Page 944
ਗੁਪਤੀ ਬਾਣੀ ਪਰਗਟੁ ਹੋਇ ॥
اے نانک! جس کے دل میں قلبی کلام کی مخفی آواز گونجتی رہتی ہے،
ਨਾਨਕ ਪਰਖਿ ਲਏ ਸਚੁ ਸੋਇ ॥੫੩॥
وہ حق کا ادراک کرلیتا ہے۔ 53۔
ਸਹਜ ਭਾਇ ਮਿਲੀਐ ਸੁਖੁ ਹੋਵੈ ॥
فطری طور پر وصل رب سے ہی سرور حاصل ہوتا ہے۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਜਾਗੈ ਨੀਦ ਨ ਸੋਵੈ ॥
گرومکھ ہمیشہ ہی بیدار رہتا ہے اور وہ جہالت کی نیند میں نہیں سوتا۔
ਸੁੰਨ ਸਬਦੁ ਅਪਰੰਪਰਿ ਧਾਰੈ ॥
قلبی کلام کو لامحدود رب ہی وجود میں لاتا ہے۔
ਕਹਤੇ ਮੁਕਤੁ ਸਬਦਿ ਨਿਸਤਾਰੈ ॥
نام کے ورد کرنے والوں کی نجات ہوجاتی ہے اور کلام کے ذریعے دوسروں کو بھی نجات مل جاتی ہے۔
ਗੁਰ ਕੀ ਦੀਖਿਆ ਸੇ ਸਚਿ ਰਾਤੇ ॥
گرو سے تعلیم حاصل کرنے والا سچائی میں ہی مگن رہتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਆਪੁ ਗਵਾਇ ਮਿਲਣ ਨਹੀ ਭ੍ਰਾਤੇ ॥੫੪॥
اے نانک! کبر و غرور کے خاتمے سے ہی رب کا وصل ممکن ہے؛ کیوں کہ شبہات میں پڑے رہنے سے وصل نا ممکن ہے۔ 54۔
ਕੁਬੁਧਿ ਚਵਾਵੈ ਸੋ ਕਿਤੁ ਠਾਇ ॥
سدھوں نے پھر سوال کیا } وہ کون سا مقام ہے، جہاں نفس پرست رہ کر اپنی جھوٹی عقل کا خاتمہ کردیتا ہے؟
ਕਿਉ ਤਤੁ ਨ ਬੂਝੈ ਚੋਟਾ ਖਾਇ ॥
وہ یم سے چھوٹیں کھاتا رہتا ہے اور اعلیٰ ہستی کا کیوں ادراک نہیں کرتا؟
ਜਮ ਦਰਿ ਬਾਧੇ ਕੋਇ ਨ ਰਾਖੈ ॥
(گرو جی جواب دیتے ہیں کہ) یم کے در پر بندھے ہوئے انسان کی کوئی بھی حفاظت نہیں کرتا اور
ਬਿਨੁ ਸਬਦੈ ਨਾਹੀ ਪਤਿ ਸਾਖੈ ॥
کلام کے بغیر کوئی بھی اس کی عزت اور اس پر بھروسہ نہیں کرتا۔
ਕਿਉ ਕਰਿ ਬੂਝੈ ਪਾਵੈ ਪਾਰੁ ॥
وہ سچائی کو کیسے پہچان سکتا ہے اور کیسے دنیوی سمندر سے پار ہوسکتا ہے؟
ਨਾਨਕ ਮਨਮੁਖਿ ਨ ਬੁਝੈ ਗਵਾਰੁ ॥੫੫॥
اے نانک! احمق نفس پرستوں کو کبھی علم نہیں ہوتا۔ 55۔
ਕੁਬੁਧਿ ਮਿਟੈ ਗੁਰ ਸਬਦੁ ਬੀਚਾਰਿ ॥
{گرو جی جواب دیتے ہیں-} گرو کی باتوں پر غور کرنے سے بے عقلی کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔
ਸਤਿਗੁਰੁ ਭੇਟੈ ਮੋਖ ਦੁਆਰ ॥
صادق گرو سے وصل کے بعد نجات کا در مل جاتا ہے۔
ਤਤੁ ਨ ਚੀਨੈ ਮਨਮੁਖੁ ਜਲਿ ਜਾਇ ॥
نفس پرست رب حقیقی کا ادراک نہیں کرتا ؛ اس لیے جل کر راکھ ہوجاتا ہے۔
ਦੁਰਮਤਿ ਵਿਛੁੜਿ ਚੋਟਾ ਖਾਇ ॥
انسان اپنی شیطانی فطرت کے سبب سچائی سے دور ہوکر یم کا دکھ جھیلتا رہتا ہے۔
ਮਾਨੈ ਹੁਕਮੁ ਸਭੇ ਗੁਣ ਗਿਆਨ ॥
رب کے حکم پر عمل کرنے والا تمام صفات اور علم کو حاصل کرلیتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਦਰਗਹ ਪਾਵੈ ਮਾਨੁ ॥੫੬॥
اے نانک! وہی شخص دربار میں عزت حاصل کرتا ہے۔ 56۔
ਸਾਚੁ ਵਖਰੁ ਧਨੁ ਪਲੈ ਹੋਇ ॥
جس کے پاس سچائی کی صورت میں دولت ہوتی ہے،
ਆਪਿ ਤਰੈ ਤਾਰੇ ਭੀ ਸੋਇ ॥
وہ خود تو دنیوی سمندر سے پار ہوتا ہی ہے، ساتھ میں اپنے ساتھیوں کے بھی نجات کا ذریعہ بن جاتا ہے۔
ਸਹਜਿ ਰਤਾ ਬੂਝੈ ਪਤਿ ਹੋਇ ॥
جو بآسانی سچائی میں مگن رہتا ہے، وہ سچائی سمجھ کر شان کا حصہ بن جاتا ہے۔
ਤਾ ਕੀ ਕੀਮਤਿ ਕਰੈ ਨ ਕੋਇ ॥
ایسے شخص کی کوئی صحیح قدر نہیں کرسکتا۔
ਜਹ ਦੇਖਾ ਤਹ ਰਹਿਆ ਸਮਾਇ ॥
وہ جہاں بھی دیکھتا ہے، اسے رب ہی نظر آتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਪਾਰਿ ਪਰੈ ਸਚ ਭਾਇ ॥੫੭॥
اے نانک! سچائی پر یقین و اعتماد رکھنے سے انسان کو نجات مل جاتی ہے۔ 57۔
ਸੁ ਸਬਦ ਕਾ ਕਹਾ ਵਾਸੁ ਕਥੀਅਲੇ ਜਿਤੁ ਤਰੀਐ ਭਵਜਲੁ ਸੰਸਾਰੋ ॥
سدھوں نے دوبارہ سوال کیا- اس لفظ کا ٹھکانہ کہاں ہے، جس کے ذریعے دنیوی سمندر سے نجات ملتی ہے؟
ਤ੍ਰੈ ਸਤ ਅੰਗੁਲ ਵਾਈ ਕਹੀਐ ਤਿਸੁ ਕਹੁ ਕਵਨੁ ਅਧਾਰੋ ॥
دس انگل باہر آنے والے ہوا کی در حقیقت کیا بنیاد ہے؟
ਬੋਲੈ ਖੇਲੈ ਅਸਥਿਰੁ ਹੋਵੈ ਕਿਉ ਕਰਿ ਅਲਖੁ ਲਖਾਏ ॥
جو طاقت بولتی اور کھیلتی رہتی ہے، وہ کیسے مستحکم ہوسکتی ہے؟ اور کیسے رب کا دیدار کرسکتی ہے؟”
ਸੁਣਿ ਸੁਆਮੀ ਸਚੁ ਨਾਨਕੁ ਪ੍ਰਣਵੈ ਅਪਣੇ ਮਨ ਸਮਝਾਏ ॥
گرو جی نے جواب دیا- اے مالک! بغور سماعت کرو؛ نانک خلوص سے التجا کرتا ہے کہ دل کو صرف سمجھانے سے ہی مستحکم کیا جا سکتا ہے۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਸਬਦੇ ਸਚਿ ਲਿਵ ਲਾਗੈ ਕਰਿ ਨਦਰੀ ਮੇਲਿ ਮਿਲਾਏ ॥
جب گرومکھ بن کر کلام کے ذریعے سچائی پر توجہ مرکوز ہوجاتی ہے، تو رب نظر کرم فرماکر اپنے ساتھ ملالیتا ہے۔
ਆਪੇ ਦਾਨਾ ਆਪੇ ਬੀਨਾ ਪੂਰੈ ਭਾਗਿ ਸਮਾਏ ॥੫੮॥
واہے گرو خود ہی چالاک اور ہر شئی کا عالم ہے اور انسان بڑی قسمت سے ہی اس میں ضم ہوتا ہے۔ 58۔
ਸੁ ਸਬਦ ਕਉ ਨਿਰੰਤਰਿ ਵਾਸੁ ਅਲਖੰ ਜਹ ਦੇਖਾ ਤਹ ਸੋਈ ॥
اس کلام کا مسلسل ہر چیز میں بود و باش ہے، وہ پوشیدہ ہے، پھر بھی جہاں دیکھو، وہی سمایا ہوا ہے۔
ਪਵਨ ਕਾ ਵਾਸਾ ਸੁੰਨ ਨਿਵਾਸਾ ਅਕਲ ਕਲਾ ਧਰ ਸੋਈ ॥
جس طرح ہوا ہر طرف پھیلی ہوئی ہے اسی طرح کلام کا بود و باش ہے۔ وہ نرگن اور سگن دونوں ہے۔
ਨਦਰਿ ਕਰੇ ਸਬਦੁ ਘਟ ਮਹਿ ਵਸੈ ਵਿਚਹੁ ਭਰਮੁ ਗਵਾਏ ॥
جب رب اپنی نظر کرم کرتا ہے، تو بات دل میں گھر کرجاتی ہے اور من کا شبہ دور ہوجاتا ہے۔
ਤਨੁ ਮਨੁ ਨਿਰਮਲੁ ਨਿਰਮਲ ਬਾਣੀ ਨਾਮੋੁ ਮੰਨਿ ਵਸਾਏ ॥
جو پاک کلام کے ذریعے نام کو دل میں بسالیتا ہے، اس کا جسم و دل پاکیزہ ہوجاتا ہے۔
ਸਬਦਿ ਗੁਰੂ ਭਵਸਾਗਰੁ ਤਰੀਐ ਇਤ ਉਤ ਏਕੋ ਜਾਣੈ ॥
جو شخص لفظ گرو کے کلام کے ذریعے دنیوی سمندر سے پار ہوجاتا ہے، وہ دنیا و آخرت میں موجود رب کا ادراک کرلیتا ہے۔
ਚਿਹਨੁ ਵਰਨੁ ਨਹੀ ਛਾਇਆ ਮਾਇਆ ਨਾਨਕ ਸਬਦੁ ਪਛਾਣੈ ॥੫੯॥
اے نانک! یہ مایا جو رب کا سایہ ہے، اس کی کوئی علامت اور بیان نہیں۔ پھر انسان کلام کا ادراک کرلیتا ہے۔ 56۔
ਤ੍ਰੈ ਸਤ ਅੰਗੁਲ ਵਾਈ ਅਉਧੂ ਸੁੰਨ ਸਚੁ ਆਹਾਰੋ ॥
اے درویش! دس انگلیوں کے ثبوت والے بنیادی ہوا کا حتمی سچائی پر غور و خوض کرنا ہے۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਬੋਲੈ ਤਤੁ ਬਿਰੋਲੈ ਚੀਨੈ ਅਲਖ ਅਪਾਰੋ ॥
گرومکھ نام کا ذکر کرتا اور اعلی صادق رب میں محو رہتا ہے اور لامحدود رب کا ادراک کرلیتا ہے۔
ਤ੍ਰੈ ਗੁਣ ਮੇਟੈ ਸਬਦੁ ਵਸਾਏ ਤਾ ਮਨਿ ਚੂਕੈ ਅਹੰਕਾਰੋ ॥
یہ مایا کی تینوں خوبیوں کو مٹاکر کلام کو جگہ دیتا ہے، جس سے اس کے من کا غرور مٹ جاتا ہے۔
ਅੰਤਰਿ ਬਾਹਰਿ ਏਕੋ ਜਾਣੈ ਤਾ ਹਰਿ ਨਾਮਿ ਲਗੈ ਪਿਆਰੋ ॥
اگر وہ ظاہر و باطن میں رب کی طاقت و قدرت کو سمجھ لے، تب ہی اسے ہری نام سے محبت ہوتی ہے۔
ਸੁਖਮਨਾ ਇੜਾ ਪਿੰਗੁਲਾ ਬੂਝੈ ਜਾ ਆਪੇ ਅਲਖੁ ਲਖਾਏ ॥
جب واہے گرو خود ہی دیدار کراتا ہے، تو گرومکھ اڈا، پنگلا اور سشمنا نادیوں کے ذریعے حاصل کردہ علم کو سمجھ لیتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਤਿਹੁ ਤੇ ਊਪਰਿ ਸਾਚਾ ਸਤਿਗੁਰ ਸਬਦਿ ਸਮਾਏ ॥੬੦॥
اے نانک! صادق رب ان تینوں راستوں سے بلند و بالا ہے اور کلام کے ذریعے اس میں مگن ہوا جاسکتا ہے۔ 60۔
ਮਨ ਕਾ ਜੀਉ ਪਵਨੁ ਕਥੀਅਲੇ ਪਵਨੁ ਕਹਾ ਰਸੁ ਖਾਈ ॥
(سدھوں نے دوبارہ سوال کیا) دل کی زندگی کی ہوا کہاں جاتی ہے؛ لیکن یہ زندگی کی ہوا کہاں سے غذا حاصل کرتی ہے۔
ਗਿਆਨ ਕੀ ਮੁਦ੍ਰਾ ਕਵਨ ਅਉਧੂ ਸਿਧ ਕੀ ਕਵਨ ਕਮਾਈ ॥
علم حاصل کرنے کے کون کون سے ذرائع ہیں اور کن تراکیب سے انسان سدھ بن جاتا ہے؟