Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 713

Page 713

ਆਗਿਆ ਤੁਮਰੀ ਮੀਠੀ ਲਾਗਉ ਕੀਓ ਤੁਹਾਰੋ ਭਾਵਉ ॥ مجھے تیرا حکم بہت شیریں لگتا ہے اور تم جو بھی کرتے ہو، مجھے وہ سب پسند آتا ہے۔
ਜੋ ਤੂ ਦੇਹਿ ਤਹੀ ਇਹੁ ਤ੍ਰਿਪਤੈ ਆਨ ਨ ਕਤਹੂ ਧਾਵਉ ॥੨॥ تم مجھے جو بھی عطا کرتے ہو، میرا دل اسی سے مسرور ہوجاتا ہے اور میں دوسروں کے پیچھے نہیں دوڑتا۔ 2۔
ਸਦ ਹੀ ਨਿਕਟਿ ਜਾਨਉ ਪ੍ਰਭ ਸੁਆਮੀ ਸਗਲ ਰੇਣ ਹੋਇ ਰਹੀਐ ॥ میں اس مالک رب کو ہمیشہ ہی اپنے قریب تصور کرتا ہوں اور اسی کی خاک قدم بنا رہتا ہوں۔
ਸਾਧੂ ਸੰਗਤਿ ਹੋਇ ਪਰਾਪਤਿ ਤਾ ਪ੍ਰਭੁ ਅਪੁਨਾ ਲਹੀਐ ॥੩॥ اگر سنتوں کی صحبت حاصل ہوجائے، تو بآسانی ہی رب کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔ 3۔
ਸਦਾ ਸਦਾ ਹਮ ਛੋਹਰੇ ਤੁਮਰੇ ਤੂ ਪ੍ਰਭ ਹਮਰੋ ਮੀਰਾ ॥ اے رب! تو ہمارا مالک ہے اور ہم لوگ ہمیشہ ہی تیری اولاد ہیں۔
ਨਾਨਕ ਬਾਰਿਕ ਤੁਮ ਮਾਤ ਪਿਤਾ ਮੁਖਿ ਨਾਮੁ ਤੁਮਾਰੋ ਖੀਰਾ ॥੪॥੩॥੫॥ نانک کا بیان ہے کہ اے رب! میں تیرا بچہ ہوں اور تم میرے والدین ہو۔ تیرا نام نما دودھ ہمیشہ ہی پینے کے لیے میرے منہ میں ہے۔ 4۔ 3۔ 5۔
ਟੋਡੀ ਮਹਲਾ ੫ ਘਰੁ ੨ ਦੁਪਦੇ ٹوڈی محلہ 5 گھرو 2 دوپدے
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਮਾਗਉ ਦਾਨੁ ਠਾਕੁਰ ਨਾਮ ॥ اے رب! میں تو تجھ سے نام ہی کا تحفہ مانگتا ہوں،
ਅਵਰੁ ਕਛੂ ਮੇਰੈ ਸੰਗਿ ਨ ਚਾਲੈ ਮਿਲੈ ਕ੍ਰਿਪਾ ਗੁਣ ਗਾਮ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ چوں کہ کہ اس کائنات سے نام کے علاوہ کچھ بھی میرے ساتھ نہیں جائے گا؛ اس لیے ایسا فضل فرما کہ مجھے تیری حمد کا تحفہ حاصل ہوجائے۔ 1۔ وقفہ۔
ਰਾਜੁ ਮਾਲੁ ਅਨੇਕ ਭੋਗ ਰਸ ਸਗਲ ਤਰਵਰ ਕੀ ਛਾਮ ॥ تمام شاہی خوشی، مال و دولت، متعدد اقسام کی لذتیں سب ہی درخت کے سائے کی طرح ختم ہونے والی ہیں۔
ਧਾਇ ਧਾਇ ਬਹੁ ਬਿਧਿ ਕਉ ਧਾਵੈ ਸਗਲ ਨਿਰਾਰਥ ਕਾਮ ॥੧॥ انسان اپنی زندگی میں دنیوی لذتوں کے حصول کے لیے بہت سے ترکیب کے ذریعے چاروں سمت جد و جہد کرتا ہے؛ لیکن یہ تمام کام بے سود ہیں۔ 1۔
ਬਿਨੁ ਗੋਵਿੰਦ ਅਵਰੁ ਜੇ ਚਾਹਉ ਦੀਸੈ ਸਗਲ ਬਾਤ ਹੈ ਖਾਮ ॥ گووند کے علاوہ کسی دوسری چیز کی آرزو کرنا بھی مطلب بات ہی لگتی ہے۔
ਕਹੁ ਨਾਨਕ ਸੰਤ ਰੇਨ ਮਾਗਉ ਮੇਰੋ ਮਨੁ ਪਾਵੈ ਬਿਸ੍ਰਾਮ ॥੨॥੧॥੬॥ اے نانک! میں تو سنت عظیم ہستیوں کی خاک قدم ہی کی آرزو کرتا ہوں، جس سے میرے دل کو خوشی حاصل ہوجائے۔ 2۔ 1۔ 6۔
ਟੋਡੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ ٹوڈی محلہ 5۔
ਪ੍ਰਭ ਜੀ ਕੋ ਨਾਮੁ ਮਨਹਿ ਸਾਧਾਰੈ ॥ واہے گرو کا نام ہی میرے دل کا واحد سہارا ہے۔
ਜੀਅ ਪ੍ਰਾਨ ਸੂਖ ਇਸੁ ਮਨ ਕਉ ਬਰਤਨਿ ਏਹ ਹਮਾਰੈ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ نام ہی اس دل کی جان، روح اور خوشی ہے اور یہی ہمارے مسلسل استعمال میں آتی ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਨਾਮੁ ਜਾਤਿ ਨਾਮੁ ਮੇਰੀ ਪਤਿ ਹੈ ਨਾਮੁ ਮੇਰੈ ਪਰਵਾਰੈ ॥ رب کا نام ہی میری ذات، میری عزت و وقار اور میرا خاندان ہے۔
ਨਾਮੁ ਸਖਾਈ ਸਦਾ ਮੇਰੈ ਸੰਗਿ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਮੋ ਕਉ ਨਿਸਤਾਰੈ ॥੧॥ نام میرا رفیق بن کر ہمیشہ ہی میرے ساتھ ہے اور رب کا نام ہی مجھے دنیوی سمندر سے نجات دلانے والا ہے۔ 1۔
ਬਿਖੈ ਬਿਲਾਸ ਕਹੀਅਤ ਬਹੁਤੇਰੇ ਚਲਤ ਨ ਕਛੂ ਸੰਗਾਰੈ ॥ کائنات میں بہت سی چیزیں عیش و آرام کی کہی جاتی ہیں؛ لیکن آخری وقت میں کچھ بھی ساتھ نہیں جاتا۔
ਇਸਟੁ ਮੀਤੁ ਨਾਮੁ ਨਾਨਕ ਕੋ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਮੇਰੈ ਭੰਡਾਰੈ ॥੨॥੨॥੭॥ اے نانک! نام ہی میرا سب سے اچھا دوست ہے اور رب کا نام ہی میرا لافانی ذخیرہ ہے۔ 2۔ 2۔ 7۔
ਟੋਡੀ ਮਃ ੫ ॥ ٹوڈی محلہ 5۔
ਨੀਕੇ ਗੁਣ ਗਾਉ ਮਿਟਹੀ ਰੋਗ ॥ اے عقیدت مندوں! رب کی خوبصورت حمد گاؤ، جس کے سبب تمہاری تمام بیماریاں دور ہونے والی ہے۔
ਮੁਖ ਊਜਲ ਮਨੁ ਨਿਰਮਲ ਹੋਈ ਹੈ ਤੇਰੋ ਰਹੈ ਈਹਾ ਊਹਾ ਲੋਗੁ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ حمد و ثنا کرنے سے ہی تیرا چہرہ روشن اور دل پاکیزہ ہوتا ہے اور تیری دنیا و آخرت سنورنے والی ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਚਰਨ ਪਖਾਰਿ ਕਰਉ ਗੁਰ ਸੇਵਾ ਮਨਹਿ ਚਰਾਵਉ ਭੋਗ ॥ میں تو بڑی عقیدت سے اپنے گرو کے پاؤں دھوکر ان کی بے لوث خدمت کرتا ہوں اور اپنا دل گرو کے سامنے چڑھاوے کے طور پیش کرتا ہوں۔
ਛੋਡਿ ਆਪਤੁ ਬਾਦੁ ਅਹੰਕਾਰਾ ਮਾਨੁ ਸੋਈ ਜੋ ਹੋਗੁ ॥੧॥ اے دوستو! اپنا غرور، اختلاف اور کبر کو چھوڑ کر رب کی طرف سے جو کچھ بھی ہو رہا ہے، اسے بخوشی قبول کرو۔ 1۔
ਸੰਤ ਟਹਲ ਸੋਈ ਹੈ ਲਾਗਾ ਜਿਸੁ ਮਸਤਕਿ ਲਿਖਿਆ ਲਿਖੋਗੁ ॥ وہی شخص سنت اور عظیم ہستی کی خدمت میں لگتا ہے، جس کی تقدیر میں ایسا نصیب لکھا ہوتا ہے۔
ਕਹੁ ਨਾਨਕ ਏਕ ਬਿਨੁ ਦੂਜਾ ਅਵਰੁ ਨ ਕਰਣੈ ਜੋਗੁ ॥੨॥੩॥੮॥ اے نانک! ایک رب کے علاوہ دوسرا کوئی بھی کچھ کرنے کے قابل نہیں ہے۔ 2۔ 3۔ 8۔
ਟੋਡੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ ٹوڈی محلہ 5۔
ਸਤਿਗੁਰ ਆਇਓ ਸਰਣਿ ਤੁਹਾਰੀ ॥ اے میرے صادق گرو! میں تو تیری ہی پناہ میں آیا ہوں۔
ਮਿਲੈ ਸੂਖੁ ਨਾਮੁ ਹਰਿ ਸੋਭਾ ਚਿੰਤਾ ਲਾਹਿ ਹਮਾਰੀ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ مجھے تیرے کرم سے ہی ہری نام کی خوشی اور شان حاصل ہوگی اور ہماری فکر دور ہوجائے گی۔ 1 وقفہ۔
ਅਵਰ ਨ ਸੂਝੈ ਦੂਜੀ ਠਾਹਰ ਹਾਰਿ ਪਰਿਓ ਤਉ ਦੁਆਰੀ ॥ مجھے اور کوئی پناہ گاہ نظر نہیں آتا؛ اس لیے مایوس ہوکر تیرے در پر آگیا ہوں۔
ਲੇਖਾ ਛੋਡਿ ਅਲੇਖੈ ਛੂਟਹ ਹਮ ਨਿਰਗੁਨ ਲੇਹੁ ਉਬਾਰੀ ॥੧॥ اگر تو ہمارے اعمال کا حساب چھوڑکر اس سے نظر انداز کردے، تو ہماری فلاح ہوجائے گی۔ مجھ خوبیوں سے خالی شخص کو دنیوی سمندر سے بچالے۔ 1۔
ਸਦ ਬਖਸਿੰਦੁ ਸਦਾ ਮਿਹਰਵਾਨਾ ਸਭਨਾ ਦੇਇ ਅਧਾਰੀ ॥ تو ہمیشہ معاف کرنے والا، ہمیشہ مہربان اور سب ہی کو سہارا دینے والا ہے۔
ਨਾਨਕ ਦਾਸ ਸੰਤ ਪਾਛੈ ਪਰਿਓ ਰਾਖਿ ਲੇਹੁ ਇਹ ਬਾਰੀ ॥੨॥੪॥੯॥ غلام نانک تو سنتوں کے پیچھے پڑا ہوا ہے؛ اس لیے اس مرتبہ پیدائش و موت سے بچالے۔ 2۔ 4۔ 6۔
ਟੋਡੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ ٹوڈی محلہ 5۔
ਰਸਨਾ ਗੁਣ ਗੋਪਾਲ ਨਿਧਿ ਗਾਇਣ ॥ اگر زبان سے خوبیوں کے ذخائر رب کی حمد و ثنا کی جائے، تو
ਸਾਂਤਿ ਸਹਜੁ ਰਹਸੁ ਮਨਿ ਉਪਜਿਓ ਸਗਲੇ ਦੂਖ ਪਲਾਇਣ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ قلب کو بڑا سکون، روحانی استحکام اور سرور حاصل ہوتا ہے اور ہر تکلیف دور ہوجاتی ہے۔ 1۔ وقفہ۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html