Page 461
ਨਿਧਿ ਸਿਧਿ ਚਰਣ ਗਹੇ ਤਾ ਕੇਹਾ ਕਾੜਾ ॥
اگر ندھیوں اور سدھیوں کے مالک رب کا قدم پکڑ لیا ہے، تو اب کس بات کی فکر ہے۔
ਸਭੁ ਕਿਛੁ ਵਸਿ ਜਿਸੈ ਸੋ ਪ੍ਰਭੂ ਅਸਾੜਾ ॥
جس کے قبضہ قدرت میں سب کچھ ہے، وہی میرا رب ہے۔
ਗਹਿ ਭੁਜਾ ਲੀਨੇ ਨਾਮ ਦੀਨੇ ਕਰੁ ਧਾਰਿ ਮਸਤਕਿ ਰਾਖਿਆ ॥
اس نے میرا بازو پکڑ کر اپنا نام عطا کیا ہے اور میرے سر پر اپنا ہاتھ رکھ کر میری حفاظت کی ہے۔
ਸੰਸਾਰ ਸਾਗਰੁ ਨਹ ਵਿਆਪੈ ਅਮਿਉ ਹਰਿ ਰਸੁ ਚਾਖਿਆ ॥
یہ دنیوی سمندر مجھے متأثر نہیں کرتا؛ کیونکہ میں نے امرت نما ہری رس چکھا ہے۔
ਸਾਧਸੰਗੇ ਨਾਮ ਰੰਗੇ ਰਣੁ ਜੀਤਿ ਵਡਾ ਅਖਾੜਾ ॥
میں نے نیکو کاروں کی صحبت اور نام کی محبت سے دنیا کے میدانِ جنگ کی عظیم لڑائی جیت لی ہے۔
ਬਿਨਵੰਤਿ ਨਾਨਕ ਸਰਣਿ ਸੁਆਮੀ ਬਹੁੜਿ ਜਮਿ ਨ ਉਪਾੜਾ ॥੪॥੩॥੧੨॥
نانک عرض کرتا ہے کہ کائنات کے مالک رب کی پناہ لینے سے یمدوت دوبارہ تکلیف نہ دیتا۔ 4۔ 3۔ 12۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੫ ॥
آسا محلہ 5۔
ਦਿਨੁ ਰਾਤਿ ਕਮਾਇਅੜੋ ਸੋ ਆਇਓ ਮਾਥੈ ॥
انسان دن رات جو بھی نیک عمل کرتا ہے، وہ اس کی پیشانی پر لکھا ہوا بن جاتا ہے۔
ਜਿਸੁ ਪਾਸਿ ਲੁਕਾਇਦੜੋ ਸੋ ਵੇਖੀ ਸਾਥੈ ॥
وہ جس رب سے گناہوں کو چھپاتا ہے، وہ اس کے ساتھ ہی بیٹھ کر اس کا اعمال دیکھ رہا ہے۔
ਸੰਗਿ ਦੇਖੈ ਕਰਣਹਾਰਾ ਕਾਇ ਪਾਪੁ ਕਮਾਈਐ ॥
کائنات کا خالق رب اس کے ساتھ ہے اور اس کے اعمال کو دیکھتا ہے، پھر وہ کیوں گناہ کا عمل کرتا ہے؟
ਸੁਕ੍ਰਿਤੁ ਕੀਜੈ ਨਾਮੁ ਲੀਜੈ ਨਰਕਿ ਮੂਲਿ ਨ ਜਾਈਐ ॥
اگر ہم نیک عمل کریں، رب کا نام ذکر کریں، تو کبھی دوزخ میں نہیں جائیں گے۔
ਆਠ ਪਹਰ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਸਿਮਰਹੁ ਚਲੈ ਤੇਰੈ ਸਾਥੇ ॥
اے لوگو! آٹھ پہر ہری کے نام کا جہری ذکر کرتے رہو؛ کیونکہ یہی تیرے ساتھ جائے گا۔
ਭਜੁ ਸਾਧਸੰਗਤਿ ਸਦਾ ਨਾਨਕ ਮਿਟਹਿ ਦੋਖ ਕਮਾਤੇ ॥੧॥
اے نانک! نیکو کاروں کی صحبت میں ہمیشہ رب کا جہری ذکر کرتے رہو ، تمہارا انجام دیا ہوا برا عمل مٹ جائے گا۔ 1۔
ਵਲਵੰਚ ਕਰਿ ਉਦਰੁ ਭਰਹਿ ਮੂਰਖ ਗਾਵਾਰਾ ॥
اے احمق نادان! تو دھوکا دہی سے اپنا پیٹ بھرتا ہے۔
ਸਭੁ ਕਿਛੁ ਦੇ ਰਹਿਆ ਹਰਿ ਦੇਵਣਹਾਰਾ ॥
تجھے عطا کرنے والا رب سب کچھ دیتا جارہا ہے۔
ਦਾਤਾਰੁ ਸਦਾ ਦਇਆਲੁ ਸੁਆਮੀ ਕਾਇ ਮਨਹੁ ਵਿਸਾਰੀਐ ॥
سب کو عطا کرنے والا مالک ہمیشہ ہی مہربان ہے، پھر ہم اسے اپنے دل سے کیسے بھلادیں۔
ਮਿਲੁ ਸਾਧਸੰਗੇ ਭਜੁ ਨਿਸੰਗੇ ਕੁਲ ਸਮੂਹਾ ਤਾਰੀਐ ॥
نیکوکاروں کی صحبت اختیار کرکے بے خوف ہوکر رب کی پرستش کرتے رہو، اس طرح تمہارے پورے خاندان کو نجات مل جائے گی۔
ਸਿਧ ਸਾਧਿਕ ਦੇਵ ਮੁਨਿ ਜਨ ਭਗਤ ਨਾਮੁ ਅਧਾਰਾ ॥
واہے گرو کا نام ہی سدھ، سادھک، اوتار، مونی حضرات اور معتقدین کی بنیاد ہے۔
ਬਿਨਵੰਤਿ ਨਾਨਕ ਸਦਾ ਭਜੀਐ ਪ੍ਰਭੁ ਏਕੁ ਕਰਣੈਹਾਰਾ ॥੨॥
نانک عرض کرتا ہے کہ ایک رب ہی کائنات کا خالق ہے؛ اس لیے ہمیشہ اس کا جہری ذکر کرنا چاہیے۔ 2۔
ਖੋਟੁ ਨ ਕੀਚਈ ਪ੍ਰਭੁ ਪਰਖਣਹਾਰਾ ॥
اے لوگو! کسی کو دھوکہ نہ دو؛ کیونکہ رب ہی فیصلہ کرنے والا ہے۔
ਕੂੜੁ ਕਪਟੁ ਕਮਾਵਦੜੇ ਜਨਮਹਿ ਸੰਸਾਰਾ ॥
جو لوگ مکرو و فریب کا عمل کرتے ہیں، وہ اس کائنات میں دوبارہ پیدا ہوتے ہیں۔
ਸੰਸਾਰੁ ਸਾਗਰੁ ਤਿਨ੍ਹ੍ਹੀ ਤਰਿਆ ਜਿਨ੍ਹ੍ਹੀ ਏਕੁ ਧਿਆਇਆ ॥
جس نے ایک رب کا ذکر کیا ہے، وہ اس دنیوی سمندر سے پار ہوگیا ہے۔
ਤਜਿ ਕਾਮੁ ਕ੍ਰੋਧੁ ਅਨਿੰਦ ਨਿੰਦਾ ਪ੍ਰਭ ਸਰਣਾਈ ਆਇਆ ॥
وہ شہوت، غصہ اور مذمت نہ کرنے والوں کی مذمت کرنا چھوڑ کر رب کی پناہ میں آ گیا ہے۔
ਜਲਿ ਥਲਿ ਮਹੀਅਲਿ ਰਵਿਆ ਸੁਆਮੀ ਊਚ ਅਗਮ ਅਪਾਰਾ ॥
عظیم، ناقابل رسائی اور لازوال کائنات کا مالک پانی، زمین اور آسمان میں موجود ہے۔
ਬਿਨਵੰਤਿ ਨਾਨਕ ਟੇਕ ਜਨ ਕੀ ਚਰਣ ਕਮਲ ਅਧਾਰਾ ॥੩॥
نانک عرض کرتا ہے کہ واہے گرو اپنے معتقدین کی امید ہے اور اس کے کنول قدم ہی ان کی بنیاد ہے۔ 3۔
ਪੇਖੁ ਹਰਿਚੰਦਉਰੜੀ ਅਸਥਿਰੁ ਕਿਛੁ ਨਾਹੀ ॥
اے لوگو! یہ کائنات ایک بادشاہ ہری چند کے شہر کی طرح ہے اور کوئی بھی شئی مستحکم نہیں ہے۔
ਮਾਇਆ ਰੰਗ ਜੇਤੇ ਸੇ ਸੰਗਿ ਨ ਜਾਹੀ ॥
مایا کے جتنے بھی رنگ ہیں، وہ انسان کے ساتھ نہیں جاتے۔
ਹਰਿ ਸੰਗਿ ਸਾਥੀ ਸਦਾ ਤੇਰੈ ਦਿਨਸੁ ਰੈਣਿ ਸਮਾਲੀਐ ॥
صرف ہری ہی تمہارا رفیق ہے، جو ہمیشہ تمہارے ساتھ ہے؛ اس لیے دن رات اس کا جہری ذکر کرتے رہو۔
ਹਰਿ ਏਕ ਬਿਨੁ ਕਛੁ ਅਵਰੁ ਨਾਹੀ ਭਾਉ ਦੁਤੀਆ ਜਾਲੀਐ ॥
تیرا ہری کے علاوہ کوئی بھی نہیں؛ اس لیے تمہیں دوہرا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔
ਮੀਤੁ ਜੋਬਨੁ ਮਾਲੁ ਸਰਬਸੁ ਪ੍ਰਭੁ ਏਕੁ ਕਰਿ ਮਨ ਮਾਹੀ ॥
اپنے دل میں سمجھ لو کہ ایک رب ہی تیرا رفیق، تیری جوانی، تیری دولت سب کچھ ہے۔
ਬਿਨਵੰਤਿ ਨਾਨਕੁ ਵਡਭਾਗਿ ਪਾਈਐ ਸੂਖਿ ਸਹਜਿ ਸਮਾਹੀ ॥੪॥੪॥੧੩॥
نانک عرض کرتا ہے کہ جو شخص نصیب سے رب کو پالیتا ہے، وہ حقیقی خوشی میں سماجاتا ہے۔ 4۔ 4۔ 13۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੫ ਛੰਤ ਘਰੁ ੮
آسا محلہ 5 چھنٹ گھر
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥
رب ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਕਮਲਾ ਭ੍ਰਮ ਭੀਤਿ ਕਮਲਾ ਭ੍ਰਮ ਭੀਤਿ ਹੇ ਤੀਖਣ ਮਦ ਬਿਪਰੀਤਿ ਹੇ ਅਵਧ ਅਕਾਰਥ ਜਾਤ ॥
کملا (مایا) شک کی دیوار ہے، یہ شک کی دیوار بہت تیز ہے اور اس کا نشہ مخالف کرنے والا ہے، اس سے جڑکر انسانی پیدائش رائیگاں ہی چلی جاتی ہے۔
ਗਹਬਰ ਬਨ ਘੋਰ ਗਹਬਰ ਬਨ ਘੋਰ ਹੇ ਗ੍ਰਿਹ ਮੂਸਤ ਮਨ ਚੋਰ ਹੇ ਦਿਨਕਰੋ ਅਨਦਿਨੁ ਖਾਤ ॥
یہ مایا گھنا اور خطرناک جنگل ہے، دل نما چور گھر کو لوٹتا جارہا ہے اور دنکر (سورج) ہماری عمر کو روز بروز کم کرتا جارہا ہے۔
ਦਿਨ ਖਾਤ ਜਾਤ ਬਿਹਾਤ ਪ੍ਰਭ ਬਿਨੁ ਮਿਲਹੁ ਪ੍ਰਭ ਕਰੁਣਾ ਪਤੇ ॥
زندگی کے ایام گزرتے جارہے ہیں اور اس طرح رب کے بغیر زندگی گزرتی جارہی ہے، اے کریم ومددگار رب! مجھ سے ملیے۔