Page 803
ਨਾਨਕ ਸੇ ਦਰਿ ਸੋਭਾਵੰਤੇ ਜੋ ਪ੍ਰਭਿ ਅਪੁਨੈ ਕੀਓ ॥੧॥
اے نانک! در رب پر وہی لوگ شان کا حصہ بنتے ہیں، جنہیں اس نے اپنا بنالیا ہے۔ 1۔
ਹਰਿਚੰਦਉਰੀ ਚਿਤ ਭ੍ਰਮੁ ਸਖੀਏ ਮ੍ਰਿਗ ਤ੍ਰਿਸਨਾ ਦ੍ਰੁਮ ਛਾਇਆ ॥
اے دوست! یہ مایا بادشاہ ہری چندر کے شہر کے مثل ہے، سراب ہے، درخت کا سایہ ہے اور یہ انسان کے دل کا شبہ ہے۔
ਚੰਚਲਿ ਸੰਗਿ ਨ ਚਾਲਤੀ ਸਖੀਏ ਅੰਤਿ ਤਜਿ ਜਾਵਤ ਮਾਇਆ ॥
یہ شوخ مزاج مایا موت کے وقت انسان کے ساتھ نہیں جاتی اور آخری لمحات میں ساتھ چھوڑدیتی ہے۔
ਰਸਿ ਭੋਗਣ ਅਤਿ ਰੂਪ ਰਸ ਮਾਤੇ ਇਨ ਸੰਗਿ ਸੂਖੁ ਨ ਪਾਇਆ ॥
لذتوں سے لطف اندوزی اور اس میں زیادہ مگن ہونے سے کبھی خوشی حاصل نہیں ہوتی۔
ਧੰਨਿ ਧੰਨਿ ਹਰਿ ਸਾਧ ਜਨ ਸਖੀਏ ਨਾਨਕ ਜਿਨੀ ਨਾਮੁ ਧਿਆਇਆ ॥੨॥
اے دوست! سادھو حضرات مبارک ہیں، جنہوں نے رب کے نام کا دھیان کیا ہے۔ 2۔
ਜਾਇ ਬਸਹੁ ਵਡਭਾਗਣੀ ਸਖੀਏ ਸੰਤਾ ਸੰਗਿ ਸਮਾਈਐ ॥
اے خوش نصیب دوست! سنتوں کے ساتھ مگن رہتا چاہیے، جاؤ ان کی صحبت اختیار کرلو۔
ਤਹ ਦੂਖ ਨ ਭੂਖ ਨ ਰੋਗੁ ਬਿਆਪੈ ਚਰਨ ਕਮਲ ਲਿਵ ਲਾਈਐ ॥
وہاں رب کے کنول قدموں میں دل لگائی جاتی ہے اور وہاں کوئی تکلیف، بھوک اور بیماری قریب نہیں آتی۔
ਤਹ ਜਨਮ ਨ ਮਰਣੁ ਨ ਆਵਣ ਜਾਣਾ ਨਿਹਚਲੁ ਸਰਣੀ ਪਾਈਐ ॥
وہاں پیدائش و موت اور آواگون ختم ہوجاتا ہے اور مضبوط پناہ حاصل ہوجاتی ہے۔
ਪ੍ਰੇਮ ਬਿਛੋਹੁ ਨ ਮੋਹੁ ਬਿਆਪੈ ਨਾਨਕ ਹਰਿ ਏਕੁ ਧਿਆਈਐ ॥੩॥
اے نانک! ایک رب کا دھیان کرنے سے محبت، جدائی اور لگاؤ وغیرہ اثر انداز نہیں ہوتا۔ 3۔
ਦ੍ਰਿਸਟਿ ਧਾਰਿ ਮਨੁ ਬੇਧਿਆ ਪਿਆਰੇ ਰਤੜੇ ਸਹਜਿ ਸੁਭਾਏ ॥
محبوب رب نے نظر کرم فرما کر دل کا پتہ لگا لیا ہے اور فطری طور پر ہی اس میں مگن رہتا ہے۔
ਸੇਜ ਸੁਹਾਵੀ ਸੰਗਿ ਮਿਲਿ ਪ੍ਰੀਤਮ ਅਨਦ ਮੰਗਲ ਗੁਣ ਗਾਏ ॥
واہے گرو سے مل کر ان کا دل نما بستر خوب صورت ہوگیا ہے اور وہ اس کی حمد و ثنا کرکے سرور و خوش حالی حاصل کرتا ہے۔
ਸਖੀ ਸਹੇਲੀ ਰਾਮ ਰੰਗਿ ਰਾਤੀ ਮਨ ਤਨ ਇਛ ਪੁਜਾਏ ॥
تمام رفیقہ اور سہیلیاں رام کے رنگ میں مگن رہتی ہے اور اس نے ان کے دل اور جسم کی ساری خواہشات پوری کردی ہے۔
ਨਾਨਕ ਅਚਰਜੁ ਅਚਰਜ ਸਿਉ ਮਿਲਿਆ ਕਹਣਾ ਕਛੂ ਨ ਜਾਏ ॥੪॥੨॥੫॥
اے نانک! انسان کی حیرت انگیز نور روح رب کے حیرت انگیز نور میں ضم ہوگئی ہے اور اس کے متعلق دوسرا کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ 4۔ 2۔ 5۔
ਰਾਗੁ ਬਿਲਾਵਲੁ ਮਹਲਾ ੫ ਘਰੁ ੪
راگو بلاولو محلہ 5 گھرو 4
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥
رب وہی ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਏਕ ਰੂਪ ਸਗਲੋ ਪਾਸਾਰਾ ॥
اس پوری کائنات کا پھیلاؤ ایک رب ہی کی شکل ہے۔
ਆਪੇ ਬਨਜੁ ਆਪਿ ਬਿਉਹਾਰਾ ॥੧॥
وہ خود ہی سوداگر اور خود ہی لین دین کا معاملہ کرنے والا ہے۔ 1۔
ਐਸੋ ਗਿਆਨੁ ਬਿਰਲੋ ਈ ਪਾਏ ॥
ایسا علم کوئی نایاب شخص ہی حاصل کرتا ہے۔
ਜਤ ਜਤ ਜਾਈਐ ਤਤ ਦ੍ਰਿਸਟਾਏ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥
جہاں بھی جاتے ہیں، وہ ادھر ہی نظر آتا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਅਨਿਕ ਰੰਗ ਨਿਰਗੁਨ ਇਕ ਰੰਗਾ ॥
صفات انسانی سے مبرا رب کا ایک رنگ ہے؛ لیکن وہ متعدد رنگوں والا بن گیا ہے۔
ਆਪੇ ਜਲੁ ਆਪ ਹੀ ਤਰੰਗਾ ॥੨॥
وہ خود ہی پانی ہے اور خود ہی موج ہے۔ 2۔
ਆਪ ਹੀ ਮੰਦਰੁ ਆਪਹਿ ਸੇਵਾ ॥
وہ خود ہی مندر ہے اور خود ہی معبود و محمود ہے۔
ਆਪ ਹੀ ਪੂਜਾਰੀ ਆਪ ਹੀ ਦੇਵਾ ॥੩॥
وہ خود ہی پرستش کرنے والا ہے اور خود ہی مالک ہے۔ 3۔
ਆਪਹਿ ਜੋਗ ਆਪ ਹੀ ਜੁਗਤਾ ॥
وہ خود ہی عالم مراقبہ ہے اور خود ہی ترکیب ہے۔
ਨਾਨਕ ਕੇ ਪ੍ਰਭ ਸਦ ਹੀ ਮੁਕਤਾ ॥੪॥੧॥੬॥
نانک کا رب ہمیشہ تمام بندھنوں سے آزاد ہے۔ 4۔ 1۔ 6۔
ਬਿਲਾਵਲੁ ਮਹਲਾ ੫ ॥
راگو بلاولو محلہ 5۔
ਆਪਿ ਉਪਾਵਨ ਆਪਿ ਸਧਰਨਾ ॥
رب خود ہی پیدا کرنے والا ہے اور خود ہی سہارا دینے والا ہے۔
ਆਪਿ ਕਰਾਵਨ ਦੋਸੁ ਨ ਲੈਨਾ ॥੧॥
وہ خود ہی انسانوں سے عمل کرواتا ہے؛ لیکن ان کاموں کا الزام اپنے سر نہیں لیتا۔ 1۔
ਆਪਨ ਬਚਨੁ ਆਪ ਹੀ ਕਰਨਾ ॥
وہ خود ہی وعدہ کرتا ہے اور خود ہی وعدہ پورا کرتا ہے۔
ਆਪਨ ਬਿਭਉ ਆਪ ਹੀ ਜਰਨਾ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥
وہ خود ہی صاحب قدرت ہے اور خود ہی اسے برداشت کرتا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਆਪ ਹੀ ਮਸਟਿ ਆਪ ਹੀ ਬੁਲਨਾ ॥
وہ خود ہی خاموش ہے اور خود ہی کلام کرتا ہے۔
ਆਪ ਹੀ ਅਛਲੁ ਨ ਜਾਈ ਛਲਨਾ ॥੨॥
وہ فریب سے پاک ہے اور کوئی بھی اس سے دغا بازی نہیں کرسکتا۔ 2۔
ਆਪ ਹੀ ਗੁਪਤ ਆਪਿ ਪਰਗਟਨਾ ॥
وہ خود ہی مخفی اور خود ہی ظاہر ہے۔
ਆਪ ਹੀ ਘਟਿ ਘਟਿ ਆਪਿ ਅਲਿਪਨਾ ॥੩॥
وہ ہر ایک انسان نے بسا ہوا ہے؛ لیکن پھر بھی سب سے علاحدہ ہے۔ 3۔
ਆਪੇ ਅਵਿਗਤੁ ਆਪ ਸੰਗਿ ਰਚਨਾ ॥
واہے گرو کا فانی ہے؛ لیکن وہ خود ہی اپنی مخلوق کے ساتھ ملا ہوا ہے۔
ਕਹੁ ਨਾਨਕ ਪ੍ਰਭ ਕੇ ਸਭਿ ਜਚਨਾ ॥੪॥੨॥੭॥
اے نانک! رب کا ہر کام عمدہ ہے۔ 4۔ 2۔ 7۔
ਬਿਲਾਵਲੁ ਮਹਲਾ ੫ ॥
بلاولو محلہ 5۔
ਭੂਲੇ ਮਾਰਗੁ ਜਿਨਹਿ ਬਤਾਇਆ ॥
جس نے مجھ بھٹکے ہوئے کو راستہ دکھایا ہے،
ਐਸਾ ਗੁਰੁ ਵਡਭਾਗੀ ਪਾਇਆ ॥੧॥
مجھے ایسا گرو بڑے نصیب سے ملا ہے۔ 1۔
ਸਿਮਰਿ ਮਨਾ ਰਾਮ ਨਾਮੁ ਚਿਤਾਰੇ ॥
اے میرے دل! رام نام یاد کرکے اس کا ذکر کیا کرو۔
ਬਸਿ ਰਹੇ ਹਿਰਦੈ ਗੁਰ ਚਰਨ ਪਿਆਰੇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥
محبوب گرو کا قدم، دل میں بس رہا ہے۔ 1۔ وقفہ۔