Page 900
ਰਾਮਕਲੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥
رام کلی محلہ 5۔
ਈੰਧਨ ਤੇ ਬੈਸੰਤਰੁ ਭਾਗੈ ॥
واہے گرو کا کھیل اتنا حیرت انگیز ہے کہ اگر اس کی رضا ہو، تو آگ بھی لکڑیاں جلانا چھوڑ دیتی ہے۔
ਮਾਟੀ ਕਉ ਜਲੁ ਦਹ ਦਿਸ ਤਿਆਗੈ ॥
سمندر دسوں سمتوں سے زمین کو خود سے الگ رکھتا ہے، زمین پانی کے اندر ہوتے ہوئے بھی سمندر اسے اپنے اندر جگہ نہیں دیتی ہے۔
ਊਪਰਿ ਚਰਨ ਤਲੈ ਆਕਾਸੁ ॥
ماں کے رحم میں بچے کا پیر اوپر ہوتا ہے اور سر نیچے ہوتا ہے۔
ਘਟ ਮਹਿ ਸਿੰਧੁ ਕੀਓ ਪਰਗਾਸੁ ॥੧॥
گھاٹ میں روشنی نما سندھو سمایا ہوا ہے۔ 1۔
ਐਸਾ ਸੰਮ੍ਰਥੁ ਹਰਿ ਜੀਉ ਆਪਿ ॥
واہے گرو ہر شئی پر قادر ہے،
ਨਿਮਖ ਨ ਬਿਸਰੈ ਜੀਅ ਭਗਤਨ ਕੈ ਆਠ ਪਹਰ ਮਨ ਤਾ ਕਉ ਜਾਪਿ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥
وہ معتقدین کو ایک لمحہ بھی دل سے نہیں بھولتا، دل میں آٹھوں پہر اس کا ذکر کرنا چاہیے۔ 1۔ وقفہ۔
ਪ੍ਰਥਮੇ ਮਾਖਨੁ ਪਾਛੈ ਦੂਧੁ ॥
سب سے پہلے رب کی شکل میں مکھن تھا، اس کے بعد کائنات نما دودھ وجود میں آیا۔
ਮੈਲੂ ਕੀਨੋ ਸਾਬੁਨੁ ਸੂਧੁ ॥
ماں کی چھاتیوں کے خون نے بچے کے پینے کے لئے صابن جیسا سفید خالص دودھ تیار کیا ہے۔
ਭੈ ਤੇ ਨਿਰਭਉ ਡਰਤਾ ਫਿਰੈ ॥
واہے گرو کا ایک حصہ روح بے خوف ہے؛ لیکن موت سے ڈرتا ہے۔
ਹੋਂਦੀ ਕਉ ਅਣਹੋਂਦੀ ਹਿਰੈ ॥੨॥
وقوع پذیر ہونے کو ناخوش گوار موقع لے جاتا ہے۔ 2۔
ਦੇਹੀ ਗੁਪਤ ਬਿਦੇਹੀ ਦੀਸੈ ॥
انسانی جسم میں رہنے والی روح پوشیدہ ہے؛ لیکن جسم نظر آتا ہے۔
ਸਗਲੇ ਸਾਜਿ ਕਰਤ ਜਗਦੀਸੈ ॥
جگدیش ور سب کو پیدا کرکے کھیل کرتا رہتا ہے۔
ਠਗਣਹਾਰ ਅਣਠਗਦਾ ਠਾਗੈ ॥
دھوکہ دینے والی مایا نہ فریب کھانے والے انسان کو دھوکہ دیتی ہے۔
ਬਿਨੁ ਵਖਰ ਫਿਰਿ ਫਿਰਿ ਉਠਿ ਲਾਗੈ ॥੩॥
انسان نام نما دولت کے بغیر بار بار پیدائش و موت کے چکر میں پڑتا ہے۔ 3۔
ਸੰਤ ਸਭਾ ਮਿਲਿ ਕਰਹੁ ਬਖਿਆਣ ॥
خواہ سنتوں کی محفل میں مل کر
ਸਿੰਮ੍ਰਿਤਿ ਸਾਸਤ ਬੇਦ ਪੁਰਾਣ ॥
اسمرتیوں، صحیفوں اور وید پرانوں کو بیان کرکے دیکھ لو۔
ਬ੍ਰਹਮ ਬੀਚਾਰੁ ਬੀਚਾਰੇ ਕੋਇ ॥
جو برہما کی شان کا خیال کرتا ہے،
ਨਾਨਕ ਤਾ ਕੀ ਪਰਮ ਗਤਿ ਹੋਇ ॥੪॥੪੩॥੫੪॥
اے نانک! اس کی ترقی ہوجاتی ہے۔ 4۔ 43۔ 54۔
ਰਾਮਕਲੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥
رام کلی محلہ 5۔
ਜੋ ਤਿਸੁ ਭਾਵੈ ਸੋ ਥੀਆ ॥
جو واہے گرو کو مناسب لگتا ہے، وہی ہوا ہے
ਸਦਾ ਸਦਾ ਹਰਿ ਕੀ ਸਰਣਾਈ ਪ੍ਰਭ ਬਿਨੁ ਨਾਹੀ ਆਨ ਬੀਆ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥
ہمیشہ رب کی پناہ میں رہو، اس کے علاؤہ دوسرا کوئی نہیں ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਪੁਤੁ ਕਲਤ੍ਰੁ ਲਖਿਮੀ ਦੀਸੈ ਇਨ ਮਹਿ ਕਿਛੂ ਨ ਸੰਗਿ ਲੀਆ ॥
بیٹا، بیوی اور لکشمی، جو کچھ نظر آتا ہے، انسان ان میں سے کچھ بھی ساتھ لے کر نہیں گیا ہے۔
ਬਿਖੈ ਠਗਉਰੀ ਖਾਇ ਭੁਲਾਨਾ ਮਾਇਆ ਮੰਦਰੁ ਤਿਆਗਿ ਗਇਆ ॥੧॥
انسان مایا کے فریب کی وجہ سے بھولا ہوا ہے؛ لیکن وہ آخر میں مایا اور گھر وغیرہ سب کچھ چھوڑ کر چلا جاتا ہے۔ 1۔
ਨਿੰਦਾ ਕਰਿ ਕਰਿ ਬਹੁਤੁ ਵਿਗੂਤਾ ਗਰਭ ਜੋਨਿ ਮਹਿ ਕਿਰਤਿ ਪਇਆ ॥
انسان دوسروں کی برائی کرکے بہت دکھی ہوا ہے اور اپنے اعمال کے مطابق رحم مادر میں پڑتا رہا ہے۔
ਪੁਰਬ ਕਮਾਣੇ ਛੋਡਹਿ ਨਾਹੀ ਜਮਦੂਤਿ ਗ੍ਰਾਸਿਓ ਮਹਾ ਭਇਆ ॥੨॥
پچھلے جنم میں کیا ہوا اعمال انسان کا ساتھ نہیں چھوڑتی اور خوف ناک ملک الموت اسے اپنی خوراک بنالیتا ہے۔ 2۔
ਬੋਲੈ ਝੂਠੁ ਕਮਾਵੈ ਅਵਰਾ ਤ੍ਰਿਸਨ ਨ ਬੂਝੈ ਬਹੁਤੁ ਹਇਆ ॥
انسان جھوٹ بولتا ہے، وہ کہتا کچھ اور کرتا کچھ اور ہے، یہ بڑے شرم کی بات ہے کہ اس کی پیاس نہیں بجھتی۔ 9۔
ਅਸਾਧ ਰੋਗੁ ਉਪਜਿਆ ਸੰਤ ਦੂਖਨਿ ਦੇਹ ਬਿਨਾਸੀ ਮਹਾ ਖਇਆ ॥੩॥
سنتوں پر جھوٹے الزامات لگانے سے اس کے جسم میں لاعلاج مرض پیدا ہوجاتی ہے، جس سے اس کا جسم تباہ ہوجاتا ہے۔ 3۔
ਜਿਨਹਿ ਨਿਵਾਜੇ ਤਿਨ ਹੀ ਸਾਜੇ ਆਪੇ ਕੀਨੇ ਸੰਤ ਜਇਆ ॥
جس رب نے سنتوں کو شہرت عطا کی ہے، اسی نے انہیں پیدا کیا ہے اور خود ہی ان کی مدح سرائی کروائی ہے۔
ਨਾਨਕ ਦਾਸ ਕੰਠਿ ਲਾਇ ਰਾਖੇ ਕਰਿ ਕਿਰਪਾ ਪਾਰਬ੍ਰਹਮ ਮਇਆ ॥੪॥੪੪॥੫੫॥
اے نانک! خالق حقیقی نے اپنے فضل سے سنتوں کو گلے سے لگاکر رکھا ہے۔ 4۔ 44۔ 55۔
ਰਾਮਕਲੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥
رام کلی محلہ 5۔
ਐਸਾ ਪੂਰਾ ਗੁਰਦੇਉ ਸਹਾਈ ॥
میرا کامل گرودیو ایسا مددگار ہے،
ਜਾ ਕਾ ਸਿਮਰਨੁ ਬਿਰਥਾ ਨ ਜਾਈ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥
جن کا ذکر کبھی رائیگاں نہیں جاتا۔ 1۔ وقفہ۔
ਦਰਸਨੁ ਪੇਖਤ ਹੋਇ ਨਿਹਾਲੁ ॥
اس کے دیدار سے دل مسرور ہوجاتا ہے،
ਜਾ ਕੀ ਧੂਰਿ ਕਾਟੈ ਜਮ ਜਾਲੁ ॥
اس کی خاک قدم موت کے جال کو کاٹ دیتی ہے۔
ਚਰਨ ਕਮਲ ਬਸੇ ਮੇਰੇ ਮਨ ਕੇ ॥
اس کے کنول قدم میرے دل میں بسے ہوئے ہیں،
ਕਾਰਜ ਸਵਾਰੇ ਸਗਲੇ ਤਨ ਕੇ ॥੧॥
اس نے میری ذات کا ہر کام سنوار دیا ہے۔ 1۔
ਜਾ ਕੈ ਮਸਤਕਿ ਰਾਖੈ ਹਾਥੁ ॥
میرا رب جس کے سر پر ہاتھ رکھ دیتا ہے،
ਪ੍ਰਭੁ ਮੇਰੋ ਅਨਾਥ ਕੋ ਨਾਥੁ ॥
اس یتیم کا بھی محافظ بن جاتا ہے۔
ਪਤਿਤ ਉਧਾਰਣੁ ਕ੍ਰਿਪਾ ਨਿਧਾਨੁ ॥
وہ گرے ہوئے لوگوں کا نجات عطا کرنے والا اور فضل کا ذخیرہ ہے،
ਸਦਾ ਸਦਾ ਜਾਈਐ ਕੁਰਬਾਨੁ ॥੨॥
اس لیے ہمیشہ اس پر قربان جانا چاہیے۔ 2۔
ਨਿਰਮਲ ਮੰਤੁ ਦੇਇ ਜਿਸੁ ਦਾਨੁ ॥
وہ جسے پاکیزہ نام منتر کا عطیہ دیتا ہے،
ਤਜਹਿ ਬਿਕਾਰ ਬਿਨਸੈ ਅਭਿਮਾਨੁ ॥
اس کا غرور مٹ جاتا ہے اور وہ برائیوں کو ترک کردیتا ہے۔
ਏਕੁ ਧਿਆਈਐ ਸਾਧ ਕੈ ਸੰਗਿ ॥
سادھؤں کی صحبت میں صرف رب ہی کا دھیان کرنا چاہیے۔
ਪਾਪ ਬਿਨਾਸੇ ਨਾਮ ਕੈ ਰੰਗਿ ॥੩॥
نام کے رنگ سے تمام گناہوں کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ 3۔
ਗੁਰ ਪਰਮੇਸੁਰ ਸਗਲ ਨਿਵਾਸ ॥
تمام ذی روحوں میں گرو رب ہی کا بسیرا ہے۔
ਘਟਿ ਘਟਿ ਰਵਿ ਰਹਿਆ ਗੁਣਤਾਸ ॥
وہ خوبیوں کا ذخیرہ ذرے ذرے میں موجود ہے۔
ਦਰਸੁ ਦੇਹਿ ਧਾਰਉ ਪ੍ਰਭ ਆਸ ॥
اے رب! تیری ہی امید ہے، اپنا دیدار کرادیجیے۔
ਨਿਤ ਨਾਨਕੁ ਚਿਤਵੈ ਸਚੁ ਅਰਦਾਸਿ ॥੪॥੪੫॥੫੬॥
میری یہی عاجزانہ التماس ہے کہ نانک تجھے روزانہ یاد کرتا رہے۔ 4۔ 45۔ 56۔