Page 1351
ਸਭੋ ਹੁਕਮੁ ਹੁਕਮੁ ਹੈ ਆਪੇ ਨਿਰਭਉ ਸਮਤੁ ਬੀਚਾਰੀ ॥੩॥
ہر طرف رب کا حکم جاری ہے، اور وہی شخص اُسے پہچانتا ہے جو بے خوف رب کو ایک ہی روپ میں مانتا ہے۔ 3
ਜੋ ਜਨ ਜਾਨਿ ਭਜਹਿ ਪੁਰਖੋਤਮੁ ਤਾ ਚੀ ਅਬਿਗਤੁ ਬਾਣੀ ॥
جو شخص اعلیٰ رب، مالکِ کامل کا بھجن کرتے ہیں، اُن کی زبان سے نکلے کلام اٹل اور سچائی سے بھری ہوتی ہے۔
ਨਾਮਾ ਕਹੈ ਜਗਜੀਵਨੁ ਪਾਇਆ ਹਿਰਦੈ ਅਲਖ ਬਿਡਾਣੀ ॥੪॥੧॥
نام دیو جی فرماتے ہیں: میں نے دل میں اُس پراسرار رب، زندگی دینے والے رب کو پا لیا ہے۔ 4۔1
ਪ੍ਰਭਾਤੀ ॥
پربھاتی۔
ਆਦਿ ਜੁਗਾਦਿ ਜੁਗਾਦਿ ਜੁਗੋ ਜੁਗੁ ਤਾ ਕਾ ਅੰਤੁ ਨ ਜਾਨਿਆ ॥
کائنات کی تخلیق سے پہلے، ازل سے، ہر دور (ستیوگ، تریتا، دواپر، کلیوگ) ہر دور میں رب ہی موجود ہے، اس کا راز ( صاحب علم، مراقب، مہاتما، دیوتا، تثلیث وغیرہ) کوئی نہیں پاسکا۔
ਸਰਬ ਨਿਰੰਤਰਿ ਰਾਮੁ ਰਹਿਆ ਰਵਿ ਐਸਾ ਰੂਪੁ ਬਖਾਨਿਆ ॥੧॥
اس کی یہی صورت بتائی گئی ہے کہ ہر شے میں رب ہی موجود ہے۔ 1۔
ਗੋਬਿਦੁ ਗਾਜੈ ਸਬਦੁ ਬਾਜੈ ॥ ਆਨਦ ਰੂਪੀ ਮੇਰੋ ਰਾਮਈਆ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥
کلام کی اواز سے وہ ظاہر ہو رہا ہے۔میرے رب خوشی کا سرچشمہ ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਬਾਵਨ ਬੀਖੂ ਬਾਨੈ ਬੀਖੇ ਬਾਸੁ ਤੇ ਸੁਖ ਲਾਗਿਲਾ ॥
جیسے صندل کا درخت جنگل میں ہوتا ہے اور اس کی خوشبو جنگل میں پھیلتی ہے،
ਸਰਬੇ ਆਦਿ ਪਰਮਲਾਦਿ ਕਾਸਟ ਚੰਦਨੁ ਭੈਇਲਾ ॥੨॥
ویسے ہی رب سب میں بسا ہوا ہے۔ ساری دنیا کی خوشبو، رب سے نکلتی ہے، جیسے عام لکڑیاں صندل کے قریب آ کر خوشبودار بن جاتی ہیں۔ 2۔
ਤੁਮ੍ਹ੍ਹ ਚੇ ਪਾਰਸੁ ਹਮ ਚੇ ਲੋਹਾ ਸੰਗੇ ਕੰਚਨੁ ਭੈਇਲਾ ॥
اے رب! تُو پارس ہے، میں لوہا تھا، تیری صحبت سے میں سونا بن گیا۔
ਤੂ ਦਇਆਲੁ ਰਤਨੁ ਲਾਲੁ ਨਾਮਾ ਸਾਚਿ ਸਮਾਇਲਾ ॥੩॥੨॥
تُو رحمت والا ہے، قیمتی رتن جیسا ہے، نام دیو حقیقی صادق ذات کی بندگی میں مگن رہتا ہے۔ 3۔2
ਪ੍ਰਭਾਤੀ ॥
پربھاتی۔
ਅਕੁਲ ਪੁਰਖ ਇਕੁ ਚਲਿਤੁ ਉਪਾਇਆ ॥
کسی ذات برادری سے بالاتر، وہ رب خود نے ایک کرشمہ پیدا کیا اور
ਘਟਿ ਘਟਿ ਅੰਤਰਿ ਬ੍ਰਹਮੁ ਲੁਕਾਇਆ ॥੧॥
ہر دل میں، ہر جسم میں خود کو چھپا دیا۔ 1۔
ਜੀਅ ਕੀ ਜੋਤਿ ਨ ਜਾਨੈ ਕੋਈ ॥
اُس رب کی روحانی روشنی دلوں میں ہے، لیکن اُسے کوئی نہیں پہچانتا،
ਤੈ ਮੈ ਕੀਆ ਸੁ ਮਾਲੂਮੁ ਹੋਈ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥
مگر جو ہم کرتے ہیں، وہ سب اُسے خوب معلوم ہے۔ 1 وقفہ ۔
ਜਿਉ ਪ੍ਰਗਾਸਿਆ ਮਾਟੀ ਕੁੰਭੇਉ ॥
جیسے مٹی سے گھڑا بنتا ہے،
ਆਪ ਹੀ ਕਰਤਾ ਬੀਠੁਲੁ ਦੇਉ ॥੨॥
ویسے ہی رب خود ہر جسم کو بناتا ہے۔ 2۔
ਜੀਅ ਕਾ ਬੰਧਨੁ ਕਰਮੁ ਬਿਆਪੈ ॥
ہر جاندار کا بندھن اُس کے اعمال سے ہے،
ਜੋ ਕਿਛੁ ਕੀਆ ਸੁ ਆਪੈ ਆਪੈ ॥੩॥
(مخلوق بے بس ہے اس کے قابو میں کچھ نہیں) جو کچھ بھی ہوتا ہے، وہ خود رب ہی کرواتا ہے۔ 3
ਪ੍ਰਣਵਤਿ ਨਾਮਦੇਉ ਇਹੁ ਜੀਉ ਚਿਤਵੈ ਸੁ ਲਹੈ ॥
نام دیو جی کہتے ہیں: یہ دل جیسا سوچتا ہے، ویسا ہی پھل پاتا ہے،
ਅਮਰੁ ਹੋਇ ਸਦ ਆਕੁਲ ਰਹੈ ॥੪॥੩॥
اگر وہ رب کی بھکتی میں جُڑ جائے،۔تو وہ امر ہو جاتا ہے اور ہمیشہ اُس بلند رب میں قائم رہتا ہے۔ 4۔3
ਪ੍ਰਭਾਤੀ ਭਗਤ ਬੇਣੀ ਜੀ ਕੀ
پربھاتی بھگت بانی جی کی
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥
رب وہی ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਤਨਿ ਚੰਦਨੁ ਮਸਤਕਿ ਪਾਤੀ ॥
تن پر صندل کا لیپ، ماتھے پر تلسی کی پتی،
ਰਿਦ ਅੰਤਰਿ ਕਰ ਤਲ ਕਾਤੀ ॥
مگر دل میں ہاتھ میں چھری جیسی نیت چھپی ہوئی ہے۔
ਠਗ ਦਿਸਟਿ ਬਗਾ ਲਿਵ ਲਾਗਾ ॥
آنکھوں میں دھوکہ، جیسے بگلا بن کر دھیان کا دکھاوا،
ਦੇਖਿ ਬੈਸਨੋ ਪ੍ਰਾਨ ਮੁਖ ਭਾਗਾ ॥੧॥
اور دیکھنے میں ایسا لگتا ہے جیسے منہ سے جان نکل گئی ہو۔ 1۔
ਕਲਿ ਭਗਵਤ ਬੰਦ ਚਿਰਾਂਮੰ ॥
یہ بندہ لمبی لمبی دعائیں کرتا ہے،
ਕ੍ਰੂਰ ਦਿਸਟਿ ਰਤਾ ਨਿਸਿ ਬਾਦੰ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥
مگر اُس کی نظر بُری ہے اور ہر رات جھگڑوں میں گزارتا ہے۔ 1 وقفہ۔
ਨਿਤਪ੍ਰਤਿ ਇਸਨਾਨੁ ਸਰੀਰੰ ॥
وہ روزانہ نہاتا ہے، جسم صاف کرتا ہے۔
ਦੁਇ ਧੋਤੀ ਕਰਮ ਮੁਖਿ ਖੀਰੰ ॥
دو سفید دھوتیاں پہنتا ہے، اور دودھ جیسی چیزیں کھاتا ہے۔
ਰਿਦੈ ਛੁਰੀ ਸੰਧਿਆਨੀ ॥
لیکن دل میں چالاکی چھپی ہوئی ہے،
ਪਰ ਦਰਬੁ ਹਿਰਨ ਕੀ ਬਾਨੀ ॥੨॥
اور دوسروں کا مال ہڑپنا اُس کی پرانی عادت ہے۔ 2
ਸਿਲ ਪੂਜਸਿ ਚਕ੍ਰ ਗਣੇਸੰ ॥
وہ مورتیاں پوجتا ہے، گنیش کے نشان بناتا ہے،
ਨਿਸਿ ਜਾਗਸਿ ਭਗਤਿ ਪ੍ਰਵੇਸੰ ॥
راتوں کو جاگ کر عبادت کا دکھاوا کرتا ہے۔
ਪਗ ਨਾਚਸਿ ਚਿਤੁ ਅਕਰਮੰ ॥
پاؤں سے ناچتا ہے، مگر دل بُرے کاموں میں لگا ہوا ہے ۔
ਏ ਲੰਪਟ ਨਾਚ ਅਧਰਮੰ ॥੩॥
اے حریص! تیرا یہ ناچنا بھی بے فائدہ اور بے دینی ہے۔ 3۔
ਮ੍ਰਿਗ ਆਸਣੁ ਤੁਲਸੀ ਮਾਲਾ ॥
ہرن کی کھال پر بیٹھا، ہاتھ میں مالا پکڑے،
ਕਰ ਊਜਲ ਤਿਲਕੁ ਕਪਾਲਾ ॥
اور ہاتھ دھو کر پیشانی پر تلک لگا رکھا ہے۔
ਰਿਦੈ ਕੂੜੁ ਕੰਠਿ ਰੁਦ੍ਰਾਖੰ ॥
مگر دل میں جھوٹ بھرا ہوا ہے، اور گلے میں رُدرکش کی مالا ہے،
ਰੇ ਲੰਪਟ ਕ੍ਰਿਸਨੁ ਅਭਾਖੰ ॥੪॥
اے حریص! تُو "کرشن کرشن" کا جھوٹا جپ کر رہا ہے۔ 4
ਜਿਨਿ ਆਤਮ ਤਤੁ ਨ ਚੀਨ੍ਹ੍ਹਿਆ ॥
جس نے اپنی روح کو نہیں پہچانا،
ਸਭ ਫੋਕਟ ਧਰਮ ਅਬੀਨਿਆ ॥
اُس کے سب دھرم اور عمل بے کار ہیں۔
ਕਹੁ ਬੇਣੀ ਗੁਰਮੁਖਿ ਧਿਆਵੈ ॥
بےنی جی فرماتے ہیں: جو گرو کی رہنمائی میں رب کا دھیان کرتا ہے،
ਬਿਨੁ ਸਤਿਗੁਰ ਬਾਟ ਨ ਪਾਵੈ ॥੫॥੧॥
صرف وہی صحیح راہ پاتا ہے صادق گرو کے بغیر کوئی منزل کو نہیں پاتا۔ 5۔1۔