Page 904
ਮਾਇਆ ਮੋਹੁ ਬਿਵਰਜਿ ਸਮਾਏ ॥
حرص و ہوس سے باز رہ کر ہی دل نام میں مگن ہوتا ہے۔
ਸਤਿਗੁਰੁ ਭੇਟੈ ਮੇਲਿ ਮਿਲਾਏ ॥
اگر صادق گرو مل جائے، تو وہی انسان کو اپنی صحبت میں رکھ کر واہے گرو سے ملادیتا ہے۔
ਨਾਮੁ ਰਤਨੁ ਨਿਰਮੋਲਕੁ ਹੀਰਾ ॥
نام نما جوہر انمول ہیرا ہے اور
ਤਿਤੁ ਰਾਤਾ ਮੇਰਾ ਮਨੁ ਧੀਰਾ ॥੨॥
میرا دل صابر ہوکر اسی میں مگن ہوگیا ہے۔ 2۔
ਹਉਮੈ ਮਮਤਾ ਰੋਗੁ ਨ ਲਾਗੈ ॥
رام کی پرستش کرنے سے کبر و لگاؤ کی بیماری نہیں لگتی اور
ਰਾਮ ਭਗਤਿ ਜਮ ਕਾ ਭਉ ਭਾਗੈ ॥
ملک الموت کا خوف دور ہوجاتا ہے۔
ਜਮੁ ਜੰਦਾਰੁ ਨ ਲਾਗੈ ਮੋਹਿ ॥
بے رحم ملک الموت قریب نہیں آتا
ਨਿਰਮਲ ਨਾਮੁ ਰਿਦੈ ਹਰਿ ਸੋਹਿ ॥੩॥
میرے دل میں رب کا پاکیزہ نام چمک رہا ہے۔ 3۔
ਸਬਦੁ ਬੀਚਾਰਿ ਭਏ ਨਿਰੰਕਾਰੀ ॥
کلام پر غور و خوض کرکے ہی نرنکاری ہوگئے ہیں۔
ਗੁਰਮਤਿ ਜਾਗੇ ਦੁਰਮਤਿ ਪਰਹਾਰੀ ॥
جہالت کی نیند میں سویا ہوا دل گرو کی تعلیم سے بیدار ہوگیا ہے اور بد عقلی دور ہوگئی ہے۔
ਅਨਦਿਨੁ ਜਾਗਿ ਰਹੇ ਲਿਵ ਲਾਈ ॥
اب دن رات با خبر ہوکر واہے گرو میں دھیان لگاکر رکھتا ہوں۔
ਜੀਵਨ ਮੁਕਤਿ ਗਤਿ ਅੰਤਰਿ ਪਾਈ ॥੪॥
اب زندگی سے آزادی حاصل ہوگئی ہے۔ 4۔
ਅਲਿਪਤ ਗੁਫਾ ਮਹਿ ਰਹਹਿ ਨਿਰਾਰੇ ॥
جو روح جسم نما غار میں حرص و ہوس سے آزاد اور علاحدہ رہتی ہے اور
ਤਸਕਰ ਪੰਚ ਸਬਦਿ ਸੰਘਾਰੇ ॥
کلام کے کے ذریعے شہوت، غصہ، حرص، لگاؤ اور غرور کے پانچ اسمگلروں کو ختم کردیتا ہے۔
ਪਰ ਘਰ ਜਾਇ ਨ ਮਨੁ ਡੋਲਾਏ ॥
اس کا دل ادھر ادھر نہیں بھٹکتا اور مایا اور برائیوں کے گھر میں نہیں جاتا۔
ਸਹਜ ਨਿਰੰਤਰਿ ਰਹਉ ਸਮਾਏ ॥੫॥
وہ بآسانی ہی سچائی میں سمایا رہتا ہے۔ 5۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਜਾਗਿ ਰਹੇ ਅਉਧੂਤਾ ॥
جو گرو کی ہدایات کے بعد بیدار مغز رہتا ہے، وہی تارک الدنیا ہے۔
ਸਦ ਬੈਰਾਗੀ ਤਤੁ ਪਰੋਤਾ ॥
وہ ہمیشہ تارک الدنیا ہے، جس نے حقیقی رب کو اپنے دل میں بسالیا ہے۔
ਜਗੁ ਸੂਤਾ ਮਰਿ ਆਵੈ ਜਾਇ ॥
کائنات جہالت کی نیند سوئی ہوئی ہے؛ اس لیے آواگون میں مبتلا رہتی ہے۔
ਬਿਨੁ ਗੁਰ ਸਬਦ ਨ ਸੋਝੀ ਪਾਇ ॥੬॥
گرو کے کلام کے بغیر علم حاصل نہیں ہوتا۔ 6۔
ਅਨਹਦ ਸਬਦੁ ਵਜੈ ਦਿਨੁ ਰਾਤੀ ॥
دن رات قلبی آواز گونجتی رہتی ہے،
ਅਵਿਗਤ ਕੀ ਗਤਿ ਗੁਰਮੁਖਿ ਜਾਤੀ ॥
گرو مکھ ہی رب کی رفتار سے واقف ہے۔
ਤਉ ਜਾਨੀ ਜਾ ਸਬਦਿ ਪਛਾਨੀ ॥
جس نے کلام کا ادراک کرلیا ہے، وہی اس راز سے واقف ہوا ہے کہ
ਏਕੋ ਰਵਿ ਰਹਿਆ ਨਿਰਬਾਨੀ ॥੭॥
ایک بے نیاز رب ذرے ذرے موجود ہے۔ 7۔
ਸੁੰਨ ਸਮਾਧਿ ਸਹਜਿ ਮਨੁ ਰਾਤਾ ॥
دل بآسانی ہی مراقبے کی اعلیٰ حالت میں مگن رہتا ہے
ਤਜਿ ਹਉ ਲੋਭਾ ਏਕੋ ਜਾਤਾ ॥
اپنی عزت نفس اور حرص کو چھوڑ کر ایک کو پہچان لیا ہے۔
ਗੁਰ ਚੇਲੇ ਅਪਨਾ ਮਨੁ ਮਾਨਿਆ ॥
اے نانک! جب گرو کے شاگرد کا دل مطمئن ہوگیا، تو
ਨਾਨਕ ਦੂਜਾ ਮੇਟਿ ਸਮਾਨਿਆ ॥੮॥੩॥
وہ دوہرے پن کو مٹاکر سچائی میں مگن ہوگیا۔ 8۔ 3۔
ਰਾਮਕਲੀ ਮਹਲਾ ੧ ॥
رام کلی محلہ 1۔
ਸਾਹਾ ਗਣਹਿ ਨ ਕਰਹਿ ਬੀਚਾਰੁ ॥
پنڈت مبارک وقت کو شمار کرتا ہے؛ لیکن اس پر غور نہیں کرتا کہ
ਸਾਹੇ ਊਪਰਿ ਏਕੰਕਾਰੁ ॥
واہے گرو وقت سے اوپر ہے۔
ਜਿਸੁ ਗੁਰੁ ਮਿਲੈ ਸੋਈ ਬਿਧਿ ਜਾਣੈ ॥
جسے گرو کو مل جاتا ہے، وہی وقت کے نظام سے واقف ہوتا ہے۔
ਗੁਰਮਤਿ ਹੋਇ ਤ ਹੁਕਮੁ ਪਛਾਣੈ ॥੧॥
جب انسان کو گرو کی تعلیمات حاصل ہوجاتی ہے، تو وہ رب کے حکم کا ادراک کرلیتا ہے۔ 1۔
ਝੂਠੁ ਨ ਬੋਲਿ ਪਾਡੇ ਸਚੁ ਕਹੀਐ ॥
اے پنڈت! کبھی جھوٹ نہیں بولنا، سچ ہی بولنا چاہیے۔
ਹਉਮੈ ਜਾਇ ਸਬਦਿ ਘਰੁ ਲਹੀਐ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥
جب غرور ختم ہوجاتا ہے، تو کلام کے ذریعے حقیقی گھر مل جاتا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਗਣਿ ਗਣਿ ਜੋਤਕੁ ਕਾਂਡੀ ਕੀਨੀ ॥
نجومی سیارے اور تاروں کا حساب لگا کر زائچہ تیار کرتا ہے۔
ਪੜੈ ਸੁਣਾਵੈ ਤਤੁ ਨ ਚੀਨੀ ॥
وہ زائچہ پڑھ کر دوسروں کو سناتا ہے؛ لیکن روح اعلیٰ سے نا واقف ہے۔
ਸਭਸੈ ਊਪਰਿ ਗੁਰ ਸਬਦੁ ਬੀਚਾਰੁ ॥
گرو کے کلام کا خیال بہت اعلیٰ ہے۔
ਹੋਰ ਕਥਨੀ ਬਦਉ ਨ ਸਗਲੀ ਛਾਰੁ ॥੨॥
میں کوئی دوسری بات نہیں کرتا؛ کیوں کہ بقیہ سب کچھ راکھ کے مانند ہے۔ 2۔
ਨਾਵਹਿ ਧੋਵਹਿ ਪੂਜਹਿ ਸੈਲਾ ॥
پنڈت غسل کرکے پتھر کی مورتیوں کی پرستش کرتا ہے؛ لیکن
ਬਿਨੁ ਹਰਿ ਰਾਤੇ ਮੈਲੋ ਮੈਲਾ ॥
واہے گرو کے نام میں مگن ہوئے بغیر دل میلا ہی رہتا ہے۔
ਗਰਬੁ ਨਿਵਾਰਿ ਮਿਲੈ ਪ੍ਰਭੁ ਸਾਰਥਿ ॥
کبر سے دور رہ کر ہی انسان کو نگہبان رب ملتا ہے۔
ਮੁਕਤਿ ਪ੍ਰਾਨ ਜਪਿ ਹਰਿ ਕਿਰਤਾਰਥਿ ॥੩॥
روح کو نجات دینے والے اور کامیاب کرنے والے رب کا ذکر کرو۔ 3۔
ਵਾਚੈ ਵਾਦੁ ਨ ਬੇਦੁ ਬੀਚਾਰੈ ॥
تو ویدوں پر غور و خوض نہیں کرتا اور بحث و مباحثہ ہی کے بارے میں سوچتا رہتا ہے۔
ਆਪਿ ਡੁਬੈ ਕਿਉ ਪਿਤਰਾ ਤਾਰੈ ॥
تو خود تو ڈوب رہا ہے، پھر اپنے آباء و اجداد کو کیسے پار کرواسکتا ہے۔
ਘਟਿ ਘਟਿ ਬ੍ਰਹਮੁ ਚੀਨੈ ਜਨੁ ਕੋਇ ॥
کوئی نادر شخص ہی ذرے ذرے میں موجود رب کو جانتا ہے۔
ਸਤਿਗੁਰੁ ਮਿਲੈ ਤ ਸੋਝੀ ਹੋਇ ॥੪॥
جسے صادق گرو مل جاتا ہے، وہ علم حاصل سے بہراور ہوجاتا ہے۔ 4۔
ਗਣਤ ਗਣੀਐ ਸਹਸਾ ਦੁਖੁ ਜੀਐ ॥
وقت کے حساب لگانے سے شک و شبہ کی کیفیت تاری رہتی ہے اور تکلیف اٹھانا پڑتا ہے۔
ਗੁਰ ਕੀ ਸਰਣਿ ਪਵੈ ਸੁਖੁ ਥੀਐ ॥
گرو کی پناہ میں آنے سے خوشی حاصل ہوجاتی ہے۔
ਕਰਿ ਅਪਰਾਧ ਸਰਣਿ ਹਮ ਆਇਆ ॥
جب ہم بہت سے جرائم کرکے گرو کی پناہ میں آجاتے ہیں، تو
ਗੁਰ ਹਰਿ ਭੇਟੇ ਪੁਰਬਿ ਕਮਾਇਆ ॥੫॥
پچھلے جنم میں کیے گئے اچھے اعمال کے سبب گرو رب سے ملادیتا ہے۔ 5۔
ਗੁਰ ਸਰਣਿ ਨ ਆਈਐ ਬ੍ਰਹਮੁ ਨ ਪਾਈਐ ॥
اگر ہم گرو کی پناہ میں نہیں آتے، تو برہما کا حصول نہیں ہوسکتا۔
ਭਰਮਿ ਭੁਲਾਈਐ ਜਨਮਿ ਮਰਿ ਆਈਐ ॥
شبہات میں مبتلا ہوکر پیدائش و موت کے چکر میں ہی پڑے رہتے ہیں۔
ਜਮ ਦਰਿ ਬਾਧਉ ਮਰੈ ਬਿਕਾਰੁ ॥
برائیوں کے سبب یم کے در پر باندھ کر سزا دی جاتی ہے۔
ਨਾ ਰਿਦੈ ਨਾਮੁ ਨ ਸਬਦੁ ਅਚਾਰੁ ॥੬॥
نہ ہمارے دل میں نام بستا ہے اور نہ ہی اچھا طرز عمل پیدا ہوتا ہے۔ 6۔
ਇਕਿ ਪਾਧੇ ਪੰਡਿਤ ਮਿਸਰ ਕਹਾਵਹਿ ॥
کوئی خود کو پروہت، پنڈت اور مشرا کہلواتا ہے؛ لیکن
ਦੁਬਿਧਾ ਰਾਤੇ ਮਹਲੁ ਨ ਪਾਵਹਿ ॥
شبہات میں پڑ کر سچائی حاصل نہیں کرتے۔