Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 653

Page 653

ਨਾਨਕ ਭਏ ਪੁਨੀਤ ਹਰਿ ਤੀਰਥਿ ਨਾਇਆ ॥੨੬॥ اے نانک! جنہوں نے ہری نام نما مقدس مقام میں غسل کیا ہے، وہ پاک و صاف ہوگئے ہیں۔ 26۔
ਸਲੋਕੁ ਮਃ ੪ ॥ شلوک محلہ 4۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਅੰਤਰਿ ਸਾਂਤਿ ਹੈ ਮਨਿ ਤਨਿ ਨਾਮਿ ਸਮਾਇ ॥ گرومکھ کے دل میں سکون ہے اور اس کا دل و جسم نام میں ہی سمایا رہتا ہے۔
ਨਾਮੋ ਚਿਤਵੈ ਨਾਮੁ ਪੜੈ ਨਾਮਿ ਰਹੈ ਲਿਵ ਲਾਇ ॥ وہ نام ہی کو یاد کرتا، اسے پڑھتا اور اسی میں دل لگا کر رکھتا ہے۔
ਨਾਮੁ ਪਦਾਰਥੁ ਪਾਇਆ ਚਿੰਤਾ ਗਈ ਬਿਲਾਇ ॥ انمول نام کی شئی پاکر اس کی تمام پریشانی دور ہوگئی ہے۔
ਸਤਿਗੁਰਿ ਮਿਲਿਐ ਨਾਮੁ ਊਪਜੈ ਤਿਸਨਾ ਭੁਖ ਸਭ ਜਾਇ ॥ گرو کی ملاقات سے ہی دل میں نام پیدا ہوتا ہے اور اس سے خواہشات کی تمام بھوک مٹ جاتی ہے۔
ਨਾਨਕ ਨਾਮੇ ਰਤਿਆ ਨਾਮੋ ਪਲੈ ਪਾਇ ॥੧॥ اے نانک! رب کے نام میں مگن ہونے سے وہ اپنے دامن میں ہی نام کو حاصل کرلیتا ہے۔ 1۔
ਮਃ ੪ ॥ محلہ 4۔
ਸਤਿਗੁਰ ਪੁਰਖਿ ਜਿ ਮਾਰਿਆ ਭ੍ਰਮਿ ਭ੍ਰਮਿਆ ਘਰੁ ਛੋਡਿ ਗਇਆ ॥ جس شخص کو عظیم ہستی صادق گرو نے دھتکار دیا ہے، وہ اپنا گھر چھوڑ کر ہمیشہ ہی بھٹکتا رہتا ہے۔
ਓਸੁ ਪਿਛੈ ਵਜੈ ਫਕੜੀ ਮੁਹੁ ਕਾਲਾ ਆਗੈ ਭਇਆ ॥ اس کے بعد اس کی بہت ہی مذمت ہوتی ہے اور آخرت میں بھی اس کا چہرہ سیاہ ہی ہوتا ہے۔
ਓਸੁ ਅਰਲੁ ਬਰਲੁ ਮੁਹਹੁ ਨਿਕਲੈ ਨਿਤ ਝਗੂ ਸੁਟਦਾ ਮੁਆ ॥ اس کی زبان سے بے تکی باتیں ہی نکلتی ہے اور وہ ہر روز ہی زبان سے جھاگ نکالتا ہوا یعنی قابل مذمت عمل کرتا ہوا جاں بحق ہو جاتا ہے۔
ਕਿਆ ਹੋਵੈ ਕਿਸੈ ਹੀ ਦੈ ਕੀਤੈ ਜਾਂ ਧੁਰਿ ਕਿਰਤੁ ਓਸ ਦਾ ਏਹੋ ਜੇਹਾ ਪਇਆ ॥ کسی کے کچھ کرنے سے کیا ممکن ہوسکتا ہے؟ جب کہ اس کے پچھلے اعمال کے سبب اس کی ایسی ہی قسمت لکھی تھی۔
ਜਿਥੈ ਓਹੁ ਜਾਇ ਤਿਥੈ ਓਹੁ ਝੂਠਾ ਕੂੜੁ ਬੋਲੇ ਕਿਸੈ ਨ ਭਾਵੈ ॥ وہ جہاں بھی جاتا ہے، جھوٹی بات ہی کرتا ہے اور جھوٹا شمار ہوتا ہے۔ اس کا جھوٹ بولنا ہر کسی کو ناپسند ہے۔
ਵੇਖਹੁ ਭਾਈ ਵਡਿਆਈ ਹਰਿ ਸੰਤਹੁ ਸੁਆਮੀ ਅਪੁਨੇ ਕੀ ਜੈਸਾ ਕੋਈ ਕਰੈ ਤੈਸਾ ਕੋਈ ਪਾਵੈ ॥ اے بھائی! اے سنتوں! اپنے مالک رب کی شان دیکھو، جو جیسا عمل کرتا ہے، اسے ویسا ہی پھل ملتا ہے۔
ਏਹੁ ਬ੍ਰਹਮ ਬੀਚਾਰੁ ਹੋਵੈ ਦਰਿ ਸਾਚੈ ਅਗੋ ਦੇ ਜਨੁ ਨਾਨਕੁ ਆਖਿ ਸੁਣਾਵੈ ॥੨॥ دربار حق میں یہی برہما کی فکر ہوتی ہے؛ اس لیے نانک اسے پہلے ہی بیان کر رہا ہے۔ 2۔
ਪਉੜੀ ॥ پؤڑی۔
ਗੁਰਿ ਸਚੈ ਬਧਾ ਥੇਹੁ ਰਖਵਾਲੇ ਗੁਰਿ ਦਿਤੇ ॥ صادق گرو نے نیکو کاروں کا ایک اعلیٰ گاؤں بنایا ہے اور اس گاؤں کے لیے خود ہی محافظ دیے ہیں۔
ਪੂਰਨ ਹੋਈ ਆਸ ਗੁਰ ਚਰਣੀ ਮਨ ਰਤੇ ॥ گرو کے قدموں میں دل کو لگانے سے ہماری آرزو پوری ہوگئی ہے۔
ਗੁਰਿ ਕ੍ਰਿਪਾਲਿ ਬੇਅੰਤਿ ਅਵਗੁਣ ਸਭਿ ਹਤੇ ॥ میرا گرو نہایت ہی مہربان ہے، جس نے ہماری تمام برائیاں مٹا دی ہیں۔
ਗੁਰਿ ਅਪਣੀ ਕਿਰਪਾ ਧਾਰਿ ਅਪਣੇ ਕਰਿ ਲਿਤੇ ॥ گرو نے اپنے فضل و کرم سے ہمیں اپنا بنا لیا ہے۔
ਨਾਨਕ ਸਦ ਬਲਿਹਾਰ ਜਿਸੁ ਗੁਰ ਕੇ ਗੁਣ ਇਤੇ ॥੨੭॥ نانک تو ہمیشہ ہی اس پر قربان جاتا ہے، جس گرو کے اندر اتنی بے پناہ خوبیاں ہیں۔ 27۔
ਸਲੋਕ ਮਃ ੧ ॥ شلوک محلہ 1۔
ਤਾ ਕੀ ਰਜਾਇ ਲੇਖਿਆ ਪਾਇ ਅਬ ਕਿਆ ਕੀਜੈ ਪਾਂਡੇ ॥ اے پنڈت! اب کیا کرسکتے ہیں؟ کیوں کہ اس رب کی مرضی سے جو لکھا ہے، وہی حاصل ہوگا۔
ਹੁਕਮੁ ਹੋਆ ਹਾਸਲੁ ਤਦੇ ਹੋਇ ਨਿਬੜਿਆ ਹੰਢਹਿ ਜੀਅ ਕਮਾਂਦੇ ॥੧॥ جب اس کا حکم ہوا تھا ل، تو تیری تقدیر کا فیصلہ ہوگیا تھا اور اس کے حکم کے مطابق ہی انسان اپنی زندگی گزارتا ہے۔ 1۔
ਮਃ ੨ ॥ محلہ 2۔
ਨਕਿ ਨਥ ਖਸਮ ਹਥ ਕਿਰਤੁ ਧਕੇ ਦੇ ॥ کائنات کے ہر ایک انسان کی ناک میں اس مالک کے حکم کی نکیل پڑی ہوئی ہے، سب کچھ اسی کے قبضہ قدرت میں ہے اور انسان کا کیا ہوا عمل ہی اسے دھکیلتا ہے۔
ਜਹਾ ਦਾਣੇ ਤਹਾਂ ਖਾਣੇ ਨਾਨਕਾ ਸਚੁ ਹੇ ॥੨॥ اے نانک! یقیناً یہ سچ ہے کہ جہاں بھی انسان کا کھانا لکھا ہوتا ہے، وہ اسی جگہ کھانے کے لیے چلا جاتا ہے۔ 2۔
ਪਉੜੀ ॥ پؤڑی۔
ਸਭੇ ਗਲਾ ਆਪਿ ਥਾਟਿ ਬਹਾਲੀਓਨੁ ॥ واہے گرو نے خود تخلیق کائنات کے تمام منصوبے بناکر اسے طے کردیا ہے۔
ਆਪੇ ਰਚਨੁ ਰਚਾਇ ਆਪੇ ਹੀ ਘਾਲਿਓਨੁ ॥ وہ خود ہی کائنات کی تخلیق کرکے خود ہی اسے فنا کردیتا ہے۔
ਆਪੇ ਜੰਤ ਉਪਾਇ ਆਪਿ ਪ੍ਰਤਿਪਾਲਿਓਨੁ ॥ وہ خود ہی تمام انسانوں کو پیدا کرکے خود ہی ان کی پرورش کرتا ہے۔
ਦਾਸ ਰਖੇ ਕੰਠਿ ਲਾਇ ਨਦਰਿ ਨਿਹਾਲਿਓਨੁ ॥ وہ اپنے خادمین کو اپنے گلے سے لگا کر رکھتا ہے اور انہیں نظر کرم سے خوش حال بنادیتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਭਗਤਾ ਸਦਾ ਅਨੰਦੁ ਭਾਉ ਦੂਜਾ ਜਾਲਿਓਨੁ ॥੨੮॥ اے نانک! رب کے پرستار ہمیشہ ہی پر مسرت رہتے ہیں اور دوہرے پن کو جلادیتے ہیں۔ 28۔
ਸਲੋਕੁ ਮਃ ੩ ॥ شلوک محلہ 3۔
ਏ ਮਨ ਹਰਿ ਜੀ ਧਿਆਇ ਤੂ ਇਕ ਮਨਿ ਇਕ ਚਿਤਿ ਭਾਇ ॥ اے دل! تو یکسو ہوکر سچے دل سے رب کا دھیان کر۔
ਹਰਿ ਕੀਆ ਸਦਾ ਸਦਾ ਵਡਿਆਈਆ ਦੇਇ ਨ ਪਛੋਤਾਇ ॥ اس رب کا جلال ہمیشہ ہی عظیم الشان ہے، جو انسانوں کو تحفہ دے کر افسوس نہیں کرتا۔
ਹਉ ਹਰਿ ਕੈ ਸਦ ਬਲਿਹਾਰਣੈ ਜਿਤੁ ਸੇਵਿਐ ਸੁਖੁ ਪਾਇ ॥ میں تو ہمیشہ اس رب پر قربان جاتا ہوں، جس کی عبادت کرنے سے خوشی حاصل ہوتی ہے۔
ਨਾਨਕ ਗੁਰਮੁਖਿ ਮਿਲਿ ਰਹੈ ਹਉਮੈ ਸਬਦਿ ਜਲਾਇ ॥੧॥ اے نانک! گرومکھ کلام کے ذریعے اپنی عزت نفس جلا کر سچائی میں ہی مگن رہتے ہیں۔ 1۔
ਮਃ ੩ ॥ محلہ 3۔
ਆਪੇ ਸੇਵਾ ਲਾਇਅਨੁ ਆਪੇ ਬਖਸ ਕਰੇਇ ॥ واہے گرو نے خود ہی انسانوں کو اپنی خدمت میں لگایا ہے اور خود ہی ان پر اپنا کرم کرتا ہے۔
ਸਭਨਾ ਕਾ ਮਾ ਪਿਉ ਆਪਿ ਹੈ ਆਪੇ ਸਾਰ ਕਰੇਇ ॥ وہ خود ہی سب کے ماں باپ ہیں اور خود ہی سب کی نگہبانی کرتے ہیں۔
ਨਾਨਕ ਨਾਮੁ ਧਿਆਇਨਿ ਤਿਨ ਨਿਜ ਘਰਿ ਵਾਸੁ ਹੈ ਜੁਗੁ ਜੁਗੁ ਸੋਭਾ ਹੋਇ ॥੨॥ اے نانک! جو پرستار نام کی عبادت کرتے ہیں، ان کا اپنا حقیقی گھر رب کے قدموں میں ہی ہوتا ہے اور ہر دور میں ان کی عزت ہوتی ہے۔
ਪਉੜੀ ॥ پؤڑی۔
ਤੂ ਕਰਣ ਕਾਰਣ ਸਮਰਥੁ ਹਹਿ ਕਰਤੇ ਮੈ ਤੁਝ ਬਿਨੁ ਅਵਰੁ ਨ ਕੋਈ ॥ اے خالق رب! تو سب کچھ کرنے اور کروانے پر قادر ہے اور میرا تیرے بغیر کوئی مددگار نہیں۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/