Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 446

Page 446

ਕਲਿਜੁਗੁ ਹਰਿ ਕੀਆ ਪਗ ਤ੍ਰੈ ਖਿਸਕੀਆ ਪਗੁ ਚਉਥਾ ਟਿਕੈ ਟਿਕਾਇ ਜੀਉ ॥ اس کے بعد رب نے کلیوگ بنایا، جس میں مذہب کے تین پیر کھسک گئے اور مذہب ایک ہی پیر پر قائم رہا۔
ਗੁਰ ਸਬਦੁ ਕਮਾਇਆ ਅਉਖਧੁ ਹਰਿ ਪਾਇਆ ਹਰਿ ਕੀਰਤਿ ਹਰਿ ਸਾਂਤਿ ਪਾਇ ਜੀਉ ॥ اس زمانے کے لوگوں نے گرو کے لفظ کو حاصل کیا اور ہری کا نام پالیا، جو پریشانی کی دوا ہے،ہری نے اپنی تسبیح و تقدیس کرنے والے معتقدین کے دلوں کو سکون بخشا۔
ਹਰਿ ਕੀਰਤਿ ਰੁਤਿ ਆਈ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਵਡਾਈ ਹਰਿ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਖੇਤੁ ਜਮਾਇਆ ॥ کلیوگ میں ہری کے جہری ذکر کا موسم آیا اور ہری نام کی تسبیح ہونے لگی، لوگ جسم نما کھیت میں رب کے نام کی بیج بونے لگے۔
ਕਲਿਜੁਗਿ ਬੀਜੁ ਬੀਜੇ ਬਿਨੁ ਨਾਵੈ ਸਭੁ ਲਾਹਾ ਮੂਲੁ ਗਵਾਇਆ ॥ اگر میں انسان نام کے علاوہ کوئی دوسرا بیج بوتا ہوں، تو وہ اپنا سارا منافع اور پونجی گنوا دیتا ہے۔
ਜਨ ਨਾਨਕਿ ਗੁਰੁ ਪੂਰਾ ਪਾਇਆ ਮਨਿ ਹਿਰਦੈ ਨਾਮੁ ਲਖਾਇ ਜੀਉ ॥ نانک نے کامل گرو تک رسائی حاصل کرلی ہے، جس نے اس کے دل و دماغ میں ہی نام ظاہر کردیا ہے۔
ਕਲਜੁਗੁ ਹਰਿ ਕੀਆ ਪਗ ਤ੍ਰੈ ਖਿਸਕੀਆ ਪਗੁ ਚਉਥਾ ਟਿਕੈ ਟਿਕਾਇ ਜੀਉ ॥੪॥੪॥੧੧॥ واہے گرو نے کلیوگ بنایا، جس میں دھرم کے تین پیر کھسک گئے اور مذہب (نما ویل) کا صرف چوتھا پیر ہی قائم ہے۔ 4۔ 4۔ 11۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੪ ॥ آسا محلہ 4۔
ਹਰਿ ਕੀਰਤਿ ਮਨਿ ਭਾਈ ਪਰਮ ਗਤਿ ਪਾਈ ਹਰਿ ਮਨਿ ਤਨਿ ਮੀਠ ਲਗਾਨ ਜੀਉ ॥ جس شخص کے دل میں ہری کی شہرت اچھی لگتی ہے، اس نے اعلیٰ مقام حاصل کر لیا ہے، اس کے دلو دماغ کو رب میٹھا لگنے لگا ہے۔
ਹਰਿ ਹਰਿ ਰਸੁ ਪਾਇਆ ਗੁਰਮਤਿ ਹਰਿ ਧਿਆਇਆ ਧੁਰਿ ਮਸਤਕਿ ਭਾਗ ਪੁਰਾਨ ਜੀਉ ॥ جس نے گرو کی حکمت سے رب کا دھیان کیا ہے، اس نے ہری رس پالیا ہے، ابتدا سے ہی اس کی قسمتکا نوشتہ جاگ اٹھا ہے۔
ਧੁਰਿ ਮਸਤਕਿ ਭਾਗੁ ਹਰਿ ਨਾਮਿ ਸੁਹਾਗੁ ਹਰਿ ਨਾਮੈ ਹਰਿ ਗੁਣ ਗਾਇਆ ॥ ابتدا سے ہی اس کی پیشانی پر قسمت کا نوشتہ روشن ہوگیا ہے اور جب اس نے ہری نام کے ذریعے رب کی تعریف و توصیف کی، تو ہری نام کے ذریعے اسے افتخار حاصل ہوگیا۔
ਮਸਤਕਿ ਮਣੀ ਪ੍ਰੀਤਿ ਬਹੁ ਪ੍ਰਗਟੀ ਹਰਿ ਨਾਮੈ ਹਰਿ ਸੋਹਾਇਆ ॥ اب اس کے سر پر رب کی محبت کا جوہر چمک اٹھا ہے اور رب نے اسے اپنے ہری کے نام کے ذریعے خوبصورت بنادیا ہے۔
ਜੋਤੀ ਜੋਤਿ ਮਿਲੀ ਪ੍ਰਭੁ ਪਾਇਆ ਮਿਲਿ ਸਤਿਗੁਰ ਮਨੂਆ ਮਾਨ ਜੀਉ ॥ اس کا نور اعلیٰ نور میں ضم ہو گیا ہے اور اس نے اپنے رب کو پا لیا ہے، اس کا دل صادق گرو کےوصل سے مطمئن ہو گیا ہے۔
ਹਰਿ ਕੀਰਤਿ ਮਨਿ ਭਾਈ ਪਰਮ ਗਤਿ ਪਾਈ ਹਰਿ ਮਨਿ ਤਨਿ ਮੀਠ ਲਗਾਨ ਜੀਉ ॥੧॥ جس کے دل میں ہری کی شہرت اور شان و شوکت گھر کرگئی ہے، اس نے اعلیٰ مقام حاصل کر لیا ہے اور اس کے دل و دماغ کو رب محبوب لگنے لگا ہے۔ 1۔
ਹਰਿ ਹਰਿ ਜਸੁ ਗਾਇਆ ਪਰਮ ਪਦੁ ਪਾਇਆ ਤੇ ਊਤਮ ਜਨ ਪਰਧਾਨ ਜੀਉ ॥ جس شخص نے رب کی تسبیح و تحمید کی ہے ، اسے اعلیٰ مقام حاصل ہوگیا ہے، وہ لوگ اعلی اوربلند ہیں۔
ਤਿਨ੍ਹ੍ਹ ਹਮ ਚਰਣ ਸਰੇਵਹ ਖਿਨੁ ਖਿਨੁ ਪਗ ਧੋਵਹ ਜਿਨ ਹਰਿ ਮੀਠ ਲਗਾਨ ਜੀਉ ॥ جنہیں ہری عزیز لگنے لگا ہے، ہم اس شخص کی خدمت کرتے ہیں اور ہر لمحہ ان کے قدم دھوتے ہیں۔
ਹਰਿ ਮੀਠਾ ਲਾਇਆ ਪਰਮ ਸੁਖ ਪਾਇਆ ਮੁਖਿ ਭਾਗਾ ਰਤੀ ਚਾਰੇ ॥ جسے ہری محبوب لگنے لگا ہے، اسے اعلیٰ خوشی حاصل ہوگئی ہے اور اس کا چہرہ روشن اور حسین ہو گیا ہے۔
ਗੁਰਮਤਿ ਹਰਿ ਗਾਇਆ ਹਰਿ ਹਾਰੁ ਉਰਿ ਪਾਇਆ ਹਰਿ ਨਾਮਾ ਕੰਠਿ ਧਾਰੇ ॥ اس نے گرو کی تعلیمات سے رب کی حمد و ثنا کی ہے، رب کو بشکل ہار دل میں پہنا ہے اور ہری کے نام کو اپنی زبان اور گلے میں بسا لیا ہے۔
ਸਭ ਏਕ ਦ੍ਰਿਸਟਿ ਸਮਤੁ ਕਰਿ ਦੇਖੈ ਸਭੁ ਆਤਮ ਰਾਮੁ ਪਛਾਨ ਜੀਉ ॥ وہ سب کو ایک نظر سے یکساں دیکھتا ہے اور ہر ایک کے باطن میں رب کے ٹھکانے سے واقف ہے۔
ਹਰਿ ਹਰਿ ਜਸੁ ਗਾਇਆ ਪਰਮ ਪਦੁ ਪਾਇਆ ਤੇ ਊਤਮ ਜਨ ਪਰਧਾਨ ਜੀਉ ॥੨॥ جس شخص نے واہے گرو کی تسبیح و تقدیس کی ہے، اسے اعلیٰ مقام حاصل ہوگیا ہے، وہ لوگ اعلی اور بلند ہیں۔ 2۔
ਸਤਸੰਗਤਿ ਮਨਿ ਭਾਈ ਹਰਿ ਰਸਨ ਰਸਾਈ ਵਿਚਿ ਸੰਗਤਿ ਹਰਿ ਰਸੁ ਹੋਇ ਜੀਉ ॥ جس کا دل نیکو کار کی صحبت پسند کرتا ہے، وہ ہری کا رس چکھ لیتا ہے، نیکوکار کی صحبت میں ہری کا رس بستا ہے۔
ਹਰਿ ਹਰਿ ਆਰਾਧਿਆ ਗੁਰ ਸਬਦਿ ਵਿਗਾਸਿਆ ਬੀਜਾ ਅਵਰੁ ਨ ਕੋਇ ਜੀਉ ॥ وہ ہری رب کی پرستش کرتا ہے اور گرو کے کلام سے خوش رہتا ہے، وہ رب کے علاوہ دوسرے کو نہیں جانتا۔
ਅਵਰੁ ਨ ਕੋਇ ਹਰਿ ਅੰਮ੍ਰਿਤੁ ਸੋਇ ਜਿਨਿ ਪੀਆ ਸੋ ਬਿਧਿ ਜਾਣੈ ॥ اس ہری امرت کے علاوہ دوسرا کوئی امرت نہیں، جو اسے پی سکے، وہی اس کے طریقے سے واقف ہے۔
ਧਨੁ ਧੰਨੁ ਗੁਰੂ ਪੂਰਾ ਪ੍ਰਭੁ ਪਾਇਆ ਲਗਿ ਸੰਗਤਿ ਨਾਮੁ ਪਛਾਣੈ ॥ کامل گرو قابل مبارک باد ہیں ، جن کے ذریعے سے رب حاصل ہوتا ہے، نیکوکار کی صحبت میں شامل ہو کر رب کے نام کا ادراک کیا جاتا ہے۔
ਨਾਮੋ ਸੇਵਿ ਨਾਮੋ ਆਰਾਧੈ ਬਿਨੁ ਨਾਮੈ ਅਵਰੁ ਨ ਕੋਇ ਜੀਉ ॥ میں نام کی پرستش کرتا ہوں، میں صرف نام کی عبادت کرتا ہوں اور نام کے علاوہ دوسرا کچھ بھی نہیں۔
ਸਤਸੰਗਤਿ ਮਨਿ ਭਾਈ ਹਰਿ ਰਸਨ ਰਸਾਈ ਵਿਚਿ ਸੰਗਤਿ ਹਰਿ ਰਸੁ ਹੋਇ ਜੀਉ ॥੩॥ جس کے دل کو نیکوکار کی صحبت عزیز لگتی ہے، وہ ہری امرت کا ذائقہ حاصل کرتا ہے، نیکو کارکی صحبت میں ہی رب کا نام امرت بستا ہے۔ 3۔
ਹਰਿ ਦਇਆ ਪ੍ਰਭ ਧਾਰਹੁ ਪਾਖਣ ਹਮ ਤਾਰਹੁ ਕਢਿ ਲੇਵਹੁ ਸਬਦਿ ਸੁਭਾਇ ਜੀਉ ॥ اے ہری رب!فضل فرما اور ہم پتھروں کو پار لگادے، اپنے کلام سے بآسانی ہمیں کائنات کے ہوس سے نکال دے۔
ਮੋਹ ਚੀਕੜਿ ਫਾਥੇ ਨਿਘਰਤ ਹਮ ਜਾਤੇ ਹਰਿ ਬਾਂਹ ਪ੍ਰਭੂ ਪਕਰਾਇ ਜੀਉ ॥ ہم فانی انسان ہوس کے دلدل میں پھنسے ہوئے ڈوبتے جا رہے ہیں، اے ہری رب! ہمیں اپنے بازو کاسہارا دیجیے۔
ਪ੍ਰਭਿ ਬਾਂਹ ਪਕਰਾਈ ਊਤਮ ਮਤਿ ਪਾਈ ਗੁਰ ਚਰਣੀ ਜਨੁ ਲਾਗਾ ॥ جب رب نے بازو کا سہارا دے دیا ، تو اعلیٰ ذہانت حاصل ہوگئی اور خادم گرو کی خدمت میں مصروف ہوگئے۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://sinjaiutara.sinjaikab.go.id/images/mdemo/ https://pendidikanmatematika.pasca.untad.ac.id/wp-content/upgrade/demo-slot/ https://pendidikanmatematika.pasca.untad.ac.id/pasca/ugacor/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/.tmb/-/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/thailand/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html
https://sinjaiutara.sinjaikab.go.id/images/mdemo/ https://pendidikanmatematika.pasca.untad.ac.id/wp-content/upgrade/demo-slot/ https://pendidikanmatematika.pasca.untad.ac.id/pasca/ugacor/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/.tmb/-/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/thailand/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html