Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 203

Page 203

ਗਉੜੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ گؤڑی محلہ ‌5۔
ਭੁਜ ਬਲ ਬੀਰ ਬ੍ਰਹਮ ਸੁਖ ਸਾਗਰ ਗਰਤ ਪਰਤ ਗਹਿ ਲੇਹੁ ਅੰਗੁਰੀਆ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اے قہار و قوی رب! اے خوشیوں کے سمندر! میں (برائیوں کے) گڑھے میں گر رہا ہوں، مجھے انگلی پکڑ کر نکالیے۔ 1۔ وقفہ۔
ਸ੍ਰਵਨਿ ਨ ਸੁਰਤਿ ਨੈਨ ਸੁੰਦਰ ਨਹੀ ਆਰਤ ਦੁਆਰਿ ਰਟਤ ਪਿੰਗੁਰੀਆ ॥੧॥ اے رب ! میرے کانوں میں تیری عظمت سننے کی طاقت نہیں، میری آنکھیں خوب صورت نہیں اور میں دکھی اور لنگڑا تیرے دروازے پر پکارتاہوں ( کہ مجھے برائیوں کے گڑھے میں گرنے سے بچا لیجئے ) 1۔
ਦੀਨਾ ਨਾਥ ਅਨਾਥ ਕਰੁਣਾ ਮੈ ਸਾਜਨ ਮੀਤ ਪਿਤਾ ਮਹਤਰੀਆ ॥ اے وہ جو بے سہاراؤں کا سہارا ہے، یتیموں پر رحم کرنے والا ہے! آپ ہی میرے دوست، ساتھی اور ماں باپ ہیں۔
ਚਰਨ ਕਵਲ ਹਿਰਦੈ ਗਹਿ ਨਾਨਕ ਭੈ ਸਾਗਰ ਸੰਤ ਪਾਰਿ ਉਤਰੀਆ ॥੨॥੨॥੧੧੫॥ اے نانک! رب کے کنول نما قدم اپنے دل سے لگا کر رکھیے، جس کے ذریعے اس کے سنت خوفناک سمندر کو پار کرلیتے ہیں۔ 2۔ 2۔ 115۔
ਰਾਗੁ ਗਉੜੀ ਬੈਰਾਗਣਿ ਮਹਲਾ ੫ راگو گؤڑی بیراگنی محلہ 5
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے، جو ست گرو کی مہربانی سے مل سکتا ہے۔
ਦਯ ਗੁਸਾਈ ਮੀਤੁਲਾ ਤੂੰ ਸੰਗਿ ਹਮਾਰੈ ਬਾਸੁ ਜੀਉ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اے رحمت کے دریا!اے مالک! آپ میرے محبوب دوست ہیں اور ہمیشہ ہی میرے ساتھ رہییے۔ 1۔ وقفہ۔
ਤੁਝ ਬਿਨੁ ਘਰੀ ਨ ਜੀਵਨਾ ਧ੍ਰਿਗੁ ਰਹਣਾ ਸੰਸਾਰਿ ॥ اے رب ! میں آپ کے بغیر ایک لمحہ بھی زندہ نہیں رہ سکتا، آپ کے بغیر اس دنیا میں رہنا ایک طرح کی لعنت ہے۔
ਜੀਅ ਪ੍ਰਾਣ ਸੁਖਦਾਤਿਆ ਨਿਮਖ ਨਿਮਖ ਬਲਿਹਾਰਿ ਜੀ ॥੧॥ اے روح، زندگی اور خوشی بخشنے والے رب! میں آپ پر ہر لمحہ قربان جاتا ہوں۔ 1۔
ਹਸਤ ਅਲੰਬਨੁ ਦੇਹੁ ਪ੍ਰਭ ਗਰਤਹੁ ਉਧਰੁ ਗੋਪਾਲ ॥ اے گوپال! مجھے اپنے ہاتھ کا سہارا دیجیے اور گڑھے سے نکال دیجیے۔
ਮੋਹਿ ਨਿਰਗੁਨ ਮਤਿ ਥੋਰੀਆ ਤੂੰ ਸਦ ਹੀ ਦੀਨ ਦਇਆਲ ॥੨॥ کیوں کہ میں خوبیوں سے خالی اور کم عقل ہوں؛ لیکن آپ ہمیشہ سے مہربان ہیں۔ 2۔
ਕਿਆ ਸੁਖ ਤੇਰੇ ਸੰਮਲਾ ਕਵਨ ਬਿਧੀ ਬੀਚਾਰ ॥ میں تیری کن کن نعمتوں کو یاد کروں اور کس طریقہ سے تیری عبادت کروں؟
ਸਰਣਿ ਸਮਾਈ ਦਾਸ ਹਿਤ ਊਚੇ ਅਗਮ ਅਪਾਰ ॥੩॥ اے عظیم، پہنچ سے بالا تر اور لامحدود رب ! آپ اپنے بندوں سے محبت کرتے ہیں اور جو آپ کی پناہ لیتے ہیں، انہیں آپ اپنے ساتھ ملالیتے ہیں۔ 3۔
ਸਗਲ ਪਦਾਰਥ ਅਸਟ ਸਿਧਿ ਨਾਮ ਮਹਾ ਰਸ ਮਾਹਿ ॥ اے بھائی! دنیا کی تمام چیزیں، آٹھوں خوبیاں، عظیم لطف نام کے اعلیٰ امرت میں موجود ہیں۔
ਸੁਪ੍ਰਸੰਨ ਭਏ ਕੇਸਵਾ ਸੇ ਜਨ ਹਰਿ ਗੁਣ ਗਾਹਿ ॥੪॥ اے بھائی! کیشو جن سے راضی ہوتے ہیں، وہ رب کی تسبیح کرتے رہتے ہیں۔ , 4۔
ਮਾਤ ਪਿਤਾ ਸੁਤ ਬੰਧਪੋ ਤੂੰ ਮੇਰੇ ਪ੍ਰਾਣ ਅਧਾਰ ॥ اے رب جو زندگی کا سہارا ہے! آپ ہی میرے ماں باپ، بیٹے اور رشتے دار؛ سب کچھ آپ ہی ہیں۔
ਸਾਧਸੰਗਿ ਨਾਨਕੁ ਭਜੈ ਬਿਖੁ ਤਰਿਆ ਸੰਸਾਰੁ ॥੫॥੧॥੧੧੬॥ نانک سنتوں کی صحبت میں تیرا بھجن گاتا ہے، جو تیری تسبیح کرتا ہے وہ زہریلے دنیوی سمندر کو پار کر لیتا ہے۔5۔1۔ 116۔
ਗਉੜੀ ਬੈਰਾਗਣਿ ਰਹੋਏ ਕੇ ਛੰਤ ਕੇ ਘਰਿ ਮਃ ੫ گؤڑی بیراگنی رہوئے کے چھنت کے گھری ما:5
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ واہے گرو ایک ہے، ست گرو کے فضل سے اسے پایا جا سکتا ہے۔
ਹੈ ਕੋਈ ਰਾਮ ਪਿਆਰੋ ਗਾਵੈ ॥ پیارے رام کی حمد و ثنا کوئی نایاب شخص ہی کرتا ہے؟
ਸਰਬ ਕਲਿਆਣ ਸੂਖ ਸਚੁ ਪਾਵੈ ॥ ਰਹਾਉ ॥ اسے سچائی، ہر طرح کی کامیابی اور سکون و اطمینان مل جاتا ہے۔ وقفہ۔
ਬਨੁ ਬਨੁ ਖੋਜਤ ਫਿਰਤ ਬੈਰਾਗੀ ॥ سنیاسی مختلف جنگلوں میں رب کی تلاش میں نکلتا ہے۔
ਬਿਰਲੇ ਕਾਹੂ ਏਕ ਲਿਵ ਲਾਗੀ ॥ لیکن نایاب لوگوں کا دھیان ہی ایک واہے گرو میں لگتا ہے۔
ਜਿਨਿ ਹਰਿ ਪਾਇਆ ਸੇ ਵਡਭਾਗੀ ॥੧॥ جو رب کو پا لیتے ہیں، وہ لوگ بڑے خوش قسمت ہوتے ہیں۔ 1۔
ਬ੍ਰਹਮਾਦਿਕ ਸਨਕਾਦਿਕ ਚਾਹੈ ॥ برہما جیسے دیوتا اور سنک، سنندن اور سنت کمار بھی رب سے ملنے کی تمنا کرتے ہیں۔
ਜੋਗੀ ਜਤੀ ਸਿਧ ਹਰਿ ਆਹੈ ॥ یوگی، برهمچاری اور مرد کامل بھی واہےگرو سے ملنے کی امید کرتے ہیں۔
ਜਿਸਹਿ ਪਰਾਪਤਿ ਸੋ ਹਰਿ ਗੁਣ ਗਾਹੈ ॥੨॥ جس کو یہ تحفہ ملتاہے وہ واہےگرو کی تعظیم کرتا رہتا ہے۔ 2۔
ਤਾ ਕੀ ਸਰਣਿ ਜਿਨ ਬਿਸਰਤ ਨਾਹੀ ॥ میں نے ان کی، جنہیں واہےگرو نہیں بھولتا؛پناہ لی ہے ۔
ਵਡਭਾਗੀ ਹਰਿ ਸੰਤ ਮਿਲਾਹੀ ॥ ہری کا سنت بڑی قسمت سے ہی ملتا ہے۔
ਜਨਮ ਮਰਣ ਤਿਹ ਮੂਲੇ ਨਾਹੀ ॥੩॥ چونکہ وہ حقیقت میں زندگی اور موت سے آزاد ہوتا ہے۔ 3۔
ਕਰਿ ਕਿਰਪਾ ਮਿਲੁ ਪ੍ਰੀਤਮ ਪਿਆਰੇ ॥ اے میرے پیارے محبوب! برائے کرم مجھے دیدار کرائیے۔
ਬਿਨਉ ਸੁਨਹੁ ਪ੍ਰਭ ਊਚ ਅਪਾਰੇ ॥ اے میرے عظیم اور لا محدود رب! میری ایک دعا سن لی جیے
ਨਾਨਕੁ ਮਾਂਗਤੁ ਨਾਮੁ ਅਧਾਰੇ ॥੪॥੧॥੧੧੭॥ نانک صرف تیرے نام کا سہارا مانگتا ہے۔ 4۔ 1۔ 117۔


© 2017 SGGS ONLINE
error: Content is protected !!
Scroll to Top