Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 704

Page 704

ਯਾਰ ਵੇ ਤੈ ਰਾਵਿਆ ਲਾਲਨੁ ਮੂ ਦਸਿ ਦਸੰਦਾ ॥ اے دوست! تو میرے محبوب کے ساتھ لطف اندوز ہوا ہے؛ اس لیے مجھے اس کے بارے میں بتاؤ۔
ਲਾਲਨੁ ਤੈ ਪਾਇਆ ਆਪੁ ਗਵਾਇਆ ਜੈ ਧਨ ਭਾਗ ਮਥਾਣੇ ॥ جس کی مقدر کا نوشتہ اچھا ہوتا ہے، وہ اپنا غرور مٹا کر محبوب رب کو حاصل کرلیتا ہے۔
ਬਾਂਹ ਪਕੜਿ ਠਾਕੁਰਿ ਹਉ ਘਿਧੀ ਗੁਣ ਅਵਗਣ ਨ ਪਛਾਣੇ ॥ مالک جی نے مجھے بازو سے پکڑ کر اپنا بنا لیا اور میری خوبیوں اور خامیوں کی طرف توجہ نہیں دیا۔
ਗੁਣ ਹਾਰੁ ਤੈ ਪਾਇਆ ਰੰਗੁ ਲਾਲੁ ਬਣਾਇਆ ਤਿਸੁ ਹਭੋ ਕਿਛੁ ਸੁਹੰਦਾ ॥ اے رب! جسے تو خوبیوں کے مالا سے آراستہ کردیتا ہے اور اپنے سرخ رنگ سے رنگ دیتا ہے، اسے ہر شئی حسین لگتی ہے۔
ਜਨ ਨਾਨਕ ਧੰਨਿ ਸੁਹਾਗਣਿ ਸਾਈ ਜਿਸੁ ਸੰਗਿ ਭਤਾਰੁ ਵਸੰਦਾ ॥੩॥ اے نانک! وہ صاحب خاوند عورت مبارک ہے، جس کی تقدیر میں اس کا مالک شوہر رہتا ہے۔ 3۔
ਯਾਰ ਵੇ ਨਿਤ ਸੁਖ ਸੁਖੇਦੀ ਸਾ ਮੈ ਪਾਈ ॥ اے دوست! جس کی آرزو کے لیے میں منت مانگتی تھی، میں نے اسے پا لیا ہے۔
ਵਰੁ ਲੋੜੀਦਾ ਆਇਆ ਵਜੀ ਵਾਧਾਈ ॥ میرا دل پسند خاوند آیا ہے اور مجھے نیک دعائیں مل رہی ہیں۔
ਮਹਾ ਮੰਗਲੁ ਰਹਸੁ ਥੀਆ ਪਿਰੁ ਦਇਆਲੁ ਸਦ ਨਵ ਰੰਗੀਆ ॥ بڑی سرور و خوشی پیدا ہوگئی ہے، جب میرا جدید اور حسین محبوب رب مجھ پر مہربان ہوگیا ہے۔
ਵਡ ਭਾਗਿ ਪਾਇਆ ਗੁਰਿ ਮਿਲਾਇਆ ਸਾਧ ਕੈ ਸਤਸੰਗੀਆ ॥ بڑی خوش قسمتی سے میں نے اپنے محبوب رب کو پالیا ہے، سنتوں کی صحبت میں رہنے سے گرو نے مجھے اس سے ملادیا ہے۔
ਆਸਾ ਮਨਸਾ ਸਗਲ ਪੂਰੀ ਪ੍ਰਿਅ ਅੰਕਿ ਅੰਕੁ ਮਿਲਾਈ ॥ میری آرزو اور ہر خواہش پوری ہوگئی ہے اور مجھے میرے محبوب رب نے اپنے گلے سے لگا لیا ہے۔
ਬਿਨਵੰਤਿ ਨਾਨਕੁ ਸੁਖ ਸੁਖੇਦੀ ਸਾ ਮੈ ਗੁਰ ਮਿਲਿ ਪਾਈ ॥੪॥੧॥ نانک عرض کرتا ہے کہ جس رب کو پانے کے لیے میں منتیں مانتا تھا، میں نے اسے گرو سے مل کر پالیا ہے۔
ਜੈਤਸਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ਘਰੁ ੨ ਛੰਤ جیتسری محلہ 5 گھرو 2 چھنت
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਸਲੋਕੁ ॥ شلوک۔
ਊਚਾ ਅਗਮ ਅਪਾਰ ਪ੍ਰਭੁ ਕਥਨੁ ਨ ਜਾਇ ਅਕਥੁ ॥ میرا رب اعلی، ناقابل رسائی اور بے حد و شما ہے، وہ ناقابل بیان ہے اور اس کا بیان کرنا ناممکن ہے۔
ਨਾਨਕ ਪ੍ਰਭ ਸਰਣਾਗਤੀ ਰਾਖਨ ਕਉ ਸਮਰਥੁ ॥੧॥ نانک تو اس رب کی پناہ میں ایا ہے جو حفاظت کرنے پر قادر ہے۔ 1۔
ਛੰਤੁ ॥ چھند۔
ਜਿਉ ਜਾਨਹੁ ਤਿਉ ਰਾਖੁ ਹਰਿ ਪ੍ਰਭ ਤੇਰਿਆ ॥ اے ہری رب! میں تو تیرا ہی غلام ہوں، اس لیے تجھے جیسا مناسب لگے، اسی طرح میری حفاظت فرما۔
ਕੇਤੇ ਗਨਉ ਅਸੰਖ ਅਵਗਣ ਮੇਰਿਆ ॥ مجھ میں بہت سی خرابیاں ہیں، پھر میں اپنی کتنی خرابیاں شمار کرسکتا ہوں۔
ਅਸੰਖ ਅਵਗਣ ਖਤੇ ਫੇਰੇ ਨਿਤਪ੍ਰਤਿ ਸਦ ਭੂਲੀਐ ॥ مجھ میں بے شمار برائیاں ہونے کی وجہ سے جرائم میں ہی پھنسا رہتا ہوں اور ہر روز ہمیشہ ہی غلطی کرتا ہوں۔
ਮੋਹ ਮਗਨ ਬਿਕਰਾਲ ਮਾਇਆ ਤਉ ਪ੍ਰਸਾਦੀ ਘੂਲੀਐ ॥ میں خوفناک دولت کی ہوس میں مگن ہوں اور تیرے کرم سے ہی اس سے نجات حاصل کرسکتا ہوں۔
ਲੂਕ ਕਰਤ ਬਿਕਾਰ ਬਿਖੜੇ ਪ੍ਰਭ ਨੇਰ ਹੂ ਤੇ ਨੇਰਿਆ ॥ ہم نے چھپ کر بہت گناہ اور برا عمل انجام دیا ہے؛ لیکن وہ رب تو بہت قریب ہے۔
ਬਿਨਵੰਤਿ ਨਾਨਕ ਦਇਆ ਧਾਰਹੁ ਕਾਢਿ ਭਵਜਲ ਫੇਰਿਆ ॥੧॥ نانک التجا کرتا ہے کہ اے رب! مجھ پر فضل فرما اور اس دنیوی سمندر کے بھنور سے باہر نکال دے۔ 1۔
ਸਲੋਕੁ ॥ شلوک۔
ਨਿਰਤਿ ਨ ਪਵੈ ਅਸੰਖ ਗੁਣ ਊਚਾ ਪ੍ਰਭ ਕਾ ਨਾਉ ॥ اس رب کا نام عظیم الشان ہے اور اس کی بے شمار خوبیوں کا فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔
ਨਾਨਕ ਕੀ ਬੇਨੰਤੀਆ ਮਿਲੈ ਨਿਥਾਵੇ ਥਾਉ ॥੨॥ نانک کی یہی دعا ہے کہ اے رب! ہم بے سہارا انسانوں کو تیرے قدموں میں سہارا مل جائے۔ 2۔
ਛੰਤੁ ॥ چھند۔
ਦੂਸਰ ਨਾਹੀ ਠਾਉ ਕਾ ਪਹਿ ਜਾਈਐ ॥ ہم انسانوں کے لئے واہے گرو کے علاوہ دوسرا کوئی ٹھکانہ نہیں۔ پھر ہم حقیر انسان اس کے علاوہ کس کے پاس جائیں۔
ਆਠ ਪਹਰ ਕਰ ਜੋੜਿ ਸੋ ਪ੍ਰਭੁ ਧਿਆਈਐ ॥ اٹھ پہر ہمیں دونوں ہاتھ جوڑ کر رب کا دھیان کرنا چاہیے۔
ਧਿਆਇ ਸੋ ਪ੍ਰਭੁ ਸਦਾ ਅਪੁਨਾ ਮਨਹਿ ਚਿੰਦਿਆ ਪਾਈਐ ॥ اپنے اس رب کا دھیان کرنے سے مطلوبہ نتیجہ حاصل ہوتا ہے۔
ਤਜਿ ਮਾਨ ਮੋਹੁ ਵਿਕਾਰੁ ਦੂਜਾ ਏਕ ਸਿਉ ਲਿਵ ਲਾਈਐ ॥ اس لیے ہم انسانوں کو اپنا غرور، ہوس اور برائی چھوڑ کر ایک رب کے ساتھ دل لگانا چاہیے۔
ਅਰਪਿ ਮਨੁ ਤਨੁ ਪ੍ਰਭੂ ਆਗੈ ਆਪੁ ਸਗਲ ਮਿਟਾਈਐ ॥ ہمیں رب کے سامنے اپنا جسم و جان پیش کرکے اپنا پورا غرور مٹادینا چاہیے۔
ਬਿਨਵੰਤਿ ਨਾਨਕੁ ਧਾਰਿ ਕਿਰਪਾ ਸਾਚਿ ਨਾਮਿ ਸਮਾਈਐ ॥੨॥ نانک دعا کرتا ہے کہ اے رب! مجھ پر کرم فرما؛ تاکہ میں تیرے سچے نام میں مگن ہوجاؤں۔ 2۔
ਸਲੋਕੁ ॥ شلوک۔
ਰੇ ਮਨ ਤਾ ਕਉ ਧਿਆਈਐ ਸਭ ਬਿਧਿ ਜਾ ਕੈ ਹਾਥਿ ॥ اے دل! اس رب کا دھیان کرنا چاہیے، جس کے قبضے میں تمام تراکیب ہیں۔
ਰਾਮ ਨਾਮ ਧਨੁ ਸੰਚੀਐ ਨਾਨਕ ਨਿਬਹੈ ਸਾਥਿ ॥੩॥ اے نانک! رام نام کی ہی دولت جمع کرنی چاہیے، جو آخرت میں ہمارا مددگار بنتا ہے۔ 3۔
ਛੰਤੁ ॥ چھند۔
ਸਾਥੀਅੜਾ ਪ੍ਰਭੁ ਏਕੁ ਦੂਸਰ ਨਾਹਿ ਕੋਇ ॥ زندگی میں ایک رب ہی ہمارا سچا رفیق ہے اور اس کے علاوہ دوسرا کوئی خیرخواہ نہیں۔
ਥਾਨ ਥਨੰਤਰਿ ਆਪਿ ਜਲਿ ਥਲਿ ਪੂਰ ਸੋਇ ॥ وہ خود ہی ہر ممالک، سمندر اور زمین میں موجود ہے۔
ਜਲਿ ਥਲਿ ਮਹੀਅਲਿ ਪੂਰਿ ਰਹਿਆ ਸਰਬ ਦਾਤਾ ਪ੍ਰਭੁ ਧਨੀ ॥ سب کو عطا کرنے والا مالک رب سمندر، زمین اور خلا میں موجود ہے۔
ਗੋਪਾਲ ਗੋਬਿੰਦ ਅੰਤੁ ਨਾਹੀ ਬੇਅੰਤ ਗੁਣ ਤਾ ਕੇ ਕਿਆ ਗਨੀ ॥ اس گوپال گووند کی کوئی انتہا نہیں؛ کیوں کہ اس کی خوبیاں بے شمار ہیں اور ہم اس کی خوبیوں کو کیسے شمار کرسکتے ہیں۔
ਭਜੁ ਸਰਣਿ ਸੁਆਮੀ ਸੁਖਹ ਗਾਮੀ ਤਿਸੁ ਬਿਨਾ ਅਨ ਨਾਹਿ ਕੋਇ ॥ ہمیں خوشی عطا کرنے والے مالک رب کی پناہ کا ہی جہری ذکر کرنا چاہیے؛ کیون کہ اس کے بغیر دوسرا کوئی مددگار نہیں۔
ਬਿਨਵੰਤਿ ਨਾਨਕ ਦਇਆ ਧਾਰਹੁ ਤਿਸੁ ਪਰਾਪਤਿ ਨਾਮੁ ਹੋਇ ॥੩॥ نانک دعا کرتا ہے کہ اے رب! تو جس پر فضل کے گھر میں آتا ہے، اسے تمہارے نام کا حصول ہوجاتا ہے۔ 3۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/