Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 858

Page 858

ਦੁਖ ਬਿਸਾਰਿ ਸੁਖ ਅੰਤਰਿ ਲੀਨਾ ॥੧॥ اب میں پریشانیوں کو بھول کر خوشیوں میں مگن رہتا ہوں۔ 1۔
ਗਿਆਨ ਅੰਜਨੁ ਮੋ ਕਉ ਗੁਰਿ ਦੀਨਾ ॥ گرو نے مجھے علم کا سرمہ (آنکھوں میں ڈالنے کی دوا) دی ہے۔
ਰਾਮ ਨਾਮ ਬਿਨੁ ਜੀਵਨੁ ਮਨ ਹੀਨਾ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ رام نام کے بغیر میری زندگی حقیر تھی۔ 1۔ وقفہ۔
ਨਾਮਦੇਇ ਸਿਮਰਨੁ ਕਰਿ ਜਾਨਾਂ ॥ نام دیو نے ذکر کرکے جان لیا ہے اور
ਜਗਜੀਵਨ ਸਿਉ ਜੀਉ ਸਮਾਨਾਂ ॥੨॥੧॥ اس کی روح رب میں سماگئی ہے۔ 2۔ 1۔
ਬਿਲਾਵਲੁ ਬਾਣੀ ਰਵਿਦਾਸ ਭਗਤ ਕੀ بلاولو وانی روی داس بھگت کی
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب وہی ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਦਾਰਿਦੁ ਦੇਖਿ ਸਭ ਕੋ ਹਸੈ ਐਸੀ ਦਸਾ ਹਮਾਰੀ ॥ اے رب! ہماری حالت ایسی تھی کہ ہماری مفلسی دیکھ کر ہر کوئی ہنستا تھا۔
ਅਸਟ ਦਸਾ ਸਿਧਿ ਕਰ ਤਲੈ ਸਭ ਕ੍ਰਿਪਾ ਤੁਮਾਰੀ ॥੧॥ اب اٹھارہ سدھیاں میرے ہاتھوں کی ہتھیلی میں ہے، یہ سب تیرا ہی کرم ہے۔ 1۔
ਤੂ ਜਾਨਤ ਮੈ ਕਿਛੁ ਨਹੀ ਭਵ ਖੰਡਨ ਰਾਮ ॥ اے نجات دہندہ! تجھے پتہ ہے کہ میں کچھ بھی نہیں۔
ਸਗਲ ਜੀਅ ਸਰਨਾਗਤੀ ਪ੍ਰਭ ਪੂਰਨ ਕਾਮ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اے رب! تو ہر ایک کی چاہت پوری کرنے والا ہے؛ اس لیے تمام انسان تیری پناہ لیتے ہیں۔ 1۔ وقفہ۔
ਜੋ ਤੇਰੀ ਸਰਨਾਗਤਾ ਤਿਨ ਨਾਹੀ ਭਾਰੁ ॥ جو تیری پناہ میں آجاتے ہیں، ان کے گناہوں کا وزن نہیں رہتا۔
ਊਚ ਨੀਚ ਤੁਮ ਤੇ ਤਰੇ ਆਲਜੁ ਸੰਸਾਰੁ ॥੨॥ بلند و پست تمام انسان تیرے فضل سے اس پریشان کن کائنات سے پار ہوگئے ہیں۔ 2۔
ਕਹਿ ਰਵਿਦਾਸ ਅਕਥ ਕਥਾ ਬਹੁ ਕਾਇ ਕਰੀਜੈ ॥ روی داس جی کہتے ہیں کہ رب کی کہانی ناقابل بیان ہے، اس کے متعلق مزید کیوں بیان کیا جائے۔
ਜੈਸਾ ਤੂ ਤੈਸਾ ਤੁਹੀ ਕਿਆ ਉਪਮਾ ਦੀਜੈ ॥੩॥੧॥ جیسا تو ہے، ویسا صرف تو خود ہی ہے، پھر تیری کیا تشبیہ بیان کی جاسکتی ہے۔ 3۔ 1۔
ਬਿਲਾਵਲੁ ॥ بلاولو۔
ਜਿਹ ਕੁਲ ਸਾਧੁ ਬੈਸਨੌ ਹੋਇ ॥ جس خاندان میں وشنو سادھو پیدا ہوجاتا ہے،
ਬਰਨ ਅਬਰਨ ਰੰਕੁ ਨਹੀ ਈਸੁਰੁ ਬਿਮਲ ਬਾਸੁ ਜਾਨੀਐ ਜਗਿ ਸੋਇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ خواہ وہ اونچی ذات کا ہو یا نچلی ذات کا، خواہ وہ امیر ہو یا غریب، اس کی خوشبو اور شان پوری کائنات میں پھیل جاتی ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਬ੍ਰਹਮਨ ਬੈਸ ਸੂਦ ਅਰੁ ਖ੍ਯ੍ਯਤ੍ਰੀ ਡੋਮ ਚੰਡਾਰ ਮਲੇਛ ਮਨ ਸੋਇ ॥ خواہ کوئی برہمن، ویشی، شودر، چھتری، ڈوم، چنڈال یا گندی ذہنیت والا نیچ ہو، وہ رب کے جہری ذکر سے پاک ہوجاتا ہے۔
ਹੋਇ ਪੁਨੀਤ ਭਗਵੰਤ ਭਜਨ ਤੇ ਆਪੁ ਤਾਰਿ ਤਾਰੇ ਕੁਲ ਦੋਇ ॥੧॥ وہ خود پار ہوکر ماں باپ کو بھی پار کروا دیتا ہے۔ 1۔
ਧੰਨਿ ਸੁ ਗਾਉ ਧੰਨਿ ਸੋ ਠਾਉ ਧੰਨਿ ਪੁਨੀਤ ਕੁਟੰਬ ਸਭ ਲੋਇ ॥ وہ گاؤں مبارک ہے، جہاں وہ پیدا ہوا ہے اور وہ مقام بھی مقدس ہے، جہاں وہ رہائش پذیر ہے۔ اس کا پاک خاندان بھی مبارک ہے، جس کے ساتھ وہ رہتا ہے اور یہ سب لوگ مبارک ہیں، جنہوں نے اس کی صحبت اختیار کی ہے۔
ਜਿਨਿ ਪੀਆ ਸਾਰ ਰਸੁ ਤਜੇ ਆਨ ਰਸ ਹੋਇ ਰਸ ਮਗਨ ਡਾਰੇ ਬਿਖੁ ਖੋਇ ॥੨॥ جس نے ہری نام نما اعلی رس نوش کیا ہے اور دیگر لذات کو ترک کردیا ہے، اس نے ہری رس میں مگن ہوکر تمام زہریلی لذات کا خاتمہ کردیا ہے۔ 2۔
ਪੰਡਿਤ ਸੂਰ ਛਤ੍ਰਪਤਿ ਰਾਜਾ ਭਗਤ ਬਰਾਬਰਿ ਅਉਰੁ ਨ ਕੋਇ ॥ پنڈت، بہادر انسان، چھترپتی شہنشاہ وغیرہ دیگر کوئی بھی پرستاروں کے برابر نہیں ہے۔
ਜੈਸੇ ਪੁਰੈਨ ਪਾਤ ਰਹੈ ਜਲ ਸਮੀਪ ਭਨਿ ਰਵਿਦਾਸ ਜਨਮੇ ਜਗਿ ਓਇ ॥੩॥੨॥ جس طرح پورین کے پتے پانی کے قریب رہ کر سر سر و شاداب رہتے ہیں، اسی طرح ہری کے بھگت ہری کے سہارے سے کھلتے رہتے ہیں، روی داس جی کہتے ہیں کہ ان معتقدین کی زندگی کامیاب ہوتی ہے۔
ਬਾਣੀ ਸਧਨੇ ਕੀ ਰਾਗੁ ਬਿਲਾਵਲੁ وانی سدھنے کی راگو بلاولو
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب وہی ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਨ੍ਰਿਪ ਕੰਨਿਆ ਕੇ ਕਾਰਨੈ ਇਕੁ ਭਇਆ ਭੇਖਧਾਰੀ ॥ بادشاہ کی لڑکی سے شادی کروانے کے لیے ایک ڈھونگی شخص نے وشنوں کی شکل اختیار کرلی تھی۔
ਕਾਮਾਰਥੀ ਸੁਆਰਥੀ ਵਾ ਕੀ ਪੈਜ ਸਵਾਰੀ ॥੧॥ وہ زانی اور خود غرض تھا، اے ہری! مگر رونے اس کی بھی عزت رکھی تھی۔ 1۔
ਤਵ ਗੁਨ ਕਹਾ ਜਗਤ ਗੁਰਾ ਜਉ ਕਰਮੁ ਨ ਨਾਸੈ ॥ اے کائنات کے گرو! اگر میرا انجام دیا ہوا عمل فنا نہ ہو، تو تیری شان کا کیا مطلب ہے۔
ਸਿੰਘ ਸਰਨ ਕਤ ਜਾਈਐ ਜਉ ਜੰਬੁਕੁ ਗ੍ਰਾਸੈ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ شیر کی پناہ میں کیوں جائیں، اگر پھر گیدڑ ہی خوراک بنالے۔ 1۔ وقفہ۔
ਏਕ ਬੂੰਦ ਜਲ ਕਾਰਨੇ ਚਾਤ੍ਰਿਕੁ ਦੁਖੁ ਪਾਵੈ ॥ موسم بہار کی بارش کی ایک بوند کے لیے پرندہ تکلیف سے دوبار ہوتا ہے۔
ਪ੍ਰਾਨ ਗਏ ਸਾਗਰੁ ਮਿਲੈ ਫੁਨਿ ਕਾਮਿ ਨ ਆਵੈ ॥੨॥ اگر اس تڑپ میں جان گنوا کر اسے سمندر بھی مل جائے، تو پھر وہ اس کے کام نہیں آتا۔ 2۔
ਪ੍ਰਾਨ ਜੁ ਥਾਕੇ ਥਿਰੁ ਨਹੀ ਕੈਸੇ ਬਿਰਮਾਵਉ ॥ میری زندگی جو تھک گئی ہے، وہ اب مستحکم نہیں ہوتی، پھر میں کیسے صبر کروں؟
ਬੂਡਿ ਮੂਏ ਨਉਕਾ ਮਿਲੈ ਕਹੁ ਕਾਹਿ ਚਢਾਵਉ ॥੩॥ اگر میرے ڈوب کر فوت ہوجانے کے بعد کشتی مل جائے، تو بتاؤ، مجھے اس میں کس لیے چڑھایا جائے گا؟۔ 3۔
ਮੈ ਨਾਹੀ ਕਛੁ ਹਉ ਨਹੀ ਕਿਛੁ ਆਹਿ ਨ ਮੋਰਾ ॥ میں کچھ بھی نہیں تھا، نہ اب میں کچھ ہوں اور نہ ہی میرا کچھ ہے۔
ਅਉਸਰ ਲਜਾ ਰਾਖਿ ਲੇਹੁ ਸਧਨਾ ਜਨੁ ਤੋਰਾ ॥੪॥੧॥ اے مالک! سدھنا تیرا غلام ہے، اب میری عزت رکھنے کا وقت ہے، میری عزت رکھ لے۔ 4۔ 1۔


© 2017 SGGS ONLINE
error: Content is protected !!
Scroll to Top