Guru Granth Sahib Translation Project

guru-granth-sahib-urdu-page-52

Page 52

ਬੰਧਨ ਮੁਕਤੁ ਸੰਤਹੁ ਮੇਰੀ ਰਾਖੈ ਮਮਤਾ ॥੩॥ اے سنتوں! وہ مجھے تمام بندھنوں سے آزادی دیتا ہے اور میرے لیے ممتا کا پیار رکھتا ہے۔۔3۔۔
ਭਏ ਕਿਰਪਾਲ ਠਾਕੁਰ ਰਹਿਓ ਆਵਣ ਜਾਣਾ ॥ میرا آقا بڑا مہربان ہو گیا ہے اور میرا (جینا مرنا) آواگون مٹ گیا ہے۔
ਗੁਰ ਮਿਲਿ ਨਾਨਕ ਪਾਰਬ੍ਰਹਮੁ ਪਛਾਣਾ ॥੪॥੨੭॥੯੭॥ اے نانک! گرو سے مل کر میں نے واہے گرو کو پہچان لیا۔۔ 4۔۔27۔۔97۔۔
ਸਿਰੀਰਾਗੁ ਮਹਲਾ ੫ ਘਰੁ ੧ ॥ شری راگو محلہ 5 گھرو 1۔۔
ਸੰਤ ਜਨਾ ਮਿਲਿ ਭਾਈਆ ਕਟਿਅੜਾ ਜਮਕਾਲੁ ॥ اے بھائیو! سنتوں نے مل کر میرا یم کا خوف دور کر دیا ہے۔
ਸਚਾ ਸਾਹਿਬੁ ਮਨਿ ਵੁਠਾ ਹੋਆ ਖਸਮੁ ਦਇਆਲੁ ॥ میرا مالک رب مجھ پر مہربان ہوگیا ہے اور اس سچے واہےگرو نے میرے دل میں سکونت اختیار کر لی ہے۔
ਪੂਰਾ ਸਤਿਗੁਰੁ ਭੇਟਿਆ ਬਿਨਸਿਆ ਸਭੁ ਜੰਜਾਲੁ ॥੧॥ کامل ست گرو کے ملنے سے تمام بندھن ختم ہو گئے ہیں۔۔1۔۔
ਮੇਰੇ ਸਤਿਗੁਰਾ ਹਉ ਤੁਧੁ ਵਿਟਹੁ ਕੁਰਬਾਣੁ ॥ اے میرے ست گرو! میں آپ پر قربان جاتا ہوں۔
ਤੇਰੇ ਦਰਸਨ ਕਉ ਬਲਿਹਾਰਣੈ ਤੁਸਿ ਦਿਤਾ ਅੰਮ੍ਰਿਤ ਨਾਮੁ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ میں آپ کے دیدار پر قربان جاتا ہوں۔ آپ نے خوش ہو کر مجھے میٹھا نام عطا کیا ہے۔۔1۔۔ وقفہ۔۔1۔۔
ਜਿਨ ਤੂੰ ਸੇਵਿਆ ਭਾਉ ਕਰਿ ਸੇਈ ਪੁਰਖ ਸੁਜਾਨ ॥ جو محبت سے آپ کی خدمت کرتے ہیں، وہ لوگ بڑے عقل مند ہیں۔
ਤਿਨਾ ਪਿਛੈ ਛੁਟੀਐ ਜਿਨ ਅੰਦਰਿ ਨਾਮੁ ਨਿਧਾਨੁ ॥ جن کے باطن میں نام کا خزانہ ہے، ان کی صحبت میں آکر مخلوق پیدائش اور موت سے آزاد ہو جاتی ہے۔
ਗੁਰ ਜੇਵਡੁ ਦਾਤਾ ਕੋ ਨਹੀ ਜਿਨਿ ਦਿਤਾ ਆਤਮ ਦਾਨੁ ॥੨॥ گرو جیسا سخی داتا اس دنیا میں کوئی بھی نہیں ، جنھوں نے میری روح کو نام کی خیرات عطا کی ہے ۔۔ 2۔۔
ਆਏ ਸੇ ਪਰਵਾਣੁ ਹਹਿ ਜਿਨ ਗੁਰੁ ਮਿਲਿਆ ਸੁਭਾਇ ॥ جو پیار سے گرو جی سے ملتے ہیں، ان کا انسانی جنم لینے کے بعد دنیا میں آنا رب کی بارگاہ میں مقبول ہے۔
ਸਚੇ ਸੇਤੀ ਰਤਿਆ ਦਰਗਹ ਬੈਸਣੁ ਜਾਇ ॥ جو سچے رب کی محبت میں غرق ہو جاتے ہیں، انہیں واہےگرو کے دربار میں بیٹھنے کی جگہ ملتی ہے۔
ਕਰਤੇ ਹਥਿ ਵਡਿਆਈਆ ਪੂਰਬਿ ਲਿਖਿਆ ਪਾਇ ॥੩॥ واہےگرو کے ہاتھ میں تمام کامیابیاں ہیں، جن کی تقدیر میں نیک اعمال کا کرنا لکھا ہو، انہیں حاصل ہو جاتی ہیں۔ ۔۔3۔۔
ਸਚੁ ਕਰਤਾ ਸਚੁ ਕਰਣਹਾਰੁ ਸਚੁ ਸਾਹਿਬੁ ਸਚੁ ਟੇਕ ॥ سچا رب پوری دنیا کا کارکن ہے، سچا رب ہی تمام مخلوقات کو پیدا کرنے والا ہے، وہ سچا رب ہی سب کا مالک ہے، سچا رب ہی سب کا سہارا ہے۔
ਸਚੋ ਸਚੁ ਵਖਾਣੀਐ ਸਚੋ ਬੁਧਿ ਬਿਬੇਕ ॥ اس سچے رب کو سبھی سچا کہتے ہیں، آدمی کو درست عقل سچے رب سے ہی ملتی ہے۔
ਸਰਬ ਨਿਰੰਤਰਿ ਰਵਿ ਰਹਿਆ ਜਪਿ ਨਾਨਕ ਜੀਵੈ ਏਕ ॥੪॥੨੮॥੯੮॥ اے نانک! جو واہے گرو اس دنیا کے ہر ذرے میں موجود ہے، اس واہےگرو کا ذکر کرکے ہی میں زندہ ہوں۔۔4۔۔28۔۔98۔۔
ਸਿਰੀਰਾਗੁ ਮਹਲਾ ੫ ॥ شری راگو محلہ 5۔۔
ਗੁਰੁ ਪਰਮੇਸੁਰੁ ਪੂਜੀਐ ਮਨਿ ਤਨਿ ਲਾਇ ਪਿਆਰੁ ॥ اے انسان! تن من میں محبت پیدا کرکے واہےگرو کے روپ میں گرو کی عبادت کرنی چاہئے۔
ਸਤਿਗੁਰੁ ਦਾਤਾ ਜੀਅ ਕਾ ਸਭਸੈ ਦੇਇ ਅਧਾਰੁ ॥ ست گرو مخلوق کا داتا ہے، وہ سبھی کو سہارا دیتا ہے۔
ਸਤਿਗੁਰ ਬਚਨ ਕਮਾਵਣੇ ਸਚਾ ਏਹੁ ਵੀਚਾਰੁ ॥ حقیقی علم یہی ہے کہ ست گرو کی تعلیمات کے مطابق ہی عمل کرنا چاہیے۔
ਬਿਨੁ ਸਾਧੂ ਸੰਗਤਿ ਰਤਿਆ ਮਾਇਆ ਮੋਹੁ ਸਭੁ ਛਾਰੁ ॥੧॥ سادھو سنتوں کی صحبت میں جذب ہوئے بغیر دولت کی حرص خاک کی طرح ہے۔۔1۔۔
ਮੇਰੇ ਸਾਜਨ ਹਰਿ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਸਮਾਲਿ ॥ اے میرے دوست! تو واہے گرو کے ہری نام کا ذکر کر۔
ਸਾਧੂ ਸੰਗਤਿ ਮਨਿ ਵਸੈ ਪੂਰਨ ਹੋਵੈ ਘਾਲ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ سادھو کی صحبت میں رہنے سے آدمی کے دل میں رب رہتا ہے اور آدمی کی خدمت کامیاب ہو جاتی ہے۔۔1۔۔ وقفہ۔۔
ਗੁਰੁ ਸਮਰਥੁ ਅਪਾਰੁ ਗੁਰੁ ਵਡਭਾਗੀ ਦਰਸਨੁ ਹੋਇ ॥ گرو ہی طاقت ور ہے اور گرو لامحدود ہے، بڑی خوش قسمتی سے انسان کو اس کا دیدار حاصل ہوتا ہے۔
ਗੁਰੁ ਅਗੋਚਰੁ ਨਿਰਮਲਾ ਗੁਰ ਜੇਵਡੁ ਅਵਰੁ ਨ ਕੋਇ ॥ گرو ہی پوشیدہ ہے، گرو مقدس و پاک ہے، گرو جیسا دوسرا کوئی عظیم نہیں۔
ਗੁਰੁ ਕਰਤਾ ਗੁਰੁ ਕਰਣਹਾਰੁ ਗੁਰਮੁਖਿ ਸਚੀ ਸੋਇ ॥ گرو ہی دنیا کا نظام چلانے والا ہے اور گرو ہی سبھی کو پیدا کرنے والا ہے، گرو کی پناہ میں آنا ہی انسان کی اصل خوب صورتی ہے۔
ਗੁਰ ਤੇ ਬਾਹਰਿ ਕਿਛੁ ਨਹੀ ਗੁਰੁ ਕੀਤਾ ਲੋੜੇ ਸੁ ਹੋਇ ॥੨॥ گرو کی مرضی کے بغیر کچھ بھی نہیں، جو کچھ بھی گرو جی چاہتے ہیں، وہی ہوتا ہے۔۔2۔۔
ਗੁਰੁ ਤੀਰਥੁ ਗੁਰੁ ਪਾਰਜਾਤੁ ਗੁਰੁ ਮਨਸਾ ਪੂਰਣਹਾਰੁ ॥ گرو ہی بہترین زیارت گاہ ہے، گرو نوازنے والا درخت ہے اور گرو ہی تمام خواہشات کو پورا کرنے والا ہے۔
ਗੁਰੁ ਦਾਤਾ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਦੇਇ ਉਧਰੈ ਸਭੁ ਸੰਸਾਰੁ ॥ گرو ہی داتا ہے، جو واہےگرو کا نام عطا کرتا ہے، جس سے ساری دنیا کی نجات ہوتی ہے۔
ਗੁਰੁ ਸਮਰਥੁ ਗੁਰੁ ਨਿਰੰਕਾਰੁ ਗੁਰੁ ਊਚਾ ਅਗਮ ਅਪਾਰੁ ॥ گرو زبر دست ہے اور گرو ہی غیر متشکل رب ہے، گرو ہی دولت کی خوبیوں سے پرے ہے، گرو اعلیٰ، لا محدود ، لا زوال ہے۔
ਗੁਰ ਕੀ ਮਹਿਮਾ ਅਗਮ ਹੈ ਕਿਆ ਕਥੇ ਕਥਨਹਾਰੁ ॥੩॥ گرو کی شان بیان سے باہر ہے، کوئی بھی بیان کرنے والا اس کی شان کو بیان نہیں کر سکتا۔۔3۔۔
ਜਿਤੜੇ ਫਲ ਮਨਿ ਬਾਛੀਅਹਿ ਤਿਤੜੇ ਸਤਿਗੁਰ ਪਾਸਿ ॥ انسان کو تمام مطلوبہ پھل ست گرو کے ذریعے ہی حاصل ہوتے ہیں، جتنا بھی دل کرے، اسے ست گرو سے پایا جا سکتا ہے۔
ਪੂਰਬ ਲਿਖੇ ਪਾਵਣੇ ਸਾਚੁ ਨਾਮੁ ਦੇ ਰਾਸਿ ॥ گرو کے پاس حق نام کی دولت کا پورا ذخیرہ ہے، جس کی قسمت میں لکھا ہو، اسے ضرور ملتا ہے۔
ਸਤਿਗੁਰ ਸਰਣੀ ਆਇਆਂ ਬਾਹੁੜਿ ਨਹੀ ਬਿਨਾਸੁ ॥ ست گرو کی پناہ میں آنے سے زندگی اور موت کے چکر سے انسان کو آزادی حاصل ہوتی ہے۔
ਹਰਿ ਨਾਨਕ ਕਦੇ ਨ ਵਿਸਰਉ ਏਹੁ ਜੀਉ ਪਿੰਡੁ ਤੇਰਾ ਸਾਸੁ ॥੪॥੨੯॥੯੯॥ اے رب ! یہ روح، بدن اور سانس سب تیرے ہی دیے ہوئے ہیں، اے نانک! واہےگرو کو میں کبھی بھی نہ بھولوں۔۔ 4۔۔ 26۔۔ 99۔۔
ਸਿਰੀਰਾਗੁ ਮਹਲਾ ੫ ॥ شری راگو محلہ 5۔۔
ਸੰਤ ਜਨਹੁ ਸੁਣਿ ਭਾਈਹੋ ਛੂਟਨੁ ਸਾਚੈ ਨਾਇ ॥ اے سنتوں! اے بھائیو! غور سے سنو، آپ کو اس فانی دنیا کے بندھنوں سے آزادی صرف حق نام کے حصول سے ہی مل سکتی ہے۔
ਗੁਰ ਕੇ ਚਰਣ ਸਰੇਵਣੇ ਤੀਰਥ ਹਰਿ ਕਾ ਨਾਉ ॥ آپ گرو کے قدموں کی پوجا کرو اور واہے گرو‌ کے نام کو اپنی زیارت گاہ سمجھتے ہوئے غسل کرو۔
ਆਗੈ ਦਰਗਹਿ ਮੰਨੀਅਹਿ ਮਿਲੈ ਨਿਥਾਵੇ ਥਾਉ ॥੧॥ اگلے جہان میں رب کے دربار میں بے کسوں کو پناہ ملتی ہے، آپ کو عزت و شہرت کا حصول ہوگا۔۔ 1۔۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html