Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 283

Page 283

ਪੁਰਬ ਲਿਖੇ ਕਾ ਲਿਖਿਆ ਪਾਈਐ ॥ پُورب لِکھے کا لِکھیا پائیے تمہیں وہ کچھ ملے گا، جو تمہارے پچھلے جنم کے اعمال سے لکھا ہوا ہے۔
ਦੂਖ ਸੂਖ ਪ੍ਰਭ ਦੇਵਨਹਾਰੁ ॥ دُوکھ سُوکھ پربھ دیون ہار رب غم اور خوشی دینے والا ہے۔
ਅਵਰ ਤਿਆਗਿ ਤੂ ਤਿਸਹਿ ਚਿਤਾਰੁ ॥ اَور تیاگ تُو تِسیہہ چِتار باقی سب کچھ چھوڑ کر تو اس کی ہی عبادت کر۔
ਜੋ ਕਛੁ ਕਰੈ ਸੋਈ ਸੁਖੁ ਮਾਨੁ ॥ جو کچھ کرےَ سوئی سُکھ مان رب جو کچھ کرتا ہے، اس کو سکھ سمجھ۔
ਭੂਲਾ ਕਾਹੇ ਫਿਰਹਿ ਅਜਾਨ ॥ بھُولا کاہے پھِرے اجان اے احمق! تم کیوں بھٹکتے پھرتے ہو۔
ਕਉਨ ਬਸਤੁ ਆਈ ਤੇਰੈ ਸੰਗ ॥ کون بست آئی تیرےَ سنگ کون سی چیز تیرے ساتھ آئی ہے۔
ਲਪਟਿ ਰਹਿਓ ਰਸਿ ਲੋਭੀ ਪਤੰਗ ॥ لپٹ رہئیو رس لوبھی پتنگ اے لالچی ہروانے! تم دنیاوی آسائشوں میں مبتلا ہورہے ہو؟
ਰਾਮ ਨਾਮ ਜਪਿ ਹਿਰਦੇ ਮਾਹਿ ॥ رام نام جپ ہِردے ماہِ تو اپنے دماغ میں رام کے نام کا ذکر کر۔
ਨਾਨਕ ਪਤਿ ਸੇਤੀ ਘਰਿ ਜਾਹਿ ॥੪॥ نانک پت سیتی گھر جاہِ ۔ 4 اے نانک! اس طرح تم عزت کے ساتھ اپنے ٹھکانے (آخرت) میں جاؤ گے۔
ਜਿਸੁ ਵਖਰ ਕਉ ਲੈਨਿ ਤੂ ਆਇਆ ॥ جِس وکھر کو لین توُ آئیا ’’(اے مخلوق!) جس سودا کے لیے تو دنیا میں آیا ہے۔‘‘
ਰਾਮ ਨਾਮੁ ਸੰਤਨ ਘਰਿ ਪਾਇਆ ॥ رام نام سنتن گھر پائیا وہ رام نام روپی سودا سنتوں کے گھر سے ملتا ہے۔
ਤਜਿ ਅਭਿਮਾਨੁ ਲੇਹੁ ਮਨ ਮੋਲਿ ॥ تج ابھمان لیہو من مول اپنے غرور کو چھوڑ دو،
ਰਾਮ ਨਾਮੁ ਹਿਰਦੇ ਮਹਿ ਤੋਲਿ ॥ رام نام ہِردے مہہ تول رام کا نام اپنے دل میں تول اور اپنے دماغ سے اسے خرید۔
ਲਾਦਿ ਖੇਪ ਸੰਤਹ ਸੰਗਿ ਚਾਲੁ ॥ لاد کھیپ سنتہہ سنگ چال اپنا سودا لے لو اور سنتوں کے ساتھ چل۔
ਅਵਰ ਤਿਆਗਿ ਬਿਖਿਆ ਜੰਜਾਲ ॥ اور تیاگ بِکھیا جنجال ممتا کی دوسری الجھنوں کو چھوڑو۔
ਧੰਨਿ ਧੰਨਿ ਕਹੈ ਸਭੁ ਕੋਇ ॥ دھن دھن کہے سبھ کوئے ہر ایک کو مبارک ہو! مبارک ! کہے گا۔
ਮੁਖ ਊਜਲ ਹਰਿ ਦਰਗਹ ਸੋਇ ॥ مُکھ اُوجل ہر درگہہ سوئے اس رب کے دربار میں تیرا چہرہ منور ہو گا۔
ਇਹੁ ਵਾਪਾਰੁ ਵਿਰਲਾ ਵਾਪਾਰੈ ॥ ایہہ واپار وِرلا واپارےَ یہ کاروبار کوئی نادر تاجر ہی کرتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਤਾ ਕੈ ਸਦ ਬਲਿਹਾਰੈ ॥੫॥ نانک تا کےَ سد بلہارےَ ۔ 5 اے نانک! میں ایسے تاجر پر ہمیشہ قربان جاتا ہوں۔
ਚਰਨ ਸਾਧ ਕੇ ਧੋਇ ਧੋਇ ਪੀਉ ॥ چرن سادھ کے دھوئے دھوئے پیو (اے مخلوق!) سادھؤں کے پاؤں دھو دھو کر پی۔
ਅਰਪਿ ਸਾਧ ਕਉ ਅਪਨਾ ਜੀਉ ॥ ارپ سادھ کو اپنا جیو سادھؤں کو اپنی روح بھی حوالے کر دو۔"
ਸਾਧ ਕੀ ਧੂਰਿ ਕਰਹੁ ਇਸਨਾਨੁ ॥ سادھ کی دھُور کروہ اسنان سادھوؤں کے قدموں کی خاک میں غسل کر۔
ਸਾਧ ਊਪਰਿ ਜਾਈਐ ਕੁਰਬਾਨੁ ॥ سادھ اُوپر جایئے قُربان سادھو پر قربان ہوجانا چاہیے۔
ਸਾਧ ਸੇਵਾ ਵਡਭਾਗੀ ਪਾਈਐ ॥ سادھ سیوا وڈبھاگی پائیے سادھو کی خدمت خوش قسمتی سے ہی ملتی ہے۔
ਸਾਧਸੰਗਿ ਹਰਿ ਕੀਰਤਨੁ ਗਾਈਐ ॥ سادھسنگ ہر کیرتن گائیے سادھو کی صحبت میں ہری کا بھجن گانا چاہیے۔
ਅਨਿਕ ਬਿਘਨ ਤੇ ਸਾਧੂ ਰਾਖੈ ॥ انِک بِگھن تے سادھوُ راکھےَ سادھو بہت سی رکاوٹوں سے انسان کی حفاظت کرتا ہے۔
ਹਰਿ ਗੁਨ ਗਾਇ ਅੰਮ੍ਰਿਤ ਰਸੁ ਚਾਖੈ ॥ ہر گُن گائے امرت رس چاکھےَ جو رب کی حمد و ثناء کرتا ہے وہ امرت رس کو چکھتا ہے۔
ਓਟ ਗਹੀ ਸੰਤਹ ਦਰਿ ਆਇਆ ॥ اوٹ گہی سنتہہ در آئیا جس نے سنتوں کا سہارا لیا ہے اور اُن کے دروازے پر پڑاؤ ڈالا ہے۔
ਸਰਬ ਸੂਖ ਨਾਨਕ ਤਿਹ ਪਾਇਆ ॥੬॥ سرب سُوکھ نانک تہہ پائیا ۔ 6 اے نانک! اسے ساری خوشیاں حاصل ہوجاتی ہیں۔
ਮਿਰਤਕ ਕਉ ਜੀਵਾਲਨਹਾਰ ॥ مِرتک کو جِیوالنہار واہے گرو مردہ مخلوق کو بھی زندہ کرنے والا ہے۔
ਭੂਖੇ ਕਉ ਦੇਵਤ ਅਧਾਰ ॥ بھُوکھے کو دیوت آدھار وہ بھوکوں کو بھی کھانا فراہم کرتا ہے۔
ਸਰਬ ਨਿਧਾਨ ਜਾ ਕੀ ਦ੍ਰਿਸਟੀ ਮਾਹਿ ॥ سرب نِدھان جا کی درِسٹی ماہِ تمام خزانے اس کی نظر میں ہیں۔
ਪੁਰਬ ਲਿਖੇ ਕਾ ਲਹਣਾ ਪਾਹਿ ॥ پُرب لِکھے کا لہنا پاہِ (مگر انسان) اپنے پچھلے جنموں میں کیے گئے اعمال کا پھل پاتا ہے۔
ਸਭੁ ਕਿਛੁ ਤਿਸ ਕਾ ਓਹੁ ਕਰਨੈ ਜੋਗੁ ॥ سبھ کِچھ تِس کا اوہ کرنےَ جوگ سب کچھ اس رب کا ہی ہے اور وہی ہر چیز کرنے کی قدرت رکھتا ہے۔
ਤਿਸੁ ਬਿਨੁ ਦੂਸਰ ਹੋਆ ਨ ਹੋਗੁ ॥ تِس بِن دُوسر ہوا نہ ہوگ اس کے سوا کوئی دوسرا نہ ہی تھا اور نہ ہی ہو گا۔
ਜਪਿ ਜਨ ਸਦਾ ਸਦਾ ਦਿਨੁ ਰੈਣੀ ॥ جپ جن سدا سدا دِن رےنی اے لوگو! دن رات ہمیشہ اس کی پوجا کر۔
ਸਭ ਤੇ ਊਚ ਨਿਰਮਲ ਇਹ ਕਰਣੀ ॥ سبھ تے اوُچ نِرمل اہِ کرنی یہ زندگی کا طریقہ سب سے اونچا اور ہاک ہے۔
ਕਰਿ ਕਿਰਪਾ ਜਿਸ ਕਉ ਨਾਮੁ ਦੀਆ ॥ کر کِرپا جِس کو نام دیا جس شخص پر واہے گرو فضل و احسان کرتے ہوئے اسے اپنے نام سے نوازا ہے،
ਨਾਨਕ ਸੋ ਜਨੁ ਨਿਰਮਲੁ ਥੀਆ ॥੭॥ نانک سو جن نِرمل تھیا ۔ 7 اے نانک! وہ پاک ہو جاتا ہے۔
ਜਾ ਕੈ ਮਨਿ ਗੁਰ ਕੀ ਪਰਤੀਤਿ ॥ جا کےَ من گُر کی پرتیت جس کے دل میں گروجی پر یقین و اعتماد ہے،
ਤਿਸੁ ਜਨ ਆਵੈ ਹਰਿ ਪ੍ਰਭੁ ਚੀਤਿ ॥ تِس جن آوےَ ہر پربھ چیت وہ آدمی بھگوان ہری کو یاد کرنے لگ جاتا ہے۔
ਭਗਤੁ ਭਗਤੁ ਸੁਨੀਐ ਤਿਹੁ ਲੋਇ ॥ بھگت بھگت سُنیےَ تہہ لوئے وہ تینوں جہانوں میں مشہور عقیدت مند ہوجاتا ہے۔
ਜਾ ਕੈ ਹਿਰਦੈ ਏਕੋ ਹੋਇ ॥ جا کےَ ہِردےَ ایکو ہوئے جس کے دل میں ایک رب موجود ہوتا ہے۔
ਸਚੁ ਕਰਣੀ ਸਚੁ ਤਾ ਕੀ ਰਹਤ ॥ سچ کرنی سچ تا کی رہت اس کا کام سچا ہے اور اس کی زندگی کی حد بھی درست ہے۔
ਸਚੁ ਹਿਰਦੈ ਸਤਿ ਮੁਖਿ ਕਹਤ ॥ سچ ہِردےَ ست مُکھ کہَت اس کے من میں سچائی ہے اور وہ اپنے منہ سے سچ ہی بولتا ہے۔
ਸਾਚੀ ਦ੍ਰਿਸਟਿ ਸਾਚਾ ਆਕਾਰੁ ॥ ساچی درِسٹ ساچا آکار اس کی نظر سچی ہے اور اس کی شکل بھی سچی ہے۔
ਸਚੁ ਵਰਤੈ ਸਾਚਾ ਪਾਸਾਰੁ ॥ سچ ورتےَ ساچا پاسار وہ سچائی تقسیم کرتا ہے اور سچ ہی پھیلاتا ہے۔
ਪਾਰਬ੍ਰਹਮੁ ਜਿਨਿ ਸਚੁ ਕਰਿ ਜਾਤਾ ॥ پاربرہم جِن سچ کر جاتا اے نانک! جو انسان پر برہما کو سچا سمجھتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਸੋ ਜਨੁ ਸਚਿ ਸਮਾਤਾ ॥੮॥੧੫॥ نانک سو جن سچ سماتا ۔ 8 ۔ 15 وہ انسان سچائی میں ہی سما جاتا ہے۔
ਸਲੋਕੁ ॥ سلوک شلوک
ਰੂਪੁ ਨ ਰੇਖ ਨ ਰੰਗੁ ਕਿਛੁ ਤ੍ਰਿਹੁ ਗੁਣ ਤੇ ਪ੍ਰਭ ਭਿੰਨ ॥ رُوپ نہ ریکھ نہ رنگ کِچھ تریہہ گُن تے پربھ بھِن واہے گرو کی نہ کوئی شکل یا نشان ہے اور نہ ہی کوئی رنگ ہے۔ وہ ممتا کی تینوں خوبیوں سے پرے ہے۔
ਤਿਸਹਿ ਬੁਝਾਏ ਨਾਨਕਾ ਜਿਸੁ ਹੋਵੈ ਸੁਪ੍ਰਸੰਨ ॥੧॥ تِسہہ بُجھائے نانکا جِس ہووےَ ۔ 1 اے نانک! رب خود اس شخص کو سمجھاتا ہے، جس سے خود راضی ہوتا ہے۔
ਅਸਟਪਦੀ ॥ اسٹپدی اشٹپدی
ਅਬਿਨਾਸੀ ਪ੍ਰਭੁ ਮਨ ਮਹਿ ਰਾਖੁ ॥ ابناسی پربھ من مہہ راکھ (اے لوگو!) اپنے ذہن میں لافانی رب کو یاد رکھ۔
ਮਾਨੁਖ ਕੀ ਤੂ ਪ੍ਰੀਤਿ ਤਿਆਗੁ ॥ مانُکھ کی تُو پریت تیاگ اور انسان کی محبت (ناسمجھی) کو چھوڑ دے۔
ਤਿਸ ਤੇ ਪਰੈ ਨਾਹੀ ਕਿਛੁ ਕੋਇ ॥ تِس تے پرےَ ناہیہ کِچھ کوئے اس سے آگے کوئی چیز نہیں۔
ਸਰਬ ਨਿਰੰਤਰਿ ਏਕੋ ਸੋਇ ॥ سرب نِرنتر ایکو سوئے وہ ایک رب تمام جانداروں کے اندر موجود ہے۔
ਆਪੇ ਬੀਨਾ ਆਪੇ ਦਾਨਾ ॥ آپے بینا آپے دانا وہ خود ہر چیز دیکھنے والا اور خود ہی ہر چیز کا جاننے والا ہے۔
ਗਹਿਰ ਗੰਭੀਰੁ ਗਹੀਰੁ ਸੁਜਾਨਾ ॥ گہر گنبھیر گہیر سُجانا رب لامحدود، سنجیدہ، گہرا اور انتہائی ذہین ہے۔
ਪਾਰਬ੍ਰਹਮ ਪਰਮੇਸੁਰ ਗੋਬਿੰਦ ॥ پاربرہم پرمیسر گوبند وہ پربرہما، پرمیشور اور گوبند
ਕ੍ਰਿਪਾ ਨਿਧਾਨ ਦਇਆਲ ਬਖਸੰਦ ॥ کِرپا نِدھان دئیال بکھسند فضل و احسان کا ذخیرہ، بہت مہربان اور بخشنے والا ہے۔
ਸਾਧ ਤੇਰੇ ਕੀ ਚਰਨੀ ਪਾਉ ॥ سادھ تیرے کی چرنی پاؤ اے رب! تیرے سادھؤں کے قدموں میں جھک کر سلام پیشِ خدمت ہے۔


© 2025 SGGS ONLINE
error: Content is protected !!
Scroll to Top