Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 1041

Page 1041

ਸਚ ਬਿਨੁ ਭਵਜਲੁ ਜਾਇ ਨ ਤਰਿਆ ॥ سچ کے بغیر دنیا کے سمندر سے پار نہیں ہوا جاسکتا۔
ਏਹੁ ਸਮੁੰਦੁ ਅਥਾਹੁ ਮਹਾ ਬਿਖੁ ਭਰਿਆ ॥ یہ سمندر بے حد گہرا ہے اور زہر سے بھرا ہوا ہے۔
ਰਹੈ ਅਤੀਤੁ ਗੁਰਮਤਿ ਲੇ ਊਪਰਿ ਹਰਿ ਨਿਰਭਉ ਕੈ ਘਰਿ ਪਾਇਆ ॥੬॥ جو گرو کی ہدایت لے کر دنیاوی لذتوں سے بے نیاز ہو جاتا ہے، وہ نڈر رب کے گھر میں جگہ پا لیتا ہے۔ 6۔
ਝੂਠੀ ਜਗ ਹਿਤ ਕੀ ਚਤੁਰਾਈ ॥ دنیا کے مفاد کے لیے اپنائی گئی چالاکی جھوٹی ہے۔
ਬਿਲਮ ਨ ਲਾਗੈ ਆਵੈ ਜਾਈ ॥ اس کے سبب انسان جلدی جنم اور مرنے کے چکر میں آجاتا ہے۔
ਨਾਮੁ ਵਿਸਾਰਿ ਚਲਹਿ ਅਭਿਮਾਨੀ ਉਪਜੈ ਬਿਨਸਿ ਖਪਾਇਆ ॥੭॥ جو نام کو بھلا کر غرور میں مبتلا ہوتے ہیں، وہ پیدا ہوتے ہیں، فنا ہو جاتے ہیں اور دکھ اٹھاتے ہیں۔ 7۔
ਉਪਜਹਿ ਬਿਨਸਹਿ ਬੰਧਨ ਬੰਧੇ ॥ وہ پیدا ہوتے اور مر جاتے ہیں، اور ہمیشہ قید میں بندھے رہتے ہیں۔
ਹਉਮੈ ਮਾਇਆ ਕੇ ਗਲਿ ਫੰਧੇ ॥ ان کے گلے میں غرور اور مایا (دنیوی لالچ) کا پھندا پڑا رہتا ہے۔
ਜਿਸੁ ਰਾਮ ਨਾਮੁ ਨਾਹੀ ਮਤਿ ਗੁਰਮਤਿ ਸੋ ਜਮ ਪੁਰਿ ਬੰਧਿ ਚਲਾਇਆ ॥੮॥ جس کے پاس رب کا نام نہیں اور جو گرو کی ہدایت پر نہیں چلتا، وہ یم لوک میں باندھ کر لے جایا جاتا ہے۔ 8۔
ਗੁਰ ਬਿਨੁ ਮੋਖ ਮੁਕਤਿ ਕਿਉ ਪਾਈਐ ॥ گرو کے بغیر نجات کیسے حاصل ہوسکتی ہے اور
ਬਿਨੁ ਗੁਰ ਰਾਮ ਨਾਮੁ ਕਿਉ ਧਿਆਈਐ ॥ گرو کے بغیر رب کے نام کا دھیان کیسے لگایا جاسکتا ہے؟
ਗੁਰਮਤਿ ਲੇਹੁ ਤਰਹੁ ਭਵ ਦੁਤਰੁ ਮੁਕਤਿ ਭਏ ਸੁਖੁ ਪਾਇਆ ॥੯॥ گرو کی ہدایت کو اپناؤ اور اس دنیاوی سمندر سے پار ہو جاؤ، جو مکتی کو حاصل کر لیتے ہیں، وہی حقیقی سکون پاتے ہیں۔ 9۔
ਗੁਰਮਤਿ ਕ੍ਰਿਸਨਿ ਗੋਵਰਧਨ ਧਾਰੇ ॥ گرو کی ہدایت سے ہی شری کرشن نے گووردھن پہاڑ کو اٹھایا تھا۔
ਗੁਰਮਤਿ ਸਾਇਰਿ ਪਾਹਣ ਤਾਰੇ ॥ گرو کی ہدایت سے ہی شری رام نے سمندر پر پتھر تیرائے تھے۔
ਗੁਰਮਤਿ ਲੇਹੁ ਪਰਮ ਪਦੁ ਪਾਈਐ ਨਾਨਕ ਗੁਰਿ ਭਰਮੁ ਚੁਕਾਇਆ ॥੧੦॥ گرو کی ہدایت پر عمل کرو، اسی سے بلند مقام حاصل ہوتا ہے۔ اے نانک! گرو ہی وہ ہے جو ہر شک و شبہ کو ختم کر دیتا ہے۔ 10۔
ਗੁਰਮਤਿ ਲੇਹੁ ਤਰਹੁ ਸਚੁ ਤਾਰੀ ॥ گرو کی ہدایت کو اختیار کرو اور سچائی کے سہارے دنیوی سمندر سے پار ہوجاؤ۔
ਆਤਮ ਚੀਨਹੁ ਰਿਦੈ ਮੁਰਾਰੀ ॥ اپنی روح کو پہچانو اور اپنے دل میں رب کو بسالو۔
ਜਮ ਕੇ ਫਾਹੇ ਕਾਟਹਿ ਹਰਿ ਜਪਿ ਅਕੁਲ ਨਿਰੰਜਨੁ ਪਾਇਆ ॥੧੧॥ جو رب کا نام جپتا ہے، وہ یم کے شکنجے سے بچ جاتا ہے اور بےمثال رب کو پا لیتا ہے۔ 11۔
ਗੁਰਮਤਿ ਪੰਚ ਸਖੇ ਗੁਰ ਭਾਈ ॥ گرو کی ہدایت کے ذریعے ہی حقیقی دوست اور گرو بھائی کا تعلق قائم ہوتا ہے۔
ਗੁਰਮਤਿ ਅਗਨਿ ਨਿਵਾਰਿ ਸਮਾਈ ॥ گرو کی ہدایت ہی دنیاوی خواہشات کی آگ کو بجھا کر مایا سے آزاد کر دیتی ہے۔
ਮਨਿ ਮੁਖਿ ਨਾਮੁ ਜਪਹੁ ਜਗਜੀਵਨ ਰਿਦ ਅੰਤਰਿ ਅਲਖੁ ਲਖਾਇਆ ॥੧੨॥ جو دل و زبان سے رب کا نام جپتا ہے، وہ اپنے ہی باطن میں بے نظیر رب کا جلوہ دیکھتا ہے۔ 12۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਬੂਝੈ ਸਬਦਿ ਪਤੀਜੈ ॥ گرو کا پیروکار اس حقیقت کو سمجھ لیتا ہے اور رب کے نام میں سکون پاتا ہے۔
ਉਸਤਤਿ ਨਿੰਦਾ ਕਿਸ ਕੀ ਕੀਜੈ ॥ پھر وہ کسی کی تعریف یا مذمت نہیں کرتا۔
ਚੀਨਹੁ ਆਪੁ ਜਪਹੁ ਜਗਦੀਸਰੁ ਹਰਿ ਜਗੰਨਾਥੁ ਮਨਿ ਭਾਇਆ ॥੧੩॥ اپنے نفس کو پہچانو، اور رب کا ذکر کرو، وہی حقیقت میں دل کو بھاتا ہے۔ 13۔
ਜੋ ਬ੍ਰਹਮੰਡਿ ਖੰਡਿ ਸੋ ਜਾਣਹੁ ॥ جو پوری کائنات میں بسا ہوا ہے، اسے پہچانو۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਬੂਝਹੁ ਸਬਦਿ ਪਛਾਣਹੁ ॥ گرو کی ہدایت میں رہ کر سچائی کو سمجھو اور اس کی پہچان حاصل کرو۔
ਘਟਿ ਘਟਿ ਭੋਗੇ ਭੋਗਣਹਾਰਾ ਰਹੈ ਅਤੀਤੁ ਸਬਾਇਆ ॥੧੪॥ وہی رب ہر دل میں موجود ہے، سب کچھ بھوگتے ہوئے بھی سب سے بے نیاز رہتا ہے۔ 14۔
ਗੁਰਮਤਿ ਬੋਲਹੁ ਹਰਿ ਜਸੁ ਸੂਚਾ ॥ گرو کی ہدایت پر چلتے ہوئے رب کے پاکیزہ نام کا ذکر کرو۔
ਗੁਰਮਤਿ ਆਖੀ ਦੇਖਹੁ ਊਚਾ ॥ گرو کی ہدایت کے مطابق اپنی آنکھوں سے رب کا دیدار کرو۔
ਸ੍ਰਵਣੀ ਨਾਮੁ ਸੁਣੈ ਹਰਿ ਬਾਣੀ ਨਾਨਕ ਹਰਿ ਰੰਗਿ ਰੰਗਾਇਆ ॥੧੫॥੩॥੨੦॥ اے نانک ! جو اپنے کانوں سے رب کے نام اور اس کے کلام کو سنتا ہے، وہی رب کے رنگ میں رنگ جاتا ہے۔ 15۔ 3۔ 10۔
ਮਾਰੂ ਮਹਲਾ ੧ ॥ مارو محلہ 1۔
ਕਾਮੁ ਕ੍ਰੋਧੁ ਪਰਹਰੁ ਪਰ ਨਿੰਦਾ ॥ اے لوگو! شہوت، غصہ اور دوسروں کی برائی کرنا چھوڑ دو۔
ਲਬੁ ਲੋਭੁ ਤਜਿ ਹੋਹੁ ਨਿਚਿੰਦਾ ॥ لالچ اور طمع سے دستبردار ہو کر بے فکر ہوجاؤ۔
ਭ੍ਰਮ ਕਾ ਸੰਗਲੁ ਤੋੜਿ ਨਿਰਾਲਾ ਹਰਿ ਅੰਤਰਿ ਹਰਿ ਰਸੁ ਪਾਇਆ ॥੧॥ جو وہم و گمان کی زنجیروں کو توڑ کر بے نیاز ہو جاتا ہے، وہی اپنے اندر رب کے فیض کا لطف پاتا ہے۔ 1۔
ਨਿਸਿ ਦਾਮਨਿ ਜਿਉ ਚਮਕਿ ਚੰਦਾਇਣੁ ਦੇਖੈ ॥ جیسے رات کے وقت اچانک بجلی چمکتی ہے اور دکھائی دیتی ہے،
ਅਹਿਨਿਸਿ ਜੋਤਿ ਨਿਰੰਤਰਿ ਪੇਖੈ ॥ اسی طرح میں ہر وقت اور ہر لمحہ رب کے نور کو مسلسل دیکھتا ہوں۔
ਆਨੰਦ ਰੂਪੁ ਅਨੂਪੁ ਸਰੂਪਾ ਗੁਰਿ ਪੂਰੈ ਦੇਖਾਇਆ ॥੨॥ کامل گرو نے مجھ پر انوکھے اور بے مثال رب کے دیدار ظاہر کیے ہیں۔ 2۔
ਸਤਿਗੁਰ ਮਿਲਹੁ ਆਪੇ ਪ੍ਰਭੁ ਤਾਰੇ ॥ جو سچے گرو سے ملتا ہے، رب خود اسے دنیا کے سمندر سے پار اتارتا ہے۔
ਸਸਿ ਘਰਿ ਸੂਰੁ ਦੀਪਕੁ ਗੈਣਾਰੇ ॥ دل کا گھر اس طرح منور ہوجاتا ہے، جیسے آسمان پر چراغ نما سورج طلوع ہوتا ہے۔
ਦੇਖਿ ਅਦਿਸਟੁ ਰਹਹੁ ਲਿਵ ਲਾਗੀ ਸਭੁ ਤ੍ਰਿਭਵਣਿ ਬ੍ਰਹਮੁ ਸਬਾਇਆ ॥੩॥ جو اس ان دیکھے رب کے جلوے کو دیکھ کر اس میں محو ہو جاتا ہے، وہ سمجھ لیتا ہے کہ تینوں جہانوں میں اسی کی قدرت ہے۔ 3۔
ਅੰਮ੍ਰਿਤ ਰਸੁ ਪਾਏ ਤ੍ਰਿਸਨਾ ਭਉ ਜਾਏ ॥ جو ہری نام نما امرت رس چکھ لیتا ہے، اس کی دنیاوی خواہشات اور خوف ختم ہوجاتی ہے۔
ਅਨਭਉ ਪਦੁ ਪਾਵੈ ਆਪੁ ਗਵਾਏ ॥ وہ اپنے غرور کو مٹا کر بے خوفی کے مقام کو حاصل کرلیتا ہے۔
ਊਚੀ ਪਦਵੀ ਊਚੋ ਊਚਾ ਨਿਰਮਲ ਸਬਦੁ ਕਮਾਇਆ ॥੪॥ جو پاکیزہ کلام کی کمائی کرتا ہے، وہی سب سے بلند مرتبے کو پا لیتا ہے۔ 4۔
ਅਦ੍ਰਿਸਟ ਅਗੋਚਰੁ ਨਾਮੁ ਅਪਾਰਾ ॥ رب کا نام پوشیدہ اور انسانی حواس سے ماورا ہے اور


© 2025 SGGS ONLINE
error: Content is protected !!
Scroll to Top