Page 1067
ਆਪੇ ਸਚਾ ਸਬਦਿ ਮਿਲਾਏ ॥
اور اپنے کلام کے ذریعے بندے کو اپنے ساتھ جوڑتا ہےاور
ਸਬਦੇ ਵਿਚਹੁ ਭਰਮੁ ਚੁਕਾਏ ॥
اسی کے کلام کے ذریعے دل سے ہر قسم کے شکوک و شبهات ختم ہوجاتے ہیں۔
ਨਾਨਕ ਨਾਮਿ ਮਿਲੈ ਵਡਿਆਈ ਨਾਮੇ ਹੀ ਸੁਖੁ ਪਾਇਦਾ ॥੧੬॥੮॥੨੨॥
اے نانک رب کے نام میں ہی عظمت ہے، اور اسی کے نام میں سکون حاصل ہوتا ہے۔ 16۔ 8۔ 22۔
ਮਾਰੂ ਮਹਲਾ ੩ ॥
مارو محلہ 3۔
ਅਗਮ ਅਗੋਚਰ ਵੇਪਰਵਾਹੇ ॥
رب اپنی ذات میں ناقابل فہم بے نیاز اور لا محدود ہے۔
ਆਪੇ ਮਿਹਰਵਾਨ ਅਗਮ ਅਥਾਹੇ ॥
وہی سب پر مہربان ہے، اور اس کی حکمت اور وسعت کو مکمل طور پر کوئی نہیں جان سکتا۔
ਅਪੜਿ ਕੋਇ ਨ ਸਕੈ ਤਿਸ ਨੋ ਗੁਰ ਸਬਦੀ ਮੇਲਾਇਆ ॥੧॥
کوئی اپنی کوشش سے اسے حاصل نہیں کر سکتا، وہ خود ہی جسے چاہتا ہے، اپنی رحمت سے جوڑ لیتا ہے۔1
ਤੁਧੁਨੋ ਸੇਵਹਿ ਜੋ ਤੁਧੁ ਭਾਵਹਿ ॥
جو اس کی رضا میں راضی ہوتے ہیں، وہی اس کی عبادت کرتے ہیں اور
ਗੁਰ ਕੈ ਸਬਦੇ ਸਚਿ ਸਮਾਵਹਿ ॥
گرو کے کلام کے وسیلے سے وہ سچائی میں ضم ہوجاتے ہیں۔
ਅਨਦਿਨੁ ਗੁਣ ਰਵਹਿ ਦਿਨੁ ਰਾਤੀ ਰਸਨਾ ਹਰਿ ਰਸੁ ਭਾਇਆ ॥੨॥
وہ دن رات اس کی حمد کرتے ہیں اور ان کے لب ہمیشہ اس کے ذکر میں مصروف رہتے ہیں۔ 2۔
ਸਬਦਿ ਮਰਹਿ ਸੇ ਮਰਣੁ ਸਵਾਰਹਿ ॥
جو گرو کے کلام سے اپنے نفس کو مٹا دیتا ہے، وہ اپنی موت کو بھی سنوار لیتا ہے۔
ਹਰਿ ਕੇ ਗੁਣ ਹਿਰਦੈ ਉਰ ਧਾਰਹਿ ॥
وہ رب کی صفات کو دل میں جگہ دیتا ہے، اور اسی کی پناہ میں آ کر اپنی زندگی با مقصد بنا لیتا ہے۔
ਜਨਮੁ ਸਫਲੁ ਹਰਿ ਚਰਣੀ ਲਾਗੇ ਦੂਜਾ ਭਾਉ ਚੁਕਾਇਆ ॥੩॥
جب وہ رب کے قدموں سے جڑ جاتا ہے، تو اس کا جنم بامراد ہو جاتا ہے اور دوئی کا ہر شائبہ اس کے دل سے ختم ہوجاتا ہے۔ 3۔
ਹਰਿ ਜੀਉ ਮੇਲੇ ਆਪਿ ਮਿਲਾਏ ॥
رب جسے چاہتا ہے، اپنی محبت میں شامل کرلیتا ہے۔
ਗੁਰ ਕੈ ਸਬਦੇ ਆਪੁ ਗਵਾਏ ॥
جو گرو کے کلام کو اپناتا ہے، وہ اپنی انا کو ختم کر دیتا ہے۔
ਅਨਦਿਨੁ ਸਦਾ ਹਰਿ ਭਗਤੀ ਰਾਤੇ ਇਸੁ ਜਗ ਮਹਿ ਲਾਹਾ ਪਾਇਆ ॥੪॥
ایسے لوگ ہمیشہ رب کی عبادت میں لگے رہتے ہیں، اور اسی دنیا میں ہی وہ کامیابی حاصل کرلیتے ہیں۔ 4۔
ਤੇਰੇ ਗੁਣ ਕਹਾ ਮੈ ਕਹਣੁ ਨ ਜਾਈ ॥
اے رب تیرے اوصاف کی گہرائی کو بیان کرنا ممکن نہیں۔
ਅੰਤੁ ਨ ਪਾਰਾ ਕੀਮਤਿ ਨਹੀ ਪਾਈ ॥
تیری حکمت لا محدود ہے، تیری قیمت کوئی نہیں لگاسکتا۔
ਆਪੇ ਦਇਆ ਕਰੇ ਸੁਖਦਾਤਾ ਗੁਣ ਮਹਿ ਗੁਣੀ ਸਮਾਇਆ ॥੫॥
جب تو مہربانی کرتا ہے تو انسان تیری صفات میں رنگ جاتا ہے، اور ان خوبیوں میں فنا ہو جاتا ہے۔ 5۔
ਇਸੁ ਜਗ ਮਹਿ ਮੋਹੁ ਹੈ ਪਾਸਾਰਾ ॥
اس دنیا میں ہر طرف مایا اور فریب کا پھیلاؤ ہے اور
ਮਨਮੁਖੁ ਅਗਿਆਨੀ ਅੰਧੁ ਅੰਧਾਰਾ ॥
نادان انسان اپنی ناسمجھی کی وجہ سے تاریکی میں بھٹکتا رہتا ہے۔
ਧੰਧੈ ਧਾਵਤੁ ਜਨਮੁ ਗਵਾਇਆ ਬਿਨੁ ਨਾਵੈ ਦੁਖੁ ਪਾਇਆ ॥੬॥
وہ مایا کی دوڑ میں اپنی قیمتی زندگی ضائع کر دیتا ہے، اور رب کے ذکر کے بغیر صرف دکھ ہی پاتا ہے۔ 6۔
ਕਰਮੁ ਹੋਵੈ ਤਾ ਸਤਿਗੁਰੁ ਪਾਏ ॥
اگر رب کی مہربانی ہو، تبھی ستگرو کی صحبت نصیب ہوتی ہے۔
ਹਉਮੈ ਮੈਲੁ ਸਬਦਿ ਜਲਾਏ ॥
وہی گرو کے کلام کے ذریعے اپنے اندر کے تکبر اور گندگی کو جلا کر پاک ہو سکتا ہے۔
ਮਨੁ ਨਿਰਮਲੁ ਗਿਆਨੁ ਰਤਨੁ ਚਾਨਣੁ ਅਗਿਆਨੁ ਅੰਧੇਰੁ ਗਵਾਇਆ ॥੭॥
جب دل میں علم کی روشنی آجاتی ہے، تو جہالت کا اندھیرا خود بخود مٹ جاتا ہے۔ 7۔
ਤੇਰੇ ਨਾਮ ਅਨੇਕ ਕੀਮਤਿ ਨਹੀ ਪਾਈ ॥
رب کے بے شمار نام ہیں مگر کوئی بھی ان کی حقیقت کو مکمل طور پر نہیں جان سکتا۔
ਸਚੁ ਨਾਮੁ ਹਰਿ ਹਿਰਦੈ ਵਸਾਈ ॥
سچا نام وہی ہے جو دل میں بسایا جائے۔
ਕੀਮਤਿ ਕਉਣੁ ਕਰੇ ਪ੍ਰਭ ਤੇਰੀ ਤੂ ਆਪੇ ਸਹਜਿ ਸਮਾਇਆ ॥੮॥
اے رب تیری حقیقت کی صحیح قیمت کوئی نہیں لگا سکتا تو خود ہی اپنی ذات میں قائم ہے۔ 8۔
ਨਾਮੁ ਅਮੋਲਕੁ ਅਗਮ ਅਪਾਰਾ ॥
رب کا نام ایک بے حد قیمتی خزانہ ہے، جو ناقابل پیمائش اور لا محدود ہے۔
ਨਾ ਕੋ ਹੋਆ ਤੋਲਣਹਾਰਾ ॥
اسے ناپنے والا کوئی بھی پیدا نہیں ہوا۔
ਆਪੇ ਤੋਲੇ ਤੋਲਿ ਤੋਲਾਏ ਗੁਰ ਸਬਦੀ ਮੇਲਿ ਤੋਲਾਇਆ ॥੯॥
وہ خود ہی سب کچھ تولنے والا ہے، اور گرو کے کلام کے ذریعے بندے کو اس کے قریب کرتا ہے۔ 9۔
ਸੇਵਕ ਸੇਵਹਿ ਕਰਹਿ ਅਰਦਾਸਿ ॥
جو بندے تجھ سے جڑ جاتے ہیں، وہ تیری خدمت میں جھک جاتے ہیں اور تیری عبادت میں مشغول رہتے ہیں اور
ਤੂ ਆਪੇ ਮੇਲਿ ਬਹਾਲਹਿ ਪਾਸਿ ॥
تو ہی انہیں اپنی حضوری میں جگہ دیتا ہے، اور اپنے قریب بٹھاتا ہے۔
ਸਭਨਾ ਜੀਆ ਕਾ ਸੁਖਦਾਤਾ ਪੂਰੈ ਕਰਮਿ ਧਿਆਇਆ ॥੧੦॥
تو ہی ہر جاندار کو سکون دینے والا ہے، اور صرف نایاب لوگ ہی تجھے مکمل طور پر یاد کر پاتے ہیں۔ 10۔
ਜਤੁ ਸਤੁ ਸੰਜਮੁ ਜਿ ਸਚੁ ਕਮਾਵੈ ॥
جو شخص سچائی پر عمل کرتا ہے، تو اسے توبہ، اخلاق اور ضبط نفس وغیرہ جیسے نیک اعمال کا پھل ملتا ہے۔
ਇਹੁ ਮਨੁ ਨਿਰਮਲੁ ਜਿ ਹਰਿ ਗੁਣ ਗਾਵੈ ॥
جب کوئی رب کے اوصاف گاتا ہے، تو اس کا دل پاکیزہ ہوجاتا ہے اور
ਇਸੁ ਬਿਖੁ ਮਹਿ ਅੰਮ੍ਰਿਤੁ ਪਰਾਪਤਿ ਹੋਵੈ ਹਰਿ ਜੀਉ ਮੇਰੇ ਭਾਇਆ ॥੧੧॥
مایا کے زہر میں رہتے ہوئے بھی اسے امرت نصیب ہوتا ہے، کیونکہ یہی رب کی رضا ہے۔ 11۔
ਜਿਸ ਨੋ ਬੁਝਾਏ ਸੋਈ ਬੂਝੈ ॥
جسے رب خود حقیقت کی سمجھ عطا کرتا ہے، وہی اس راز کو جان سکتا ہے۔
ਹਰਿ ਗੁਣ ਗਾਵੈ ਅੰਦਰੁ ਸੂਝੈ ॥
ایسا شخص رب کے اوصاف گاتا ہے اور اس کے دل میں حقیقی روشنی پیدا ہوجاتی ہے۔
ਹਉਮੈ ਮੇਰਾ ਠਾਕਿ ਰਹਾਏ ਸਹਜੇ ਹੀ ਸਚੁ ਪਾਇਆ ॥੧੨॥
وہ اپنی خودی کو ختم کر دیتا ہے اور اسی حالت میں سچائی کو حاصل کرلیتا ہے۔ 12۔
ਬਿਨੁ ਕਰਮਾ ਹੋਰ ਫਿਰੈ ਘਨੇਰੀ ॥
کچھ لوگ اپنی نادانی میں بلاوجہ بھٹکتے رہتے ہیں،
ਮਰਿ ਮਰਿ ਜੰਮੈ ਚੁਕੈ ਨ ਫੇਰੀ ॥
وہ بار بار جنم لیتے ہیں، مگر پھر بھی ان کا آواگون ختم نہیں ہوتا۔
ਬਿਖੁ ਕਾ ਰਾਤਾ ਬਿਖੁ ਕਮਾਵੈ ਸੁਖੁ ਨ ਕਬਹੂ ਪਾਇਆ ॥੧੩॥
مایا کے جال میں پھنسے لوگ ہمیشہ دکھ سہتے ہیں، اور کبھی بھی حقیقی خوشی حاصل نہیں کر سکتے۔ 13۔
ਬਹੁਤੇ ਭੇਖ ਕਰੇ ਭੇਖਧਾਰੀ ॥
بعض لوگ دنیاوی دھوکہ دینے کے لیے مختلف بھیس بدلتے ہیں،
ਬਿਨੁ ਸਬਦੈ ਹਉਮੈ ਕਿਨੈ ਨ ਮਾਰੀ ॥
مگر گرو کے کلام کے بغیر کوئی بھی اپنی خودی کو ختم نہیں کرسکتا
ਜੀਵਤੁ ਮਰੈ ਤਾ ਮੁਕਤਿ ਪਾਏ ਸਚੈ ਨਾਇ ਸਮਾਇਆ ॥੧੪॥
جو اپنی زندگی میں ہی اپنی خواہشات کو مار دیتا ہے وہی نجات حاصل کرتا ہے، اور سچے نام میں ضم ہوجاتا ہے۔ 14۔
ਅਗਿਆਨੁ ਤ੍ਰਿਸਨਾ ਇਸੁ ਤਨਹਿ ਜਲਾਏ ॥
جہالت اور خواہش کی آگ جسم کو جلاتی رہتی ہے۔