Guru Granth Sahib Translation Project

guru-granth-sahib-urdu-page-82

Page 82

ਸੰਤ ਜਨਾ ਵਿਣੁ ਭਾਈਆ ਹਰਿ ਕਿਨੈ ਨ ਪਾਇਆ ਨਾਉ ॥ اے بھائی! سنتوں کے فضل کے بنا واہے گرو کا نام حاصل نہیں ہوا۔
ਵਿਚਿ ਹਉਮੈ ਕਰਮ ਕਮਾਵਦੇ ਜਿਉ ਵੇਸੁਆ ਪੁਤੁ ਨਿਨਾਉ ॥ خود غرض متکبر لوگ ایسے اعمال کرتے ہیں جیسے کسی طوائف کا بیٹا باپ کا نام نہیں جانتا۔
ਪਿਤਾ ਜਾਤਿ ਤਾ ਹੋਈਐ ਗੁਰੁ ਤੁਠਾ ਕਰੇ ਪਸਾਉ ॥ ویسے ہی ایسے لوگوں کو رب کا پتہ نہیں چلتا۔ مخلوق آبائی ذات کو تبھی حاصل کرتی ہے، اگر گرو جی راضی ہوکر اس پر مهربانی کرے۔
ਵਡਭਾਗੀ ਗੁਰੁ ਪਾਇਆ ਹਰਿ ਅਹਿਨਿਸਿ ਲਗਾ ਭਾਉ ॥ آدمی کو بڑی قسمت سے گرو ملتا ہے اور دن رات وہ رب کی محبت میں لگا رہتا ہے۔
ਜਨ ਨਾਨਕਿ ਬ੍ਰਹਮੁ ਪਛਾਣਿਆ ਹਰਿ ਕੀਰਤਿ ਕਰਮ ਕਮਾਉ ॥੨॥ اے نانک! جس نے واہے گرو کو پہچان لیا ہے وہی واہےگرو کی تقدیس کے اعمال کرتا ہے۔۔2۔۔
ਮਨਿ ਹਰਿ ਹਰਿ ਲਗਾ ਚਾਉ ॥ اس کے دل میں واہےگرو کے ذکر کے لیے آرزو پیدا ہو گئی ہے۔
ਗੁਰਿ ਪੂਰੈ ਨਾਮੁ ਦ੍ਰਿੜਾਇਆ ਹਰਿ ਮਿਲਿਆ ਹਰਿ ਪ੍ਰਭ ਨਾਉ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ کامل گرو نے اس کے دل میں نام بسا دیا ہے۔ جس کی وجہ سے اسے ہری رب کا نام مل گیا ہے اور واہےگرو بھی مل گیا ہے۔۔1۔۔ وقفہ۔۔
ਜਬ ਲਗੁ ਜੋਬਨਿ ਸਾਸੁ ਹੈ ਤਬ ਲਗੁ ਨਾਮੁ ਧਿਆਇ ॥ جب تک جسم ہے تندرستی اور اس میں زندگی کا وجود ہے، تب تک تم ہری نام کی پوجا کرو۔
ਚਲਦਿਆ ਨਾਲਿ ਹਰਿ ਚਲਸੀ ਹਰਿ ਅੰਤੇ ਲਏ ਛਡਾਇ ॥ تیرے فانی دنیا سے جاتے وقت واہےگرو کا نام تیرے ساتھ جائے گا اور آخر کار مالک تجھے موت سے آزاد کرائے گا۔
ਹਉ ਬਲਿਹਾਰੀ ਤਿਨ ਕਉ ਜਿਨ ਹਰਿ ਮਨਿ ਵੁਠਾ ਆਇ ॥ میں ان پر قربان جاتا ہوں، جن کے دل میں واہےگرو نے آکر قیام کرلیا ہے۔
ਜਿਨੀ ਹਰਿ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਨ ਚੇਤਿਓ ਸੇ ਅੰਤਿ ਗਏ ਪਛੁਤਾਇ ॥ جو لوگ دکھوں کو ختم کرنے والے ہری کے نام میں غور نہیں کرتے وہ آخری وقت میں پچھتاتے ہوئے چلے جائیں گے۔
ਧੁਰਿ ਮਸਤਕਿ ਹਰਿ ਪ੍ਰਭਿ ਲਿਖਿਆ ਜਨ ਨਾਨਕ ਨਾਮੁ ਧਿਆਇ ॥੩॥ اے نانک! واہےگرو نے جس کے ماتھے پر قسمت کی لکیر لکھی ہے وہ واہےگرو کے نام کا ذکر کرتے ہیں۔ ۔۔3۔۔
ਮਨ ਹਰਿ ਹਰਿ ਪ੍ਰੀਤਿ ਲਗਾਇ ॥ اے میرے دل! تو واہے گرو کے نام سے پیار کر۔
ਵਡਭਾਗੀ ਗੁਰੁ ਪਾਇਆ ਗੁਰ ਸਬਦੀ ਪਾਰਿ ਲਘਾਇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ کسی خوش نصیب آدمی کو ہی گرو ملتا ہے اور گرو کی تعلیم سے آدمی سمندر کائنات سے پار ہوجاتا ہے۔۔1۔۔ وقفہ۔۔
ਹਰਿ ਆਪੇ ਆਪੁ ਉਪਾਇਦਾ ਹਰਿ ਆਪੇ ਦੇਵੈ ਲੇਇ ॥ واہےگرو اس کائنات کو خود پیدا کرتا ہے اور خود ہی زندگی دیتا اور لیتا ہے۔
ਹਰਿ ਆਪੇ ਭਰਮਿ ਭੁਲਾਇਦਾ ਹਰਿ ਆਪੇ ਹੀ ਮਤਿ ਦੇਇ ॥ ہری خود ہی دولت کے لالچ کے خیال میں بھلا دیتا ہے اور خود ہی عقل دیتا ہے۔
ਗੁਰਮੁਖਾ ਮਨਿ ਪਰਗਾਸੁ ਹੈ ਸੇ ਵਿਰਲੇ ਕੇਈ ਕੇਇ ॥ گرو کے مریدوں کے دل میں روحانی چراغ ہوتا ہے اور ایسے آدمی بہت کم ہی ہوتے ہیں۔
ਹਉ ਬਲਿਹਾਰੀ ਤਿਨ ਕਉ ਜਿਨ ਹਰਿ ਪਾਇਆ ਗੁਰਮਤੇ ॥ میں ان پر قربان جاتا ہوں، جنہوں نے گرو کی تعلیمات سے واہےگرو کو حاصل کیا ہے۔
ਜਨ ਨਾਨਕਿ ਕਮਲੁ ਪਰਗਾਸਿਆ ਮਨਿ ਹਰਿ ਹਰਿ ਵੁਠੜਾ ਹੇ ॥੪॥ اے نانک! میرا دل خوش ہو گیا ہے اور میرے دماغ کے اندر آکر واہےگرو بس گیا ہے۔۔4۔۔
ਮਨਿ ਹਰਿ ਹਰਿ ਜਪਨੁ ਕਰੇ ॥ اے میرے دل! تو واہے گرو کے نام کا ذکر کر۔
ਹਰਿ ਗੁਰ ਸਰਣਾਈ ਭਜਿ ਪਉ ਜਿੰਦੂ ਸਭ ਕਿਲਵਿਖ ਦੁਖ ਪਰਹਰੇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اے میرے دل! تو بھاگ کر واہےگرو کے روپ گرو کی پناہ حاصل کر۔ وہ تیرے تمام گناہوں دکھوں کو دور کر دیں گے۔۔1۔۔وقفہ
ਘਟਿ ਘਟਿ ਰਮਈਆ ਮਨਿ ਵਸੈ ਕਿਉ ਪਾਈਐ ਕਿਤੁ ਭਤਿ ॥ رام ہر ذی روح کے دل میں قیام کرتا ہے۔ کیسے اور کس طرح سے وہ حاصل کیا جا سکتا ہے؟
ਗੁਰੁ ਪੂਰਾ ਸਤਿਗੁਰੁ ਭੇਟੀਐ ਹਰਿ ਆਇ ਵਸੈ ਮਨਿ ਚਿਤਿ ॥ اگر مخلوق کو قسمت سے کامل ست گرو مل جائے، تبھی اس کے دل میں ہری آکر ٹک جاتا ہے۔
ਮੈ ਧਰ ਨਾਮੁ ਅਧਾਰੁ ਹੈ ਹਰਿ ਨਾਮੈ ਤੇ ਗਤਿ ਮਤਿ ॥ واہےگرو کا نام ہی میری پناہ اور روزی ہے۔ مالک کے نام سے ہی مجھے نجات اور آزادی کی سمجھ ملتی ہے۔
ਮੈ ਹਰਿ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਵਿਸਾਹੁ ਹੈ ਹਰਿ ਨਾਮੇ ਹੀ ਜਤਿ ਪਤਿ ॥ واہےگرو کے نام میں میرا یقین ہے اور واہےگرو کا نام ہی میری ذات اور وقار ہے۔
ਜਨ ਨਾਨਕ ਨਾਮੁ ਧਿਆਇਆ ਰੰਗਿ ਰਤੜਾ ਹਰਿ ਰੰਗਿ ਰਤਿ ॥੫॥ نانک نے نام کی عبادت کی ہے اور یہ واہےگرو کے رنگ میں رنگا ہوا اسی کا نام لیا کرتا ہے۔۔5۔۔
ਹਰਿ ਧਿਆਵਹੁ ਹਰਿ ਪ੍ਰਭੁ ਸਤਿ ॥ واہےگرو کا دھیان کرو، واہےگرو ہمیشہ سچا ہے۔
ਗੁਰ ਬਚਨੀ ਹਰਿ ਪ੍ਰਭੁ ਜਾਣਿਆ ਸਭ ਹਰਿ ਪ੍ਰਭੁ ਤੇ ਉਤਪਤਿ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ گرو کے کلام سے آدمی واہےگرو کو سمجھتا ہے۔ واہےگرو ہی کائنات کا چلانے والا ہے۔۔1۔۔ وقفہ۔۔
ਜਿਨ ਕਉ ਪੂਰਬਿ ਲਿਖਿਆ ਸੇ ਆਇ ਮਿਲੇ ਗੁਰ ਪਾਸਿ ॥ جن انسانوں کی قسمت میں حصولیابی لکھی ہے، وہ گرو کے پاس آتے ہیں اور ان کو ملتے ہیں۔
ਸੇਵਕ ਭਾਇ ਵਣਜਾਰਿਆ ਮਿਤ੍ਰਾ ਗੁਰੁ ਹਰਿ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਪ੍ਰਗਾਸਿ ॥ اے میرے پیارے دوست! جو لوگ دلی یقین کے ساتھ گرو کے پاس آتے ہے، گرو ان کے دل میں واہےگرو کے نام کی روشنی کردیتا ہے۔
ਧਨੁ ਧਨੁ ਵਣਜੁ ਵਾਪਾਰੀਆ ਜਿਨ ਵਖਰੁ ਲਦਿਅੜਾ ਹਰਿ ਰਾਸਿ ॥ وہ کاروبار اور کاروباری دونوں ہی مبارک ہیں ، جنھوں نے واہے گرو کے نام کا کاروبار کریا ہے یعنی جو ایمان کی پونجی لگاکر رب کے نام پر سامان لادتے ہیں۔
ਗੁਰਮੁਖਾ ਦਰਿ ਮੁਖ ਉਜਲੇ ਸੇ ਆਇ ਮਿਲੇ ਹਰਿ ਪਾਸਿ ॥ گرو کے مریدوں کے چہرے رب کے دربار میں روشن ہیں۔ واہےگرو کے دربار میں وہ رب کے پاس آتے ہیں اور اس میں جذب ہو جاتے ہے۔
ਜਨ ਨਾਨਕ ਗੁਰੁ ਤਿਨ ਪਾਇਆ ਜਿਨਾ ਆਪਿ ਤੁਠਾ ਗੁਣਤਾਸਿ ॥੬॥ اے نانک! گرو انھیں ہی ملتا ہے، جن پر خوبیوں کے خزانے کا مالک خود خوش ہوتا ہے۔ ۔۔6۔۔
ਹਰਿ ਧਿਆਵਹੁ ਸਾਸਿ ਗਿਰਾਸਿ ॥ اے انسان! ہر سانس اور کھانے کے ہر نوالے کے ساتھ تم واہےگرو کا دھیان کرو۔
ਮਨਿ ਪ੍ਰੀਤਿ ਲਗੀ ਤਿਨਾ ਗੁਰਮੁਖਾ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਜਿਨਾ ਰਹਰਾਸਿ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥੧॥ جنہوں نے واہے گرو کے نام کو اپنی زندگی کے سفر کی پونجی بنایا ہے، ان گرو کے مریدوں کے دل میں واہے گرو کے لیے محبت پیدا ہوتی ہے۔۔ 1۔‌‌۔ وقفہ۔۔1۔۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html