Guru Granth Sahib Translation Project

guru-granth-sahib-urdu-page-5

Page 5

ਨਾਨਕ ਆਖਣਿ ਸਭੁ ਕੋ ਆਖੈ ਇਕ ਦੂ ਇਕੁ ਸਿਆਣਾ ॥ نانک آکھن سبھ کو آکھے اِک دوُ اِک سیانا ست گرو جی کہتے ہیں کہ کہنے کو تو ہر کوئی ایک دوسرے سے زیادہ عقل مند بن کر اس رب کی حمد و ثنا کرتا ہے۔
ਵਡਾ ਸਾਹਿਬੁ ਵਡੀ ਨਾਈ ਕੀਤਾ ਜਾ ਕਾ ਹੋਵੈ ॥ وڈا صاحب وڈی نائی کیتا جا کا ہووے لیکن واہے گرو عظیم ہے، اس کا نام اس سے بڑا ہے، اس دنیا میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ اس کے کرنے سے ہی ہو رہا ہے۔
ਨਾਨਕ ਜੇ ਕੋ ਆਪੌ ਜਾਣੈ ਅਗੈ ਗਇਆ ਨ ਸੋਹੈ ॥੨੧॥ نانک جے کو آپو جانے اگے گئیا نہ سو ہے۔21 اے نانک! اگر کوئی شخص اس کی خوبیوں کو جاننے کی بات کرتا ہے تو وہ آخرت میں جاکر عزت نہیں پاتا۔ یعنی اگر کوئی انسان اس لافانی شکل کے راز کو جاننے پر فخر کرتا ہے، تو اسے اس دنیا میں تو کیا، آخرت میں بھی عزت نہیں ملتی۔
ਪਾਤਾਲਾ ਪਾਤਾਲ ਲਖ ਆਗਾਸਾ ਆਗਾਸ ॥ پاتالا پاتال لکھ آگاسا آگاس ست گرو جی عام آدمی کے ذہن میں سات آسمان اور سات پاتال ہونے کے شبہات کو ختم کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ دنیا کی تخلیق میں پاتال در پاتال لاکھوں ہی ہیں اور آسمان در آسمان بھی لاکھوں ہی ہیں۔
ਓੜਕ ਓੜਕ ਭਾਲਿ ਥਕੇ ਵੇਦ ਕਹਨਿ ਇਕ ਵਾਤ ॥ اوڑک اوڑک بھال تھکے وید کہن اِک وات ویدوں اور بڑی کتابوں میں بھی یہی ایک بات کہی گئی ہے کہ اسے ڈھونڈنے والے آخر سرا تک اسے ڈھونڈھ کر تھک چکے ہیں؛ لیکن کوئی بھی اس کے انجام تک نہیں پہنچ پایا۔
ਸਹਸ ਅਠਾਰਹ ਕਹਨਿ ਕਤੇਬਾ ਅਸੁਲੂ ਇਕੁ ਧਾਤੁ ॥ سہس اٹھارہ کہن کتیبا اسلوُ اِک دھات تمام مذہبی بڑی کتابوں میں اٹھارہ ہزار جہانوں کی بات کہی گئی ہے؛لیکن در حقیقت ان کی اصل اور بنیاد ایک ہی خدا ہے جو ان کا خالق ہے۔
ਲੇਖਾ ਹੋਇ ਤ ਲਿਖੀਐ ਲੇਖੈ ਹੋਇ ਵਿਣਾਸੁ ॥ لیکھا ہوئے تا لکھیئے ، لیکھے ہوئے وناس اگر اس کی تخلیق کا اندازہ لگانا ممکن ہو، تو کوئی لکھے؛ لیکن اس کا اندازہ لگانے والا خود فنا ہو جاتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਵਡਾ ਆਖੀਐ ਆਪੇ ਜਾਣੈ ਆਪੁ ॥੨੨॥ نانک وڈا آکھیے آپے جانے آپ۔22 اے نانک! جس خالق کو اس ساری دنیا میں عظیم کہا جا رہا ہے، وہ خود کو خود ہی جانتا ہے یا جان سکتا ہے۔
ਸਾਲਾਹੀ ਸਾਲਾਹਿ ਏਤੀ ਸੁਰਤਿ ਨ ਪਾਈਆ ॥ صالاحی صالاہ ایتی سُرت نہ پائیا حمد و ثنا کرنے والے بھی اس واہے گرو کی تعریف کرکے اس کی حد کو نہیں پہنچ پائے۔
ਨਦੀਆ ਅਤੈ ਵਾਹ ਪਵਹਿ ਸਮੁੰਦਿ ਨ ਜਾਣੀਅਹਿ ॥ ندیا اتے واہ پوَہِ سمُند نہ جانیہہ جس طرح دریا اور نہریں سمندر میں ضم ہوکر اور اپنی آخری انتہا کو نہیں پا سکتیں؛ بلکہ اپنا وجود بھی کھو بیٹھتی ہیں، اسی طرح اس کی تعریف کرنے والے بھی حمد و ثنا کرتے کرتے اس میں سما جاتے ہیں۔
ਸਮੁੰਦ ਸਾਹ ਸੁਲਤਾਨ ਗਿਰਹਾ ਸੇਤੀ ਮਾਲੁ ਧਨੁ ॥ سمُند ساہ سُلطان ، گِرہا سیتی مال دھن سمندروں کا بادشاہ، شہنشاہ ہوکر، پہاڑ جیسی دولت کا مالک ہوکر بھی،
ਕੀੜੀ ਤੁਲਿ ਨ ਹੋਵਨੀ ਜੇ ਤਿਸੁ ਮਨਹੁ ਨ ਵੀਸਰਹਿ ॥੨੩॥ کیڑی تُل نہ ہوونی جے تِس منو نہ ویسرہِ۔23 اس چیونٹی کی طرح نہیں ہو سکتا، اگر ان کے ذہن سے واہے گرو نہ بھول گیا ہوتا۔
ਅੰਤੁ ਨ ਸਿਫਤੀ ਕਹਣਿ ਨ ਅੰਤੁ ॥ انت نہ صفتی کہن نہ انت اس غیر متشکل رب کی تعریف کی کوئی انتہا نہیں اور یہ کہہ کر بھی اس کی تعریف ختم نہیں ہو سکتی۔
ਅੰਤੁ ਨ ਕਰਣੈ ਦੇਣਿ ਨ ਅੰਤੁ ॥ انت نہ کرنے دین نہ انت خالق کے حکم سے بنائی ہوئی کائنات کی کوئی انتہا نہیں ہے؛ لیکن جب وہ دیتا ہے، تو بھی اس کی کوئی انتہا نہیں ہے۔
ਅੰਤੁ ਨ ਵੇਖਣਿ ਸੁਣਣਿ ਨ ਅੰਤੁ ॥ انت نہ جاپے کیا من منت اس کے دیکھنے اور سننے کی بھی کوئی انتہا نہیں ہے، یعنی وہ نرالی ذات، ہر چیز کا دیکھنے والا ہے اور ہر جگہ موجود ہے۔
ਅੰਤੁ ਨ ਜਾਪੈ ਕਿਆ ਮਨਿ ਮੰਤੁ ॥ انت نہ جاپے کیا من منت واہے گرو کے دل کی پوشیدہ بات کیا ہے، اس کا علم بھی نہیں ہوسکتا۔
ਅੰਤੁ ਨ ਜਾਪੈ ਕੀਤਾ ਆਕਾਰੁ ॥ انت نہ جاپے کیتا آکار اس نے اس کائنات کی جو توسیع کی ہے،اس کی انتہا یا حد کو بھی معلوم نہیں کیا جا سکتا۔
ਅੰਤੁ ਨ ਜਾਪੈ ਪਾਰਾਵਾਰੁ ॥ انت نہ جاپے پاراوار اس کی ابتدا اور انتہا کا بھی علم نہیں ہو سکتا۔
ਅੰਤ ਕਾਰਣਿ ਕੇਤੇ ਬਿਲਲਾਹਿ ॥ انت کارن کےتے بِل لاہِ بہت سے جان دار اس کی انتہا تک رسائی کے حصول کے لیے رو رہے ہیں۔
ਤਾ ਕੇ ਅੰਤ ਨ ਪਾਏ ਜਾਹਿ ॥ تا کے انت نہ پائے جائے لیکن اس لامحدود، ابدی غیر متشکل واہے گرو کی انتہا تک رسائی حاصل نہیں کی جاسکتی۔
ਏਹੁ ਅੰਤੁ ਨ ਜਾਣੈ ਕੋਇ ॥ ایہوانت نہ جانے کوئے اس کی خوبیوں کی انتہا کا علم کوئی حاصل نہیں کرسکتا۔
ਬਹੁਤਾ ਕਹੀਐ ਬਹੁਤਾ ਹੋਇ ॥ بہُتا کہیے بہُتا ہوئے اس برہما کی جتنی حمد و ثنا، بناوٹ یا خوبیاں بیان کی جائیں، وہ اتنی ہی زیادہ ہوتی جاتی ہیں۔
ਵਡਾ ਸਾਹਿਬੁ ਊਚਾ ਥਾਉ ॥ وڈا صاحب اوُچا تھاؤ واہے گرو عظیم الشان ہے، اس کا مقام بہت بلند ہے۔
ਊਚੇ ਉਪਰਿ ਊਚਾ ਨਾਉ ॥ اوُچے اُوپر اوُچا ناؤ لیکن اس عظیم الشان رب کا نام سب سے بڑا ہے۔
ਏਵਡੁ ਊਚਾ ਹੋਵੈ ਕੋਇ ॥ ایوڈ اوچا ہووےَ کوئے اگر کوئی طاقت اس سے بڑی یا اونچی ہے،
ਤਿਸੁ ਊਚੇ ਕਉ ਜਾਣੈ ਸੋਇ ॥ تِس اوچے کو جانے سوئے تو وہی اس اعلیٰ مالک کو جان سکتی ہے۔
ਜੇਵਡੁ ਆਪਿ ਜਾਣੈ ਆਪਿ ਆਪਿ ॥ جے وڈ آپ جانے آپ آپ رب خود کو جانتا ہے یا جان سکتا ہے، کوئی اور نہیں۔
ਨਾਨਕ ਨਦਰੀ ਕਰਮੀ ਦਾਤਿ ॥੨੪॥ نانک ندری کرمی دات۔24 ست گرو نانک دیو جی کا بیان ہے کہ وہ فضل و کرم کے سمندر انسانوں پر ہمدرد و مہربان ہوکر ان کے اعمال کے مطابق انہیں ہر چیز عطا کرتا ہے۔
ਬਹੁਤਾ ਕਰਮੁ ਲਿਖਿਆ ਨਾ ਜਾਇ ॥ بہُتا کرم لِکھیا نہ جائے ان کے اتنے احسانات ہیں کہ اسے لکھنے کی صلاحیت کسی میں بھی نہیں ہے۔
ਵਡਾ ਦਾਤਾ ਤਿਲੁ ਨ ਤਮਾਇ ॥ وڈا تِل نہ تمائے وہ بہت سی نعمتوں کو عطا کرنے کی وجہ سے عظیم ہے؛ لیکن اس کی ذات میں حرص و لالچ کا نام و نشان نہیں ہے۔
ਕੇਤੇ ਮੰਗਹਿ ਜੋਧ ਅਪਾਰ ॥ کےتے منگہہ جودھ اپار بہت سے لاتعداد یودھا اس کے فضل و احسان کے خواہش مند ہیں۔
ਕੇਤਿਆ ਗਣਤ ਨਹੀ ਵੀਚਾਰੁ ॥ کیتئیا گنت نہیں ویچار ان کی تعداد سے متعلق کوئی کفتگو نہیں ہوسکتی۔
ਕੇਤੇ ਖਪਿ ਤੁਟਹਿ ਵੇਕਾਰ ॥ کیتے کھپ تُٹے ویکار بہت سے انسان واہے گرو کے عطا کردہ اشیاء سے برائیوں میں لطف اندوز ہونے کے لیے لڑتے لڑتے فنا ہوجاتے ہیں۔
ਕੇਤੇ ਲੈ ਲੈ ਮੁਕਰੁ ਪਾਹਿ ॥ کیتے لےَ کیتے لےَ مُکر پاہِ بہت سے انسان غیر متشکل رب کی دی ہوئی چیزوں کو لے کر مکر جاتے ہیں۔
ਕੇਤੇ ਮੂਰਖ ਖਾਹੀ ਖਾਹਿ ॥ کیتے موُرکھ کھاہی کھاہِ بہت سے بے وقوف لوگ رب کی پیدا کی ہوئی نعمتوں کو استعمال میں لاتے ہیں اور اس رب کو کبھی یاد نہیں کرتے۔
ਕੇਤਿਆ ਦੂਖ ਭੂਖ ਸਦ ਮਾਰ ॥ کیتئیا دوُکھ بھوُکھ سد مار بہت سے لوگ اکثر غم اور بھوک کی آزمائش میں مبتلا رہتے ہیں، کیونکہ یہ ان کے اعمال میں لکھا ہوتا ہے۔
ਏਹਿ ਭਿ ਦਾਤਿ ਤੇਰੀ ਦਾਤਾਰ ॥ ایہہ بھہِ دات تیری داتار لیکن ایسے لوگ ایسی آزمائش کو صرف اس واہے گرو کی نعمت ہی سمجھتے ہیں۔
ਬੰਦਿ ਖਲਾਸੀ ਭਾਣੈ ਹੋਇ ॥ بند کھلاسی بھانے ہوئے ان ہی مصیبتوں کی وجہ سے ہی انسان واہے گرو کو یاد کرتا ہے۔
ਹੋਰੁ ਆਖਿ ਨ ਸਕੈ ਕੋਇ ॥ ہور آکھ نہ سکے کوئے حکمِ رب کے مطابق زندگی بسر کرنے سے ہی انسان سنسار کی غلامی سے نجات پاتا ہے۔
ਜੇ ਕੋ ਖਾਇਕੁ ਆਖਣਿ ਪਾਇ ॥ جے کو کھائیک آکھن پائے اس کے لیے کوئی دوسرا طریقہ ہو، کوئی بھی نہیں کہہ سکتا۔ یعنی حکمِ رب کے مطابق زندگی بسر کرنے کے علاوہ اس سنسار کی غلامی سے نجات پانے کا کوئی اور طریقہ نہیں بتا سکتا۔
ਓਹੁ ਜਾਣੈ ਜੇਤੀਆ ਮੁਹਿ ਖਾਇ ॥ اوہ جانے جیئیا موہِ کھائے اگر کوئی انسان جہالت کی وجہ سے اس کے بارے میں بیان کرنے کی کوشش کرے، تو پھر اسے ہی معلوم ہو گا کہ قانون شکنی کی وجہ سے اس کے چہرے پر کتنے زخم آئے ہیں۔
ਆਪੇ ਜਾਣੈ ਆਪੇ ਦੇਇ ॥ آپے جانے آپےدے واہے گرو کائنات کے تمام مخلوقات کی ضروریات کو جانتا ہے اور انہیں خود ہی چیزیں مہیا بھی کرتا ہے۔
ਆਖਹਿ ਸਿ ਭਿ ਕੇਈ ਕੇਇ ॥ آکھیہہ سے بھہِ کیئی کے واہے گرو کائنات کے تمام مخلوقات کی ضروریات کو جانتا ہے اور انہیں خود ہی چیزیں مہیا بھی کرتا ہے۔
ਜਿਸ ਨੋ ਬਖਸੇ ਸਿਫਤਿ ਸਾਲਾਹ ॥ جِس بخسے صِفت صالاہ رب خوش ہوتا ہے اور اس شخص کو طاقت و قوت عطا کرتا ہے، جو اس کی حمد و ثنا بیان کرتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਪਾਤਿਸਾਹੀ ਪਾਤਿਸਾਹੁ ॥੨੫॥ نانک پاتساہی پاتساہُ۔25 اے نانک! وہ بادشاہوں کا بھی بادشاہ بن جاتا ہے۔ یعنی اسے اعلیٰ اور اچھی پوزیشن حاصل ہوجاتی ہے۔
ਅਮੁਲ ਗੁਣ ਅਮੁਲ ਵਾਪਾਰ ॥ امُل گُن امُل واپار رب کی وہ صفات جو بیان نہیں کی جا سکتی، وہ انمول ہیں اور اس رب کا دھیان انمول کاروبار ہے۔
ਅਮੁਲ ਵਾਪਾਰੀਏ ਅਮੁਲ ਭੰਡਾਰ ॥ امُل واپاریئے امُل بھنڈار یہ عمدہ کاروبار کی رہنمائی کرنے والے سَنْت بھی انمول تاجر ہیں اور ان سَنْتَوں کے پاس جو موجود خوبیوں کی دولت ہے، وہ بھی انمول ہے۔
ਅਮੁਲ ਆਵਹਿ ਅਮੁਲ ਲੈ ਜਾਹਿ ॥ امُل آوہِ امُل لےَ جاہِ جو لوگ ان سَنْتَوں کے پاس رب کی رضا کے لیے آتے ہیں، وہ بھی انمول ہیں اور جو خوبیاں وہ ان سے حاصل کرتے ہیں، وہ بھی انمول ہیں۔
ਅਮੁਲ ਭਾਇ ਅਮੁਲਾ ਸਮਾਹਿ ॥ امُل بھائے امُلا سماہِ گرو سکھ کی ایک دوسرے کے لیے محبت انمول ہے، گرو کی محبت سے روح کو ملنے والی خوشی بھی انمول ہے۔
ਅਮੁਲੁ ਧਰਮੁ ਅਮੁਲੁ ਦੀਬਾਣੁ ॥ امُل دھرم امُل دیبان غیر متشکل رب کا انصاف بھی انمول ہے، اس کی عدالت بھی انمول ہے۔
ਅਮੁਲੁ ਤੁਲੁ ਅਮੁਲੁ ਪਰਵਾਣੁ ॥ امُل تُل امُل پروان غیر متشکل رب کا انصاف کرنے والا ترازو انمول ہے اور جان داروں کے اچھے برے اعمال کو تولنے کے لیے پیمانہ (تولنا) بھی انمول ہے۔
ਅਮੁਲੁ ਬਖਸੀਸ ਅਮੁਲੁ ਨੀਸਾਣੁ ॥ امُل بخسیس امُل نیسان رب کا فراہم کردہ سامان بھی انمول ہے اور ان چیزوں کا نشان بھی انمول ہے۔
ਅਮੁਲੁ ਕਰਮੁ ਅਮੁਲੁ ਫੁਰਮਾਣੁ ॥ امُل کرم امُل پھَرمان وہ رب بہت انمول ہے، اس کا قرب سے بیان کرنا ناممکن ہے۔
ਅਮੁਲੋ ਅਮੁਲੁ ਆਖਿਆ ਨ ਜਾਇ ॥ امُلو امُل آکھیا نہ جائے لیکن پھر بھی بہت سے محبین ان کے فضائل بیان کرکے یعنی ان کی تعریف کرتے ہوئے ماضی، مستقبل اور حال میں ان میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
ਆਖਿ ਆਖਿ ਰਹੇ ਲਿਵ ਲਾਇ ॥ آکھ آکھ رہے لِو لائے چار وید اور اٹھارہ پُرانوں میں بھی ان کی شان بیان ہوئی ہے۔
ਆਖਹਿ ਵੇਦ ਪਾਠ ਪੁਰਾਣ ॥ آکھیہ وید پاٹھ پُران جو لوگ اسے پڑھتے ہیں وہ بھی اس رب کے بارے میں بیان دیتے ہیں۔
ਆਖਹਿ ਪੜੇ ਕਰਹਿ ਵਖਿਆਣ ॥ آکھیہ پڑھیہ کریہہ وِکھیان خالق برہما اور آسمانی رب اِندرا بھی ان کی انمول خصوصیات کو بیان کرتے ہیں۔
ਆਖਹਿ ਬਰਮੇ ਆਖਹਿ ਇੰਦ ॥ آکھیہ برمے آکھیہ انند خالق برہما اور آسمانی رب اِندرا بھی ان کی انمول خصوصیات کو بیان کرتے ہیں۔


© 2025 SGGS ONLINE
error: Content is protected !!
Scroll to Top