Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 355

Page 355

ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੧ ॥ آسا محلہ 1۔
ਕਾਇਆ ਬ੍ਰਹਮਾ ਮਨੁ ਹੈ ਧੋਤੀ ॥ یہ انسانی جسم ہی معبود برہمن ہے اور دل اس برہمن کی دھوتی ہے۔‘‘
ਗਿਆਨੁ ਜਨੇਊ ਧਿਆਨੁ ਕੁਸਪਾਤੀ ॥ برہما کا علم اس کا مقدس دھاگہ ہے اور رب کا مراقبہ اس کی کشا ہے۔
ਹਰਿ ਨਾਮਾ ਜਸੁ ਜਾਚਉ ਨਾਉ ॥ میں زیارت گاہوں میں غسل کے بجائے ہری کا نام اور اس کی شان ہی مانگتا ہوں۔
ਗੁਰ ਪਰਸਾਦੀ ਬ੍ਰਹਮਿ ਸਮਾਉ ॥੧॥ گرو کے فضل سے میں رب میں ضم ہو جاؤں گا۔ 1۔
ਪਾਂਡੇ ਐਸਾ ਬ੍ਰਹਮ ਬੀਚਾਰੁ ॥ اے پنڈت! اس طرح برہما کا دھیان کر کہ
ਨਾਮੇ ਸੁਚਿ ਨਾਮੋ ਪੜਉ ਨਾਮੇ ਚਜੁ ਆਚਾਰੁ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اس کا نام تیری پاکیزگی، تیری بڑائی اور تیری حکمت اور طرز زندگی ہو۔ 1۔ وقفہ۔
ਬਾਹਰਿ ਜਨੇਊ ਜਿਚਰੁ ਜੋਤਿ ਹੈ ਨਾਲਿ ॥ بیرونی مقدس دھاگہ اس وقت تک رہتا ہے، جب تک رب کا نور تیرے اندر موجود ہے۔
ਧੋਤੀ ਟਿਕਾ ਨਾਮੁ ਸਮਾਲਿ ॥ رب کے نام کا ذکر کیا کرو؛ کیونکہ نام ہی تیری دھوتی اور تلک ہے۔
ਐਥੈ ਓਥੈ ਨਿਬਹੀ ਨਾਲਿ ॥ یہ دنیا و آخرت میں مددگار ہوگا۔
ਵਿਣੁ ਨਾਵੈ ਹੋਰਿ ਕਰਮ ਨ ਭਾਲਿ ॥੨॥ نام کے علاوہ دوسرے اعمال کی تلاش مت کر۔ 2۔
ਪੂਜਾ ਪ੍ਰੇਮ ਮਾਇਆ ਪਰਜਾਲਿ ॥ محبت سے رب کی عبادت کر اور دولت کی خواہش کو جلادو۔
ਏਕੋ ਵੇਖਹੁ ਅਵਰੁ ਨ ਭਾਲਿ ॥ صرف ایک رب کو ہر جگہ دیکھ اور کسی دوسرے کی تلاش مت کر۔
ਚੀਨ੍ਹ੍ਹੈ ਤਤੁ ਗਗਨ ਦਸ ਦੁਆਰ ॥ تو حقیقت کو آسمان کے دسویں دروازے پر دیکھ۔
ਹਰਿ ਮੁਖਿ ਪਾਠ ਪੜੈ ਬੀਚਾਰ ॥੩॥ اور اپنی زبان سے ہری کا سبق پڑھ اور اس کا دھیان کر ۔ 3۔
ਭੋਜਨੁ ਭਾਉ ਭਰਮੁ ਭਉ ਭਾਗੈ ॥ عشق رب کے کھانے سے شبہ اور خوف ختم ہوجاتا ہے۔
ਪਾਹਰੂਅਰਾ ਛਬਿ ਚੋਰੁ ਨ ਲਾਗੈ ॥ اگر کوئی رعب داب دربان نگہبانی کررہا ہو، تو چور رات کو نقب نہیں لگاتا۔
ਤਿਲਕੁ ਲਿਲਾਟਿ ਜਾਣੈ ਪ੍ਰਭੁ ਏਕੁ ॥ ایک رب کا علم ہی پیشانی کے اوپر کا تلک ہے۔
ਬੂਝੈ ਬ੍ਰਹਮੁ ਅੰਤਰਿ ਬਿਬੇਕੁ ॥੪॥ اپنے دل میں موجود رب کو پہچاننا ہی اصل علم ہے۔ 4۔
ਆਚਾਰੀ ਨਹੀ ਜੀਤਿਆ ਜਾਇ ॥ رسومات کے ذریعے واہے گرو حاصل نہیں کیا جاسکتا۔
ਪਾਠ ਪੜੈ ਨਹੀ ਕੀਮਤਿ ਪਾਇ ॥ اور نہ ہی اس کا اندازہ مذہبی کتابوں کے مطالعے سے لگایا جاسکتا ہے۔
ਅਸਟ ਦਸੀ ਚਹੁ ਭੇਦੁ ਨ ਪਾਇਆ ॥ اٹھارہ پران اور چار وید (بھی) اس کے اسرار کو نہیں جانتے۔
ਨਾਨਕ ਸਤਿਗੁਰਿ ਬ੍ਰਹਮੁ ਦਿਖਾਇਆ ॥੫॥੨੦॥ اے نانک! ستگرو نے مجھے رب دکھادیا ہے۔ 5۔ 19۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੧ ॥ آسا محلہ 1۔
ਸੇਵਕੁ ਦਾਸੁ ਭਗਤੁ ਜਨੁ ਸੋਈ ॥ دراصل وہی مالک جی کا خادم، غلام اور معتقد ہے۔
ਠਾਕੁਰ ਕਾ ਦਾਸੁ ਗੁਰਮੁਖਿ ਹੋਈ ॥ گرمکھ ہی مالک جی کا غلام ہوتا ہے۔
ਜਿਨਿ ਸਿਰਿ ਸਾਜੀ ਤਿਨਿ ਫੁਨਿ ਗੋਈ ॥ جس رب نے یہ کائنات بنائی ہے،آخر میں وہی اسے فنا کرتا ہے۔
ਤਿਸੁ ਬਿਨੁ ਦੂਜਾ ਅਵਰੁ ਨ ਕੋਈ ॥੧॥ اس کے علاوہ دوسرا کوئی عظیم نہیں۔ 1۔
ਸਾਚੁ ਨਾਮੁ ਗੁਰ ਸਬਦਿ ਵੀਚਾਰਿ ॥ گرمکھ گرو کے کلام کے ذریعے صادق نام کی پرستش کرتا ہے اور
ਗੁਰਮੁਖਿ ਸਾਚੇ ਸਾਚੈ ਦਰਬਾਰਿ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ سچائی کے دربار میں وہ صادق مانا جاتا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਸਚਾ ਅਰਜੁ ਸਚੀ ਅਰਦਾਸਿ ॥ معتقدین کی التجا اور سچی دعا کو
ਮਹਲੀ ਖਸਮੁ ਸੁਣੇ ਸਾਬਾਸਿ ॥ حقیقی مالک رب اپنے محل میں بیٹھ کر سنتا ہے اور اسے شاباشی دیتا ہے۔
ਸਚੈ ਤਖਤਿ ਬੁਲਾਵੈ ਸੋਇ ॥ وہ اسے اپنی سچائی کے خاص نشست گاہ پر مدعو کرتا ہے۔
ਦੇ ਵਡਿਆਈ ਕਰੇ ਸੁ ਹੋਇ ॥੨॥ اور انہیں عزت و مرتبہ عطا کرتا ہے۔ وہ جو کچھ کرتا ہے، وہی ہوتا ہے۔ 2۔
ਤੇਰਾ ਤਾਣੁ ਤੂਹੈ ਦੀਬਾਣੁ ॥ اے خالق کائنات! تو ہی میرا دربار ہے اور تو ہی میری طاقت ہے۔
ਗੁਰ ਕਾ ਸਬਦੁ ਸਚੁ ਨੀਸਾਣੁ ॥ تیرے دربار میں جانے کے لیے میرے پاس گرو کا کلام ہی صدق کی علامت ہے۔
ਮੰਨੇ ਹੁਕਮੁ ਸੁ ਪਰਗਟੁ ਜਾਇ ॥ جو شخص رب کے حکم کی تعمیل کرتا ہے،وہ براہ راست ہی اس کے پاس چلا جاتا ہے۔
ਸਚੁ ਨੀਸਾਣੈ ਠਾਕ ਨ ਪਾਇ ॥੩॥ علامات صدق کے سبب اسے رکاوٹ نہیں آتی۔ 3۔
ਪੰਡਿਤ ਪੜਹਿ ਵਖਾਣਹਿ ਵੇਦੁ ॥ پنڈت ویدوں کو پڑھتا اور اس کی وضاحت کرتا ہے۔
ਅੰਤਰਿ ਵਸਤੁ ਨ ਜਾਣਹਿ ਭੇਦੁ ॥ لیکن وہ اپنے باطن کی مفید شئی کے اسرار کو نہیں سمجھتا۔
ਗੁਰ ਬਿਨੁ ਸੋਝੀ ਬੂਝ ਨ ਹੋਇ ॥ گرو کے بغیر اس بات کا کوئی علم نہیں ہوتا
ਸਾਚਾ ਰਵਿ ਰਹਿਆ ਪ੍ਰਭੁ ਸੋਇ ॥੪॥ کہ وہ حقیقی رب ہر جگہ موجود ہے۔ 4۔
ਕਿਆ ਹਉ ਆਖਾ ਆਖਿ ਵਖਾਣੀ ॥ میں کیا کہوں اور کیا تعریف کروں؟
ਤੂੰ ਆਪੇ ਜਾਣਹਿ ਸਰਬ ਵਿਡਾਣੀ ॥ اے تمام فنون کے ماہر رب! تم خود ہی ہر چیز سے واقف ہو۔
ਨਾਨਕ ਏਕੋ ਦਰੁ ਦੀਬਾਣੁ ॥ اے نانک! منصف رب کا دربار ہی سب کا سہارا ہے۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਸਾਚੁ ਤਹਾ ਗੁਦਰਾਣੁ ॥੫॥੨੧॥ وہاں در صدق میں ہی گرمکھوں کا بسیرا ہے۔ 5۔ 21۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੧ ॥ سا محلہ 1۔
ਕਾਚੀ ਗਾਗਰਿ ਦੇਹ ਦੁਹੇਲੀ ਉਪਜੈ ਬਿਨਸੈ ਦੁਖੁ ਪਾਈ ॥ یہ جسم کچے گاگر کے مانند ہے اور یہ ہمیشہ ناخوش رہتی ہے۔ یہ پیدا ہوتی ہے، فنا ہوجاتی ہے اور بہت تکلیف برداشت کرتی ہے۔
ਇਹੁ ਜਗੁ ਸਾਗਰੁ ਦੁਤਰੁ ਕਿਉ ਤਰੀਐ ਬਿਨੁ ਹਰਿ ਗੁਰ ਪਾਰਿ ਨ ਪਾਈ ॥੧॥ یہ خطرناک دنیوی سمندر کس طرح پار کیا جاسکتا ہے؟ گرو رب کے بغیر یہ پار نہیں کیا جاسکتا۔ 1۔
ਤੁਝ ਬਿਨੁ ਅਵਰੁ ਨ ਕੋਈ ਮੇਰੇ ਪਿਆਰੇ ਤੁਝ ਬਿਨੁ ਅਵਰੁ ਨ ਕੋਇ ਹਰੇ ॥ اے میرے محبوب رب! میں بار بار یہی کہتا ہوں کہ تیرے سوا میرا اور کوئی نہیں ہے۔
ਸਰਬੀ ਰੰਗੀ ਰੂਪੀ ਤੂੰਹੈ ਤਿਸੁ ਬਖਸੇ ਜਿਸੁ ਨਦਰਿ ਕਰੇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ ہر رنگ و شکل میں تم ہی موجود ہو۔ رب اسے معاف کردیتا ہے، جس پر وہ خود نظر کرم کرتا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਸਾਸੁ ਬੁਰੀ ਘਰਿ ਵਾਸੁ ਨ ਦੇਵੈ ਪਿਰ ਸਿਉ ਮਿਲਣ ਨ ਦੇਇ ਬੁਰੀ ॥ (دولت نما) میری ساس بہت بری ہیں۔ وہ مجھے باطن نما گھر میں نہیں رہنے دیتی۔ شریر ساس مجھے اپنے محبوب رب سے ملنے نہیں دیتی۔
ਸਖੀ ਸਾਜਨੀ ਕੇ ਹਉ ਚਰਨ ਸਰੇਵਉ ਹਰਿ ਗੁਰ ਕਿਰਪਾ ਤੇ ਨਦਰਿ ਧਰੀ ॥੨॥ میں اپنے دوست و احباب کے قدموں کی خدمت کرتی ہوں؛ کیونکہ ان کی سچی صحبت میں گرو کے فضل سے ہری نے میری طرف نظر کرم کیا ہے۔ 2۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/