Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 263

Page 263

ਨਾਨਕ ਤਾ ਕੈ ਲਾਗਉ ਪਾਏ ॥੩॥ نانک تا کے لاگو پائے۔3 اے نانک! میں ان ذکر کرنے والے عظیم آدمیوں کے قدم چھوتا ہوں۔
ਪ੍ਰਭ ਕਾ ਸਿਮਰਨੁ ਸਭ ਤੇ ਊਚਾ ॥ پربھ کا سِمرن سبھ تے اُوچا رب کا ذکر سب سے اونچی چیز ہے۔
ਪ੍ਰਭ ਕੈ ਸਿਮਰਨਿ ਉਧਰੇ ਮੂਚਾ ॥ پربھ کےَ سِمرن اُدھرے مُوچا رب کا ذکر کرنے سےبہت سے انسان نجات پاتے ہیں۔
ਪ੍ਰਭ ਕੈ ਸਿਮਰਨਿ ਤ੍ਰਿਸਨਾ ਬੁਝੈ ॥ پربھ کےَ سِمرن ترِسنا بُجھےَ رب کا ذکر کرنے سے حرص و ہوس مٹ جاتی ہے۔
ਪ੍ਰਭ ਕੈ ਸਿਮਰਨਿ ਸਭੁ ਕਿਛੁ ਸੁਝੈ ॥ پربھ کےَ سِمرن سبھ کِچھ سُجھےَ رب کا ذکر کرنے سے ہر چیز کی سمجھ پیدا ہو جاتی ہے۔
ਪ੍ਰਭ ਕੈ ਸਿਮਰਨਿ ਨਾਹੀ ਜਮ ਤ੍ਰਾਸਾ ॥ پربھ کےَ سِمرن ناہی جم تراسا رب کا ذکر کرنے سے یم (موت) کا خوف دور ہو جاتا ہے۔
ਪ੍ਰਭ ਕੈ ਸਿਮਰਨਿ ਪੂਰਨ ਆਸਾ ॥ پربھ کےَ سِمرن پُورن آسا رب کا ذکر کرنے سے عزم و ارادے پورے ہوتے ہیں۔
ਪ੍ਰਭ ਕੈ ਸਿਮਰਨਿ ਮਨ ਕੀ ਮਲੁ ਜਾਇ ॥ پربھ کےَ سِمرن من کی مل جائے رب کا ذکر کرنے سےدل کا زنگ دور ہو جاتا ہے۔
ਅੰਮ੍ਰਿਤ ਨਾਮੁ ਰਿਦ ਮਾਹਿ ਸਮਾਇ ॥ امرِت نام رِد ماہِ سمائے اور بھگوان کا امرت نام دل میں سما جاتا ہے۔
ਪ੍ਰਭ ਜੀ ਬਸਹਿ ਸਾਧ ਕੀ ਰਸਨਾ ॥ پربھ جی بسےَ سادھ کی رسنا قابل عبادت رب اپنے سنتوں کی زبان پر رہتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਜਨ ਕਾ ਦਾਸਨਿ ਦਸਨਾ ॥੪॥ نانک جن کا داسن دسنا ۔4 اے نانک! میں مریدوں کے خادموں کا خادم ہوں۔ 4
ਪ੍ਰਭ ਕਉ ਸਿਮਰਹਿ ਸੇ ਧਨਵੰਤੇ ॥ پربھ کو سِمرہِ سے دھنونتے جو رب کا ذکر کرتے ہیں، ایسے لوگ ہی اصل غنی ہوتے ہیں۔
ਪ੍ਰਭ ਕਉ ਸਿਮਰਹਿ ਸੇ ਪਤਿਵੰਤੇ ॥ پربھ کو سِمرہِ سے پتونتے جو رب کا ذکر کرتے ہیں، وہی لوگ اصل عزت والے ہیں۔
ਪ੍ਰਭ ਕਉ ਸਿਮਰਹਿ ਸੇ ਜਨ ਪਰਵਾਨ ॥ ربھ کو سِمرہِ سے جن پروان جو لوگ رب کو یاد کرتے ہیں، وہ رب کے دربار میں مقبول ہوتے ہیں۔
ਪ੍ਰਭ ਕਉ ਸਿਮਰਹਿ ਸੇ ਪੁਰਖ ਪ੍ਰਧਾਨ ॥ پربھ کو سِمرہِ سے پُرکھ پردھان جو لوگ رب کا ذکر کرتے ہیں، وہ جہان میں مشہور ہو جاتے ہیں۔
ਪ੍ਰਭ ਕਉ ਸਿਮਰਹਿ ਸਿ ਬੇਮੁਹਤਾਜੇ ॥ پربھ کو سِمرہِ سے بے محتاجے جو لوگ رب کا ذکر کرتے ہیں، وہ کسی کے محتاج نہیں رہتے ۔
ਪ੍ਰਭ ਕਉ ਸਿਮਰਹਿ ਸਿ ਸਰਬ ਕੇ ਰਾਜੇ ॥ پربھ کو سِمرہِ سے سرب کے راجے جو انسان رب کا ذکر کرتے ہیں، وہ ہر چیز کے مالک ہیں۔
ਪ੍ਰਭ ਕਉ ਸਿਮਰਹਿ ਸੇ ਸੁਖਵਾਸੀ ॥ پربھ کو سِمرہِ سے سُکھواسی جو انسان رب کا ذکر کرتے ہیں، وہ خوشحالی میں رہتے ہیں۔
ਪ੍ਰਭ ਕਉ ਸਿਮਰਹਿ ਸਦਾ ਅਬਿਨਾਸੀ ॥ پربھ کو سِمرہِ سدا ابناسی جو انسان رب کا ذکر کرتے ہیں، وہ امر ہوجاتے ہیں۔
ਸਿਮਰਨ ਤੇ ਲਾਗੇ ਜਿਨ ਆਪਿ ਦਇਆਲਾ ॥ سِمرن تے لاگے جِن آپ دئیالا جن پر واہے گرو مہربان ہوتا ہے، صرف وہی لوگ رب کا ذکر کرتے ہیں۔
ਨਾਨਕ ਜਨ ਕੀ ਮੰਗੈ ਰਵਾਲਾ ॥੫॥ نانک جن کی منگےَ روالا۔5 اے نانک! میں رب کے بندوں کے قدموں کی دھول مانگتا ہوں۔
ਪ੍ਰਭ ਕਉ ਸਿਮਰਹਿ ਸੇ ਪਰਉਪਕਾਰੀ ॥ پربھ کو سِمرہِ سے پراُپکاری جو لوگ رب کا ذکر کرتے ہیں، ایسے لوگ فائدہ پہنچانے والے بن جاتے ہیں۔
ਪ੍ਰਭ ਕਉ ਸਿਮਰਹਿ ਤਿਨ ਸਦ ਬਲਿਹਾਰੀ ॥ پربھ کو سمرہِ تِن سد بلہاری جو لوگ رب کا ذکر کرتے ہیں، میں ان پر ہمیشہ ہی قربان جاتا ہوں۔
ਪ੍ਰਭ ਕਉ ਸਿਮਰਹਿ ਸੇ ਮੁਖ ਸੁਹਾਵੇ ॥ پربھ کو سِمرہِ سے مُکھ سُہاوے جو لوگ رب کا ذکر کرتے ہیں، ان کے چہرے نورانی ہوجاتے ہیں۔۔
ਪ੍ਰਭ ਕਉ ਸਿਮਰਹਿ ਤਿਨ ਸੂਖਿ ਬਿਹਾਵੈ ॥ پربھ کو سِمرہِ تِن سُوکھ بِہاوے جو لوگ رب کا ذکر کرتے ہیں، وہ اپنی زندگی خوشحالی کے ساتھ گزارتے ہیں۔
ਪ੍ਰਭ ਕਉ ਸਿਮਰਹਿ ਤਿਨ ਆਤਮੁ ਜੀਤਾ ॥ پربھ کو سِمرہِ تِن آتم جیتا جو لوگ رب کا ذکر کرتے ہیں، وہ اپنے نفس پر قابو پا لیتے ہیں۔
ਪ੍ਰਭ ਕਉ ਸਿਮਰਹਿ ਤਿਨ ਨਿਰਮਲ ਰੀਤਾ ॥ پربھ کو سِمرہِ تِن نِرمل ریتا جو لوگ رب کا ذکر کرتے ہیں، ان کی زندگی اطمینان سے گزرتی ہے۔
ਪ੍ਰਭ ਕਉ ਸਿਮਰਹਿ ਤਿਨ ਅਨਦ ਘਨੇਰੇ ॥ پربھ کو سِمرہِ تِن اند گھنیرے جو لوگ رب کا ذکر کرتے ہیں، انہیں بہت زیادہ خوشیاں اور نعمتیں حاصل ہوتی ہیں۔
ਪ੍ਰਭ ਕਉ ਸਿਮਰਹਿ ਬਸਹਿ ਹਰਿ ਨੇਰੇ ॥ پبھ کو سِمرہِ بسہہ ہر نیرے جو لوگ رب کا ذکر کرتے ہیں، وہ واہے گرو کے قریب رہتے ہیں
ਸੰਤ ਕ੍ਰਿਪਾ ਤੇ ਅਨਦਿਨੁ ਜਾਗਿ ॥ سنت کِرپا تے اندِن جاگ سنتوں کی مہربانی سے وہ دن رات بیدار رہتے ہیں۔
ਨਾਨਕ ਸਿਮਰਨੁ ਪੂਰੈ ਭਾਗਿ ॥੬॥ نانک سِمرن پُرےَ بھاگ۔ 6 اے نانک! رب کے ذکر کی توفیق تقدیر سے ہی حاصل ہوتی ہے۔
ਪ੍ਰਭ ਕੈ ਸਿਮਰਨਿ ਕਾਰਜ ਪੂਰੇ ॥ پربھ کےَ سِمرن کارج پُورے رب کا ذکر کرنے سے تمام کام پورے ہو جاتے ہیں۔
ਪ੍ਰਭ ਕੈ ਸਿਮਰਨਿ ਕਬਹੁ ਨ ਝੂਰੇ ॥ پربھ کےَ سِمرن کبہو نہ جھُورے رب کا ذکر کرنے سے انسان کبھی پریشانیوں میں نہیں گھرتا۔
ਪ੍ਰਭ ਕੈ ਸਿਮਰਨਿ ਹਰਿ ਗੁਨ ਬਾਨੀ ॥ پربھ کےَ سِمرن ہر گُن بانی رب کے ذکر کے ذریعے انسان بھگوان کی حمد و ثنا بیان کرتا ہے۔
ਪ੍ਰਭ ਕੈ ਸਿਮਰਨਿ ਸਹਜਿ ਸਮਾਨੀ ॥ پربھ کےَ سِمرن سہج سمانی رب کے ذکر کے ذریعے انسان آسانی سے واہے گرو کی یادوں میں غرق ہو جاتا ہے۔
ਪ੍ਰਭ ਕੈ ਸਿਮਰਨਿ ਨਿਹਚਲ ਆਸਨੁ ॥ پربھ کےَ سِمرن نہچل آسن رب کے ذکر کے ذریعے وہ ایک مستحکم مقام حاصل کرلیتا ہے.
ਪ੍ਰਭ ਕੈ ਸਿਮਰਨਿ ਕਮਲ ਬਿਗਾਸਨੁ ॥ پربھ کےَ سِمرن کمل بِگاسن رب کے ذکر کے ذریعے انسان کا دل کمل کی طرح کھل جاتا ہے۔
ਪ੍ਰਭ ਕੈ ਸਿਮਰਨਿ ਅਨਹਦ ਝੁਨਕਾਰ ॥ پربھ کےَ سِمرن انہد جھُنکار رب کے ذکر کے ذریعے الہامی گیت گونجتا ہے۔
ਸੁਖੁ ਪ੍ਰਭ ਸਿਮਰਨ ਕਾ ਅੰਤੁ ਨ ਪਾਰ ॥ سُکھ پربھ سِمرن کا انت نہ پار رب کے ذکر کے ذریعے ملنے والی خوشی کی کوئی حد یا انتہا نہیں۔
ਸਿਮਰਹਿ ਸੇ ਜਨ ਜਿਨ ਕਉ ਪ੍ਰਭ ਮਇਆ ॥ سِمرہِ سے جن جِن کو پربھ مئیا جن انسانوں پر رب کی مہربانی ہوتی ہے وہ اس کا ذکر کرتے رہتے ہیں۔
ਨਾਨਕ ਤਿਨ ਜਨ ਸਰਨੀ ਪਇਆ ॥੭॥ نانک تِن جن سرنی پئیا ۔7 اے نانک! (کوئی قسمت والا ہی) ان رب کا ذکر کرنے والوں کی پناہ لیتا ہے۔
ਹਰਿ ਸਿਮਰਨੁ ਕਰਿ ਭਗਤ ਪ੍ਰਗਟਾਏ ॥ ہر سِمرن کر بھگت پرگٹائے بھگوان کا ذکر کر کے بندے دنیا میں لوگوں کے درمیان مقبول ہو جاتے ہیں۔
ਹਰਿ ਸਿਮਰਨਿ ਲਗਿ ਬੇਦ ਉਪਾਏ ॥ ہر سِمرن لگ بَید اُوپائے بھگوان کے ذکر میں ہی شامل ہو کر وید (وغیرہ مذہبی صحیفے) بنے ہیں۔
ਹਰਿ ਸਿਮਰਨਿ ਭਏ ਸਿਧ ਜਤੀ ਦਾਤੇ ॥ ہر سِمرن بھئے سِدھ جتی داتے بھگوان کے ذکر کے ذریعے ہی انسان سادھو، راہب اور سخی بن جاتے ہیں۔
ਹਰਿ ਸਿਮਰਨਿ ਨੀਚ ਚਹੁ ਕੁੰਟ ਜਾਤੇ ॥ ہر سِمرن نِیچ چَوہ کُنٹ جاتے بھگوان کے ذکر کے ذریعے گنہ گار لوگ چاروں سمتوں میں مشہور ہو گئے۔
ਹਰਿ ਸਿਮਰਨਿ ਧਾਰੀ ਸਭ ਧਰਨਾ ॥ ہر سِمرن دھاری سبھ دھرنا بھگوان کا ذکر ہی ساری زمین کو تھامے ہوئے ہے۔
ਸਿਮਰਿ ਸਿਮਰਿ ਹਰਿ ਕਾਰਨ ਕਰਨਾ ॥ سِمر سِمر ہر کارن کرنا اے متلاشی! دنیا کے رب واہے گرو کو ہمیشہ یاد کرتے رہو۔
ਹਰਿ ਸਿਮਰਨਿ ਕੀਓ ਸਗਲ ਅਕਾਰਾ ॥ ہر سِمرن کِیو سگل آکارا رب نے اپنے ذکر کے ذریعے دنیا کی تخلیق کی ہے۔
ਹਰਿ ਸਿਮਰਨ ਮਹਿ ਆਪਿ ਨਿਰੰਕਾਰਾ ॥ ہر سِمرن مہہ آپ نِرنکارا جہاں رب کا ذکر ہوتا ہے، اس جگہ پر خود واہے گرو موجود ہوتا ہے۔
ਕਰਿ ਕਿਰਪਾ ਜਿਸੁ ਆਪਿ ਬੁਝਾਇਆ ॥ کر کِرپا جِس آپ بُجھائیا اے نانک! بھگوان جسے مہربانی کرکے ذکر کی سمجھ عطا کرتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਗੁਰਮੁਖਿ ਹਰਿ ਸਿਮਰਨੁ ਤਿਨਿ ਪਾਇਆ ॥੮॥੧॥ نانک گُرمُکھ ہر سِمرن تِن پائیا۔8۔1 گرو کے واسطے سے ایسے آدمی کو بھگوان کے ذکر کی توفیق مل جاتی ہے
ਸਲੋਕੁ ॥ سلوک شلوک۔۔
ਦੀਨ ਦਰਦ ਦੁਖ ਭੰਜਨਾ ਘਟਿ ਘਟਿ ਨਾਥ ਅਨਾਥ ॥ دین درد دُکھ بھنجنا گھٹ گھٹ ناتھ اناتھ اے مصیبت زدوں کے دکھ درد ختم کرنے والے رب! اے ہر ایک جسم میں سمانے والے واہے گرو! اے یتیموں کا‌مددگار۔
ਸਰਣਿ ਤੁਮ੍ਹ੍ਹਾਰੀ ਆਇਓ ਨਾਨਕ ਕੇ ਪ੍ਰਭ ਸਾਥ ॥੧॥ سرن تُمہاری آئیو نانک کے پربھ ساتھ۔1 میں تیری پناہ میں آیا ہوں، آپ میرے رب (نانک کے) ساتھ ہو۔


© 2025 SGGS ONLINE
error: Content is protected !!
Scroll to Top