Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 122

Page 122

ਮਾਇਆ ਮੋਹੁ ਇਸੁ ਮਨਹਿ ਨਚਾਏ ਅੰਤਰਿ ਕਪਟੁ ਦੁਖੁ ਪਾਵਣਿਆ ॥੪॥ جو اس ذہن کو مال و دولت میں مشغول رکھتا ہے اور دل میں دھوکہ ہے، تووہ بہت پریشان رہتا ہے ۔4۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਭਗਤਿ ਜਾ ਆਪਿ ਕਰਾਏ ॥ جب رب خود گرو کی قربت کے ذریعے انسانوں سے اپنی پرستش کرواتاہے۔
ਤਨੁ ਮਨੁ ਰਾਤਾ ਸਹਜਿ ਸੁਭਾਏ ॥ تو فطری طور پرہی اس کا دل و جان رب کی محبت میں مگن ہو جاتاہے۔
ਬਾਣੀ ਵਜੈ ਸਬਦਿ ਵਜਾਏ ਗੁਰਮੁਖਿ ਭਗਤਿ ਥਾਇ ਪਾਵਣਿਆ ॥੫॥ جب زبان سے ذکر کردہ لا محدود کلام گرومکھ کے دل میں گونجنے لگ جاتا ہے، تو ہی اس کی پرستش رب قبول کرتا ہے۔5۔
ਬਹੁ ਤਾਲ ਪੂਰੇ ਵਾਜੇ ਵਜਾਏ ॥ خود غرض لوگ حد سے زیادہ تال ملاتے اور باجا بجاتے ہیں۔
ਨਾ ਕੋ ਸੁਣੇ ਨ ਮੰਨਿ ਵਸਾਏ ॥ لیکن ان میں سے کوئی بھی نہ ہی رب کا نام سنتا ہے اور نہ ہی نام کو اپنے دل میں بساتا ہے۔
ਮਾਇਆ ਕਾਰਣਿ ਪਿੜ ਬੰਧਿ ਨਾਚੈ ਦੂਜੈ ਭਾਇ ਦੁਖੁ ਪਾਵਣਿਆ ॥੬॥ وہ تو دولت کے لیے اکھاڑا بنا کر ناچتے ہیں اور دولت کی محبت میں پھنس کر پریشاں ہوتے رہتے ہیں۔ 6۔
ਜਿਸੁ ਅੰਤਰਿ ਪ੍ਰੀਤਿ ਲਗੈ ਸੋ ਮੁਕਤਾ ॥ جس شخص کے دل میں رب کی محبت پیدا ہو جاتی ہے،وہی مال و دولت سے آزاد ہے۔
ਇੰਦ੍ਰੀ ਵਸਿ ਸਚ ਸੰਜਮਿ ਜੁਗਤਾ ॥ حواس خمسہ کو قابو میں کرلینا ہی مراقبہ کا بہتر طریقہ ہے۔
ਗੁਰ ਕੈ ਸਬਦਿ ਸਦਾ ਹਰਿ ਧਿਆਏ ਏਹਾ ਭਗਤਿ ਹਰਿ ਭਾਵਣਿਆ ॥੭॥ رب کو یہی عبادت اچھی لگتی ہے کہ اسے ہمیشہ ہی گرو کے کلام کے ذریعےیاد کیا جائے ۔ 7۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਭਗਤਿ ਜੁਗ ਚਾਰੇ ਹੋਈ ॥ چاروں ادوار میں رب کی عبادت گرو کے ذریعے سے ہی ہوتی رہی ہے۔
ਹੋਰਤੁ ਭਗਤਿ ਨ ਪਾਏ ਕੋਈ ॥ کسی اور طریقے سے رب کی عبادت ہوتی ہی نہیں۔
ਨਾਨਕ ਨਾਮੁ ਗੁਰ ਭਗਤੀ ਪਾਈਐ ਗੁਰ ਚਰਣੀ ਚਿਤੁ ਲਾਵਣਿਆ ॥੮॥੨੦॥੨੧॥ اے نانک!رب کا نام گرو کے قدموں میں دل لگانے سے ، گرو کی عبادت کرنے سے حاصل ہوتا ہے۔8۔20۔21۔
ਮਾਝ ਮਹਲਾ ੩ ॥ ماجھ محلہ۔3۔
ਸਚਾ ਸੇਵੀ ਸਚੁ ਸਾਲਾਹੀ ॥ میں تو صادق اعلیٰ رب کی ہی خدمت کرتا ہوں اور اسی صادق اعلیٰ رب کی ہی حمد و ثنا کرتا رہتا ہوں۔
ਸਚੈ ਨਾਇ ਦੁਖੁ ਕਬ ਹੀ ਨਾਹੀ ॥ صادق اعلیٰ رب کا نام ذکر کرنے سے کبھی بھی پریشانی قریب نہیں آتی۔
ਸੁਖਦਾਤਾ ਸੇਵਨਿ ਸੁਖੁ ਪਾਇਨਿ ਗੁਰਮਤਿ ਮੰਨਿ ਵਸਾਵਣਿਆ ॥੧॥ جو شخص خوشی دینے والے رب کی خدمت کرتے ہیں اور گرو کے مشورہ سے اسے اپنے دل میں بسا کر رکھتے ہیں، ایسے لوگ ہمیشہ خوش رہتے ہیں۔1۔
ਹਉ ਵਾਰੀ ਜੀਉ ਵਾਰੀ ਸੁਖ ਸਹਜਿ ਸਮਾਧਿ ਲਗਾਵਣਿਆ میں ان پر دل و جان سے قربان ہوں، جو حقیقی قابل لطف مراقبے کی اعلی مجلس لگاتے ہیں۔
ਜੋ ਹਰਿ ਸੇਵਹਿ ਸੇ ਸਦਾ ਸੋਹਹਿ ਸੋਭਾ ਸੁਰਤਿ ਸੁਹਾਵਣਿਆ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ جو لوگ رب کی خدمت کرتے ہیں، وہ ہمیشہ ہی خوبصورت لگتے ہیں، وہ رب پر دھیان لگا کر شان کا حصہ بن جاتے ہیں اور رب کے دربار میں بڑی شان پاتے ہیں۔1۔وقفہ۔
ਸਭੁ ਕੋ ਤੇਰਾ ਭਗਤੁ ਕਹਾਏ ॥ اے مالک رب ! ہر شخص خود کو آپ کا معتقد کہلواتا ہے۔
ਸੇਈ ਭਗਤ ਤੇਰੈ ਮਨਿ ਭਾਏ ॥ لیکن آپ کے معتقد وہی ہیں، جو آپ کے دل کو عزیز لگتا ہے۔
ਸਚੁ ਬਾਣੀ ਤੁਧੈ ਸਾਲਾਹਨਿ ਰੰਗਿ ਰਾਤੇ ਭਗਤਿ ਕਰਾਵਣਿਆ ॥੨॥ وہ سچے کلام کے ذریعے تیری بڑائی کرتے رہتے ہیں اور تیری محبت میں مگن ہو کر تیری پرستش کرتے ہیں۔2۔
ਸਭੁ ਕੋ ਸਚੇ ਹਰਿ ਜੀਉ ਤੇਰਾ ॥ اے صادق رب! ہر ایک انسان تیرا ہی پیدا کیا ہوا ہے۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਮਿਲੈ ਤਾ ਚੂਕੈ ਫੇਰਾ ॥ اگر انسان کو گرو مل جائے، تو اس کے موت و حیات کا چکر ختم ہو جاتا ہے۔
ਜਾ ਤੁਧੁ ਭਾਵੈ ਤਾ ਨਾਇ ਰਚਾਵਹਿ ਤੂੰ ਆਪੇ ਨਾਉ ਜਪਾਵਣਿਆ ॥੩॥ اے رب! جب آپ کو بہتر لگتا ہے تو اپنے نام میں انسان کی رغبت پیدا کردیتے ہیں اور آپ خود ہی اس سے اپنے نام کا ذکر کرواتے ہیں۔3۔
ਗੁਰਮਤੀ ਹਰਿ ਮੰਨਿ ਵਸਾਇਆ ॥ اے معبود رب !آپ گرو کی تعلیمات کے ذریعے انسان کے دل میں اپنا نام بسا دیتے ہیں۔
ਹਰਖੁ ਸੋਗੁ ਸਭੁ ਮੋਹੁ ਗਵਾਇਆ ॥ اور اس کی خوشی، غم اور خواہش سب کچھ ختم کر دیتے ہیں۔
ਇਕਸੁ ਸਿਉ ਲਿਵ ਲਾਗੀ ਸਦ ਹੀ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਮੰਨਿ ਵਸਾਵਣਿਆ ॥੪॥ جس کا دھیان ہمیشہ ایک رب میں ہی مگن رہتا ہے، وہ رب کے نام کو اپنے دل میں بسا لیتا ہے۔ 4۔
ਭਗਤ ਰੰਗਿ ਰਾਤੇ ਸਦਾ ਤੇਰੈ ਚਾਏ ॥ اے مالک رب ! آپ کے عبادت گزار ہر وقت ہی بڑے شوق سے آپ کی محبت میں مگن رہتے ہیں۔
ਨਉ ਨਿਧਿ ਨਾਮੁ ਵਸਿਆ ਮਨਿ ਆਏ ॥ اور نو نیدھیاں عطا کرنے والا آپ کا نام،ان کے دل میں آکر بس جاتا ہے۔
ਪੂਰੈ ਭਾਗਿ ਸਤਿਗੁਰੁ ਪਾਇਆ ਸਬਦੇ ਮੇਲਿ ਮਿਲਾਵਣਿਆ ॥੫॥ جو شخص خوش قسمتی سے ست گرو کوپالیتاہے، گرو اسے الفاظ کے ذریعے رب سے ملا دیتا ہے۔ 5۔
ਤੂੰ ਦਇਆਲੁ ਸਦਾ ਸੁਖਦਾਤਾ ॥ اے رب!آپ بہت مہربان اور ہمیشہ ہی انسانوں کو آرام دیتے رہتے ہیں۔
ਤੂੰ ਆਪੇ ਮੇਲਿਹਿ ਗੁਰਮੁਖਿ ਜਾਤਾ ॥ آپ خود ہی انسانوں کو اپنے ساتھ ملا لیتے ہیں اور آپ کو صرف گرو کے ذریعے سے ہی جانا جاتا ہے۔
ਤੂੰ ਆਪੇ ਦੇਵਹਿ ਨਾਮੁ ਵਡਾਈ ਨਾਮਿ ਰਤੇ ਸੁਖੁ ਪਾਵਣਿਆ ॥੬॥ تو خود ہی انسانوں کو نام نما عظمت عطا کرتا ہے، جو لوگ تیرے نام میں مگن رہتے ہیں، وہ ہمیشہ ہی خوشرہتے ہیں۔6۔
ਸਦਾ ਸਦਾ ਸਾਚੇ ਤੁਧੁ ਸਾਲਾਹੀ ॥ اے صادق اعلیٰ رب! میں ہمیشہ ہی آپ کی حمد و ثنا کرتا رہتا ہوں۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਜਾਤਾ ਦੂਜਾ ਕੋ ਨਾਹੀ ॥ آپ کو گرومکھ نے ہی جانا ہے اور کوئی دوسرا آپ کو نہیں جان سکتا۔
ਏਕਸੁ ਸਿਉ ਮਨੁ ਰਹਿਆ ਸਮਾਏ ਮਨਿ ਮੰਨਿਐ ਮਨਹਿ ਮਿਲਾਵਣਿਆ ॥੭॥ اگر انسان کا دل قابل اعتماد ہوجائےاور وہ ایک رب میں ہی سمایا رہے ، تو ست گرو اسے اس کے دل میں ہی رب سے ملا دیتے ہیں۔ 7۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਹੋਵੈ ਸੋ ਸਾਲਾਹੇ ॥ تیری حمد و ثنا وہی انسان کرتا ہے، جو گرومکھ بن جاتا ہے۔
ਸਾਚੇ ਠਾਕੁਰ ਵੇਪਰਵਾਹੇ ॥ اے میرے سچے آقا ! آپ بے پرواہ ہیں۔
ਨਾਨਕ ਨਾਮੁ ਵਸੈ ਮਨ ਅੰਤਰਿ ਗੁਰ ਸਬਦੀ ਹਰਿ ਮੇਲਾਵਣਿਆ ॥੮॥੨੧॥੨੨॥ اے نانک! جن کے دل میں نام بس جاتا ہے، گرو اپنے کلام کے ذریعے اسے رب سے ملا دیتا ہے۔7۔21۔22۔
ਮਾਝ ਮਹਲਾ ੩ ॥ ماجھ محلہ۔3۔
ਤੇਰੇ ਭਗਤ ਸੋਹਹਿ ਸਾਚੈ ਦਰਬਾਰੇ ॥ اے صادق اعلیٰ رب! آپ کے معتقد آپ کے سچے دربار میں بیٹھ کر بڑی شان پا رہے ہیں۔
ਗੁਰ ਕੈ ਸਬਦਿ ਨਾਮਿ ਸਵਾਰੇ ॥ آپ نے انہیں گرو کے کلام کے ذریعے نام میں لگا کر ہی سنوارا ہے۔
ਸਦਾ ਅਨੰਦਿ ਰਹਹਿ ਦਿਨੁ ਰਾਤੀ ਗੁਣ ਕਹਿ ਗੁਣੀ ਸਮਾਵਣਿਆ ॥੧॥ دن رات ہمیشہ خوشی میں رہتے ہیں اور خوبیوں کے ذخائر رب کی حمد و ثنا کرکے اس میں ہی مگن رہتے ہیں۔1۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/