Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 793

Page 793

ਸੂਹੀ ਕਬੀਰ ਜੀਉ ਲਲਿਤ ॥ سوہی کبیر جیؤ للت۔
ਥਾਕੇ ਨੈਨ ਸ੍ਰਵਨ ਸੁਨਿ ਥਾਕੇ ਥਾਕੀ ਸੁੰਦਰਿ ਕਾਇਆ ॥ اے لوگو! تمہاری آنکھیں دیکھ دیکھ کر، تمہارے کان سن سن کر تھک چکے ہیں اور تمہارا خوب صورت جسم بھی تھک چکا ہے۔
ਜਰਾ ਹਾਕ ਦੀ ਸਭ ਮਤਿ ਥਾਕੀ ਏਕ ਨ ਥਾਕਸਿ ਮਾਇਆ ॥੧॥ بڑھاپے کی وجہ سے تیری ساری عقل بھی تھک گئی ہے؛ لیکن ایک دولت کا ہوس نہیں تھکتا۔ 1۔
ਬਾਵਰੇ ਤੈ ਗਿਆਨ ਬੀਚਾਰੁ ਨ ਪਾਇਆ ॥ اے احمق! تو نے علمی بصیرت حاصل نہیں کی اور
ਬਿਰਥਾ ਜਨਮੁ ਗਵਾਇਆ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اپنی زندگی یوں ہی گنوادی ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਤਬ ਲਗੁ ਪ੍ਰਾਨੀ ਤਿਸੈ ਸਰੇਵਹੁ ਜਬ ਲਗੁ ਘਟ ਮਹਿ ਸਾਸਾ ॥ اے لوگو! جب تک جسم میں میں زندگی کی سانسیں چل رہی ہے، اس وقت تک رب کا ذکر کرتے رہو۔
ਜੇ ਘਟੁ ਜਾਇ ਤ ਭਾਉ ਨ ਜਾਸੀ ਹਰਿ ਕੇ ਚਰਨ ਨਿਵਾਸਾ ॥੨॥ اگر تیرا جسم فنا بھی ہوجائے، تب بھی رب کی محبت ختم نہیں ہوگی اور تیرا ہری کے قدموں میں بسیرا ہوجائے گا۔ 2۔
ਜਿਸ ਕਉ ਸਬਦੁ ਬਸਾਵੈ ਅੰਤਰਿ ਚੂਕੈ ਤਿਸਹਿ ਪਿਆਸਾ ॥ واہے گرو جس کے دل میں اپنا کلام بسا دیتا ہے، اس کی پیاس مٹ جاتی ہے۔
ਹੁਕਮੈ ਬੂਝੈ ਚਉਪੜਿ ਖੇਲੈ ਮਨੁ ਜਿਣਿ ਢਾਲੇ ਪਾਸਾ ॥੩॥ وہ اس کے حکم کو سمجھ کر اپنی زندگی کی چوپڑ کا کھیل کھیلتا ہے۔ وہ اپنا دل جیت کر پاسا پھینکتا ہے۔ 3۔
ਜੋ ਜਨ ਜਾਨਿ ਭਜਹਿ ਅਬਿਗਤ ਕਉ ਤਿਨ ਕਾ ਕਛੂ ਨ ਨਾਸਾ ॥ جو شخص اس ترکیب کو سمجھ کر رب کا جہری ذکر کرتا رہے، ان کا کچھ بھی فنا نہیں ہوتا۔
ਕਹੁ ਕਬੀਰ ਤੇ ਜਨ ਕਬਹੁ ਨ ਹਾਰਹਿ ਢਾਲਿ ਜੁ ਜਾਨਹਿ ਪਾਸਾ ॥੪॥੪॥ کبیر جی کہتے ہیں کہ وہ شخص کبھی بھی اپنی زندگی کی بازی نہیں ہارتا، جو یہ پاسا پھینکنے سے واقف ہے۔ 4۔ 4۔
ਸੂਹੀ ਲਲਿਤ ਕਬੀਰ ਜੀਉ ॥ سوہی للت کبیر جیؤ۔
ਏਕੁ ਕੋਟੁ ਪੰਚ ਸਿਕਦਾਰਾ ਪੰਚੇ ਮਾਗਹਿ ਹਾਲਾ ॥ جسم انسانی ایک قلعہ ہے۔ ہوس، غصہ، حرص، لگاؤ، غرور، یہ پانچوں برائیاں اس قلعے کے مالک ہیں اور یہ پانچوں ہی مجھ سے ٹیکس مانگتے ہیں۔
ਜਿਮੀ ਨਾਹੀ ਮੈ ਕਿਸੀ ਕੀ ਬੋਈ ਐਸਾ ਦੇਨੁ ਦੁਖਾਲਾ ॥੧॥ میں نے تو ان میں سے کسی کی زمین نہیں بوئی، وہ مجھے ایسی تکلیف دے رہا ہے، جیسے میں نے ان کی زمین بوئی ہوئی ہے۔ 1۔
ਹਰਿ ਕੇ ਲੋਗਾ ਮੋ ਕਉ ਨੀਤਿ ਡਸੈ ਪਟਵਾਰੀ ॥ اے رب کے پرستاروں! موت کے پٹواری کا خوف ڈستا رہتا ہے یعنی غم تکلیف میں مبتلا کرتا ہے۔
ਊਪਰਿ ਭੁਜਾ ਕਰਿ ਮੈ ਗੁਰ ਪਹਿ ਪੁਕਾਰਿਆ ਤਿਨਿ ਹਉ ਲੀਆ ਉਬਾਰੀ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ جب میں نے اپنے بازو پھیلاکر گرو کو پکارا، تو اس نے مجھے ان سے بچایا۔ 1۔ وقفہ۔
ਨਉ ਡਾਡੀ ਦਸ ਮੁੰਸਫ ਧਾਵਹਿ ਰਈਅਤਿ ਬਸਨ ਨ ਦੇਹੀ ॥ جسم کے نو در اور دس جج، پانچ حواسِ علم اور پانچ حواسِ عمل متحرک رہتے ہیں اور وہ صدق، صبر، رحم، مذہب وغیرہ لوگوں کو بسنے نہیں دیتے۔
ਡੋਰੀ ਪੂਰੀ ਮਾਪਹਿ ਨਾਹੀ ਬਹੁ ਬਿਸਟਾਲਾ ਲੇਹੀ ॥੨॥ وہ تولنے والا ناپ بھی پورا نہیں کرتا اور رشوت لیتا ہے۔ 2۔
ਬਹਤਰਿ ਘਰ ਇਕੁ ਪੁਰਖੁ ਸਮਾਇਆ ਉਨਿ ਦੀਆ ਨਾਮੁ ਲਿਖਾਈ ॥ میرے جسم نما گھر کی بہتر ناڑیوں میں جو لوگ موجود ہیں، اس نے میرے نوشتے میں واہے گرو کا نام لکھ دیا ہے۔
ਧਰਮ ਰਾਇ ਕਾ ਦਫਤਰੁ ਸੋਧਿਆ ਬਾਕੀ ਰਿਜਮ ਨ ਕਾਈ ॥੩॥ جب یمراج کے دفتر میں میرے اعمال نماہ کی تفتیش ہوئی، تو میری طرف سے ذرہ برابر قرض نہیں نکلا۔ 3۔
ਸੰਤਾ ਕਉ ਮਤਿ ਕੋਈ ਨਿੰਦਹੁ ਸੰਤ ਰਾਮੁ ਹੈ ਏਕੋੁ ॥ کسی بھی سنتوں پر تنقید مت کرو؛ کیوں کہ سنت اور رام ایک ہی شکل ہے۔
ਕਹੁ ਕਬੀਰ ਮੈ ਸੋ ਗੁਰੁ ਪਾਇਆ ਜਾ ਕਾ ਨਾਉ ਬਿਬੇਕੋੁ ॥੪॥੫॥ کبیر جی کہتے ہیں کہ میں نے وہ گرو پالیا ہے، جس کا نام حق و باطل میں تمیز کرنے والا ہے۔ 4۔ 5۔
ਰਾਗੁ ਸੂਹੀ ਬਾਣੀ ਸ੍ਰੀ ਰਵਿਦਾਸ ਜੀਉ ਕੀ راگو سوہی بانی سری رویداس جیؤ کی
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب وہی ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਸਹ ਕੀ ਸਾਰ ਸੁਹਾਗਨਿ ਜਾਨੈ ॥ صاحب خاوند خاتون ہی اپنے مالک شوہر کی اہمیت جانتی ہے۔
ਤਜਿ ਅਭਿਮਾਨੁ ਸੁਖ ਰਲੀਆ ਮਾਨੈ ॥ وہ اپنا غرور ترک کرکے خوشی اور جشن مناتی ہے۔
ਤਨੁ ਮਨੁ ਦੇਇ ਨ ਅੰਤਰੁ ਰਾਖੈ ॥ وہ جسم و جان اپنے رب کے حوالہ کردیتی ہے اور اُس سے کوئی علاحدگی نہیں رکھتی۔
ਅਵਰਾ ਦੇਖਿ ਨ ਸੁਨੈ ਅਭਾਖੈ ॥੧॥ وہ نہ دوسروں کی طرف دیکھتی ہے، نہ ان کی بات سنتی ہے اور نہ ہی ناشائستگی والی باتیں کہتی ہے۔ 1۔
ਸੋ ਕਤ ਜਾਨੈ ਪੀਰ ਪਰਾਈ ॥ وہ کسی اور کا درد کیسے سمجھ سکتی ہے۔
ਜਾ ਕੈ ਅੰਤਰਿ ਦਰਦੁ ਨ ਪਾਈ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ جس کا کبھی دل درد محبت سے دوبار ہی نہ ہوا ہو۔ 1۔ وقفہ۔
ਦੁਖੀ ਦੁਹਾਗਨਿ ਦੁਇ ਪਖ ਹੀਨੀ ॥ وہ صاحب خاوند خاتون غم گین ہی رہتی ہے اور دنیا و آخرت سے بھی محروم ہوجاتی ہے۔
ਜਿਨਿ ਨਾਹ ਨਿਰੰਤਰਿ ਭਗਤਿ ਨ ਕੀਨੀ ॥ جس نے اپنے رب کی مسلسل پرستش و عبادت نہیں کی۔
ਪੁਰ ਸਲਾਤ ਕਾ ਪੰਥੁ ਦੁਹੇਲਾ ॥ راہ موت بہت تکلیف دہ ہے،
ਸੰਗਿ ਨ ਸਾਥੀ ਗਵਨੁ ਇਕੇਲਾ ॥੨॥ انسان کے ساتھ اس کا کوئی رفیق اور دوست نہیں ہوتا اور اسے یہاں سے اکیلا ہی جانا پڑتا ہے۔ 2۔
ਦੁਖੀਆ ਦਰਦਵੰਦੁ ਦਰਿ ਆਇਆ ॥ اے رب! میں اداس اور درد مند تیرے در پر آیا ہوں۔
ਬਹੁਤੁ ਪਿਆਸ ਜਬਾਬੁ ਨ ਪਾਇਆ ॥ مجھے تیرے دیدار کی شدید خواہش ہے؛ لیکن مجھے تیری طرف سے کوئی جواب نہیں ملا۔
ਕਹਿ ਰਵਿਦਾਸ ਸਰਨਿ ਪ੍ਰਭ ਤੇਰੀ ॥ روی داس جی دعا کرتے ہیں کہ اے رب! میں تیری پناہ میں آیا ہوں۔
ਜਿਉ ਜਾਨਹੁ ਤਿਉ ਕਰੁ ਗਤਿ ਮੇਰੀ ॥੩॥੧॥ تو جیسا مناسب سمجھتا ہے، میری اسی طرح چال کردے۔ 3۔ 1۔
ਸੂਹੀ ॥ سوہی۔
ਜੋ ਦਿਨ ਆਵਹਿ ਸੋ ਦਿਨ ਜਾਹੀ ॥ زندگی کا جو دن آتا ہے، وہ گزر جاتا ہے۔
ਕਰਨਾ ਕੂਚੁ ਰਹਨੁ ਥਿਰੁ ਨਾਹੀ ॥ ہر ایک شخص کو ایک نہ ایک دن یہاں سے جانا ہے اور کوئی بھی یہاں پائیدار نہیں ہے۔
ਸੰਗੁ ਚਲਤ ਹੈ ਹਮ ਭੀ ਚਲਨਾ ॥ ہمارے ساتھی ہی اس کائنات سے چلے جارہے ہیں اور ہمیں بھی یہاں سے جانا ہے۔
ਦੂਰਿ ਗਵਨੁ ਸਿਰ ਊਪਰਿ ਮਰਨਾ ॥੧॥ موت ہمارے سر پر کھڑی ہے اور بہت لمبا سفر کرنا ہے۔ 1۔


© 2017 SGGS ONLINE
error: Content is protected !!
Scroll to Top