Page 918
ਬਾਬਾ ਜਿਸੁ ਤੂ ਦੇਹਿ ਸੋਈ ਜਨੁ ਪਾਵੈ ॥
بابا جِس توُ دیہہ سوئی جن پاوے
اے بزرگ! جسے تو دیتا ہے، وہی آدمی حاصل کرتا ہے۔
ਪਾਵੈ ਤ ਸੋ ਜਨੁ ਦੇਹਿ ਜਿਸ ਨੋ ਹੋਰਿ ਕਿਆ ਕਰਹਿ ਵੇਚਾਰਿਆ ॥
پاوے تا سو جن دیہہ جِس نو ہور کیا کرہِ ویچاریا
وہی آدمی حاصل کرتا ہے، جسے تو خود دیتا ہے، کوئی دوسرا بے چارہ بھلا کیا کر سکتا ہے؟
ਇਕਿ ਭਰਮਿ ਭੂਲੇ ਫਿਰਹਿ ਦਹ ਦਿਸਿ ਇਕਿ ਨਾਮਿ ਲਾਗਿ ਸਵਾਰਿਆ ॥
ایک بھرم بُھولے پھرے دہِدِس اِک نام لاگ سواریا
کوئی الجھن میں بھولا ہوا ہے اور دسیوں سمتوں میں بھٹک رہا ہے، لیکن کسی نے نام میں مشغول رہ کر اپنی زندگی کو کامیاب کرلیا ہے۔
ਗੁਰ ਪਰਸਾਦੀ ਮਨੁ ਭਇਆ ਨਿਰਮਲੁ ਜਿਨਾ ਭਾਣਾ ਭਾਵਏ ॥
گُرپرسادی من بھئیا نِرمل جِنا بھانا بھاؤے
جنھیں واہے گرو کی رضا اچھی لگی ہے، گرو کی مہربانی سے ان کا ذہن پاکیزہ ہو گیا ہے۔
ਕਹੈ ਨਾਨਕੁ ਜਿਸੁ ਦੇਹਿ ਪਿਆਰੇ ਸੋਈ ਜਨੁ ਪਾਵਏ ॥੮॥
کہے نانک جِس دیہہ پیارے سوئی جن پاؤے۔8
نانک کہتے ہیں کہ جسے پیارا رب دیتا ہے وہی آدمی حاصل کرتا ہے۔
ਆਵਹੁ ਸੰਤ ਪਿਆਰਿਹੋ ਅਕਥ ਕੀ ਕਰਹ ਕਹਾਣੀ ॥
آؤہ سنت پیاریہو اکتھ کی کرہِ کہانی
اے پیارے سنتوں! آؤ ہم مل کر نا قابل فہم رب کا تذکرہ کریں۔
ਕਰਹ ਕਹਾਣੀ ਅਕਥ ਕੇਰੀ ਕਿਤੁ ਦੁਆਰੈ ਪਾਈਐ ॥
کرہِ کہانی اکتھ کیری کِت دُآرے پائیے
ہم ناقابل فہم واہے گرو کا تذکرہ کریں اور سوچیں کہ اسے کس طریقے سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
ਤਨੁ ਮਨੁ ਧਨੁ ਸਭੁ ਸਉਪਿ ਗੁਰ ਕਉ ਹੁਕਮਿ ਮੰਨਿਐ ਪਾਈਐ ॥
تن من دھن سبھ سونپ گُر کو حُکم منیئے پائیے
اپنا تن، من، دھن سب کچھ گرو کو سونپ کر اس کے حکم کی تعمیل کر کے ہی واہے گرو کو پایا جا سکتا ہے۔
ਹੁਕਮੁ ਮੰਨਿਹੁ ਗੁਰੂ ਕੇਰਾ ਗਾਵਹੁ ਸਚੀ ਬਾਣੀ ॥
حُکم منیئو گُوروُ کیرا گاؤہ سچی بانی
گرو کے حکم کی تعمیل کرو اور اس کی سچی حمد گاؤ۔
ਕਹੈ ਨਾਨਕੁ ਸੁਣਹੁ ਸੰਤਹੁ ਕਥਿਹੁ ਅਕਥ ਕਹਾਣੀ ॥੯॥
کہے نانک سُنہو سنتو کتھئیو اکتھ کہانی۔9
نانک کہتے ہیں کہ سنتوں! سنو، واہے گرو کا نہ ختم ہونے والا تذکرہ کرو۔
ਏ ਮਨ ਚੰਚਲਾ ਚਤੁਰਾਈ ਕਿਨੈ ਨ ਪਾਇਆ ॥
اے من چنچلا چترائی کِنےَ نہ پائیا
اے ہشیار دماغ! چالاکی سے کسی نے بھی واہے گرو کو حاصل نہیں کیا۔
ਚਤੁਰਾਈ ਨ ਪਾਇਆ ਕਿਨੈ ਤੂ ਸੁਣਿ ਮੰਨ ਮੇਰਿਆ ॥
چترائی نہ پائیا کِنےَ توُ سُن من میریا
اے میرے دل! تو دھیان سے میری بات سن، چالاکی سے کسی نے بھی واہے گرو کو حاصل نہیں کیا۔
ਏਹ ਮਾਇਆ ਮੋਹਣੀ ਜਿਨਿ ਏਤੁ ਭਰਮਿ ਭੁਲਾਇਆ ॥
اِہ مایا موہنی جِن ایت بھرم بھُلایا
یہ دولت ایسا جادو ہے جس نے مخلوق کو الجھن میں ڈال کر حقیقت کو بھلایا ہوا ہے۔
ਮਾਇਆ ਤ ਮੋਹਣੀ ਤਿਨੈ ਕੀਤੀ ਜਿਨਿ ਠਗਉਲੀ ਪਾਈਆ ॥
مائیا تا موہنی تِنے کیتی جِن ٹھگولی پائیا
یہ جادوئی دولت بھی اس واہے گرو کی ہی پیدا کی ہوئی ہے، جس نے لالچ نامی دھوکے کی بوٹی مخلوق کے منہ میں ڈالی ہوئی ہے۔
ਕੁਰਬਾਣੁ ਕੀਤਾ ਤਿਸੈ ਵਿਟਹੁ ਜਿਨਿ ਮੋਹੁ ਮੀਠਾ ਲਾਇਆ ॥
قُربان کیتا تِسےَ وِٹہو جِن موہ میِٹھا لائیا
میں اس واہے گرو پر قربان جاتا ہوں، جس نے (نام کی) میٹھی لگن لگائی ہوئی ہے۔
ਕਹੈ ਨਾਨਕੁ ਮਨ ਚੰਚਲ ਚਤੁਰਾਈ ਕਿਨੈ ਨ ਪਾਇਆ ॥੧੦॥
کہے نانک من چنچل چترائی کِنےَ نہ پائیا ۔10
نانک کہتے ہیں کہ اے ہشیار دماغ! چالاکی سے کسی نے بھی واہے گرو کو حاصل نہیں کیا۔
ਏ ਮਨ ਪਿਆਰਿਆ ਤੂ ਸਦਾ ਸਚੁ ਸਮਾਲੇ ॥
اے من پیاریا تُو سدا سچ سمالے
اے پیارے دل! تو ہمیشہ سچائی کا دھیان کر۔
ਏਹੁ ਕੁਟੰਬੁ ਤੂ ਜਿ ਦੇਖਦਾ ਚਲੈ ਨਾਹੀ ਤੇਰੈ ਨਾਲੇ ॥
اِہ کُٹنب توُ جہ دیکھدا چلےَ ناہی تیرے نالے
یہ خاندان جسے تو دیکھتا ہے، تیرے ساتھ نہیں جائیں گے۔
ਸਾਥਿ ਤੇਰੈ ਚਲੈ ਨਾਹੀ ਤਿਸੁ ਨਾਲਿ ਕਿਉ ਚਿਤੁ ਲਾਈਐ ॥
ساتھ تیرے چلے ناہی تِس نال کئیوں چِت لائیے
جو خاندان تیرے ساتھ نہیں جائے گا، اس کے ساتھ تو کیوں دل لگا رہا ہے؟
ਐਸਾ ਕੰਮੁ ਮੂਲੇ ਨ ਕੀਚੈ ਜਿਤੁ ਅੰਤਿ ਪਛੋਤਾਈਐ ॥
ایسا کم مُولے نہ کیچے جِت انت پَچھوتائیے
ایسا کام بالکل نہیں کرنا چاہیے، جس سے آخر میں پچھتانا پڑے۔
ਸਤਿਗੁਰੂ ਕਾ ਉਪਦੇਸੁ ਸੁਣਿ ਤੂ ਹੋਵੈ ਤੇਰੈ ਨਾਲੇ ॥
ستگُوروُ کا اُپدیس سُن توُ ہووے تیرے نالے
تو سچے گرو کی نصیحت سن، یہی تیرے ساتھ رہے گی۔
ਕਹੈ ਨਾਨਕੁ ਮਨ ਪਿਆਰੇ ਤੂ ਸਦਾ ਸਚੁ ਸਮਾਲੇ ॥੧੧॥
کہے نانک من پیارے تُو سدا سچ سمالے۔11
نانک کہتے ہیں کہ اے پیارے دل ! تو ہمیشہ سچائی کا دھیان کر۔
ਅਗਮ ਅਗੋਚਰਾ ਤੇਰਾ ਅੰਤੁ ਨ ਪਾਇਆ ॥
اگم اگوچرا تیرا انت نہ پائیا
اے ناقابل نظر، غیر مرئی واہے گرو! تیری انتہا کوئی نہیں پاسکا۔
ਅੰਤੋ ਨ ਪਾਇਆ ਕਿਨੈ ਤੇਰਾ ਆਪਣਾ ਆਪੁ ਤੂ ਜਾਣਹੇ ॥
انتو نہ پائیا کِنے تیرا آپنا آپ تُو جن ہے
کوئی بھی تیری انتہا نہیں پاسکا، تو خود ہی اپنے آپ کو جانتے ہو۔
ਜੀਅ ਜੰਤ ਸਭਿ ਖੇਲੁ ਤੇਰਾ ਕਿਆ ਕੋ ਆਖਿ ਵਖਾਣਏ ॥
جیئہ جنت سبھ کھیل تیرا کیا کو آکھ وکھان ہے
یہ سبھی چرند و پرند تیرا کھیل (لیلا) ہیں، اس بارے میں کوئی کیا کہہ کر بیان کر سکتا ہے؟
ਆਖਹਿ ਤ ਵੇਖਹਿ ਸਭੁ ਤੂਹੈ ਜਿਨਿ ਜਗਤੁ ਉਪਾਇਆ ॥
آکھیہہ تا ویکھیہہ سبھ تُو ہے جِن جَگت اُپائیا
جس نے یہ جہان پیدا کیا ہے، تو ہی سب میں بول رہا اور دیکھ رہا ہے۔
ਕਹੈ ਨਾਨਕੁ ਤੂ ਸਦਾ ਅਗੰਮੁ ਹੈ ਤੇਰਾ ਅੰਤੁ ਨ ਪਾਇਆ ॥੧੨॥
کہے نانک تو سدا اگم ہے تیرا انت نہ پائیا۔12
نانک کہتے ہیں کہ اے واہے گرو! تو سدا ناقابل رسائی ہے ، تیری انتہا کوئی بھی نہیں پاسکا،
ਸੁਰਿ ਨਰ ਮੁਨਿ ਜਨ ਅੰਮ੍ਰਿਤੁ ਖੋਜਦੇ ਸੁ ਅੰਮ੍ਰਿਤੁ ਗੁਰ ਤੇ ਪਾਇਆ ॥
سُر نر مُن جن امرت کھوجدے سو امرت گُر تے پائیا
جس امرت کو دیوتا، انسان اور سادھو بھی تلاش کرتے ہیں، وہ امرت مجھے گرو سے حاصل ہوا ہے۔
ਪਾਇਆ ਅੰਮ੍ਰਿਤੁ ਗੁਰਿ ਕ੍ਰਿਪਾ ਕੀਨੀ ਸਚਾ ਮਨਿ ਵਸਾਇਆ ॥
پائیا امرت گُر کِرپا کینی سچا من وسائیا
گرو کی مہربانی سے مجھے امرت حاصل ہوا ہے اور مطلق سچائی کو میرے دل میں بسا دیا ہے۔
ਜੀਅ ਜੰਤ ਸਭਿ ਤੁਧੁ ਉਪਾਏ ਇਕਿ ਵੇਖਿ ਪਰਸਣਿ ਆਇਆ ॥
جیئیہ جنت سبھ تُدھ اوپائے اِک ویکھ پرسن آیا
اے واہے گرو ! سبھی چرند و پرند تو نے ہی پیدا کیے ہیں، پر چند لوگ ہی گرو کے دیدار اور قدم بوسی کرنے آیا ہے۔
ਲਬੁ ਲੋਭੁ ਅਹੰਕਾਰੁ ਚੂਕਾ ਸਤਿਗੁਰੂ ਭਲਾ ਭਾਇਆ ॥
لب لوبھ اہنکار چوُکا ستگُر بھلا بھائیا
اس کا لالچ، حرص اور تکبر دور ہو گیا ہے اور اسے سچا گرو ہی بھلا لگا ہے۔
ਕਹੈ ਨਾਨਕੁ ਜਿਸ ਨੋ ਆਪਿ ਤੁਠਾ ਤਿਨਿ ਅੰਮ੍ਰਿਤੁ ਗੁਰ ਤੇ ਪਾਇਆ ॥੧੩॥
کہے نانک جِس نو آپ تُٹھا تِن امرت گُر تے پائیا ۔13
نانک کہتے ہیں کہ جس سے واہے گرو خود راضی ہوگیا ہے، اسے گرو سے امرت مل گیا ہے۔
ਭਗਤਾ ਕੀ ਚਾਲ ਨਿਰਾਲੀ ॥
بھگتا کی چال نِرالی
عقیدت مندوں کا طریقۂ زندگی دنیا کے دوسرے لوگوں سے نرالا ہے۔
ਚਾਲਾ ਨਿਰਾਲੀ ਭਗਤਾਹ ਕੇਰੀ ਬਿਖਮ ਮਾਰਗਿ ਚਲਣਾ ॥
چالا نِرالی بھگتاں کیری بِکھم مارگ چلنا
عقیدت مندوں کا طریقۂ زندگی اس لیے نرالا ہے کیونکہ انہیں بہت کٹھن راستے پر چلنا پڑتا ہے۔
ਲਬੁ ਲੋਭੁ ਅਹੰਕਾਰੁ ਤਜਿ ਤ੍ਰਿਸਨਾ ਬਹੁਤੁ ਨਾਹੀ ਬੋਲਣਾ ॥
لب لوبھ اہنکار تج ترِسنا بہُت ناہی بولنا
وہ لالچ، حرص گھمنڈ اور ہوس کو چھوڑ کر زیادہ نہیں بولنا چاہتے۔
ਖੰਨਿਅਹੁ ਤਿਖੀ ਵਾਲਹੁ ਨਿਕੀ ਏਤੁ ਮਾਰਗਿ ਜਾਣਾ ॥
کھنِہو تِکھی والہو نِکی ایت مارگ جانا
انھیں اس راستے پر چلنا پڑتا ہے جو تلوار کی دھار سے بھی تیز اور بال سے بھی چھوٹا ہوتا ہے۔