Page 475
ਨਾਨਕ ਸਾ ਕਰਮਾਤਿ ਸਾਹਿਬ ਤੁਠੈ ਜੋ ਮਿਲੈ ॥੧॥
نانک سا کرامات صاحب تُٹھے جو مِلےَ۔ 1
اے نانک! انوکھا تحفہ وہ ہے، جو رب کے فضل و مہربانی سے حاصل ہوتا ہے۔
ਮਹਲਾ ੨ ॥
محلہ 2
محلہ
ਏਹ ਕਿਨੇਹੀ ਚਾਕਰੀ ਜਿਤੁ ਭਉ ਖਸਮ ਨ ਜਾਇ ॥
ایہہ کنیہی چاکری جِت بھَو کھسم نہ جائے
یہ کیسی نوکری(خدمت) ہے، جس سے مالک کا خوف دور نہیں ہوتا؟
ਨਾਨਕ ਸੇਵਕੁ ਕਾਢੀਐ ਜਿ ਸੇਤੀ ਖਸਮ ਸਮਾਇ ॥੨॥
نانک سیوک کاڈھئیے جہ سیتی کھسم سمائے۔ 2
اے نانک!سچا خادم وہی کہلواتا ہے، جو اپنے مالک میں مگن ہوجاتا ہے۔
ਪਉੜੀ ॥
پوڑی
پؤڑی
ਨਾਨਕ ਅੰਤ ਨ ਜਾਪਨ੍ਹ੍ਹੀ ਹਰਿ ਤਾ ਕੇ ਪਾਰਾਵਾਰ ॥
نانک انت نہ جاپنی ہر تا کے پاراوار
اے نانک! رب کی انتہا کا علم حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ اس کی کوئی ابتداء و انتہا نہیں، وہ ابدی ہے۔
ਆਪਿ ਕਰਾਏ ਸਾਖਤੀ ਫਿਰਿ ਆਪਿ ਕਰਾਏ ਮਾਰ ॥
آپ کرائے ساکھتی پھِر آپ کرائے مار
وہ خود ہی کائنات کی تخلیق کرتا ہے اور خود ہی پنی تخلیق کردہ کائنات کو فنا کردیتا ہے۔
ਇਕਨ੍ਹ੍ਹਾ ਗਲੀ ਜੰਜੀਰੀਆ ਇਕਿ ਤੁਰੀ ਚੜਹਿ ਬਿਸੀਆਰ ॥
اِکنا گلی جنجیریاں اِک تُری چڑیھیں بِسیآر
کچھ جانداروں کے گلے میں زنجیریں پڑی ہوئی ہیں یعنی بندھنوں میں جکڑے ہوئے ہیں اور کوئی بے شمار گھوڑوں پر سوار ہوکر لطف اندوز ہوتے ہیں۔
ਆਪਿ ਕਰਾਏ ਕਰੇ ਆਪਿ ਹਉ ਕੈ ਸਿਉ ਕਰੀ ਪੁਕਾਰ ॥
آپ کرائے کرے آپ ہَوں کےَ سئیو کری پُکار
وہ رب خود ہی لیلا کرتا ہے اور خود ہی انسان سے کرواتا ہے۔ میں کس کے پاس فریاد کرسکتا ہوں؟
ਨਾਨਕ ਕਰਣਾ ਜਿਨਿ ਕੀਆ ਫਿਰਿ ਤਿਸ ਹੀ ਕਰਣੀ ਸਾਰ ॥੨੩॥
نانک کرنا جِن کِیا پھِر تِس ہی کرنی سار۔ 23
اے نانک! جس رب نے کائنات بنائی ہے، پھر وہی اس کی دیکھ بھال کرتا ہے۔
ਸਲੋਕੁ ਮਃ ੧ ॥
سلوک محلہ 1
شلوک محلہ
ਆਪੇ ਭਾਂਡੇ ਸਾਜਿਅਨੁ ਆਪੇ ਪੂਰਣੁ ਦੇਇ ॥
آپے بھانڈے ساجئین آپے پُورن دے
واہے گرو نے خود ہی انسان نما برتن بنائے ہیں اور وہ خود ہی ان کے جسموں میں خوبیاں، خامیاں، خوشی و غم ڈالتا ہے۔
ਇਕਨ੍ਹ੍ਹੀ ਦੁਧੁ ਸਮਾਈਐ ਇਕਿ ਚੁਲ੍ਹ੍ਹੈ ਰਹਨ੍ਹ੍ਹਿ ਚੜੇ ॥
آِکنی دُدھ سمائیے اِک چُلہے رہَن چڑے
کچھ انسان نما برتن میں دودھ بھرا رہتا ہے، یعنی اچھے گن موجود رہتے ہیں اور کئی چولہے کی گرمی برداشتکرتے ہیں۔
ਇਕਿ ਨਿਹਾਲੀ ਪੈ ਸਵਨ੍ਹ੍ਹਿ ਇਕਿ ਉਪਰਿ ਰਹਨਿ ਖੜੇ ॥
اِک نِہالی پےَ سَوَن اِک اوپر رہن کھڑے
کچھ خوش قسمت بستروں پر مطمئن ہوکر آرام کرتے ہیں اور کئی ان کی خدمت میں کھڑے ہوکر دربانی کرتے ہیں۔
ਤਿਨ੍ਹ੍ਹਾ ਸਵਾਰੇ ਨਾਨਕਾ ਜਿਨ੍ਹ੍ਹ ਕਉ ਨਦਰਿ ਕਰੇ ॥੧॥
تِنا سوارے نانکا جِن کو ندر کرے۔ 1
اے نانک! رب ان لوگوں کی زندگی خوبصورت بنادیتا ہے، جن پر وہ اپنا فضل و کرم کرتا ہے۔
ਮਹਲਾ ੨ ॥
محلہ 2
محلہ
ਆਪੇ ਸਾਜੇ ਕਰੇ ਆਪਿ ਜਾਈ ਭਿ ਰਖੈ ਆਪਿ ॥
آپے ساجے کرے آپ جائی بھِ رکھے آپ
رب خود ہی دنیا بناتا اور خود ہی سب کچھ کرتا ہے۔ وہ خود ہی اپنی مخلوق کی دیکھ بھال کرتا ہے۔
ਤਿਸੁ ਵਿਚਿ ਜੰਤ ਉਪਾਇ ਕੈ ਦੇਖੈ ਥਾਪਿ ਉਥਾਪਿ ॥
تِس وِچ جنت اوپائے کےَ دیکھےَ تھاپ اُتھاپ
وہ دنیا میں انسانوں کو پیدا کرکے ان کی پیدائش اور موت کو دیکھتا رہتا ہے۔
ਕਿਸ ਨੋ ਕਹੀਐ ਨਾਨਕਾ ਸਭੁ ਕਿਛੁ ਆਪੇ ਆਪਿ ॥੨॥
کِس نو کہیے نانکا سبھ کِچھ آپے آپ ۔ 2
اے نانک! واہے گرو کے سوا کس سے دعا کی جا سکتی ہے؛ جب کہ وہ خود ہی سب کچھ کرتا ہے۔
ਪਉੜੀ ॥
پوڑی
پؤڑی
ਵਡੇ ਕੀਆ ਵਡਿਆਈਆ ਕਿਛੁ ਕਹਣਾ ਕਹਣੁ ਨ ਜਾਇ ॥
وڈے کیا وڈیآئیاں کِچھ کہنا کہن نہ جائے
عظیم رب کی شان و عظمت کو بیان نہیں کیا جاسکتا۔
ਸੋ ਕਰਤਾ ਕਾਦਰ ਕਰੀਮੁ ਦੇ ਜੀਆ ਰਿਜਕੁ ਸੰਬਾਹਿ ॥
سو کرتا کادر کریم دے جِیا رِجق سنباہے
وہ دنیا کا خالق، اپنی قدرت کا خالق اور خود جانداروں پر مہربانی کرنے والا ہے۔ وہ تمام جانداروں کرزق دیتا ہے۔
ਸਾਈ ਕਾਰ ਕਮਾਵਣੀ ਧੁਰਿ ਛੋਡੀ ਤਿੰਨੈ ਪਾਇ ॥
سائی کار کماونی دھُر چھوڈی تِنےَ پائے
مخلوق وہی کام کرتی ہے، جو اس نے شروع سے ہی قسمت میں لکھ دیا ہے۔
ਨਾਨਕ ਏਕੀ ਬਾਹਰੀ ਹੋਰ ਦੂਜੀ ਨਾਹੀ ਜਾਇ ॥
نانک ایکی باہری ہور دوُجی ناہی جائے
اے نانک! اس ایک رب کے سوا کوئی جائے پناہ نہیں۔
ਸੋ ਕਰੇ ਜਿ ਤਿਸੈ ਰਜਾਇ ॥੨੪॥੧॥ ਸੁਧੁ
سو کرے جہ تِسے رجائے۔ 24۔1۔سُدھ
وہ وہی کچھ کرتا ہے، جو اسے منظور ہوتا ہے۔
ੴ ਸਤਿਨਾਮੁ ਕਰਤਾ ਪੁਰਖੁ ਨਿਰਭਉ ਨਿਰਵੈਰੁ ਅਕਾਲ ਮੂਰਤਿ ਅਜੂਨੀ ਸੈਭੰ ਗੁਰਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥
رب ایک ہے، اس کا نام صادق ہے، وہ کائنات کا بنانے والا ہے۔ وہ قادر مطلق ہے، وہ خوف سے پاکہے، اس کی کسی سے دشمنی نہیں، در اصل اس کی نظر سب پر یکساں ہے، وہ ابدی اور لافانی ہے، وہ پیدائش اور موت کے چکر سے آزاد ہے، وہ خود روشن ہے، گرو مہربانی سے حاصل ہوتا ہے۔
ਰਾਗੁ ਆਸਾ ਬਾਣੀ ਭਗਤਾ ਕੀ ॥
راگو آسا بانی بھاگتا کی۔
ਕਬੀਰ ਜੀਉ ਨਾਮਦੇਉ ਜੀਉ ਰਵਿਦਾਸ ਜੀਉ ॥
کبیر جی نام دیو جی روی داس جی۔
ਆਸਾ ਸ੍ਰੀ ਕਬੀਰ ਜੀਉ ॥
آسا شری کبیر جی۔
ਗੁਰ ਚਰਣ ਲਾਗਿ ਹਮ ਬਿਨਵਤਾ ਪੂਛਤ ਕਹ ਜੀਉ ਪਾਇਆ ॥
میں اپنے گرو کے قدموں میں گرکر التجا کرتا ہوں اور پوچھتا ہوں کہ انسان کیوں بنایا گیا ہے؟
ਕਵਨ ਕਾਜਿ ਜਗੁ ਉਪਜੈ ਬਿਨਸੈ ਕਹਹੁ ਮੋਹਿ ਸਮਝਾਇਆ ॥੧॥
یہ دنیا کیوں بنائی گئی ہے اور کیوں یہ فنا ہوجائے گی
ਦੇਵ ਕਰਹੁ ਦਇਆ ਮੋਹਿ ਮਾਰਗਿ ਲਾਵਹੁ ਜਿਤੁ ਭੈ ਬੰਧਨ ਤੂਟੈ ॥
اے گرودیو! مجھ پر رحم فرما اور میری رہنمائی فرما، جس سے میرے خوف کے بندھن ٹوٹ جائیں۔
ਜਨਮ ਮਰਨ ਦੁਖ ਫੇੜ ਕਰਮ ਸੁਖ ਜੀਅ ਜਨਮ ਤੇ ਛੂਟੈ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥
مجھے ایسی خوشیاں نصیب فرما کہ میرے پچھلے جنم کے جنم اور موت کے غم ختم ہو جائیں اور میری روح جنموں کے چکر سے آزاد ہوجائے۔
ਮਾਇਆ ਫਾਸ ਬੰਧ ਨਹੀ ਫਾਰੈ ਅਰੁ ਮਨ ਸੁੰਨਿ ਨ ਲੂਕੇ ॥
ذہن مایا کی پھانسی کے بندھن کو نہیں توڑپاتا اور اس لیے وہ صرف مراقبے کی اعلیٰ حالت میں مگننہیں ہوتا۔
ਆਪਾ ਪਦੁ ਨਿਰਬਾਣੁ ਨ ਚੀਨ੍ਹ੍ਹਿਆ ਇਨ ਬਿਧਿ ਅਭਿਉ ਨ ਚੂਕੇ ॥੨॥
وہ اپنی انا اور نجات کے مقام کو نہیں پہچانتا۔ اس طریقہ سے اس کی پیدائش اور موت کا شک و شبہ دورنہیں ہوتا۔
ਕਹੀ ਨ ਉਪਜੈ ਉਪਜੀ ਜਾਣੈ ਭਾਵ ਅਭਾਵ ਬਿਹੂਣਾ ॥
روح کبھی پیدا نہیں ہوتی، چاہے انسان سمجھتے ہیں کہ یہ پیدا ہوتی ہے۔
ਉਦੈ ਅਸਤ ਕੀ ਮਨ ਬੁਧਿ ਨਾਸੀ ਤਉ ਸਦਾ ਸਹਜਿ ਲਿਵ ਲੀਣਾ ॥੩॥
یہ تو پیدائش اور موت سے پاک ہے۔ جب ذہن کی پیدائش اور موت کا خیال ختم ہو جاتا ہے، تو ہمیشہ ہیرب کی کام میں مگن رہتا ہے۔
ਜਿਉ ਪ੍ਰਤਿਬਿੰਬੁ ਬਿੰਬ ਕਉ ਮਿਲੀ ਹੈ ਉਦਕ ਕੁੰਭੁ ਬਿਗਰਾਨਾ ॥
جس طرح پانی کے برتن میں پڑنے والی پرچھائی گھڑے کے پھوٹنے سے اس چیز میں مل جاتا ہے،
ਕਹੁ ਕਬੀਰ ਐਸਾ ਗੁਣ ਭ੍ਰਮੁ ਭਾਗਾ ਤਉ ਮਨੁ ਸੁੰਨਿ ਸਮਾਨਾਂ ॥੪॥੧॥
اسی طرح اے کبیر! جب نیکی کے ذریعے سے شک و شبہ ختم ہوجاتا ہے، تو من واہے گرو میں سما جاتاہے۔