Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 575

Page 575

ਹਰਿ ਧਾਰਹੁ ਹਰਿ ਧਾਰਹੁ ਕਿਰਪਾ ਕਰਿ ਕਿਰਪਾ ਲੇਹੁ ਉਬਾਰੇ ਰਾਮ ॥ اے رب! مجھ پر فضل فرما اور اپنے کرم سے مجھے نجات عطا فرما۔
ਹਮ ਪਾਪੀ ਹਮ ਪਾਪੀ ਨਿਰਗੁਣ ਦੀਨ ਤੁਮ੍ਹ੍ਹਾਰੇ ਰਾਮ ॥ میں گنہ گار اور خوبیوں سے خالی ہوں؛ لیکن پھر بھی تیرا حقیر خادم ہوں۔
ਹਮ ਪਾਪੀ ਨਿਰਗੁਣ ਦੀਨ ਤੁਮ੍ਹ੍ਹਾਰੇ ਹਰਿ ਦੈਆਲ ਸਰਣਾਇਆ ॥ اے کریم رب! خواہ میں گنہ گار اور خوبیوں سے عاری ہوں، اس کے باوجود تیری پناہ میں آیا ہوں۔
ਤੂ ਦੁਖ ਭੰਜਨੁ ਸਰਬ ਸੁਖਦਾਤਾ ਹਮ ਪਾਥਰ ਤਰੇ ਤਰਾਇਆ ॥ تو غموں کو دور کرنے والا، تمام خوشیاں عطا کرنے والا ہے اور ہم پتھر تیرے عبور کروانے سے ہی پار ہوسکتے ہیں۔
ਸਤਿਗੁਰ ਭੇਟਿ ਰਾਮ ਰਸੁ ਪਾਇਆ ਜਨ ਨਾਨਕ ਨਾਮਿ ਉਧਾਰੇ ॥ اے نانک! جنہوں نے صادق گرو سے مل کر رام رس پالیا ہے، اسے نام سے نجات ملی ہے۔
ਹਰਿ ਧਾਰਹੁ ਹਰਿ ਧਾਰਹੁ ਕਿਰਪਾ ਕਰਿ ਕਿਰਪਾ ਲੇਹੁ ਉਬਾਰੇ ਰਾਮ ॥੪॥੪॥ اے ہری! مجھ پر فضل فرما اور اپنے کرم سے مجھے دنیوی سمندر سے نجات عطا فرما۔ 4۔ 4۔
ਵਡਹੰਸੁ ਮਹਲਾ ੪ ਘੋੜੀਆ॥ وڈہنسو محلہ 4 گوڑیا
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے، اس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਦੇਹ ਤੇਜਣਿ ਜੀ ਰਾਮਿ ਉਪਾਈਆ ਰਾਮ ॥ یہ جسم نما گھوڑی رام نے پیدا کیا ہے۔
ਧੰਨੁ ਮਾਣਸ ਜਨਮੁ ਪੁੰਨਿ ਪਾਈਆ ਰਾਮ ॥ یہ انسانی زندگی بہت مبارک ہے، جو نیک اعمال کے سبب حاصل ہوئی ہے۔
ਮਾਣਸ ਜਨਮੁ ਵਡ ਪੁੰਨੇ ਪਾਇਆ ਦੇਹ ਸੁ ਕੰਚਨ ਚੰਗੜੀਆ ॥ یہ انسانی وجود بڑے نیک اعمال کے سبب حاصل ہوئی ہے اور یہ جسم سونے کے مثل عمدہ ہے۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਰੰਗੁ ਚਲੂਲਾ ਪਾਵੈ ਹਰਿ ਹਰਿ ਹਰਿ ਨਵ ਰੰਗੜੀਆ ॥ یہ جسم گرو کے ذریعے سے پھولوں کی طرح گہرا رنگ حاصل کرتا ہے اور ہری رب کے نئے رنگ میں رنگین ہوجاتا ہے۔
ਏਹ ਦੇਹ ਸੁ ਬਾਂਕੀ ਜਿਤੁ ਹਰਿ ਜਾਪੀ ਹਰਿ ਹਰਿ ਨਾਮਿ ਸੁਹਾਵੀਆ ॥ یہ جسم بہت حسین ہے، جو ہری کا ذکر کرتا ہے اور یہ ہری کے نام سے سہانا ہوگیا ہے۔
ਵਡਭਾਗੀ ਪਾਈ ਨਾਮੁ ਸਖਾਈ ਜਨ ਨਾਨਕ ਰਾਮਿ ਉਪਾਈਆ ॥੧॥ خوش قسمتی سے ہی یہ جسم حاصل ہوا ہے اور واہے گرو کا نام اس کا رفیق ہے۔ اے نانک! رام نے اس جسم کو وجود بخشا ہے۔ 1۔
ਦੇਹ ਪਾਵਉ ਜੀਨੁ ਬੁਝਿ ਚੰਗਾ ਰਾਮ ॥ میں نے جسم نما گھوڑی پر رام کی اچھی سمجھ نما زین ڈالی ہے۔
ਚੜਿ ਲੰਘਾ ਜੀ ਬਿਖਮੁ ਭੁਇਅੰਗਾ ਰਾਮ ॥ میں اس جسم نما گھوڑی پر سوار ہوکر عجیب دنیوی سمندر سے پار ہوتا ہوں۔
ਬਿਖਮੁ ਭੁਇਅੰਗਾ ਅਨਤ ਤਰੰਗਾ ਗੁਰਮੁਖਿ ਪਾਰਿ ਲੰਘਾਏ ॥ حیران کن دنیوی سمندر میں لاتعداد لہریں ہیں اور گرو کے ذریعے سے ہی انسان اس سے پار ہوتا ہے۔
ਹਰਿ ਬੋਹਿਥਿ ਚੜਿ ਵਡਭਾਗੀ ਲੰਘੈ ਗੁਰੁ ਖੇਵਟੁ ਸਬਦਿ ਤਰਾਏ ॥ ہری نما جہاز پر سوار ہوکر خوش نصیب پار ہوجاتے کیں اور گرو ملاح اپنے کلام کے ذریعے انسانوں کو پار کردیتا ہے۔
ਅਨਦਿਨੁ ਹਰਿ ਰੰਗਿ ਹਰਿ ਗੁਣ ਗਾਵੈ ਹਰਿ ਰੰਗੀ ਹਰਿ ਰੰਗਾ ॥ ہری کا عاشق ہری کی محبت میں رنگین ہوکر دن رات ہری کی حمد و ثنا کرتا رہتا ہے اور ہری کی طرح ہوجاتا ہے۔
ਜਨ ਨਾਨਕ ਨਿਰਬਾਣ ਪਦੁ ਪਾਇਆ ਹਰਿ ਉਤਮੁ ਹਰਿ ਪਦੁ ਚੰਗਾ ॥੨॥ نانک نے نجات اخروی کا مقام حاصل کرلیا ہے، کائنات میں ہری سب سے اعلیٰ ہے اور ہری مقام ہی بہتر ہے۔ 2۔
ਕੜੀਆਲੁ ਮੁਖੇ ਗੁਰਿ ਗਿਆਨੁ ਦ੍ਰਿੜਾਇਆ ਰਾਮ ॥ گرو نے منہ میں لگام کی جگہ علم ثبت کیا ہے۔
ਤਨਿ ਪ੍ਰੇਮੁ ਹਰਿ ਚਾਬਕੁ ਲਾਇਆ ਰਾਮ ॥ اس نے رب کی محبت کا چابک میرے جسم پر مارا ہے۔
ਤਨਿ ਪ੍ਰੇਮੁ ਹਰਿ ਹਰਿ ਲਾਇ ਚਾਬਕੁ ਮਨੁ ਜਿਣੈ ਗੁਰਮੁਖਿ ਜੀਤਿਆ ॥ گرو کی محبت کا چابک اپنے جسم پر مار کر گرومک اپنے دل کو جیت کر زندگی کی جنگ میں فتح حاصل کرلیتا ہے۔
ਅਘੜੋ ਘੜਾਵੈ ਸਬਦੁ ਪਾਵੈ ਅਪਿਉ ਹਰਿ ਰਸੁ ਪੀਤਿਆ ॥ اب وہ اپنے بے قابو دل کو قابو کرتا ہے، نام حاصل کرتا ہے اور زندہ کرنے والا ہری رس پیتا ہے۔
ਸੁਣਿ ਸ੍ਰਵਣ ਬਾਣੀ ਗੁਰਿ ਵਖਾਣੀ ਹਰਿ ਰੰਗੁ ਤੁਰੀ ਚੜਾਇਆ ॥ گرو کے بیان کردہ کلام کو اپنے کانوں سے سن کر اپنے دل کی گھوڑی کو ہری کی محبت کا رنگ چڑھادیا ہے۔
ਮਹਾ ਮਾਰਗੁ ਪੰਥੁ ਬਿਖੜਾ ਜਨ ਨਾਨਕ ਪਾਰਿ ਲੰਘਾਇਆ ॥੩॥ نانک نے موت کی شاہ راہ پار کرلی ہے۔ 3۔
ਘੋੜੀ ਤੇਜਣਿ ਦੇਹ ਰਾਮਿ ਉਪਾਈਆ ਰਾਮ ॥ یہ جسم نما چاق چوبند گھوڑی رام نے پیدا کیا ہے۔
ਜਿਤੁ ਹਰਿ ਪ੍ਰਭੁ ਜਾਪੈ ਸਾ ਧਨੁ ਧੰਨੁ ਤੁਖਾਈਆ ਰਾਮ ॥ یہ جسم نما گھوڑی مبارک ہے، جس کے ذریعے سے ہری رب کی پرستش کی جاتی ہے۔
ਜਿਤੁ ਹਰਿ ਪ੍ਰਭੁ ਜਾਪੈ ਸਾ ਧੰਨੁ ਸਾਬਾਸੈ ਧੁਰਿ ਪਾਇਆ ਕਿਰਤੁ ਜੁੜੰਦਾ ॥ جس سے رب کا ذکر کیا جاتا ہے، وہ جسم نما گھوڑی مبارک اور قابل ستائش ہے اور یہ پچھلے جنم میں کیے ہوئے نیک اعمال کے جمع کرنے سے کی حاصل ہوتی ہے۔
ਚੜਿ ਦੇਹੜਿ ਘੋੜੀ ਬਿਖਮੁ ਲਘਾਏ ਮਿਲੁ ਗੁਰਮੁਖਿ ਪਰਮਾਨੰਦਾ ॥ انسان جسم نما گھوڑی پر سوار ہوکر حیران کن دنیوی سمندر سے پار ہوجاتا ہے اور گرو کے ذریعے سے اعلیٰ خوشی رب کو مل جاتی ہے۔
ਹਰਿ ਹਰਿ ਕਾਜੁ ਰਚਾਇਆ ਪੂਰੈ ਮਿਲਿ ਸੰਤ ਜਨਾ ਜੰਞ ਆਈ ॥ کامل رب نے روح کی شادی کروائی ہے اور اور سنت حضرات کے شامل بارات آئی ہے۔
ਜਨ ਨਾਨਕ ਹਰਿ ਵਰੁ ਪਾਇਆ ਮੰਗਲੁ ਮਿਲਿ ਸੰਤ ਜਨਾ ਵਾਧਾਈ ॥੪॥੧॥੫॥ نانک کا بیان ہے کہ اس نے ہری رب کو محبوب کی شکل میں پالیا ہے۔ سنت حضرات یکجا ہو کر نیک گیت گا رہے ہیں اور اسے دعائیں دے رہے ہیں۔
ਵਡਹੰਸੁ ਮਹਲਾ ੪ ॥ وڈہنسو محلہ 4۔
ਦੇਹ ਤੇਜਨੜੀ ਹਰਿ ਨਵ ਰੰਗੀਆ ਰਾਮ ॥ یہ جسم ہری کے ہمیشہ کے لیے نئے رنگ والی گھوڑی ہے۔
ਗੁਰ ਗਿਆਨੁ ਗੁਰੂ ਹਰਿ ਮੰਗੀਆ ਰਾਮ ॥ میں نے گرو سے صدق کی تعلیم طلب کی ہے۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/