ਨਾਮੁ ਨ ਵੀਸਰੈ ਨਿਧਾਰਾ ਆਧਾਰੁ ਜੀਉ ॥੮॥੧॥੨॥
اے نانک! میں بے سہارا انسانوں کو سہارا دینے والے رب کا نام کبھی نہیں بھولوں۔ 8۔ 1۔ 2۔
ਸੂਹੀ ਮਹਲਾ ੧ ਕਾਫੀ ਘਰੁ ੧੦
سوہی محلہ 1 کافی گھرو 10
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥
رب وہی ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਮਾਣਸ ਜਨਮੁ ਦੁਲੰਭੁ ਗੁਰਮੁਖਿ ਪਾਇਆ ॥
یہ انسانی پیدائش نایاب ہے، جس کی اہمیت گرو مکھ ہی نے سمجھا ہے۔
ਮਨੁ ਤਨੁ ਹੋਇ ਚੁਲੰਭੁ ਜੇ ਸਤਿਗੁਰ ਭਾਇਆ ॥੧॥
اگر صادق گرو کو پسند آجائے، تو دل و جان رب کے رنگ میں گہرا سرخ ہوجاتا ہے۔ 1۔
ਚਲੈ ਜਨਮੁ ਸਵਾਰਿ ਵਖਰੁ ਸਚੁ ਲੈ ॥
وہ اپنی پیدائش سنوار کر سچے نام کا سودا خر ید کر کائنات سے چلا جاتا ہے۔
ਪਤਿ ਪਾਏ ਦਰਬਾਰਿ ਸਤਿਗੁਰ ਸਬਦਿ ਭੈ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥
صادق گرو کے الفاظ کے ذریعہ رب میں خوف رکھنے سے، وہ سچائی کے دربار میں بڑی شان حاصل کرتا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਮਨਿ ਤਨਿ ਸਚੁ ਸਲਾਹਿ ਸਾਚੇ ਮਨਿ ਭਾਇਆ ॥
وہ اپنے دل و دماغ میں صادق رب کی حمد و ثناء کرکے اس وصال حق مالک کو محبوب لگنے لگتا ہے۔