Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 906

Page 906

ਤੀਰਥਿ ਭਰਮਸਿ ਬਿਆਧਿ ਨ ਜਾਵੈ ॥ مقام زیارت کے سفر سے بھی مرض ٹھیک نہیں ہوتا۔
ਨਾਮ ਬਿਨਾ ਕੈਸੇ ਸੁਖੁ ਪਾਵੈ ॥੪॥ نام رب کے بغیر کیسے خوشی حاصل ہوسکتی ہے؟ 4۔
ਜਤਨ ਕਰੈ ਬਿੰਦੁ ਕਿਵੈ ਨ ਰਹਾਈ ॥ خواہ انسان کتنی ہی کوشش کرے؛ لیکن وہ اپنے منی کو قابو میں نہیں کرسکتا۔
ਮਨੂਆ ਡੋਲੈ ਨਰਕੇ ਪਾਈ ॥ اس کا دل ڈگمگاتا رہتا ہے اور وہ جہنم میں ہی جاتا ہے۔
ਜਮ ਪੁਰਿ ਬਾਧੋ ਲਹੈ ਸਜਾਈ ॥ وہ یمپوری میں قید رہ کر سزا بھوگتا ہے اور
ਬਿਨੁ ਨਾਵੈ ਜੀਉ ਜਲਿ ਬਲਿ ਜਾਈ ॥੫॥ دل نام کے بغیر جلتا ہی رہتا ہے۔ 5۔
ਸਿਧ ਸਾਧਿਕ ਕੇਤੇ ਮੁਨਿ ਦੇਵਾ ॥ کتنے ہی متلاشی، بابا اور دیوتا
ਹਠਿ ਨਿਗ੍ਰਹਿ ਨ ਤ੍ਰਿਪਤਾਵਹਿ ਭੇਵਾ ॥ ضد پر قابو پاکر دل کی پیاس کو نہیں بجھاسکتے۔
ਸਬਦੁ ਵੀਚਾਰਿ ਗਹਹਿ ਗੁਰ ਸੇਵਾ ॥ جو کلام پر غور و خوض کرتے ہیں، گرو کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں۔
ਮਨਿ ਤਨਿ ਨਿਰਮਲ ਅਭਿਮਾਨ ਅਭੇਵਾ ॥੬॥ ان کا دل و جسم پاکیزہ ہوجاتا ہے اور غرور مٹ جاتا ہے۔ 6۔
ਕਰਮਿ ਮਿਲੈ ਪਾਵੈ ਸਚੁ ਨਾਉ ॥ جسے رب کے کرم سے گرو مل جاتا ہے، اسے سچا نام حاصل ہوجاتا ہے۔
ਤੁਮ ਸਰਣਾਗਤਿ ਰਹਉ ਸੁਭਾਉ ॥ اے رب! میں بڑی عقیدت سے تیری پناہ میں رہتا ہوں اور
ਤੁਮ ਤੇ ਉਪਜਿਓ ਭਗਤੀ ਭਾਉ ॥ تجھ ہی سے احساس عقیدت پیدا ہوتی ہے۔
ਜਪੁ ਜਾਪਉ ਗੁਰਮੁਖਿ ਹਰਿ ਨਾਉ ॥੭॥ گرو سے ہری نام کے منتر کی تعلیم حاصل کرکے اسی میں مصروف رہتا ہوں۔ 7۔
ਹਉਮੈ ਗਰਬੁ ਜਾਇ ਮਨ ਭੀਨੈ ॥ دل کے نام رس میں مگن ہونے سے کبر و غرور کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔
ਝੂਠਿ ਨ ਪਾਵਸਿ ਪਾਖੰਡਿ ਕੀਨੈ ॥ منافقت اور جھوٹ بولنے سے سچائی کا حصول نہیں ہوتا۔
ਬਿਨੁ ਗੁਰ ਸਬਦ ਨਹੀ ਘਰੁ ਬਾਰੁ ॥ لفظ گرو کے بغیر صدق کا گھر حاصل نہیں ہوتا۔
ਨਾਨਕ ਗੁਰਮੁਖਿ ਤਤੁ ਬੀਚਾਰੁ ॥੮॥੬॥ اے نانک! گرومکھ بن کر اعلیٰ ہستی کی ذات پر غور و خوض کرو۔ 8۔ 6۔
ਰਾਮਕਲੀ ਮਹਲਾ ੧ ॥ رامکلی محلہ 1
ਜਿਉ ਆਇਆ ਤਿਉ ਜਾਵਹਿ ਬਉਰੇ ਜਿਉ ਜਨਮੇ ਤਿਉ ਮਰਣੁ ਭਇਆ ॥ اے نیک لوگو! جیسے تو آیا ہے، اسی طرح یہاں سے جانا ہے، جس طرح تو پیدا ہوا ہے، اسی طرح تجھے موت آنی ہے۔
ਜਿਉ ਰਸ ਭੋਗ ਕੀਏ ਤੇਤਾ ਦੁਖੁ ਲਾਗੈ ਨਾਮੁ ਵਿਸਾਰਿ ਭਵਜਲਿ ਪਇਆ ॥੧॥ تو نے جتنا لذتوں کا لطف اٹھایا ہے، اتنی ہی تکلیف اٹھائے گا۔ تو نام بھول کر دنیوی سمندر میں مبتلا ہوگیا ہے۔ 1۔
ਤਨੁ ਧਨੁ ਦੇਖਤ ਗਰਬਿ ਗਇਆ ॥ تو اپنا جسم اور مال دیکھ کر تکبر میں مبتلا ہوگیا ہے۔
ਕਨਿਕ ਕਾਮਨੀ ਸਿਉ ਹੇਤੁ ਵਧਾਇਹਿ ਕੀ ਨਾਮੁ ਵਿਸਾਰਹਿ ਭਰਮਿ ਗਇਆ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ تو سونا چاندی اور خوبصورت عورتوں کی محبت کا رسیہ ہوکر نام بھول گیا ہے اور شبہات میں مبتلا ہوگیا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਜਤੁ ਸਤੁ ਸੰਜਮੁ ਸੀਲੁ ਨ ਰਾਖਿਆ ਪ੍ਰੇਤ ਪਿੰਜਰ ਮਹਿ ਕਾਸਟੁ ਭਇਆ ॥ تم نے پاکیزگی، عمدہ اخلاق، تحمل اور شائستگی کو اختیار نہیں کیا اور پریت جیسا جسم پنجرے میں پڑا سوکھ
ਪੁੰਨੁ ਦਾਨੁ ਇਸਨਾਨੁ ਨ ਸੰਜਮੁ ਸਾਧਸੰਗਤਿ ਬਿਨੁ ਬਾਦਿ ਜਇਆ ॥੨॥ کر لکڑی ہوگیا۔
ਲਾਲਚਿ ਲਾਗੈ ਨਾਮੁ ਬਿਸਾਰਿਓ ਆਵਤ ਜਾਵਤ ਜਨਮੁ ਗਇਆ ॥ نہ کوئی صدقہ و خیرات کیا، نہ مقام زیارت کا غسل کیا، نہ ضبط نفس کیا، سادھو عظیم ہستیوں کی صحبت کے بغیر زندگی یوں ہی گزرگئی۔ 2۔
ਜਾ ਜਮੁ ਧਾਇ ਕੇਸ ਗਹਿ ਮਾਰੈ ਸੁਰਤਿ ਨਹੀ ਮੁਖਿ ਕਾਲ ਗਇਆ ॥੩॥ تو نے لالچ میں پھنس کر نام کو بھلادیا، جس کی وجہ سے پیدائش و موت کے چکر میں مبتلا ہوگیا ہے۔
ਅਹਿਨਿਸਿ ਨਿੰਦਾ ਤਾਤਿ ਪਰਾਈ ਹਿਰਦੈ ਨਾਮੁ ਨ ਸਰਬ ਦਇਆ ॥ جب ملک الموت بال پکڑ کرمارتا ہے، تو انسان کو کوئی خیال نہیں رہتا اور وہ موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔ 3۔
ਬਿਨੁ ਗੁਰ ਸਬਦ ਨ ਗਤਿ ਪਤਿ ਪਾਵਹਿ ਰਾਮ ਨਾਮ ਬਿਨੁ ਨਰਕਿ ਗਇਆ ॥੪॥ تو صبح و شام دوسروں کی برائی، چغلی اور حسد میں ہی مصروف رہتا ہے، جس کے سبب تیرے دل میں نہ ہی نام رہتا ہے اور نہ ہی ہر ایک کے لیے ہمدردی ہے۔
ਖਿਨ ਮਹਿ ਵੇਸ ਕਰਹਿ ਨਟੂਆ ਜਿਉ ਮੋਹ ਪਾਪ ਮਹਿ ਗਲਤੁ ਗਇਆ ॥ گرو کے کلام کے بغیر تیری ترقی نہیں ہوگی اور نہ ہی عزت حاصل ہوگی۔ رام نام کے بغیر تو جہنم میں ہی جائے گا۔ 4۔
ਇਤ ਉਤ ਮਾਇਆ ਦੇਖਿ ਪਸਾਰੀ ਮੋਹ ਮਾਇਆ ਕੈ ਮਗਨੁ ਭਇਆ ॥੫॥ تو ایک لمحے میں ہی نٹ کی طرح لباس تبدیل کرلیتا ہے اور ہوس و گناہ میں مگن رہتا ہے۔
ਕਰਹਿ ਬਿਕਾਰ ਵਿਥਾਰ ਘਨੇਰੇ ਸੁਰਤਿ ਸਬਦ ਬਿਨੁ ਭਰਮਿ ਪਇਆ ॥ تو ادھر ادھر مایا کا پھیلاؤ دیکھ کر حرص و ہوس میں ہی مگن ہوگیا ہے۔ 5۔
ਹਉਮੈ ਰੋਗੁ ਮਹਾ ਦੁਖੁ ਲਾਗਾ ਗੁਰਮਤਿ ਲੇਵਹੁ ਰੋਗੁ ਗਇਆ ॥੬॥ تم بڑا گناہ اور فساد پھیلاتا ہے اور کلام کے علم کے بغیر الجھن میں مبتلا ہے۔
ਸੁਖ ਸੰਪਤਿ ਕਉ ਆਵਤ ਦੇਖੈ ਸਾਕਤ ਮਨਿ ਅਭਿਮਾਨੁ ਭਇਆ ॥ تو غرور کی بڑی بیماری میں مبتلا ہے۔ گرو کی تعلیمات کو قبول کر، تیرا مرض دور ہوجائے گا۔ 6۔
ਜਿਸ ਕਾ ਇਹੁ ਤਨੁ ਧਨੁ ਸੋ ਫਿਰਿ ਲੇਵੈ ਅੰਤਰਿ ਸਹਸਾ ਦੂਖੁ ਪਇਆ ॥੭॥ جب مادہ پرست انسان گھر میں دولت و خوشی کو آتا دیکھتا ہے، تو اس کا دماغ غرور کا شکار ہوجاتا ہے۔
ਅੰਤਿ ਕਾਲਿ ਕਿਛੁ ਸਾਥਿ ਨ ਚਾਲੈ ਜੋ ਦੀਸੈ ਸਭੁ ਤਿਸਹਿ ਮਇਆ ॥ جس رب نے یہ جسم اور مال دیا ہے، جب وہ واپس لے لیتا ہے، تو اس کے ذہن میں فکر اور غم لاحق ہوجاتا ہے۔ 7۔
ਆਦਿ ਪੁਰਖੁ ਅਪਰੰਪਰੁ ਸੋ ਪ੍ਰਭੁ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਰਿਦੈ ਲੈ ਪਾਰਿ ਪਇਆ ॥੮॥ آخری وقت میں کچھ بھی ساتھ نہیں جاتا، جو کچھ نظر آتا ہے، سب اس کی مایا ہے۔
ਮੂਏ ਕਉ ਰੋਵਹਿ ਕਿਸਹਿ ਸੁਣਾਵਹਿ ਭੈ ਸਾਗਰ ਅਸਰਾਲਿ ਪਇਆ ॥ ابد الآباد رب لامحدود ہے، دل میں ہری نام بسانے سے دنیوی سمندر سے پار ہوا جاسکتا ہے۔ 8۔
ਦੇਖਿ ਕੁਟੰਬੁ ਮਾਇਆ ਗ੍ਰਿਹ ਮੰਦਰੁ ਸਾਕਤੁ ਜੰਜਾਲਿ ਪਰਾਲਿ ਪਇਆ ॥੯॥ اے لوگو! اپنے فوت شدہ رشتہ دار پر رو رو کر کسے سنا رہا ہے؟ تو خود ہی دنیوی سمندر میں گر رہا ہے۔


© 2017 SGGS ONLINE
error: Content is protected !!
Scroll to Top