Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 225

Page 225

ਦੂਜੈ ਭਾਇ ਦੈਤ ਸੰਘਾਰੇ ॥ واہے گرو نے دوغلے پن کی وجہ سے دولت کی ہوس میں پھنسے شیاطین کا خاتمہ کردیا۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਸਾਚਿ ਭਗਤਿ ਨਿਸਤਾਰੇ ॥੮॥ ان کی سچی خدمت و عقیدت کی وجہ سے رب نے گرو کے سامنے آئی پاک روحوں کو برکت عطاکی۔ 8۔
ਬੂਡਾ ਦੁਰਜੋਧਨੁ ਪਤਿ ਖੋਈ ॥ غرور میں ڈوب کر دوریودھن نے اپنا مرتبہ کھودیا۔
ਰਾਮੁ ਨ ਜਾਨਿਆ ਕਰਤਾ ਸੋਈ ॥ اس نے کبر کی وجہ سے ہمہ گیر قادر مطلق رب کو یاد نہیں کیا۔
ਜਨ ਕਉ ਦੂਖਿ ਪਚੈ ਦੁਖੁ ਹੋਈ ॥੯॥ جو رب کے خادم کو تکلیف دیتا ہے، وہ خود پریشانی میں مبتلا رہتا ہے۔ 6۔
ਜਨਮੇਜੈ ਗੁਰ ਸਬਦੁ ਨ ਜਾਨਿਆ ॥ راجہ جنمیجے نے اپنے استاد کی بات کو نہیں سمجھا۔
ਕਿਉ ਸੁਖੁ ਪਾਵੈ ਭਰਮਿ ਭੁਲਾਨਿਆ ॥ وہ شک میں گمراہ ہو کر کیسے خوشی حاصل کرسکتا تھا۔
ਇਕੁ ਤਿਲੁ ਭੂਲੇ ਬਹੁਰਿ ਪਛੁਤਾਨਿਆ ॥੧੦॥ انسان واہے گرو کو تھوڑی دیر کے لیے بھلاکر بعد میں کفِ فسوس ملتا ہے۔ 10۔
ਕੰਸੁ ਕੇਸੁ ਚਾਂਡੂਰੁ ਨ ਕੋਈ ॥ متھرا کے بادشاہ کنس، کیشی اور چنڈور کے مساوی کوئی نہیں تھا۔
ਰਾਮੁ ਨ ਚੀਨਿਆ ਅਪਨੀ ਪਤਿ ਖੋਈ ॥ لیکن تکبر کی وجہ سے رب کو سمجھے بغیر اس نے اپنی عزت گنوادی۔
ਬਿਨੁ ਜਗਦੀਸ ਨ ਰਾਖੈ ਕੋਈ ॥੧੧॥ خالق جگدیش کے سوا کوئی بھی انسان کو بچا نہیں سکتا۔ 11۔
ਬਿਨੁ ਗੁਰ ਗਰਬੁ ਨ ਮੇਟਿਆ ਜਾਇ ॥ گرو کے بغیر کبر کا خاتمہ نہیں ہوسکتا۔
ਗੁਰਮਤਿ ਧਰਮੁ ਧੀਰਜੁ ਹਰਿ ਨਾਇ ॥ گرو کی تعلیمات سے مذہب، صبر اور واہے گرو کا نام حاصل ہوتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਨਾਮੁ ਮਿਲੈ ਗੁਣ ਗਾਇ ॥੧੨॥੯॥ اے نانک! رب کی شان گانے سے ہی نام حاصل ہوتا ہے۔ 12۔ 9۔
ਗਉੜੀ ਮਹਲਾ ੧ ॥ گؤڑی محلہ۔1۔
ਚੋਆ ਚੰਦਨੁ ਅੰਕਿ ਚੜਾਵਉ ॥ خواہ میں اپنے جسم پر صندل کا عطر لگادوں
ਪਾਟ ਪਟੰਬਰ ਪਹਿਰਿ ਹਢਾਵਉ ॥ اپنے جسم پر ریشم اور ریشمی کپڑے پہن لوں، تو بھی
ਬਿਨੁ ਹਰਿ ਨਾਮ ਕਹਾ ਸੁਖੁ ਪਾਵਉ ॥੧॥ رب کے نام کے بغیر خوشی کہاں حاصل ہوسکتی ہے؟ 1۔
ਕਿਆ ਪਹਿਰਉ ਕਿਆ ਓਢਿ ਦਿਖਾਵਉ ॥ میں کیا پہنوں اور کون سے کپڑوں میں خود کو ظاہر کروں؟
ਬਿਨੁ ਜਗਦੀਸ ਕਹਾ ਸੁਖੁ ਪਾਵਉ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ میں خالقِ کائنات جگدیش کے بغیر کیسے خوشی حاصل کرسکتا ہوں۔ 1۔ وقفہ۔
ਕਾਨੀ ਕੁੰਡਲ ਗਲਿ ਮੋਤੀਅਨ ਕੀ ਮਾਲਾ ॥ اگر میں کانوں میں بالیاں پہن لوں اور گلے میں موتیوں کی مالا ہو۔
ਲਾਲ ਨਿਹਾਲੀ ਫੂਲ ਗੁਲਾਲਾ ॥ خواہ میرے پاس لال چادر اور پھول گلال بکھرے ہو۔
ਬਿਨੁ ਜਗਦੀਸ ਕਹਾ ਸੁਖੁ ਭਾਲਾ ॥੨॥ پھر بھی خالقِ کائنات جگدیش کے علاوہ مجھے کہاں خوشی کہاں حاصل ہوسکتی ہے۔ 2۔
ਨੈਨ ਸਲੋਨੀ ਸੁੰਦਰ ਨਾਰੀ ॥ خواہ میرے پاس خوبصورت آنکھوں والی حسین عورت ہو،
ਖੋੜ ਸੀਗਾਰ ਕਰੈ ਅਤਿ ਪਿਆਰੀ ॥ وہ سولہ قسم کے ہار پہننے اور خود کو حد درجہ دلکش بنانالے۔
ਬਿਨੁ ਜਗਦੀਸ ਭਜੇ ਨਿਤ ਖੁਆਰੀ ॥੩॥ پھر بھی واہے گرو کی پرستش کے بغیر ہمیشہ غم ہی ملتا ہے. 3۔
ਦਰ ਘਰ ਮਹਲਾ ਸੇਜ ਸੁਖਾਲੀ ॥ خواہ انسان کے پاس اپنے گھر کی دہلیز پر مندر میں آرام دہ پلنگ ہو،
ਅਹਿਨਿਸਿ ਫੂਲ ਬਿਛਾਵੈ ਮਾਲੀ ॥ باغبان اس پر دن رات پھول بکھیرتا رہے؛ مگر
ਬਿਨੁ ਹਰਿ ਨਾਮ ਸੁ ਦੇਹ ਦੁਖਾਲੀ ॥੪॥ پھر بھی رب کے نام کا ذکر کیے بغیر اس کا جسم مریض ہوگا. 4۔
ਹੈਵਰ ਗੈਵਰ ਨੇਜੇ ਵਾਜੇ ॥ اگر میرے پاس چالاک گھوڑے، عمدہ ہاتھی، نیزے، آلات،
ਲਸਕਰ ਨੇਬ ਖਵਾਸੀ ਪਾਜੇ ॥ فوج ، دربان، سرکاری ملازم ہوں، یہ سب ظاہری ٹھاٹ باٹ ہو،
ਬਿਨੁ ਜਗਦੀਸ ਝੂਠੇ ਦਿਵਾਜੇ ॥੫॥ پھر بھی دنیا کے مالک جگدیش کی پرستش کے بغیر یہ سب نمود و نمائش ہے۔ 5۔
ਸਿਧੁ ਕਹਾਵਉ ਰਿਧਿ ਸਿਧਿ ਬੁਲਾਵਉ ॥ اگر میں اپنے آپ کو کراماتی کامل کہلواؤں اور برکت اور روحانی طاقت کو اپنے پاس بلاؤں،
ਤਾਜ ਕੁਲਹ ਸਿਰਿ ਛਤ੍ਰੁ ਬਨਾਵਉ ॥ اپنے سر کے لیے میں چاہے شاہی تاج اور شاہی چھتری جھولا ہوں،
ਬਿਨੁ ਜਗਦੀਸ ਕਹਾ ਸਚੁ ਪਾਵਉ ॥੬॥ پھر بھی جگدیش کے بھجن کے بغیر میں کہاں سے سچ حاصل کرسکتا ہوں۔ 6۔
ਖਾਨੁ ਮਲੂਕੁ ਕਹਾਵਉ ਰਾਜਾ ॥ اگر میں خود کو سردار، شہنشاہ اور راجا کہلواؤں،
ਅਬੇ ਤਬੇ ਕੂੜੇ ਹੈ ਪਾਜਾ ॥ میں غرور میں سرکاری ملازمین کو ڈانٹ بھی سکتا ہوں، لیکن یہ سب جھوٹا دکھاوا ہے۔
ਬਿਨੁ ਗੁਰ ਸਬਦ ਨ ਸਵਰਸਿ ਕਾਜਾ ॥੭॥ گرو کے کلام کے بغیر کوئی بھی عمل کامیاب نہیں ہوتا۔ 7۔
ਹਉਮੈ ਮਮਤਾ ਗੁਰ ਸਬਦਿ ਵਿਸਾਰੀ ॥ میں نے گرو کے کلام سے کبر اور گھمنڈ کو ختم کردیا ہے۔
ਗੁਰਮਤਿ ਜਾਨਿਆ ਰਿਦੈ ਮੁਰਾਰੀ ॥ گرو کی تعلیم سے میں نے مراری رب کو اپنے دل میں جان لیا ہے۔
ਪ੍ਰਣਵਤਿ ਨਾਨਕ ਸਰਣਿ ਤੁਮਾਰੀ ॥੮॥੧੦॥ نانک التجا کرتا ہے - اے رب! میں آپ کی ہی پناہ میں ہوں۔ 8۔ 10
ਗਉੜੀ ਮਹਲਾ ੧ ॥ گؤڑی محلہ ۔1۔
ਸੇਵਾ ਏਕ ਨ ਜਾਨਸਿ ਅਵਰੇ ॥ اے بھائی! جو شخص ایک رب کی پرستش و عبادت کرتا ہے، وہ رب کے سوا کسی دوسرے کو نہیں جانتا۔
ਪਰਪੰਚ ਬਿਆਧਿ ਤਿਆਗੈ ਕਵਰੇ ॥ وہ کڑوی دنیوی (شہوانی) برائیوں سے دور ہوجاتا ہے۔
ਭਾਇ ਮਿਲੈ ਸਚੁ ਸਾਚੈ ਸਚੁ ਰੇ ॥੧॥ رب کی محبت اور سچائی کے ذریعے وہ صادق اعلی رب میں ضم ہو جاتا ہے۔ 1۔
ਐਸਾ ਰਾਮ ਭਗਤੁ ਜਨੁ ਹੋਈ ॥ ایسا شخص ہی رام کا معتقد ہوتا ہے۔
ਹਰਿ ਗੁਣ ਗਾਇ ਮਿਲੈ ਮਲੁ ਧੋਈ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ جو اپنی گندگی کو دھودیتا ہے اور رب کی حمد و ثنا کرکے رب میں ہی ضم ہوجاتا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਊਂਧੋ ਕਵਲੁ ਸਗਲ ਸੰਸਾਰੈ ॥ ساری دنیا کا دل کا کنول برعکس ہے۔
ਦੁਰਮਤਿ ਅਗਨਿ ਜਗਤ ਪਰਜਾਰੈ ॥ جہالت کی آگ دنیا کو جلا رہی ہے۔
ਸੋ ਉਬਰੈ ਗੁਰ ਸਬਦੁ ਬੀਚਾਰੈ ॥੨॥ وہی لوگ بچ جاتے ہیں، جو گرو کے کلام پر غور کرتے ہیں۔ 2۔
ਭ੍ਰਿੰਗ ਪਤੰਗੁ ਕੁੰਚਰੁ ਅਰੁ ਮੀਨਾ ॥ بھنورا، پروانہ، ہاتھی، مچھلی اور ہرن
ਮਿਰਗੁ ਮਰੈ ਸਹਿ ਅਪੁਨਾ ਕੀਨਾ ॥ اپنے کیے اعمال کا پھل کھاتے ہیں اور پھر مرجاتے ہیں۔
ਤ੍ਰਿਸਨਾ ਰਾਚਿ ਤਤੁ ਨਹੀ ਬੀਨਾ ॥੩॥ وہ پیاس میں مگن ہوکر حقیقت کو نہیں دیکھتے۔ 3۔
ਕਾਮੁ ਚਿਤੈ ਕਾਮਣਿ ਹਿਤਕਾਰੀ ॥ کامنی (عورت) کا عاشق عیش و آرام پر غور کرتا ہے۔
ਕ੍ਰੋਧੁ ਬਿਨਾਸੈ ਸਗਲ ਵਿਕਾਰੀ ॥ غصہ تمام برائیوں کو ختم کردیتا ہے۔
ਪਤਿ ਮਤਿ ਖੋਵਹਿ ਨਾਮੁ ਵਿਸਾਰੀ ॥੪॥ رب کے نام کو بھلاکر انسان اپنی عزت اور سمجھ گنوا دیتا ہے۔ 4۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/