Page 832
ਬਿਲਾਵਲੁ ਮਹਲਾ ੧ ॥
بلاولو محلہ 1۔
ਮਨ ਕਾ ਕਹਿਆ ਮਨਸਾ ਕਰੈ ॥
جو دل کہتا ہے، وہی ارادہ کرتا ہے۔
ਇਹੁ ਮਨੁ ਪੁੰਨੁ ਪਾਪੁ ਉਚਰੈ ॥
یہ دل ہی نیکی، برائی کی بات کرتا ہے۔
ਮਾਇਆ ਮਦਿ ਮਾਤੇ ਤ੍ਰਿਪਤਿ ਨ ਆਵੈ ॥
دولت کے نشے میں مست ہوکر بھی سیر نہیں ہوتا۔
ਤ੍ਰਿਪਤਿ ਮੁਕਤਿ ਮਨਿ ਸਾਚਾ ਭਾਵੈ ॥੧॥
اگر دل کو سچائی پسند آجائے، تو اطمینان اور آزاد ہوجاتا ہے۔ 1۔
ਤਨੁ ਧਨੁ ਕਲਤੁ ਸਭੁ ਦੇਖੁ ਅਭਿਮਾਨਾ ॥
اے لوگو! دیکھ لو، یہ جسم، دولت اور خوب صورت عورت سب فخر و غرور ہی ہے اور
ਬਿਨੁ ਨਾਵੈ ਕਿਛੁ ਸੰਗਿ ਨ ਜਾਨਾ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥
نام رب کے بغیر کچھ بھی تیرے ساتھ نہیں جائے گا۔ 1۔ وقفہ۔
ਕੀਚਹਿ ਰਸ ਭੋਗ ਖੁਸੀਆ ਮਨ ਕੇਰੀ ॥
انسان قلبی سرور کے لیے مختلف ذائقے دار اشیاء نوش کرتا ہے۔
ਧਨੁ ਲੋਕਾਂ ਤਨੁ ਭਸਮੈ ਢੇਰੀ ॥
لیکن فوتگی کے بعد انسان کی دولت دوسرے لوگوں کا ہوجاتا ہے اور جسم جل کر راکھ کا ڈھیر بن جاتا ہے۔
ਖਾਕੂ ਖਾਕੁ ਰਲੈ ਸਭੁ ਫੈਲੁ ॥
مٹی کا یہ سارا وجود مٹی میں ہی مل جاتا ہے۔
ਬਿਨੁ ਸਬਦੈ ਨਹੀ ਉਤਰੈ ਮੈਲੁ ॥੨॥
کلام کے بغیر دل کی گندگی کبھی دور نہیں ہوتی۔ 2۔
ਗੀਤ ਰਾਗ ਘਨ ਤਾਲ ਸਿ ਕੂਰੇ ॥
مختلف اقسام کے گیت، راگ اور تال وغیرہ سب فریب ہے۔
ਤ੍ਰਿਹੁ ਗੁਣ ਉਪਜੈ ਬਿਨਸੈ ਦੂਰੇ ॥
تین خوبیوں سے لیس انسان پیدا ہوتا ہے اور فنا ہوجاتا ہے اور رب کی ملاقات سے دور ہی رہتا ہے۔
ਦੂਜੀ ਦੁਰਮਤਿ ਦਰਦੁ ਨ ਜਾਇ ॥
دوہرے پن میں انسان کی بدعقلی اور تکلیف دور نہیں ہوتی۔
ਛੂਟੈ ਗੁਰਮੁਖਿ ਦਾਰੂ ਗੁਣ ਗਾਇ ॥੩॥
رب کی تعریف نما دوا سے گرومکھ چھوٹ جاتا ہے۔ 3۔
ਧੋਤੀ ਊਜਲ ਤਿਲਕੁ ਗਲਿ ਮਾਲਾ ॥
جو شخص سفید دھوتی پہنتا ہے، پیشانی پر تلک لگاتا ہے اور گلے میں مالا پہنتا ہے،
ਅੰਤਰਿ ਕ੍ਰੋਧੁ ਪੜਹਿ ਨਾਟ ਸਾਲਾ ॥
اگر اس کے دل میں غصہ ہے، تو مانو، وہ اداکاری کے اسٹیج پر گفتگو کررہا ہے۔
ਨਾਮੁ ਵਿਸਾਰਿ ਮਾਇਆ ਮਦੁ ਪੀਆ ॥
جس نے نام بھلاکر مایا نما شراب پی لیا ہے،
ਬਿਨੁ ਗੁਰ ਭਗਤਿ ਨਾਹੀ ਸੁਖੁ ਥੀਆ ॥੪॥
اسے گرو کی عقیدت کے بغیر خوشی حاصل نہیں ہوئی۔ 4۔
ਸੂਕਰ ਸੁਆਨ ਗਰਧਭ ਮੰਜਾਰਾ ॥
وہ خنزیر، کتا، گدھا، بلی،
ਪਸੂ ਮਲੇਛ ਨੀਚ ਚੰਡਾਲਾ ॥
جانور، ناپاک اور ادنیٰ چنڈالوں کے رحم میں بھٹکتا رہتا ہے۔
ਗੁਰ ਤੇ ਮੁਹੁ ਫੇਰੇ ਤਿਨ੍ਹ੍ਹ ਜੋਨਿ ਭਵਾਈਐ ॥
جو شخص گرو سے منہ پھیر لیتا ہے
ਬੰਧਨਿ ਬਾਧਿਆ ਆਈਐ ਜਾਈਐ ॥੫॥
اور بندھنوں میں ملوث ہوکر پیدا ہوتا اور فوت ہوتا رہتا ہے۔ 5۔
ਗੁਰ ਸੇਵਾ ਤੇ ਲਹੈ ਪਦਾਰਥੁ ॥
گرو کی خدمت سے ہی انسان کو نام کا مادہ حاصل ہوتا ہے اور
ਹਿਰਦੈ ਨਾਮੁ ਸਦਾ ਕਿਰਤਾਰਥੁ ॥
دل میں نام مضبوط ہونے سے وہ ہمیشہ کے لیے شکر گذار ہوجاتا ہے۔
ਸਾਚੀ ਦਰਗਹ ਪੂਛ ਨ ਹੋਇ ॥
اس طرح دربار حق میں اس سے سوال و جواب نہیں ہوتا۔
ਮਾਨੇ ਹੁਕਮੁ ਸੀਝੈ ਦਰਿ ਸੋਇ ॥੬॥
جو شخص رب کے حکم کو تسلیم کرتا ہے، وہی اس کے دربار میں مقبول ہوتا ہے۔ 6۔
ਸਤਿਗੁਰੁ ਮਿਲੈ ਤ ਤਿਸ ਕਉ ਜਾਣੈ ॥
اگر انسان کو صادق گرو مل جائے، تو وہ رب کو پہچان لیتا ہے۔
ਰਹੈ ਰਜਾਈ ਹੁਕਮੁ ਪਛਾਣੈ ॥
جو اس کی رضا میں رہتا ہے، وہی اس کے حکم کا ادراک کرلیتا ہے،
ਹੁਕਮੁ ਪਛਾਣਿ ਸਚੈ ਦਰਿ ਵਾਸੁ ॥
وہ اس کے حکم کو پہچان کر دربار حق میں سکونت اختیار کرلیتا ہے،
ਕਾਲ ਬਿਕਾਲ ਸਬਦਿ ਭਏ ਨਾਸੁ ॥੭॥
کلام کے ذریعے پیدائش و موت کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ 7۔
ਰਹੈ ਅਤੀਤੁ ਜਾਣੈ ਸਭੁ ਤਿਸ ਕਾ ॥
جو دنیا سے لاتعلق رہتا ہے، وہ ہر شئی رب کا ہی سمجھتا ہے۔
ਤਨੁ ਮਨੁ ਅਰਪੈ ਹੈ ਇਹੁ ਜਿਸ ਕਾ ॥
وہ اپنا جسم و جان اس کے حوالہ کردیتا ہے، جو اس کا خالق ہے۔
ਨਾ ਓਹੁ ਆਵੈ ਨਾ ਓਹੁ ਜਾਇ ॥
اے نانک! ایسا شخص پیدائش و موت کے چکر سے آزاد ہوکر
ਨਾਨਕ ਸਾਚੇ ਸਾਚਿ ਸਮਾਇ ॥੮॥੨॥
اعلیٰ صادق میں ہی سما جاتا ہے۔ 8۔ 2۔
ਬਿਲਾਵਲੁ ਮਹਲਾ ੩ ਅਸਟਪਦੀ ਘਰੁ ੧੦
بلاولو محلہ 3 اشٹپدیہ گھرو 10
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥
رب وہی ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਜਗੁ ਕਊਆ ਮੁਖਿ ਚੁੰਚ ਗਿਆਨੁ ॥
یہ کائنات کوا ہے، جو منہ نما چونچ سے کچھ علم کی باتیں تو کرتا ہے۔
ਅੰਤਰਿ ਲੋਭੁ ਝੂਠੁ ਅਭਿਮਾਨੁ ॥
لیکن اس کے باطن میں حرص، فریب اور غرور ہی بھرا ہوا ہے۔
ਬਿਨੁ ਨਾਵੈ ਪਾਜੁ ਲਹਗੁ ਨਿਦਾਨਿ ॥੧॥
آخر میں نام کے بغیر اس کی منافقت ظاہر ہوجائے گی۔ 1۔
ਸਤਿਗੁਰ ਸੇਵਿ ਨਾਮੁ ਵਸੈ ਮਨਿ ਚੀਤਿ ॥
صادق گرو کی خدمت کرنے سے رب کا نام دل وجان میں بس جاتا ہے۔
ਗੁਰੁ ਭੇਟੇ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਚੇਤਾਵੈ ਬਿਨੁ ਨਾਵੈ ਹੋਰ ਝੂਠੁ ਪਰੀਤਿ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥
جسے گرو مل جاتا ہے، وہ اسے ہری نام ہی یاد کرواتا ہے۔ نام کے بغیر بقیہ ساری محبت فریب ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਗੁਰਿ ਕਹਿਆ ਸਾ ਕਾਰ ਕਮਾਵਹੁ ॥
گرو کے حکم کے مطابق ہی عمل کرو۔
ਸਬਦੁ ਚੀਨ੍ਹ੍ਹਿ ਸਹਜ ਘਰਿ ਆਵਹੁ ॥
کلام کا ادراک کرکے سکون کی کیفیت میں آجاؤ اور
ਸਾਚੈ ਨਾਇ ਵਡਾਈ ਪਾਵਹੁ ॥੨॥
سچے نام کے ذریعے بڑائی حاصل کرو۔ 2۔
ਆਪਿ ਨ ਬੂਝੈ ਲੋਕ ਬੁਝਾਵੈ ॥
جو شخص خود تو کچھ نہیں سمجھتا؛ لیکن لوگوں کو سمجھاتا رہتا ہے،
ਮਨ ਕਾ ਅੰਧਾ ਅੰਧੁ ਕਮਾਵੈ ॥
وہ دل کا نابینا ہے اور اندھا کام ہی کرتا ہے۔
ਦਰੁ ਘਰੁ ਮਹਲੁ ਠਉਰੁ ਕੈਸੇ ਪਾਵੈ ॥੩॥
پھر ایسا شخص کیسے رب کے دربار میں مقام حاصل کرسکتا ہے۔ 3۔
ਹਰਿ ਜੀਉ ਸੇਵੀਐ ਅੰਤਰਜਾਮੀ ॥
باطن سے باخبر رب کی بندگی کرنی چاہیے،
ਘਟ ਘਟ ਅੰਤਰਿ ਜਿਸ ਕੀ ਜੋਤਿ ਸਮਾਨੀ ॥
جس کا نور ہرجگہ سما رہا ہے۔
ਤਿਸੁ ਨਾਲਿ ਕਿਆ ਚਲੈ ਪਹਨਾਮੀ ॥੪॥
جس سے کچھ بھی نہیں چھپایا جاسکتا۔ 4۔