Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 641

Page 641

ਤਿਨਾ ਪਿਛੈ ਛੁਟੀਐ ਪਿਆਰੇ ਜੋ ਸਾਚੀ ਸਰਣਾਇ ॥੨॥ اے محبوب! جو لوگ سچائی کی پناہ میں آتے ہیں، ان پر عمل کرکے ہم بھی نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ 2۔
ਮਿਠਾ ਕਰਿ ਕੈ ਖਾਇਆ ਪਿਆਰੇ ਤਿਨਿ ਤਨਿ ਕੀਤਾ ਰੋਗੁ ॥ اے محبوب! انسان دنیوی اشیاء کو میٹھا سمجھ کر کھاتا ہے؛ لیکن وہ تو جسم میں بیماری ہی پیدا کردیتا ہے۔
ਕਉੜਾ ਹੋਇ ਪਤਿਸਟਿਆ ਪਿਆਰੇ ਤਿਸ ਤੇ ਉਪਜਿਆ ਸੋਗੁ ॥ پھر یہ کڑوا ہوکر نکلتا ہے اور اس سے تکلیف ہی پیدا ہوتی ہے۔
ਭੋਗ ਭੁੰਚਾਇ ਭੁਲਾਇਅਨੁ ਪਿਆਰੇ ਉਤਰੈ ਨਹੀ ਵਿਜੋਗੁ ॥ اے محبوب رب! تو نے انسانوں کو دنیوی لطف حاصل کرنے میں بھٹکایا ہوا ہے اور اس سے اس کے انقطاع کی دوری ختم نہیں ہوتی۔
ਜੋ ਗੁਰ ਮੇਲਿ ਉਧਾਰਿਆ ਪਿਆਰੇ ਤਿਨ ਧੁਰੇ ਪਇਆ ਸੰਜੋਗੁ ॥੩॥ اے محبوب! گرو کے وصل سے جنہیں نجات مل گئی ہے،ان کا ایسا ہی اتفاق لکھا تھا۔ 3۔
ਮਾਇਆ ਲਾਲਚਿ ਅਟਿਆ ਪਿਆਰੇ ਚਿਤਿ ਨ ਆਵਹਿ ਮੂਲਿ ॥ اے رب! انسان تو مال و دولت کے لالچ میں ہی پڑا ہوا ہے اور تو اس کے دل میں کبھی یاد نہیں آتا۔
ਜਿਨ ਤੂ ਵਿਸਰਹਿ ਪਾਰਬ੍ਰਹਮ ਸੁਆਮੀ ਸੇ ਤਨ ਹੋਏ ਧੂੜਿ ॥ اے پربرہما رب! جو تجھے بھلادیتا ہے، ان کا جسم گرد بن جاتا ہے۔
ਬਿਲਲਾਟ ਕਰਹਿ ਬਹੁਤੇਰਿਆ ਪਿਆਰੇ ਉਤਰੈ ਨਾਹੀ ਸੂਲੁ ॥ وہ بہت روتا اور چلاتا ہے؛ لیکن ان کی تکلیف ختم نہیں ہوتی۔
ਜੋ ਗੁਰ ਮੇਲਿ ਸਵਾਰਿਆ ਪਿਆਰੇ ਤਿਨ ਕਾ ਰਹਿਆ ਮੂਲੁ ॥੪॥ اے محبوب! تو نے گرو سے مل کر جن کی زندگی سنوار دی ہے، اس کی حیثیت برقرار رہ گئی ہے۔ 4۔
ਸਾਕਤ ਸੰਗੁ ਨ ਕੀਜਈ ਪਿਆਰੇ ਜੇ ਕਾ ਪਾਰਿ ਵਸਾਇ ॥ اے عزیز دوست! جہاں تک ممکن ہوسکے، رب سے دور رہنے والوں کی صحبت اختیار مت کرو۔
ਜਿਸੁ ਮਿਲਿਐ ਹਰਿ ਵਿਸਰੈ ਪਿਆਰੇ ਸੋੁ ਮੁਹਿ ਕਾਲੈ ਉਠਿ ਜਾਇ ॥ جس شخص کے ملنے سے رب ہی بھول جاتا ہے، تو انسان بری صحبت کے سبب حقیر ہوکر کائنات سے چلا جاتا ہے۔
ਮਨਮੁਖਿ ਢੋਈ ਨਹ ਮਿਲੈ ਪਿਆਰੇ ਦਰਗਹ ਮਿਲੈ ਸਜਾਇ ॥ اے محبوب! نفس پرست لوگوں کو تو کہیں بھی پناہ نہیں ملتی اور انہیں رب کے دربار میں بھی سخت سزا ملتی ہے۔
ਜੋ ਗੁਰ ਮੇਲਿ ਸਵਾਰਿਆ ਪਿਆਰੇ ਤਿਨਾ ਪੂਰੀ ਪਾਇ ॥੫॥ جو لوگ گرو سے مل کر اپنی زندگی سنوارلیتے ہیں، ان کا ہر کام سنور جاتا ہے۔ 5۔
ਸੰਜਮ ਸਹਸ ਸਿਆਣਪਾ ਪਿਆਰੇ ਇਕ ਨ ਚਲੀ ਨਾਲਿ ॥ اے پیارے! اگر کوئی انسان زندگی میں ہزاروں ہی تراکیب اور چالاکیاں کیوں نہ استعمال کرلے؛ لیکن ایک بھی ترکیب اور چالاکی اس کا ساتھ نہیں دیتی۔
ਜੋ ਬੇਮੁਖ ਗੋਬਿੰਦ ਤੇ ਪਿਆਰੇ ਤਿਨ ਕੁਲਿ ਲਾਗੈ ਗਾਲਿ ॥ جو واہے گرو سے روگرداں ہوجاتا ہے، ان کا نسب ہی داغ دار ہوجاتا ہے۔
ਹੋਦੀ ਵਸਤੁ ਨ ਜਾਤੀਆ ਪਿਆਰੇ ਕੂੜੁ ਨ ਚਲੀ ਨਾਲਿ ॥ اے محبوب! جو ہمیشہ نام نما شئی ہے، انسان کو اس کا علم ہی نہیں اور فریب اس کے کسی کام نہیں آنے والا۔
ਸਤਿਗੁਰੁ ਜਿਨਾ ਮਿਲਾਇਓਨੁ ਪਿਆਰੇ ਸਾਚਾ ਨਾਮੁ ਸਮਾਲਿ ॥੬॥ اے محبوب! جسے رب صادق گرو سے ملادیتا ہے، وہ سچے نام پر ہی غور و خوض کرتا رہتا ہے۔ 6۔
ਸਤੁ ਸੰਤੋਖੁ ਗਿਆਨੁ ਧਿਆਨੁ ਪਿਆਰੇ ਜਿਸ ਨੋ ਨਦਰਿ ਕਰੇ ॥ اے محبوب! وہ جس پر اپنا فضل کرتا ہے، اسے سچائی، قناعت، علم اور مراقبہ حاصل ہوجاتا ہے۔
ਅਨਦਿਨੁ ਕੀਰਤਨੁ ਗੁਣ ਰਵੈ ਪਿਆਰੇ ਅੰਮ੍ਰਿਤਿ ਪੂਰ ਭਰੇ ॥ پھر وہ دن رات رب کی ہی حمد و ثنا کرتا رہتا ہے اور اس کا دل نام امرت سے لبریز ہوجاتا ہے۔
ਦੁਖ ਸਾਗਰੁ ਤਿਨ ਲੰਘਿਆ ਪਿਆਰੇ ਭਵਜਲੁ ਪਾਰਿ ਪਰੇ ॥ وہ زندگی کی پریشانیوں کے سمندر سے پار ہو کر دنیوی سمندر سے بھی پار ہوجاتا ہے۔
ਜਿਸੁ ਭਾਵੈ ਤਿਸੁ ਮੇਲਿ ਲੈਹਿ ਪਿਆਰੇ ਸੇਈ ਸਦਾ ਖਰੇ ॥੭॥ اے محبوب رب! تو جسے پسند کرتا ہے، اسے اپنے ساتھ ملالیتا ہے اور وہ ہمیشہ ہی سچا اور بھلا ہے۔ 7۔
ਸੰਮ੍ਰਥ ਪੁਰਖੁ ਦਇਆਲ ਦੇਉ ਪਿਆਰੇ ਭਗਤਾ ਤਿਸ ਕਾ ਤਾਣੁ ॥ اے محبوب! رب قادر مطلق، ہمہ گیر، غریب پرور اور پر نور ہے اور پرستاروں کو تو اسی کا سہارا ہے۔
ਤਿਸੁ ਸਰਣਾਈ ਢਹਿ ਪਏ ਪਿਆਰੇ ਜਿ ਅੰਤਰਜਾਮੀ ਜਾਣੁ ॥ جو بڑا باطن سے باخبر اور مؤثر ہے پرستار اس کی پناہ میں ہی پڑے رہتے ہیں۔
ਹਲਤੁ ਪਲਤੁ ਸਵਾਰਿਆ ਪਿਆਰੇ ਮਸਤਕਿ ਸਚੁ ਨੀਸਾਣੁ ॥ اے محبوب! واہے گرو نے تو ہماری دنیا و آخرت ہی سنوار دی ہے اور پیشانی پر سچائی کا نشان لگایا گیا ہے۔
ਸੋ ਪ੍ਰਭੁ ਕਦੇ ਨ ਵੀਸਰੈ ਪਿਆਰੇ ਨਾਨਕ ਸਦ ਕੁਰਬਾਣੁ ॥੮॥੨॥ اے محبوب! اس رب کو کبھی نہ بھلانا؛ کیوں کہ نانک تو ہمیشہ اسی پر قربان جاتا ہے۔ 8۔ 2۔
ਸੋਰਠਿ ਮਹਲਾ ੫ ਘਰੁ ੨ ਅਸਟਪਦੀਆ سورٹھی محلہ 5 گھرو 2 اشٹپدیہ
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਪਾਠੁ ਪੜਿਓ ਅਰੁ ਬੇਦੁ ਬੀਚਾਰਿਓ ਨਿਵਲਿ ਭੁਅੰਗਮ ਸਾਧੇ ॥ انسان نے اپنی زندگی میں مختلف اسباق کا مطالعہ کیا اور ویدوں پر غور و خوض کیا۔ اس نے یوگاسن، سانس پر قابو اور کنڈلینی کی مشق بھی کی؛ لیکن پھر بھی
ਪੰਚ ਜਨਾ ਸਿਉ ਸੰਗੁ ਨ ਛੁਟਕਿਓ ਅਧਿਕ ਅਹੰਬੁਧਿ ਬਾਧੇ ॥੧॥ اس کی پانچ برائیوں: ہوس، غصہ، حرص، لگاؤ اور کبر سے ساتھ نہیں چھوٹا؛ بلکہ وہ مزید غرور میں ہی ڈوبتا گیا۔ 1۔
ਪਿਆਰੇ ਇਨ ਬਿਧਿ ਮਿਲਣੁ ਨ ਜਾਈ ਮੈ ਕੀਏ ਕਰਮ ਅਨੇਕਾ ॥ اے محبوب! میں نے بھی ایسے بہت سے کام کیے ہیں؛ لیکن ان تراکیب کے ذریعے رب سے ملاقات نہیں ہوتی۔
ਹਾਰਿ ਪਰਿਓ ਸੁਆਮੀ ਕੈ ਦੁਆਰੈ ਦੀਜੈ ਬੁਧਿ ਬਿਬੇਕਾ ॥ ਰਹਾਉ ॥ میں تھک ہار کر رب کے دربار میں آگیا ہوں اور اس سے یہی التجا کرتا ہوں کہ اے کائنات کے مالک! فضل فرما کر مجھے حکمت و ذہانت عطا کیجئے۔ وقفہ۔
ਮੋਨਿ ਭਇਓ ਕਰਪਾਤੀ ਰਹਿਓ ਨਗਨ ਫਿਰਿਓ ਬਨ ਮਾਹੀ ॥ انسان خاموشی اختیار کرتا ہے، اپنے ہاتھوں کو بطور آلہ استعمال کرتا ہے، وہ جنگلوں میں برہنہ گھومتا ہے اور
ਤਟ ਤੀਰਥ ਸਭ ਧਰਤੀ ਭ੍ਰਮਿਓ ਦੁਬਿਧਾ ਛੁਟਕੈ ਨਾਹੀ ॥੨॥ وہ مقام زیارت کے ساحلوں سمیت پوری سر زمین کا سفر کرتا ہے؛ لیکن پھر بھی اس کے شبہات کا خاتمہ نہیں ہوتا۔ 2۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/