Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 570

Page 570

ਗੁਣ ਮਹਿ ਗੁਣੀ ਸਮਾਏ ਜਿਸੁ ਆਪਿ ਬੁਝਾਏ ਲਾਹਾ ਭਗਤਿ ਸੈਸਾਰੇ ॥ وہ جسے خود دانشوری عطا کرتا ہے، وہی نیک انسان خوبیوں کے مالک میں مگن رہتا ہے اور وہ اس فانی کائنات میں رب کی عبادت کا ہی منافع حاصل کرتا ہے۔
ਬਿਨੁ ਭਗਤੀ ਸੁਖੁ ਨ ਹੋਈ ਦੂਜੈ ਪਤਿ ਖੋਈ ਗੁਰਮਤਿ ਨਾਮੁ ਅਧਾਰੇ ॥ واہے گرو کی عبادت کے بغیر کہیں خوشی حاصل نہیں ہوتی، وہ دوہرے پن میں پھنس کر اپنی عزت گنوا دیتا ہے اور گرو کے عقل کے ذریعے نام ہی بنیاد بنتی ہے۔
ਵਖਰੁ ਨਾਮੁ ਸਦਾ ਲਾਭੁ ਹੈ ਜਿਸ ਨੋ ਏਤੁ ਵਾਪਾਰਿ ਲਾਏ ॥ رب جسے اس نام کی سوداگری میں لگاتا ہے، وہ نام کے سودے کا ہمیشہ فایدہ حاصل کرتا ہے۔
ਰਤਨ ਪਦਾਰਥ ਵਣਜੀਅਹਿ ਜਾਂ ਸਤਿਗੁਰੁ ਦੇਇ ਬੁਝਾਏ ॥੧॥ جب صادق گرو سمجھ عطا کرتا ہے، تب ہی انسان نام نما جواہرات کی سوداگری کرتا ہے۔ 1۔
ਮਾਇਆ ਮੋਹੁ ਸਭੁ ਦੁਖੁ ਹੈ ਖੋਟਾ ਇਹੁ ਵਾਪਾਰਾ ਰਾਮ ॥ دولت کی ہوس ​​ہی ہر قسم کی تکلیف و پریشانی ہے اور یہ کاروبار بہت جھوٹا ہے۔
ਕੂੜੁ ਬੋਲਿ ਬਿਖੁ ਖਾਵਣੀ ਬਹੁ ਵਧਹਿ ਵਿਕਾਰਾ ਰਾਮ ॥ انسان جھوٹ بول کر دولت نما زہر ہی کھاتا ہے اور اس کے سبب اس کے باطن میں بہت سارے عوارض ہی جنم لیتے ہیں۔
ਬਹੁ ਵਧਹਿ ਵਿਕਾਰਾ ਸਹਸਾ ਇਹੁ ਸੰਸਾਰਾ ਬਿਨੁ ਨਾਵੈ ਪਤਿ ਖੋਈ ॥ اس طرح گناہ بہت بڑھ گیا ہے اور کائنات میں شبہ باقی رہتا ہے۔ واہے گرو کے نام کے بغیر انسان اپنا وقار کھودیتا ہے۔
ਪੜਿ ਪੜਿ ਪੰਡਿਤ ਵਾਦੁ ਵਖਾਣਹਿ ਬਿਨੁ ਬੂਝੇ ਸੁਖੁ ਨ ਹੋਈ ॥ پنڈت صحیفہ پڑھ کر بحث کرتا ہے؛ لیکن علم کے بغیر انہیں بھی خوشی حاصل نہیں ہوتی۔
ਆਵਣ ਜਾਣਾ ਕਦੇ ਨ ਚੂਕੈ ਮਾਇਆ ਮੋਹ ਪਿਆਰਾ ॥ انہیں تو حرص و ہوس سے ہی پیار ہے؛ اس لیے ان کی پیدائش و موت کا چکر کبھی نہیں مٹتا۔
ਮਾਇਆ ਮੋਹੁ ਸਭੁ ਦੁਖੁ ਹੈ ਖੋਟਾ ਇਹੁ ਵਾਪਾਰਾ ॥੨॥ دولت کی ہوس ہر قسم کی تکلیف و پریشانی ہے اور یہ تجارت بہت جھوٹی اور کھوٹی ہے۔ 2۔
ਖੋਟੇ ਖਰੇ ਸਭਿ ਪਰਖੀਅਨਿ ਤਿਤੁ ਸਚੇ ਕੈ ਦਰਬਾਰਾ ਰਾਮ ॥ اس صادق رب کے دربار میں سب ہی بھلے برے انسان پرکھے جاتے ہیں۔
ਖੋਟੇ ਦਰਗਹ ਸੁਟੀਅਨਿ ਊਭੇ ਕਰਨਿ ਪੁਕਾਰਾ ਰਾਮ ॥ برا انسان رب کے دربار سے باہر نکال دیا جاتا ہے اور وہ کھڑا ہوکر ہمیشہ روتا رہتا ہے۔
ਊਭੇ ਕਰਨਿ ਪੁਕਾਰਾ ਮੁਗਧ ਗਵਾਰਾ ਮਨਮੁਖਿ ਜਨਮੁ ਗਵਾਇਆ ॥ احمق اور نادان کھڑا ہوکر روتا رہتا ہے، اس طرح ایسا نفس پرست انسان اپنی انمول زندگی تباہ کرلیتا ہے۔
ਬਿਖਿਆ ਮਾਇਆ ਜਿਨਿ ਜਗਤੁ ਭੁਲਾਇਆ ਸਾਚਾ ਨਾਮੁ ਨ ਭਾਇਆ ॥ ہوس نما زہر نے ساری کائنات کو مسحور کرلیا ہے اور اسے صادق رب کا نام اچھا نہیں لگتا۔
ਮਨਮੁਖ ਸੰਤਾ ਨਾਲਿ ਵੈਰੁ ਕਰਿ ਦੁਖੁ ਖਟੇ ਸੰਸਾਰਾ ॥ نفس پرست لوگ سنت حضرات سے بغض رکھ کر کائنات میں تکلیف ہی اٹھاتے ہیں۔
ਖੋਟੇ ਖਰੇ ਪਰਖੀਅਨਿ ਤਿਤੁ ਸਚੈ ਦਰਵਾਰਾ ਰਾਮ ॥੩॥ اس صادق رب کے دربار میں کھوٹے اور نیک انسانوں کی پرکھ کی جاتی ہے 3۔
ਆਪਿ ਕਰੇ ਕਿਸੁ ਆਖੀਐ ਹੋਰੁ ਕਰਣਾ ਕਿਛੂ ਨ ਜਾਈ ਰਾਮ ॥ واہے گرو خود ہی انسانوں کو اچھا برا بناتا ہے؛ اس لیے کسی سے گلا شکوہ نہیں کیا جاسکتا؛ کیوں کہ دوسرا کوئی کچھ نہیں کرسکتا۔
ਜਿਤੁ ਭਾਵੈ ਤਿਤੁ ਲਾਇਸੀ ਜਿਉ ਤਿਸ ਦੀ ਵਡਿਆਈ ਰਾਮ ॥ جیسی اس کی شان ہے اور جیسی اس کی خوشی ہے، وہ اسی طرح انسانوں کو لگاتا ہے۔
ਜਿਉ ਤਿਸ ਦੀ ਵਡਿਆਈ ਆਪਿ ਕਰਾਈ ਵਰੀਆਮੁ ਨ ਫੁਸੀ ਕੋਈ ॥ جیسے اس رب کی کبریائی ہے، وہ خود اسی طرح انسانوں سے کرواتا ہے اور اپنے آپ کوئی عظیم جنگجو یا بزدل نہیں۔
ਜਗਜੀਵਨੁ ਦਾਤਾ ਕਰਮਿ ਬਿਧਾਤਾ ਆਪੇ ਬਖਸੇ ਸੋਈ ॥ نوازنے والا رب کائنات کو زندگی عطا کرنے والا اور اعمال کا خالق ہے اور وہ خود ہی معافی دیتا ہے۔
ਗੁਰ ਪਰਸਾਦੀ ਆਪੁ ਗਵਾਈਐ ਨਾਨਕ ਨਾਮਿ ਪਤਿ ਪਾਈ ॥ اے نانک! گرو کے فضل سے ہی کبر کا خاتمہ ہوتا ہے اور رب کے نام کے سبب عزت و شہرت حاصل ہوتی ہے، رب خود ہی انسانوں کو اچھا برا بناتا ہے۔
ਆਪਿ ਕਰੇ ਕਿਸੁ ਆਖੀਐ ਹੋਰੁ ਕਰਣਾ ਕਿਛੂ ਨ ਜਾਈ ॥੪॥੪॥ اس لیے کسی سے گلا شکوہ نہیں کیا جا سکتا؛ کیوں کہ اس کے علاوہ دوسرا کوئی کچھ نہیں کرسکتا۔ 4۔ 4۔
ਵਡਹੰਸੁ ਮਹਲਾ ੩ ॥ وڈہنسو محلہ 3۔
ਸਚਾ ਸਉਦਾ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਹੈ ਸਚਾ ਵਾਪਾਰਾ ਰਾਮ ॥ ہری کا نام ہی سچا سودا ہے اور یہی سچا کاروبار ہے۔
ਗੁਰਮਤੀ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਵਣਜੀਐ ਅਤਿ ਮੋਲੁ ਅਫਾਰਾ ਰਾਮ ॥ گرو کی تعلیم کے مطابق ہی ہری کے نام کی سوداگری کرنی چاہیے اور اس سچے نام کا کی تجارت بہت قیمتی اور عظیم ہے۔
ਅਤਿ ਮੋਲੁ ਅਫਾਰਾ ਸਚ ਵਾਪਾਰਾ ਸਚਿ ਵਾਪਾਰਿ ਲਗੇ ਵਡਭਾਗੀ ॥ اس سچے کاروبار کی قیمت لامحدود اور بہت قیمتی ہے، جو لوگ اس سچے کاروبار میں سرگرم ہیں، وہ بڑے خوش نصیب ہیں۔
ਅੰਤਰਿ ਬਾਹਰਿ ਭਗਤੀ ਰਾਤੇ ਸਚਿ ਨਾਮਿ ਲਿਵ ਲਾਗੀ ॥ ظاہر و باطن سے ایسے لوگ رب کی عبادت میں مشغول رہتے ہیں اور ان کا دل سچے نام میں مشغول رہتا ہے۔
ਨਦਰਿ ਕਰੇ ਸੋਈ ਸਚੁ ਪਾਏ ਗੁਰ ਕੈ ਸਬਦਿ ਵੀਚਾਰਾ ॥ جو گرو کے کلام پر غور و فکر کرتا ہے اور رب جس پر نظر کرم کرتا ہے، اسے ہی صدق کا حصول ہوتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਨਾਮਿ ਰਤੇ ਤਿਨ ਹੀ ਸੁਖੁ ਪਾਇਆ ਸਾਚੈ ਕੇ ਵਾਪਾਰਾ ॥੧॥ اے نانک! جو صدق کے نام میں مشغول رہتے ہیں، انہیں ہی خوشی حاصل ہوتی ہے اور وہی صادق رب کے نام کے سچے سوداگر ہیں۔ 1۔
ਹੰਉਮੈ ਮਾਇਆ ਮੈਲੁ ਹੈ ਮਾਇਆ ਮੈਲੁ ਭਰੀਜੈ ਰਾਮ ॥ غرور مایا کی غلاظت ہے اور یہ مایا کی غلاظت انسان کے دل میں بھر جاتی ہیں۔
ਗੁਰਮਤੀ ਮਨੁ ਨਿਰਮਲਾ ਰਸਨਾ ਹਰਿ ਰਸੁ ਪੀਜੈ ਰਾਮ ॥ گرو کی تعلیم کے ذریعے دل کبر کی گندگی سے پاک و صاف ہوجاتا ہے؛ اس لیے زبان سے ہی ہری رس پیتے رہنا چاہیے۔
ਰਸਨਾ ਹਰਿ ਰਸੁ ਪੀਜੈ ਅੰਤਰੁ ਭੀਜੈ ਸਾਚ ਸਬਦਿ ਬੀਚਾਰੀ ॥ زبان کے ذریعے ہری رس پینے سے انسان کا دل رب کی محبت میں بھیگ جاتا ہے اور سچے نام پر ہی غور و فکر کرتا رہتا ہے۔
ਅੰਤਰਿ ਖੂਹਟਾ ਅੰਮ੍ਰਿਤਿ ਭਰਿਆ ਸਬਦੇ ਕਾਢਿ ਪੀਐ ਪਨਿਹਾਰੀ ॥ روح کے باطن میں ہی ہری کے امرت کا لبریز جھیل ہے اور نام کا ذکر کرکے پنیہارن اسے نکال کر پی لیتی ہے۔
ਜਿਸੁ ਨਦਰਿ ਕਰੇ ਸੋਈ ਸਚਿ ਲਾਗੈ ਰਸਨਾ ਰਾਮੁ ਰਵੀਜੈ ॥ جس پر رب کا نظر کرم ہوتا ہے، وہی حق کے ساتھ جڑتا ہے اور اس کی زبان رب کے نام کا جہری ذکر کرتی ہے۔
ਨਾਨਕ ਨਾਮਿ ਰਤੇ ਸੇ ਨਿਰਮਲ ਹੋਰ ਹਉਮੈ ਮੈਲੁ ਭਰੀਜੈ ॥੨॥ اے نانک! جو لوگ رب کے نام میں مگن رہتے ہیں، وہی پاک ہیں اور بقیہ انسان کبر کی میل سے بھرپور ہیں۔ 2۔
ਪੰਡਿਤ ਜੋਤਕੀ ਸਭਿ ਪੜਿ ਪੜਿ ਕੂਕਦੇ ਕਿਸੁ ਪਹਿ ਕਰਹਿ ਪੁਕਾਰਾ ਰਾਮ ॥ تمام پنڈت اور نجومی بلند آواز میں پڑھ کر تعلیم دیتے ہیں؛ لیکن یہ بلند آواز میں کسے سنارہے ہیں؟
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/