Guru Granth Sahib Translation Project

guru-granth-sahib-urdu-page-64

Page 64

ਸਭੁ ਜਗੁ ਕਾਜਲ ਕੋਠੜੀ ਤਨੁ ਮਨੁ ਦੇਹ ਸੁਆਹਿ ॥ یہ دنیا کاجل کی جھونپڑی ہے۔ جسم، روح اور انسانی بدن سب اس كے ساتھ کالے ہو جاتے ہیں۔
ਗੁਰਿ ਰਾਖੇ ਸੇ ਨਿਰਮਲੇ ਸਬਦਿ ਨਿਵਾਰੀ ਭਾਹਿ ॥੭॥ لیکن جن کی گرو جى خود حفاظت کرتے ہیں، وہ پاک ہیں اور رب کے نام كے ساتھ وه خواہشات کی آگ کو بجھا دیتے ہیں۔ 7۔
ਨਾਨਕ ਤਰੀਐ ਸਚਿ ਨਾਮਿ ਸਿਰਿ ਸਾਹਾ ਪਾਤਿਸਾਹੁ ॥ اے نانک! شہنشاہوں كے شہنشاہ رب کے س سچے نام کے ساتھ انسان بڑا سمندر پار کر جاتا ہے۔
ਮੈ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਨ ਵੀਸਰੈ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਰਤਨੁ ਵੇਸਾਹੁ ॥ اے رب ! مجهے آپ كا ہری نام کبھی فراموش نہ ہو ، میں نے ہری کے نام کا زیور خرید ليا ہے۔
ਮਨਮੁਖ ਭਉਜਲਿ ਪਚਿ ਮੁਏ ਗੁਰਮੁਖਿ ਤਰੇ ਅਥਾਹੁ ॥੮॥੧੬॥ خود غرض لوگ خوفناک دنياوى سمندر میں الجھنے کی وجہ سے تباہ ہو جاتے ہیں، لیکن گرو مکھ دنياوى سمندر سے پار ہو جاتے ہیں ۔ 8۔ 16۔
ਸਿਰੀਰਾਗੁ ਮਹਲਾ ੧ ਘਰੁ ੨ ॥ شرى راگو محلہ1 گهر 2
ਮੁਕਾਮੁ ਕਰਿ ਘਰਿ ਬੈਸਣਾ ਨਿਤ ਚਲਣੈ ਕੀ ਧੋਖ ॥ اگر کوئی انسان دنیا کے گھر کو اپنا مستقل ٹھکانہ سمجھ کر بیٹھا رہے، لیکن پھر بھی اسے یہاں سے نکل جانے کی ( موت كى) ہميشہ فکر لگى رہتى ہے۔
ਮੁਕਾਮੁ ਤਾ ਪਰੁ ਜਾਣੀਐ ਜਾ ਰਹੈ ਨਿਹਚਲੁ ਲੋਕ ॥੧॥ اس دنیاوی گھر کو مستقل ٹھکانہ اسی صورت میں سمجھا جا سکتا ہے، جب اس دنیا كو ہمیشہ قائم رہنا ہو، لیکن یہ دنیا تو عارضی ہے۔ 1
ਦੁਨੀਆ ਕੈਸਿ ਮੁਕਾਮੇ ॥ یہ دنیا كيسے دائمى ہو سكتى ہے؟
ਕਰਿ ਸਿਦਕੁ ਕਰਣੀ ਖਰਚੁ ਬਾਧਹੁ ਲਾਗਿ ਰਹੁ ਨਾਮੇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اس لیے وفا دار ہو كر نیک عمل کر كے ، نيک نامى كى كمائى كر اور رب کی عبادت میں مشغول رہ۔ 1 وقفہ
ਜੋਗੀ ਤ ਆਸਣੁ ਕਰਿ ਬਹੈ ਮੁਲਾ ਬਹੈ ਮੁਕਾਮਿ ॥ یوگی مراقبہ میں آسن بنا كر بیٹھتا ہے اور ملا آرام کی جگہ پر بیٹھا ہے۔
ਪੰਡਿਤ ਵਖਾਣਹਿ ਪੋਥੀਆ ਸਿਧ ਬਹਹਿ ਦੇਵ ਸਥਾਨਿ ॥੨॥ برہمن صحیفے كى تلاوت كرتے ہیں اور سدھ دیو مندروں میں قيام كرتے ہیں۔2
ਸੁਰ ਸਿਧ ਗਣ ਗੰਧਰਬ ਮੁਨਿ ਜਨ ਸੇਖ ਪੀਰ ਸਲਾਰ ॥ دیوتا، سدھا-پروش، شیوگن، گندھاروا، رشی-منی، شیخ، پیر، کمانڈر تمام اعلیٰ حکام
ਦਰਿ ਕੂਚ ਕੂਚਾ ਕਰਿ ਗਏ ਅਵਰੇ ਭਿ ਚਲਣਹਾਰ ॥੩॥ ایک ایک کر کے جان دے گئے ہیں اور جو نظر آرہے ہیں وہ بھی جانے والے ہیں۔ 3۔
ਸੁਲਤਾਨ ਖਾਨ ਮਲੂਕ ਉਮਰੇ ਗਏ ਕਰਿ ਕਰਿ ਕੂਚੁ ॥ شہنشاہ، خان، فرشتے اور سردار باری باری دنیا چھوڑ گئے ہیں ۔
ਘੜੀ ਮੁਹਤਿ ਕਿ ਚਲਣਾ ਦਿਲ ਸਮਝੁ ਤੂੰ ਭਿ ਪਹੂਚੁ ॥੪॥ مخلوق کو ایک لمحے یا گھڑى میں يہ دنیا چھوڑنا پڑے گا۔ اے میرے من! تم بھی وہاں پہنچنے والے ہو، اس دنیا کو چھوڑ کر تم بھی دوسری دنیا میں جاؤگے۔4
ਸਬਦਾਹ ਮਾਹਿ ਵਖਾਣੀਐ ਵਿਰਲਾ ਤ ਬੂਝੈ ਕੋਇ ॥ الفاظ کے ذریعے تو سبهى کہتے ہیں، لیکن كسى چند کو ہى اس بارے میں علم ہے۔
ਨਾਨਕੁ ਵਖਾਣੈ ਬੇਨਤੀ ਜਲਿ ਥਲਿ ਮਹੀਅਲਿ ਸੋਇ ॥੫॥ نانک دعا کرتے ہیں کہ وه رب پانی، زمین، پاتال اور آسمان میں موجود ہے۔ 5
ਅਲਾਹੁ ਅਲਖੁ ਅਗੰਮੁ ਕਾਦਰੁ ਕਰਣਹਾਰੁ ਕਰੀਮੁ ॥ الله کو پہچانا نہیں جا سکتا۔ وہ ناقابل رسائی اور قدرت کا مالک ہے ، کائنات کا خالق اور جانداروں پر مہربانى كرنے والا ہے۔
ਸਭ ਦੁਨੀ ਆਵਣ ਜਾਵਣੀ ਮੁਕਾਮੁ ਏਕੁ ਰਹੀਮੁ ॥੬॥ اقی دنیا جنگ اور موت کے ماتحت ہے۔ لیکن جانداروں پر مہربانى كرنے والا ایک الله ہى ہمیشہ مستحكم ہے۔6
ਮੁਕਾਮੁ ਤਿਸ ਨੋ ਆਖੀਐ ਜਿਸੁ ਸਿਸਿ ਨ ਹੋਵੀ ਲੇਖੁ ॥ مستحكم صرف اسے ہى كہا جا سكتا ہے،جس کے سر پر نامہ اعمال نہيں۔
ਅਸਮਾਨੁ ਧਰਤੀ ਚਲਸੀ ਮੁਕਾਮੁ ਓਹੀ ਏਕੁ ॥੭॥ آسمان اور زمین فنا ہو جائیں گے لیکن ہمیشہ مستحكم صرف رب ہی رہے گا۔ 7۔
ਦਿਨ ਰਵਿ ਚਲੈ ਨਿਸਿ ਸਸਿ ਚਲੈ ਤਾਰਿਕਾ ਲਖ ਪਲੋਇ ॥ دن ميں اجالا كرنے والا سورج تباہ ہو جائے گا اور رات اور چاند تباہ ہو جائیں گے اور لاكهوں ہى ستارے غائب ہو جائیں گے۔
ਮੁਕਾਮੁ ਓਹੀ ਏਕੁ ਹੈ ਨਾਨਕਾ ਸਚੁ ਬੁਗੋਇ ॥੮॥੧੭॥ نانک سچ بيان کرتا ہے کہ ايک الله ہی مستتحكم ہے۔ 8 – 17
ਮਹਲੇ ਪਹਿਲੇ ਸਤਾਰਹ ਅਸਟਪਦੀਆ ॥ پہلے ستگرو نانک دیو جی کی سترہ اشٹپدیاں۔
ਸਿਰੀਰਾਗੁ ਮਹਲਾ ੩ ਘਰੁ ੧ ਅਸਟਪਦੀਆ شرى راگو محلہ3 گهرو 1 اشٹپدیاں
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ايک ہے، جسے ستگرو كى مہربانى سے پایا جا سكتا ہے۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਕ੍ਰਿਪਾ ਕਰੇ ਭਗਤਿ ਕੀਜੈ ਬਿਨੁ ਗੁਰ ਭਗਤਿ ਨ ਹੋਇ ॥ اگر گرو مہربانى كرے تو ہى انسان عبادت كرتا ہے، گرو كے بنا عبادت نہیں ہوسكتى۔
ਆਪੈ ਆਪੁ ਮਿਲਾਏ ਬੂਝੈ ਤਾ ਨਿਰਮਲੁ ਹੋਵੈ ਕੋਇ ॥ اگر گرو جی مہربانى كركے اپنی صحبت میں رکھے تو ادراکِ رب کا راز سمجھ کر انسان پاکیزہ ہوجاتا ہے۔
ਹਰਿ ਜੀਉ ਸਚਾ ਸਚੀ ਬਾਣੀ ਸਬਦਿ ਮਿਲਾਵਾ ਹੋਇ ॥੧॥ رب سچا ہے اور اس کی بات بھی سچ ہے۔ الفاظ کے ذریعے ہی انسان كا رب سے ملن ہوتا ہے۔1
ਭਾਈ ਰੇ ਭਗਤਿਹੀਣੁ ਕਾਹੇ ਜਗਿ ਆਇਆ ॥ اے بھائی! بے عقیدت انسان اس دنیا میں کیوں آيا ہے؟
ਪੂਰੇ ਗੁਰ ਕੀ ਸੇਵ ਨ ਕੀਨੀ ਬਿਰਥਾ ਜਨਮੁ ਗਵਾਇਆ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اگر اس دنیا میں اس نے کامل گرو کی خدمت کا پھل حاصل نہیں كيا تو اس نے یہ زندگی بيكار ہى گنواں دیا ہے ۔1 وقفہ
ਆਪੇ ਹਰਿ ਜਗਜੀਵਨੁ ਦਾਤਾ ਆਪੇ ਬਖਸਿ ਮਿਲਾਏ ॥ رب دنيا كے مخلوقات کا داتا اور دنیا کا پالنے والا ہے اور بخشش دے کر ذلیل مخلوق کو اپنے ساتھ ملا ليتا ہے۔
ਜੀਅ ਜੰਤ ਏ ਕਿਆ ਵੇਚਾਰੇ ਕਿਆ ਕੋ ਆਖਿ ਸੁਣਾਏ ॥ یہ مخلوق بيچار ےکیا ہیں؟ وہ کیا کہہ اور سمجھ سن سکتے ہیں؟
ਗੁਰਮੁਖਿ ਆਪੇ ਦੇ ਵਡਿਆਈ ਆਪੇ ਸੇਵ ਕਰਾਏ ॥੨॥ گرومکھ کو رب خود عزت اور وقار عطا کرتا ہے اور خود ہى اپنى عبادت میں لگا ليتا ہے۔2
ਦੇਖਿ ਕੁਟੰਬੁ ਮੋਹਿ ਲੋਭਾਣਾ ਚਲਦਿਆ ਨਾਲਿ ਨ ਜਾਈ ॥ اپنے خاندان والوں کو دیکھ کر اس کی کشش میں انسان مبتلا ہو گيا ہے لیکن موت کے وقت کوئی بهى ساتھ نہیں دیتا یعنی آخرت میں جاتے وقت کوئی فرد ساتھ نہیں جاتا۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/