Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 401

Page 401

ਗੁਰੂ ਵਿਟਹੁ ਹਉ ਵਾਰਿਆ ਜਿਸੁ ਮਿਲਿ ਸਚੁ ਸੁਆਉ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ مجھے جن سے مل کر میرا صادق رب حاصل ہوگیا ہے۔ 1۔ وقفہ ۔
ਸਗੁਨ ਅਪਸਗੁਨ ਤਿਸ ਕਉ ਲਗਹਿ ਜਿਸੁ ਚੀਤਿ ਨ ਆਵੈ ॥ جسے رب یاد نہیں آتا، اسے ہی اچھے اور برے شگون متاثر کرتے ہیں۔
ਤਿਸੁ ਜਮੁ ਨੇੜਿ ਨ ਆਵਈ ਜੋ ਹਰਿ ਪ੍ਰਭਿ ਭਾਵੈ ॥੨॥ جو شخص ہری رب کو بہتر لگتا ہے، یمدوت اس کے قریب نہیں آتا۔ 2۔
ਪੁੰਨ ਦਾਨ ਜਪ ਤਪ ਜੇਤੇ ਸਭ ਊਪਰਿ ਨਾਮੁ ॥ جتنے بھی نیک اعمال ہیں، صدقہ و خیرات، ذکر و مراقبہ وغیرہ، ان تمام سے بہتر عمل واہے گرو کا ذکر ہے۔
ਹਰਿ ਹਰਿ ਰਸਨਾ ਜੋ ਜਪੈ ਤਿਸੁ ਪੂਰਨ ਕਾਮੁ ॥੩॥ جو ذی روح اپنی زبان سے واہے گرو کے نام کا ذکر کرتا ہے، اس کے سارے کام پورے ہوجاتے ہیں۔ 3۔
ਭੈ ਬਿਨਸੇ ਭ੍ਰਮ ਮੋਹ ਗਏ ਕੋ ਦਿਸੈ ਨ ਬੀਆ ॥ اس کا خوف ختم ہوگیا ہے، اس کا شبہ اور ہوس بھی مٹ گیا ہے اور وہ رب کے علاوہ کسی دوسرے کو نہیں دیکھتا۔
ਨਾਨਕ ਰਾਖੇ ਪਾਰਬ੍ਰਹਮਿ ਫਿਰਿ ਦੂਖੁ ਨ ਥੀਆ ॥੪॥੧੮॥੧੨੦॥ اے نانک! اگر پربرہما خود حفاظت کرے، تو انسان کو کوئی تکلیف پریشان نہیں کرتی۔
ਆਸਾ ਘਰੁ ੯ ਮਹਲਾ ੫ آسا گھرو 9 محلہ 5
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے ، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਚਿਤਵਉ ਚਿਤਵਿ ਸਰਬ ਸੁਖ ਪਾਵਉ ਆਗੈ ਭਾਵਉ ਕਿ ਨ ਭਾਵਉ ॥ میں اپنے قلب میں واہے گرو کا ذکر کرتا رہتا ہوں اور اس کا ذکر کرکے ساری خوشیاں حاصل کرتا ہوں۔ مجھے علم نہیں کہ میں آئندہ اسے پسند آؤں گا یا نہیں۔
ਏਕੁ ਦਾਤਾਰੁ ਸਗਲ ਹੈ ਜਾਚਿਕ ਦੂਸਰ ਕੈ ਪਹਿ ਜਾਵਉ ॥੧॥ تمام ذر روحوں کو ایک رب ہی عطا کرنے والا ہے اور بقیہ سب اس سے مانگنے والے ہیں۔ میں رب کے علاوہ کس کے پاس طلب کرنے جاؤں؟ 1۔
ਹਉ ਮਾਗਉ ਆਨ ਲਜਾਵਉ ॥ رب کے علاوہ کسی اور سے طلب کرنے پر مجھے حیا آتی ہے۔
ਸਗਲ ਛਤ੍ਰਪਤਿ ਏਕੋ ਠਾਕੁਰੁ ਕਉਨੁ ਸਮਸਰਿ ਲਾਵਉ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ ایک واہے گرو ہی کائنات کا اعلیٰ ترین بادشاہ ہے، کسی کو اس کا مثل سمجھا نہیں جاسکتا۔ 1۔ وقفہ ۔
ਊਠਉ ਬੈਸਉ ਰਹਿ ਭਿ ਨ ਸਾਕਉ ਦਰਸਨੁ ਖੋਜਿ ਖੋਜਾਵਉ ॥ میں کسی وقت بھی اس کے بغیر رہ بھی نہیں سکتا، میں بار بار اس کے دیدار کے لیے جستجو کرتا ہوں۔
ਬ੍ਰਹਮਾਦਿਕ ਸਨਕਾਦਿਕ ਸਨਕ ਸਨੰਦਨ ਸਨਾਤਨ ਸਨਤਕੁਮਾਰ ਤਿਨ੍ਹ੍ਹ ਕਉ ਮਹਲੁ ਦੁਲਭਾਵਉ ॥੨॥ برہما جیسے عظیم معبود سنک، سنندن، سناتن اور سنت کمار جیسے بابا (جو برہما کے بیٹے کہلائے) ان کے لیے بھی تو رب کا محل مشکل الحصول رہا۔ 2۔
ਅਗਮ ਅਗਮ ਆਗਾਧਿ ਬੋਧ ਕੀਮਤਿ ਪਰੈ ਨ ਪਾਵਉ ॥ واہے گرو ناقابلِ رسائی، لازوال اور ناقابلِ ادراک ہے۔ اس کی تمثیل کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔
ਤਾਕੀ ਸਰਣਿ ਸਤਿ ਪੁਰਖ ਕੀ ਸਤਿਗੁਰੁ ਪੁਰਖੁ ਧਿਆਵਉ ॥੩॥ میں نے اس نیک شخص کی پناہ لی ہے اور صرف اس عظیم انسان صادق گرو کو ہی یاد کرتا ہوں۔ 3۔
ਭਇਓ ਕ੍ਰਿਪਾਲੁ ਦਇਆਲੁ ਪ੍ਰਭੁ ਠਾਕੁਰੁ ਕਾਟਿਓ ਬੰਧੁ ਗਰਾਵਉ ॥ میرا مالک رب مجھ پر کریم و مہربان ہوگیا ہے، اس نے میرے گلے سے دولت کی ہوس کا پھندا کاٹ دیاہے۔
ਕਹੁ ਨਾਨਕ ਜਉ ਸਾਧਸੰਗੁ ਪਾਇਓ ਤਉ ਫਿਰਿ ਜਨਮਿ ਨ ਆਵਉ ॥੪॥੧॥੧੨੧॥ اے نانک! اب جب مجھے سادھو کی صحبت مل گئی ہے، تو میں دوبارہ جنم نہیں لوں گا۔ 4۔ 1۔ 121۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੫ ॥ آسا محلہ 5۔
ਅੰਤਰਿ ਗਾਵਉ ਬਾਹਰਿ ਗਾਵਉ ਗਾਵਉ ਜਾਗਿ ਸਵਾਰੀ ॥ میں اپنے دل نما گھر میں رب کی تعریف و توصیف کرتا رہتا ہوں اور دل نما گھر سے باہر بھی اسی کی حمد و ثناء کرتا ہوں۔ میں سوتے جاگتے بھی اسی کی حمد و کبریائی بیان کرتا ہوں۔
ਸੰਗਿ ਚਲਨ ਕਉ ਤੋਸਾ ਦੀਨ੍ਹ੍ਹਾ ਗੋਬਿੰਦ ਨਾਮ ਕੇ ਬਿਉਹਾਰੀ ॥੧॥ میں گووند کے نام کا سوداگر ہوں۔ میرے ساتھ چلنے کے لیے اس نے مجھے اپنے نام کا توشہ سفر عطا کیا ہے۔ 1۔
ਅਵਰ ਬਿਸਾਰੀ ਬਿਸਾਰੀ ॥ میں نے واہے گرو کے علاوہ تمام چیزیں بھلادی ہیں۔
ਨਾਮ ਦਾਨੁ ਗੁਰਿ ਪੂਰੈ ਦੀਓ ਮੈ ਏਹੋ ਆਧਾਰੀ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ مجھے کامل گرو نے رب کے نام کا عطیہ دیا ہے اور یہ نام ہی میری حیات کی بنیاد ہے۔ 1۔ وقفہ ۔
ਦੂਖਨਿ ਗਾਵਉ ਸੁਖਿ ਭੀ ਗਾਵਉ ਮਾਰਗਿ ਪੰਥਿ ਸਮ੍ਹ੍ਹਾਰੀ ॥ میں پریشانی میں بھی رب کی تسبیح کرتا ہوں، خوشی میں بھی اس کی تحمید کرتا ہوں اور راہ چلتے ہوئے سفر میں بھی اسے ہی یاد کرتا ہوں۔
ਨਾਮ ਦ੍ਰਿੜੁ ਗੁਰਿ ਮਨ ਮਹਿ ਦੀਆ ਮੋਰੀ ਤਿਸਾ ਬੁਝਾਰੀ ॥੨॥ گرو نے میرے دل میں نام کو بسادیا ہے اور میری پیاس مٹادی ہے۔ 2۔
ਦਿਨੁ ਭੀ ਗਾਵਉ ਰੈਨੀ ਗਾਵਉ ਗਾਵਉ ਸਾਸਿ ਸਾਸਿ ਰਸਨਾਰੀ ॥ میں رات دن رب ہی کی حمد و ثنا کرتا ہوں اور ہر ایک سانس کے ساتھ اسی کا ذکر کرتا ہوں۔
ਸਤਸੰਗਤਿ ਮਹਿ ਬਿਸਾਸੁ ਹੋਇ ਹਰਿ ਜੀਵਤ ਮਰਤ ਸੰਗਾਰੀ ॥੩॥ نیکوکار کی صحبت اختیار کرنے سے یہ یقین قائم ہو جاتا ہے کہ واہے گرو موت و حیات میں بھی ہمارے ساتھ رہتا ہے۔
ਜਨ ਨਾਨਕ ਕਉ ਇਹੁ ਦਾਨੁ ਦੇਹੁ ਪ੍ਰਭ ਪਾਵਉ ਸੰਤ ਰੇਨ ਉਰਿ ਧਾਰੀ ॥ اے رب ! اپنے غلام نانک کو یہ تحفہ عطا کیجیے کہ وہ سنتوں کے قدموں کی خاک حاصل کر کے تیری یاد کو اپنے دل میں بسا کر رکھے۔
ਸ੍ਰਵਨੀ ਕਥਾ ਨੈਨ ਦਰਸੁ ਪੇਖਉ ਮਸਤਕੁ ਗੁਰ ਚਰਨਾਰੀ ॥੪॥੨॥੧੨੨॥ میں اپنے کانوں سے تیری ہی کہانی سنوں، اپنی آنکھوں سے تیرا ہی دیدار کروں اور اپنا سر تسلیم گرو کے قدموں میں خم کردوں۔ 4۔2۔ 122۔
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ واہے گرو ایک ہے ، جسے سچے گرو کے فضل سے پایا جاسکتا ہے۔
ਆਸਾ ਘਰੁ ੧੦ ਮਹਲਾ ੫ ॥ آسا گھرو 10 محلہ 5۔
ਜਿਸ ਨੋ ਤੂੰ ਅਸਥਿਰੁ ਕਰਿ ਮਾਨਹਿ ਤੇ ਪਾਹੁਨ ਦੋ ਦਾਹਾ ॥ اے لوگو! جس جسم کو تونے ہمیشہ رہنے والا تسلیم کیا ہے، وہ تو محض دو دنوں کا مہمان ہے۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html