Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 426

Page 426

ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੩ ॥ آسا محلہ 3۔
ਆਪੈ ਆਪੁ ਪਛਾਣਿਆ ਸਾਦੁ ਮੀਠਾ ਭਾਈ ॥ اے بھائی! جو شخص خود کو پہچان لیتا ہے، اسے میٹھا ہری رس پسند آتا ہے۔
ਹਰਿ ਰਸਿ ਚਾਖਿਐ ਮੁਕਤੁ ਭਏ ਜਿਨ੍ਹ੍ਹਾ ਸਾਚੋ ਭਾਈ ॥੧॥ جو لوگ سچائی سے محبت کرتے ہیں، وہ ہری رس کو چکھ کر نجات حاصل کرلیتے ہیں۔ 1۔
ਹਰਿ ਜੀਉ ਨਿਰਮਲ ਨਿਰਮਲਾ ਨਿਰਮਲ ਮਨਿ ਵਾਸਾ ॥ معبود رب انتہائی پاکیزہ ہے، وہ حقیقی رب پاک دل میں بستا ہے۔
ਗੁਰਮਤੀ ਸਾਲਾਹੀਐ ਬਿਖਿਆ ਮਾਹਿ ਉਦਾਸਾ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ گرو کی تعلیمات پر چل کر واہے گرو کی حمد و ثنا کرکے انسان دولت سے علاحدہ رہتا ہے۔ 1۔ وقفہ ۔
ਬਿਨੁ ਸਬਦੈ ਆਪੁ ਨ ਜਾਪਈ ਸਭ ਅੰਧੀ ਭਾਈ ॥ اے بھائی! انسان لفظ کے بغیر خود کو نہیں سمجھتا، اس کے بغیر ساری کائنات بے علم ہے۔
ਗੁਰਮਤੀ ਘਟਿ ਚਾਨਣਾ ਨਾਮੁ ਅੰਤਿ ਸਖਾਈ ॥੨॥ گرو کی تعلیمات سے ہی دل کو روشنی ملتی ہے اور بوقتِ آخر واہے گرو کا نام ہی انسان کا معاون ہوتا ہے۔ 2۔
ਨਾਮੇ ਹੀ ਨਾਮਿ ਵਰਤਦੇ ਨਾਮੇ ਵਰਤਾਰਾ ॥ گرمکھ لوگ ہمیشہ ہری نام کا ہی ذکر کرتے رہتے ہیں اور صرف نام کی ہی تجارت کرتے ہیں۔
ਅੰਤਰਿ ਨਾਮੁ ਮੁਖਿ ਨਾਮੁ ਹੈ ਨਾਮੇ ਸਬਦਿ ਵੀਚਾਰਾ ॥੩॥ ان کے باطن میں نام ہی بسا ہوتا ہے، ان کی زبان پر رب کا نام ہی ہوتا ہے اور وہ گرو کے کلام کےذریعے نام کا ہی دھیان کرتے ہیں۔ 3۔
ਨਾਮੁ ਸੁਣੀਐ ਨਾਮੁ ਮੰਨੀਐ ਨਾਮੇ ਵਡਿਆਈ ॥ وہ نام سنتا ہے اور نام ہی پر ایمان رکھتا ہے اور اسے نام کے ذریعے شہرت حاصل ہوتی ہے۔
ਨਾਮੁ ਸਲਾਹੇ ਸਦਾ ਸਦਾ ਨਾਮੇ ਮਹਲੁ ਪਾਈ ॥੪॥ وہ ہمیشہ نام کی تعریف کرتا ہے اور نام کے ذریعے سے ہمیشہ کے لیے رب کے مندر کو حاصل کرلیتا ہے۔ 4۔
ਨਾਮੇ ਹੀ ਘਟਿ ਚਾਨਣਾ ਨਾਮੇ ਸੋਭਾ ਪਾਈ ॥ نام کے ذریعے ان کے دل میں رب کا نور روشن ہوجاتا ہے اور انہیں نام کے ذریعے ہی دنیا و آخرت میںعزت حاصل ہوتی ہے۔
ਨਾਮੇ ਹੀ ਸੁਖੁ ਊਪਜੈ ਨਾਮੇ ਸਰਣਾਈ ॥੫॥ انہیں نام کے ذریعے ہی خوشی حاصل ہوتی ہے،انہوں نے نام کے ذریعے ہی رب کی پناہ لی ہے۔ 5۔
ਬਿਨੁ ਨਾਵੈ ਕੋਇ ਨ ਮੰਨੀਐ ਮਨਮੁਖਿ ਪਤਿ ਗਵਾਈ ॥ نام کے بغیر کوئی بھی شخص رب کی بارگاہ میں مقبول نہیں ہوتا۔ خود غرض لوگ اپنی شان و شوکتگنوادیتے ہیں۔
ਜਮ ਪੁਰਿ ਬਾਧੇ ਮਾਰੀਅਹਿ ਬਿਰਥਾ ਜਨਮੁ ਗਵਾਈ ॥੬॥ وہ دوزخ میں جکڑ کر مارے جاتے ہیں اور اپنی پیدائش یوں ہی گنوا دیتے ہیں۔ 6۔
ਨਾਮੈ ਕੀ ਸਭ ਸੇਵਾ ਕਰੈ ਗੁਰਮੁਖਿ ਨਾਮੁ ਬੁਝਾਈ ॥ پوری کائنات رب کے نام کی خدمت کرتی ہے اور نام کے ذکر کرنے کی حکمت گرو سے حاصل ہوتیہے۔
ਨਾਮਹੁ ਹੀ ਨਾਮੁ ਮੰਨੀਐ ਨਾਮੇ ਵਡਿਆਈ ॥੭॥ اے بھائی! صرف رب کے نام کی ہی پرستش کرو؛ کیونکہ نام سے ہی دنیا و آخرت میں عزت و وقار ملتاہے۔ 7۔
ਜਿਸ ਨੋ ਦੇਵੈ ਤਿਸੁ ਮਿਲੈ ਗੁਰਮਤੀ ਨਾਮੁ ਬੁਝਾਈ ॥ لیکن نام اسے ہی ملتا ہے، جسے رب عطا کرتا ہے۔ گرو کی تعلیمات سے ہی نام کی سمجھ ہوتی ہے۔
ਨਾਨਕ ਸਭ ਕਿਛੁ ਨਾਵੈ ਕੈ ਵਸਿ ਹੈ ਪੂਰੈ ਭਾਗਿ ਕੋ ਪਾਈ ॥੮॥੭॥੨੯॥ اے نانک! ہر شئی نامِ رب کے قبضے میں ہے۔ کوئی نادر شخص ہی بڑی خوش قسمتی سے رب کے نام کو حاصل کرتا ہے۔ 8۔ 7 ۔29۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੩ ॥ آسا محلہ 3۔
ਦੋਹਾਗਣੀ ਮਹਲੁ ਨ ਪਾਇਨ੍ਹ੍ਹੀ ਨ ਜਾਣਨਿ ਪਿਰ ਕਾ ਸੁਆਉ ॥ بیوہ عورت ذات اپنے مالک شوہر کے محل کو حاصل نہیں کرسکتی اور نہ ہی وہ اس کے وصل کے ذائقے کو جانتی ہے۔
ਫਿਕਾ ਬੋਲਹਿ ਨਾ ਨਿਵਹਿ ਦੂਜਾ ਭਾਉ ਸੁਆਉ ॥੧॥ وہ بہت تلخ بات کرتی ہے اور عاجزی نہیں جانتی اور دوہرا رویہ کا ہی ذائقہ لیتی رہتی ہے۔ 1۔
ਇਹੁ ਮਨੂਆ ਕਿਉ ਕਰਿ ਵਸਿ ਆਵੈ ॥ یہ دل کیسے قبضے میں آسکتا ہے؟
ਗੁਰ ਪਰਸਾਦੀ ਠਾਕੀਐ ਗਿਆਨ ਮਤੀ ਘਰਿ ਆਵੈ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ گرو کے کرم سے ہی اس پر قابو پایا جاسکتا ہے اور یہ علم کی مدد سے گھر میں داخل ہوجاتا ہے۔ 1۔وقفہ ۔
ਸੋਹਾਗਣੀ ਆਪਿ ਸਵਾਰੀਓਨੁ ਲਾਇ ਪ੍ਰੇਮ ਪਿਆਰੁ ॥ شوہر والی عورت ذات کو مالک شوہر خود ہی اپنی محبت کی بارش برساکر آراستہ کرتا ہے۔
ਸਤਿਗੁਰ ਕੈ ਭਾਣੈ ਚਲਦੀਆ ਨਾਮੇ ਸਹਜਿ ਸੀਗਾਰੁ ॥੨॥ وہ صادق گرو کی مرضی کے مطابق چلتی ہے اور اس نے بآسانی ہی رب کے نام کا سنگھار کیا ہوا ہے۔ 2۔
ਸਦਾ ਰਾਵਹਿ ਪਿਰੁ ਆਪਣਾ ਸਚੀ ਸੇਜ ਸੁਭਾਇ ॥ وہ ہمیشہ اپنے محبوب رب کے ساتھ دل لگی کرتی ہے اور اس کی خواب گاہ حقیقتاً خوبصورت ہوگئی ہے۔
ਪਿਰ ਕੈ ਪ੍ਰੇਮਿ ਮੋਹੀਆ ਮਿਲਿ ਪ੍ਰੀਤਮ ਸੁਖੁ ਪਾਇ ॥੩॥ وہ اپنے محبوب سے مل کر روحانی خوشی حاصل کرتی ہے۔ 3۔
ਗਿਆਨ ਅਪਾਰੁ ਸੀਗਾਰੁ ਹੈ ਸੋਭਾਵੰਤੀ ਨਾਰਿ ॥ بے پناہ علم حسین عورت کی زینت ہے۔
ਸਾ ਸਭਰਾਈ ਸੁੰਦਰੀ ਪਿਰ ਕੈ ਹੇਤਿ ਪਿਆਰਿ ॥੪॥ وہ اپنے مالک شوہر کی پیار و محبت کے ذریعے خوبصورت اور ملکہ ہے۔ 4۔
ਸੋਹਾਗਣੀ ਵਿਚਿ ਰੰਗੁ ਰਖਿਓਨੁ ਸਚੈ ਅਲਖਿ ਅਪਾਰਿ ॥ شادی شدہ عورت کے اندر حقیقی صادق، ناقابلِ حصول اور لازوال رب نے اپنی محبت بھردی ہے۔
ਸਤਿਗੁਰੁ ਸੇਵਨਿ ਆਪਣਾ ਸਚੈ ਭਾਇ ਪਿਆਰਿ ॥੫॥ وہ اپنے صادق گرو کی سچی محبت سے خدمت کرتی ہے۔ 5۔
ਸੋਹਾਗਣੀ ਸੀਗਾਰੁ ਬਣਾਇਆ ਗੁਣ ਕਾ ਗਲਿ ਹਾਰੁ ॥ شوہر والی عورت نے خوبیوں کی مالا اپنے گلے میں پہن کر اپنا سنگھار کیا ہوا ہے۔
ਪ੍ਰੇਮ ਪਿਰਮਲੁ ਤਨਿ ਲਾਵਣਾ ਅੰਤਰਿ ਰਤਨੁ ਵੀਚਾਰੁ ॥੬॥ وہ محبوب رب کے محبت کی خوشبو اپنے جسم پر لگاتی ہے اور اس کے باطن میں نام دھیان نما جوہر ہوتا ہے۔ 6۔
ਭਗਤਿ ਰਤੇ ਸੇ ਊਤਮਾ ਜਤਿ ਪਤਿ ਸਬਦੇ ਹੋਇ ॥ جو لوگ رب کی محبت سے رنگے ہوئے ہیں، وہ بہترین ہیں۔ الفاظ سے ہی ذاتی اور عزت پیدا ہوتی ہے۔
ਬਿਨੁ ਨਾਵੈ ਸਭ ਨੀਚ ਜਾਤਿ ਹੈ ਬਿਸਟਾ ਕਾ ਕੀੜਾ ਹੋਇ ॥੭॥ نام کے بغیر ہر ایک انسان نیچی ذات کا ہے اور غلاظت کا کیڑا ہوتا ہے۔ 7۔
ਹਉ ਹਉ ਕਰਦੀ ਸਭ ਫਿਰੈ ਬਿਨੁ ਸਬਦੈ ਹਉ ਨ ਜਾਇ ॥ ساری کائنات ’’میں، میری‘‘ کا کبر کرتی گھومتی رہتی ہے؛ لیکن گرو کے کلام کے بغیر فخر دور نہیں ہوتا۔
ਨਾਨਕ ਨਾਮਿ ਰਤੇ ਤਿਨ ਹਉਮੈ ਗਈ ਸਚੈ ਰਹੇ ਸਮਾਇ ॥੮॥੮॥੩੦॥ اے نانک! جو لوگ رب کے نام سے رنگے ہوئے ہیں، ان کا کبر دور ہوگیا اور وہ سچائی میں سمائے رہتے ہیں۔ 8۔ 8۔ 30۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੩ ॥ آسا محلہ 3۔
ਸਚੇ ਰਤੇ ਸੇ ਨਿਰਮਲੇ ਸਦਾ ਸਚੀ ਸੋਇ ॥ جو شخص سچائی میں مگن ہے، وہ مقدس ہے اور ان کی دنیا میں ہمیشہ ہی سچی شہرت ہوتی ہے۔
ਐਥੈ ਘਰਿ ਘਰਿ ਜਾਪਦੇ ਆਗੈ ਜੁਗਿ ਜੁਗਿ ਪਰਗਟੁ ਹੋਇ ॥੧॥ وہ اس کائنات کے ہر گھر میں جانے جاتے ہیں اور وہ مستقبل میں بھی ہر دور میں مقبول ہوتے ہیں۔ 1۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://pendidikanmatematika.pasca.untad.ac.id/wp-content/upgrade/demo-slot/ https://pendidikanmatematika.pasca.untad.ac.id/pasca/ugacor/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/.tmb/-/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/thailand/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html
https://pendidikanmatematika.pasca.untad.ac.id/wp-content/upgrade/demo-slot/ https://pendidikanmatematika.pasca.untad.ac.id/pasca/ugacor/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/.tmb/-/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/thailand/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html