Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 568

Page 568

ਪਿਰੁ ਰਵਿ ਰਹਿਆ ਭਰਪੂਰੇ ਵੇਖੁ ਹਜੂਰੇ ਜੁਗਿ ਜੁਗਿ ਏਕੋ ਜਾਤਾ ॥ مالک رب ہر ایک دل میں موجود ہے، تو اسے براہ راست دیکھ اور زمانوں میں اسے ایک جیسا ہی ادراک کر۔
ਧਨ ਬਾਲੀ ਭੋਲੀ ਪਿਰੁ ਸਹਜਿ ਰਾਵੈ ਮਿਲਿਆ ਕਰਮ ਬਿਧਾਤਾ ॥ معصوم عورت ذات بھولے پن میں بآسانی ہی اپنے مالک شوہر کے ساتھ لطف اندوز ہوتی ہے اور اپنے اعمال کے خالق رب سے مل جاتی ہے۔
ਜਿਨਿ ਹਰਿ ਰਸੁ ਚਾਖਿਆ ਸਬਦਿ ਸੁਭਾਖਿਆ ਹਰਿ ਸਰਿ ਰਹੀ ਭਰਪੂਰੇ ॥ جو عورت ذات ہری رس کو چکھتی ہے، وہ پیار سے نام کا تلفظ کرتی ہے اور رب کے امرت جھیل میں مگن رہتی ہے۔
ਨਾਨਕ ਕਾਮਣਿ ਸਾ ਪਿਰ ਭਾਵੈ ਸਬਦੇ ਰਹੈ ਹਦੂਰੇ ॥੨॥ اے نانک! محبوب رب کو وہی عورت ذات دلکش لگتی ہے، جو گرو کے کلام کے ذریعے براہ راست نظر آتی ہے۔ 2۔
ਸੋਹਾਗਣੀ ਜਾਇ ਪੂਛਹੁ ਮੁਈਏ ਜਿਨੀ ਵਿਚਹੁ ਆਪੁ ਗਵਾਇਆ ॥ اے روح! ان صاحب خاوند عورتوں سے بھی پوچھ لو، جنہوں نے اپنا غرور مٹا دیا ہے۔
ਪਿਰ ਕਾ ਹੁਕਮੁ ਨ ਪਾਇਓ ਮੁਈਏ ਜਿਨੀ ਵਿਚਹੁ ਆਪੁ ਨ ਗਵਾਇਆ ॥ جنہوں نے اپنا غرور نہیں مٹایا، انہوں نے اپنے مالک رب کے حکم کا ادراک نہیں کیا۔
ਜਿਨੀ ਆਪੁ ਗਵਾਇਆ ਤਿਨੀ ਪਿਰੁ ਪਾਇਆ ਰੰਗ ਸਿਉ ਰਲੀਆ ਮਾਣੈ ॥ لیکن جنہوں نے اپنا کبر مٹا دیا ہے، انہیں اپنا مالک رب مل گیا ہے اور عشق کے رنگ میں رنگین ہوکر لطف حاصل کرتی ہے۔
ਸਦਾ ਰੰਗਿ ਰਾਤੀ ਸਹਜੇ ਮਾਤੀ ਅਨਦਿਨੁ ਨਾਮੁ ਵਖਾਣੈ ॥ اپنے رب کے عشق میں ہمیشہ رنگی ہوئی اور بآسانی ہی دیوانی ہوکر رات دن اس کے نام کا ورد کرتی رہتی ہے۔
ਕਾਮਣਿ ਵਡਭਾਗੀ ਅੰਤਰਿ ਲਿਵ ਲਾਗੀ ਹਰਿ ਕਾ ਪ੍ਰੇਮੁ ਸੁਭਾਇਆ ॥ وہ عورت ذات بہت خوش نصیب ہے، جس کے دل میں مالک رب کی ہی دھن لگی ہوئی ہے اور رب کا عشق شیریں لگتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਕਾਮਣਿ ਸਹਜੇ ਰਾਤੀ ਜਿਨਿ ਸਚੁ ਸੀਗਾਰੁ ਬਣਾਇਆ ॥੩॥ اے نانک! جس عورت ذات نے سچائی کے ساتھ زیب و زینت اختیار کیا ہے، وہ بآسانی ہی اپنے مالک شوہر کے عشق میں مگن رہتی ہے۔ 3۔
ਹਉਮੈ ਮਾਰਿ ਮੁਈਏ ਤੂ ਚਲੁ ਗੁਰ ਕੈ ਭਾਏ ॥ اے فانی روح! تو اپنا غرور مٹا دے اور گرو کی رضا کے مطابق عمل کر۔
ਹਰਿ ਵਰੁ ਰਾਵਹਿ ਸਦਾ ਮੁਈਏ ਨਿਜ ਘਰਿ ਵਾਸਾ ਪਾਏ ॥ تو اس طرح ہمیشہ واہے گرو کے ساتھ بخوشی لطف اندوز ہوگی اور اپنے اصل گھر حقیقی ذات میں سکونت حاصل کرلے گی۔
ਨਿਜ ਘਰਿ ਵਾਸਾ ਪਾਏ ਸਬਦੁ ਵਜਾਏ ਸਦਾ ਸੁਹਾਗਣਿ ਨਾਰੀ ॥ وہ اپنے اصل گھر رب کے پاس رہ کر نام کا ورد کرتی ہے اور ہمیشہ کے لیے صاحب خاوند عورت ہوجاتی ہے۔
ਪਿਰੁ ਰਲੀਆਲਾ ਜੋਬਨੁ ਬਾਲਾ ਅਨਦਿਨੁ ਕੰਤਿ ਸਵਾਰੀ ॥ محبوب رب بہت رنگیلا اور پرجوش جوانی والا ہے، وہ دن رات اپنی اہلیہ کو سنوارتا ہے۔
ਹਰਿ ਵਰੁ ਸੋਹਾਗੋ ਮਸਤਕਿ ਭਾਗੋ ਸਚੈ ਸਬਦਿ ਸੁਹਾਏ ॥ اپنے خاوند ہری رب کے ذریعے اس کی تقدیر روشن ہوجاتی ہے اور وہ سچے کلام سے مکرم ہوجاتی ہے۔
ਨਾਨਕ ਕਾਮਣਿ ਹਰਿ ਰੰਗਿ ਰਾਤੀ ਜਾ ਚਲੈ ਸਤਿਗੁਰ ਭਾਏ ॥੪॥੧॥ اے نانک! جب عورت ذات صادق گرو کی تعلیم پر عمل پیرا ہوتی ہے، تو وہ عشق رب کے رنگ میں رنگ جاتی ہے۔ 4۔ 1۔
ਵਡਹੰਸੁ ਮਹਲਾ ੩ ॥ وڈہنسو محلہ 3۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਸਭੁ ਵਾਪਾਰੁ ਭਲਾ ਜੇ ਸਹਜੇ ਕੀਜੈ ਰਾਮ ॥ گرومکھ بن کر ہر سودا گری اچھی ہے، اگر یہ سادہ زندگی کے ذریعے انجام دیا جائے۔
ਅਨਦਿਨੁ ਨਾਮੁ ਵਖਾਣੀਐ ਲਾਹਾ ਹਰਿ ਰਸੁ ਪੀਜੈ ਰਾਮ ॥ ہر وقت رب کے نام کا ذکر کرنا چاہیے اور ہری رس کو پینے کا فائدہ حاصل کرنا چاہیے۔
ਲਾਹਾ ਹਰਿ ਰਸੁ ਲੀਜੈ ਹਰਿ ਰਾਵੀਜੈ ਅਨਦਿਨੁ ਨਾਮੁ ਵਖਾਣੈ ॥ ہری رس کا فائدہ حاصل کرنا چاہیے، ہری کا ذکر کرنا چاہیے اور دن رات نام پر غور و فکر کرتے رہنا چاہیے۔
ਗੁਣ ਸੰਗ੍ਰਹਿ ਅਵਗਣ ਵਿਕਣਹਿ ਆਪੈ ਆਪੁ ਪਛਾਣੈ ॥ جو شخص نیکیاں جمع کرتا ہے اور برائیوں کو مٹادیتا ہے، اس طرح وہ اپنی اصلیت کو پہچان لیتا ہے۔
ਗੁਰਮਤਿ ਪਾਈ ਵਡੀ ਵਡਿਆਈ ਸਚੈ ਸਬਦਿ ਰਸੁ ਪੀਜੈ ॥ وہ گرو کی عقل کے ذریعے نام نما بڑی شان حاصل کرلیتا ہے اور سچے کلام کے ذریعے ہری رس کو پیتا رہتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਹਰਿ ਕੀ ਭਗਤਿ ਨਿਰਾਲੀ ਗੁਰਮੁਖਿ ਵਿਰਲੈ ਕੀਜੈ ॥੧॥ اے نانک! ہری کی پرستش بہت لاجواب ہے اور کوئی نایاب گرومکھ ہی عبادت کرتا ہے۔ 1۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਖੇਤੀ ਹਰਿ ਅੰਤਰਿ ਬੀਜੀਐ ਹਰਿ ਲੀਜੈ ਸਰੀਰਿ ਜਮਾਏ ਰਾਮ ॥ گرومکھ بن کر اپنے باطن میں رب نما کھیتی بونی چاہیے اور اپنے جسم میں نام نما بیج اگانا چاہیے۔
ਆਪਣੇ ਘਰ ਅੰਦਰਿ ਰਸੁ ਭੁੰਚੁ ਤੂ ਲਾਹਾ ਲੈ ਪਰਥਾਏ ਰਾਮ ॥ اس طرح تم اپنے دل نما گھر میں ہی ہری کے نام رس کو چکھ کر دنیا و آخرت میں بھی اس کا فائدہ حاصل کروگے۔
ਲਾਹਾ ਪਰਥਾਏ ਹਰਿ ਮੰਨਿ ਵਸਾਏ ਧਨੁ ਖੇਤੀ ਵਾਪਾਰਾ ॥ ہری رب کو اپنے دل میں بسانے کی کھیتی اور سوداگری قابل مبارک باد ہے، جس کے ذریعے آخرت میں فائدہ ہوتا ہے۔
ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਧਿਆਏ ਮੰਨਿ ਵਸਾਏ ਬੂਝੈ ਗੁਰ ਬੀਚਾਰਾ ॥ جو شخص ہری کے نام کا دھیان کرتا ہے اور اسے اپنے دل میں بساتا ہے، وہ گرو کی تعلیم کو سمجھ لیتا ہے۔
ਮਨਮੁਖ ਖੇਤੀ ਵਣਜੁ ਕਰਿ ਥਾਕੇ ਤ੍ਰਿਸਨਾ ਭੁਖ ਨ ਜਾਏ ॥ نفس پرست لوگ دنیوی حرص و حوس کی کھیتی اور سودا گری کرکے تھک چکے ہیں اور ان کی بھوک اور پیاس دور نہیں ہوتی۔
ਨਾਨਕ ਨਾਮੁ ਬੀਜਿ ਮਨ ਅੰਦਰਿ ਸਚੈ ਸਬਦਿ ਸੁਭਾਏ ॥੨॥ اے نانک! اپنے دل کے اندر رب کے نام کا بیج بویا کرو اور سچے کلام کے ذریعے حسین ہوجاؤ۔ 2۔
ਹਰਿ ਵਾਪਾਰਿ ਸੇ ਜਨ ਲਾਗੇ ਜਿਨਾ ਮਸਤਕਿ ਮਣੀ ਵਡਭਾਗੋ ਰਾਮ ॥ ہری رب کے نام کی سودا گری میں وہی لوگ سرگرم ہیں جن کی تقدیر میں خوش نصیبی کا جوہر نمودار ہوتا ہے۔
ਗੁਰਮਤੀ ਮਨੁ ਨਿਜ ਘਰਿ ਵਸਿਆ ਸਚੈ ਸਬਦਿ ਬੈਰਾਗੋ ਰਾਮ ॥ گرو کی تعلیمات کے ذریعے دل اپنے اصل گھر رب کے قدموں میں بستا ہے اور سچے کلام کے ذریعے حرص و حوس سے علاحدہ ہوجاتا ہے۔
ਮੁਖਿ ਮਸਤਕਿ ਭਾਗੋ ਸਚਿ ਬੈਰਾਗੋ ਸਾਚਿ ਰਤੇ ਵੀਚਾਰੀ ॥ جن کے چہرے پر قسمت روشن ہوجاتی ہے، وہی سچے تارک الدنیا کو حاصل ہوتے ہیں اور وہی متفکر حقیقی نام میں مشغول ہوجاتے ہیں۔
ਨਾਮ ਬਿਨਾ ਸਭੁ ਜਗੁ ਬਉਰਾਨਾ ਸਬਦੇ ਹਉਮੈ ਮਾਰੀ ॥ ہری نام کے بغیر پوری کائنات حرص و حوس میں پھنس کر باولی ہو رہی ہے اور کلام کے ذریعے ہی کبر کا خاتمہ ہوتا ہے۔
ਸਾਚੈ ਸਬਦਿ ਲਾਗਿ ਮਤਿ ਉਪਜੈ ਗੁਰਮੁਖਿ ਨਾਮੁ ਸੋਹਾਗੋ ॥ صادق نام میں مگن ہونے سے خوش مزاجی پیدا ہوتی ہے اور گرو کے ذریعے سے ہری نام نما خوشی مل جاتی ہے۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/