Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 1357

Page 1357

ਕੀਰਤਨੰ ਸਾਧਸੰਗੇਣ ਨਾਨਕ ਨਹ ਦ੍ਰਿਸਟੰਤਿ ਜਮਦੂਤਨਹ ॥੩੪॥ صادق لوگوں کی صحبت میں رب کا ذکر کرو، نانک فرماتے ہیں ملک الموت کی نظر بھی ایسے شخص پر نہیں پڑتی۔ 34
ਨਚ ਦੁਰਲਭੰ ਧਨੰ ਰੂਪੰ ਨਚ ਦੁਰਲਭੰ ਸ੍ਵਰਗ ਰਾਜਨਹ ॥ نہ دولت پانا مشکل ہے، نہ خوبصورتی حاصل کرنا مشکل ہے، اور نہ ہی جنت کی بادشاہی پانا مشکل ہے۔
ਨਚ ਦੁਰਲਭੰ ਭੋਜਨੰ ਬਿੰਜਨੰ ਨਚ ਦੁਰਲਭੰ ਸ੍ਵਛ ਅੰਬਰਹ ॥ نہ عمدہ کھانا نایاب ہے، نہ لذیذ پکوان، اور نہ ہی صاف ستھرے کپڑے ملنا کوئی مشکل بات ہے۔
ਨਚ ਦੁਰਲਭੰ ਸੁਤ ਮਿਤ੍ਰ ਭ੍ਰਾਤ ਬਾਂਧਵ ਨਚ ਦੁਰਲਭੰ ਬਨਿਤਾ ਬਿਲਾਸਹ ॥ نہ بیٹے، دوست، بھائی یا رشتہ داروں کا ساتھ ملنا نایاب ہے، اور نہ ہی بیوی کے ساتھ لطف اندوز ہونا۔
ਨਚ ਦੁਰਲਭੰ ਬਿਦਿਆ ਪ੍ਰਬੀਣੰ ਨਚ ਦੁਰਲਭੰ ਚਤੁਰ ਚੰਚਲਹ ॥ نہ علم حاصل کرنا مشکل ہے، نہ ہوشیار یا چالاک کہلانا۔
ਦੁਰਲਭੰ ਏਕ ਭਗਵਾਨ ਨਾਮਹ ਨਾਨਕ ਲਬਧੵਿੰ ਸਾਧਸੰਗਿ ਕ੍ਰਿਪਾ ਪ੍ਰਭੰ ॥੩੫॥ لیکن ایک چیز نایاب ہے وہ ہے رب کا نام۔ نانک فرماتے ہیں: یہ صرف صادق لوگوں کی صحبت اور رب کی مہربانی سے ہی حاصل ہوتا ہے۔ 35۔
ਜਤ ਕਤਹ ਤਤਹ ਦ੍ਰਿਸਟੰ ਸ੍ਵਰਗ ਮਰਤ ਪਯਾਲ ਲੋਕਹ ॥ جس طرف نظر دوڑاؤ چاہے آسمان ہو، زمین ہو، یا پاتال ہر جگہ رب ہی نظر آتا ہے۔
ਸਰਬਤ੍ਰ ਰਮਣੰ ਗੋਬਿੰਦਹ ਨਾਨਕ ਲੇਪ ਛੇਪ ਨ ਲਿਪੵਤੇ ॥੩੬॥ نانک فرماتے ہیں: رب ہر جگہ رچا بسا ہوا ہے، اور وہ گناہ و ثواب سے پاک ہے۔ 36
ਬਿਖਯਾ ਭਯੰਤਿ ਅੰਮ੍ਰਿਤੰ ਦ੍ਰੁਸਟਾਂ ਸਖਾ ਸ੍ਵਜਨਹ ॥ اگر رب مہربان ہو جائے تو زہر بھی امرت بن جاتا ہے۔اور دُشمن بھی دوست بن جاتے ہیں۔
ਦੁਖੰ ਭਯੰਤਿ ਸੁਖੵੰ ਭੈ ਭੀਤੰ ਤ ਨਿਰਭਯਹ ॥ دُکھ خوشی میں بدل جاتے ہیں اور خوف زدہ دل بھی بے خوف ہوجاتا ہے۔
ਥਾਨ ਬਿਹੂਨ ਬਿਸ੍ਰਾਮ ਨਾਮੰ ਨਾਨਕ ਕ੍ਰਿਪਾਲ ਹਰਿ ਹਰਿ ਗੁਰਹ ॥੩੭॥ جس کے پاس ٹھکانہ نہ ہو، اُسے رب کا نام سکون کا مقام عطا کرتا ہے۔۔نانک کہتے ہیں: رب ہری کی مہربانی سے سب کچھ حاصل ہو جاتا ہے۔ 37۔
ਸਰਬ ਸੀਲ ਮਮੰ ਸੀਲੰ ਸਰਬ ਪਾਵਨ ਮਮ ਪਾਵਨਹ ॥ وہی رب جو ہر خوبی والا ہے، مجھے بھی شرافت عطا کرتا ہے، جو سب کو پاکیزگی دیتا ہے، وہی مجھے بھی پاک کردیتا ہے۔
ਸਰਬ ਕਰਤਬ ਮਮੰ ਕਰਤਾ ਨਾਨਕ ਲੇਪ ਛੇਪ ਨ ਲਿਪੵਤੇ ॥੩੮॥ جو سب کاموں کا مالک ہے، وہی میرا بھی کرنے والا ہے، نانک کہتے ہیں: وہ گناہوں اور میل سے بالکل پاک ہے۔ 38۔
ਨਹ ਸੀਤਲੰ ਚੰਦ੍ਰ ਦੇਵਹ ਨਹ ਸੀਤਲੰ ਬਾਵਨ ਚੰਦਨਹ ॥ نہ چاند اتنا ٹھنڈک دینے والا ہے، نہ صندل کی خوشبو اتنی فرحت بخش ہے،
ਨਹ ਸੀਤਲੰ ਸੀਤ ਰੁਤੇਣ ਨਾਨਕ ਸੀਤਲੰ ਸਾਧ ਸ੍ਵਜਨਹ ॥੩੯॥ اے نانک! نہ ہی سردیوں کے موسم کی ٹھنڈک اتنی خوشگوار ہے، جتنا سادھو اور سنت ٹھنڈے ہیں۔ 36۔
ਮੰਤ੍ਰੰ ਰਾਮ ਰਾਮ ਨਾਮੰ ਧੵਾਨੰ ਸਰਬਤ੍ਰ ਪੂਰਨਹ ॥ صادقوں کا منتر صرف رام رام ہے اور ان کا دھیان یہی ہے کہ رب ہر جگہ موجود ہے۔
ਗੵਾਨੰ ਸਮ ਦੁਖ ਸੁਖੰ ਜੁਗਤਿ ਨਿਰਮਲ ਨਿਰਵੈਰਣਹ ॥ دُکھ اور سُکھ کو برابر سمجھنا ہی ان کی زندگی کا طریقہ ہے کہ سب سے پاکیزہ اور بے دشمنی کے ساتھ پیش آتے ہیں۔
ਦਯਾਲੰ ਸਰਬਤ੍ਰ ਜੀਆ ਪੰਚ ਦੋਖ ਬਿਵਰਜਿਤਹ ॥ وہ سب جانداروں پر رحم کرتے ہیں اور پانچوں بڑے گناہوں شہوت، غصہ، لالچ، فریب، غرور کو چھوڑ چکے ہوتے ہیں۔
ਭੋਜਨੰ ਗੋਪਾਲ ਕੀਰਤਨੰ ਅਲਪ ਮਾਯਾ ਜਲ ਕਮਲ ਰਹਤਹ ॥ ان کے لیے خوراک صرف رب کا ذکر ہے۔اور وہ مایا سے ایسے الگ ہوتے ہیں جیسے کنول پانی میں ہو کر بھی پانی سے الگ ہو۔
ਉਪਦੇਸੰ ਸਮ ਮਿਤ੍ਰ ਸਤ੍ਰਹ ਭਗਵੰਤ ਭਗਤਿ ਭਾਵਨੀ ॥ وہ دوست ہو یا دشمن، سب کو ایک جیسی تعلیم دیتے ہیں اور انہیں رب کی بندگی ہی عزیز ہے۔
"ਪਰ ਨਿੰਦਾ ਨਹ ਸ੍ਰੋਤਿ ਸ੍ਰਵਣੰ ਆਪੁ ਤੵਿਾਗਿ ਸਗਲ ਰੇਣੁਕਹ ॥ وہ نہ دوسروں کی غیبت سنتے ہیں اور نہ اپنے آپ کو بڑا سمجھتے ہیں، بلکہ سب کے قدموں کی خاک بنے رہتے ہیں۔
ਖਟ ਲਖੵਣ ਪੂਰਨੰ ਪੁਰਖਹ ਨਾਨਕ ਨਾਮ ਸਾਧ ਸ੍ਵਜਨਹ ॥੪੦॥ نانک فرماتے ہیں: وہ انسان جن میں یہ چھ خوبیاں ہوتی ہیں، وہی صادق یا کامل انسان کہلاتے ہیں۔ 40
ਅਜਾ ਭੋਗੰਤ ਕੰਦ ਮੂਲੰ ਬਸੰਤੇ ਸਮੀਪਿ ਕੇਹਰਹ ॥ جیسے بکری جنگل میں جڑیں کھاتی ہوئی شیر کے پاس رہتی ہے، پھر بھی وہ ہر وقت خوف میں رہتی ہے۔
ਤਤ੍ਰ ਗਤੇ ਸੰਸਾਰਹ ਨਾਨਕ ਸੋਗ ਹਰਖੰ ਬਿਆਪਤੇ ॥੪੧॥ نانک فرماتے ہیں: یہی حال دنیا کے لوگوں کا ہے خوشیوں کے ساتھ ساتھ غم بھی اُن پر طاری رہتے ہیں۔ 41۔
ਛਲੰ ਛਿਦ੍ਰੰ ਕੋਟਿ ਬਿਘਨੰ ਅਪਰਾਧੰ ਕਿਲਬਿਖ ਮਲੰ ॥ انسان چالاکی، فریب اور دسیوں لاکھ پریشانیاں پیدا کرتا ہے،۔گناہوں میں جکڑا رہتا ہے،
ਭਰਮ ਮੋਹੰ ਮਾਨ ਅਪਮਾਨੰ ਮਦੰ ਮਾਯਾ ਬਿਆਪਿਤੰ ॥ وہ بھرم، لالچ، عزت و ذلت کے چکر، مایا کے نشے میں ڈوبا رہتا ہے۔
ਮ੍ਰਿਤੵੁ ਜਨਮ ਭ੍ਰਮੰਤਿ ਨਰਕਹ ਅਨਿਕ ਉਪਾਵੰ ਨ ਸਿਧੵਤੇ ॥ موت و حیات کے چکر میں بھٹکتا ہے، جہنم کا سامنا کرتا ہے، مگر لاکھ کوششوں کے باوجود رہائی نہیں پاتا۔
ਨਿਰਮਲੰ ਸਾਧ ਸੰਗਹ ਜਪੰਤਿ ਨਾਨਕ ਗੋਪਾਲ ਨਾਮੰ ॥ اے نانک: صرف صادقوں کی صحبت میں رب کا نام جپنے سے ہی یہ زندگی پاکیزہ بنتی ہے،۔
ਰਮੰਤਿ ਗੁਣ ਗੋਬਿੰਦ ਨਿਤ ਪ੍ਰਤਹ ॥੪੨॥ اس لیے ہر دن رب کی حمد گاؤ۔ 42۔
ਤਰਣ ਸਰਣ ਸੁਆਮੀ ਰਮਣ ਸੀਲ ਪਰਮੇਸੁਰਹ ॥ نجات، پناہ اور پاکیزگی صرف رب کی ذات میں ہے، وہ ہی ہر خوبی والا، محبت کرنے والا رب ہے۔
ਕਰਣ ਕਾਰਣ ਸਮਰਥਹ ਦਾਨੁ ਦੇਤ ਪ੍ਰਭੁ ਪੂਰਨਹ ॥ وہی سب کچھ کرنے والا ہے، اور اپنی کرم نوازی سے سب کو عطا کرتا ہے۔
ਨਿਰਾਸ ਆਸ ਕਰਣੰ ਸਗਲ ਅਰਥ ਆਲਯਹ ॥ وہی مایوسوں کی امید ہے، اور سب کچھ اُسی کے پاس ہے۔
ਗੁਣ ਨਿਧਾਨ ਸਿਮਰੰਤਿ ਨਾਨਕ ਸਗਲ ਜਾਚੰਤ ਜਾਚਿਕਹ ॥੪੩॥ نانک کہتے ہیں: سارا جہاں اُسی صفات والے رب کا ذکر کرتا ہے اور سب حاجت مند اُسی سے مانگتے ہیں۔ 43۔
ਦੁਰਗਮ ਸਥਾਨ ਸੁਗਮੰ ਮਹਾ ਦੂਖ ਸਰਬ ਸੂਖਣਹ ॥ جو مقام دور اور ناقابل رسائی لگتے ہیں، وہ بھی رب کی مہربانی سے آسان ہو جاتے ہیں،
ਦੁਰਬਚਨ ਭੇਦ ਭਰਮੰ ਸਾਕਤ ਪਿਸਨੰ ਤ ਸੁਰਜਨਹ ॥ برے بول، دھوکہ، مغالطے، نفرت کرنے والے اور چغل خور سب نیک اور شریف بن جاتے ہیں۔
ਅਸਥਿਤੰ ਸੋਗ ਹਰਖੰ ਭੈ ਖੀਣੰ ਤ ਨਿਰਭਵਹ ॥ مایوسی خوشی میں بدل جاتی ہے اور کمزور دل بے خوف ہوجاتا ہے۔


© 2025 SGGS ONLINE
error: Content is protected !!
Scroll to Top